Tag: لز ٹرس

  • جلد بازی میں غلطی کر دی، لیکن میں کہیں نہیں جا رہی: برطانوی وزیر اعظم

    جلد بازی میں غلطی کر دی، لیکن میں کہیں نہیں جا رہی: برطانوی وزیر اعظم

    لندن: برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس کو غلط معاشی فیصلوں پر معافی مانگنی پڑ گئی ہے، تاہم انھوں نے ان کی رخصتی چاہنے والے اراکین پر واضح کر دیا ہے کہ ’میں کہیں نہیں جا رہی۔‘

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق برطانیہ کی نو منتخب وزیر اعظم لِز ٹرس نے ’غلط معاشی فیصلوں‘ پر معذرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رخصتی چاہنے والے اراکین کو پیغام دیا ہے کہ وہ کہیں نہیں جا رہیں۔

    کہا جا رہا ہے کہ لز ٹرس کے معاشی فیصلوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مجروح ہوا ہے اور خود ان کی مقبولیت میں بھی بہت کمی آئی، انھوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’حالات کی ذمہ داری لیتی ہوں اور اپنی غلطیوں پر معافی مانگتی ہوں۔‘

    انھوں نے کہا ’ہم زیادہ ٹیکسز کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے یوٹیلٹی بلز میں لوگوں کی مدد کرنا چاہتے تھے مگر جلد بازی میں کچھ غلط کر بیٹھے۔‘

    واضح رہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل وزیر اعظم بننے والی لِز ٹرس کو مشکل معاشی صورت حال کا سامنا ہے، جب کہ دوسری جانب اپنی ہی پارٹی کنزرویٹیو کے ارکان بھی ان کو نکالنے کی تیاری کیے بیٹھے ہیں۔

    پیر کو روئٹرز نے ڈیلی میل کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ برطانوی پارلیمان کے ارکان نو منتخب وزیر اعظم کو نکالنے کی تیاری کر رہے ہیں اور اسی ہفتے فیصلہ کُن قدم اٹھایا جا سکتا ہے۔

    کنزرویٹیو پارٹی سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد ارکان تیار ہیں کہ وہ پارٹی کمیٹی کے ہیڈ گراہم بریڈی کے پاس لِز ٹرس کے خلاف عدم اعتماد کے لیٹرز جمع کرائیں۔

    لِز ٹرس نے پچھلے ماہ ہی ٹیکسوں میں کمی کرنے کا وعدہ کر کے کنزرویٹیو پارٹی کی قیادت حاصل کی تھی، ان کو اب اپنی ہی سیاسی بقا کا مسئلہ درپیش ہو گیا ہے۔

  • شہباز شریف کی نومنتخب برطانوی ہم منصب کو مبارکباد

    شہباز شریف کی نومنتخب برطانوی ہم منصب کو مبارکباد

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے نومنتخب برطانوی ہم منصب لز ٹرس کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ مں لکھا کہ لز ٹرس کو برطانیہ کی وزیر اعظم بننے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ برطانیہ ہمارے سب سے بڑے تجارتی اور ترقیاتی شراکت داروں میں سے ایک ہے، تاریخی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیےساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

    خیال رہے کہ پارٹی گیٹ اسکینڈل سامنے آنے پر سابق وزیر اعظم بورس جانسن نے 7 جولائی کو وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

    ان کے بعد لز ٹرس کو برطانیہ کی نئی وزیر اعظم منتخب کیا گیا ہے۔

  • برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس نے نئی کابینہ کا اعلان کر دیا

    برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس نے نئی کابینہ کا اعلان کر دیا

    لندن: وزیر اعظم لز ٹرس کی جانب سے نئی کابینہ کے ارکان کا اعلان کر دیا گیا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم لز ٹرس نے اپنی کابینہ تشکیل دے دی، تھریس کوفی کو ہیلتھ سیکریٹری، اور ڈپٹی وزیر اعظم کا عہدہ دے دیا گیا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق لز ٹرس نے کاسی کوارٹنگ کو چانسلر بنا دیا، جیمز کلیور لی برطانیہ کے نئے سیکریٹری خارجہ مقرر کیے گئے، اور سویلا یومین کو ہوم سیکریٹری بنا دیا گیا۔

    برطانیہ کی نئی وزیراعظم کا بورس جانسن کو خراجِ تحسین

    وینڈی مورٹن چیف وہپ کے عہدے پر تعینات کیے گئے، بین ویلس کو سیکریٹری دفاع بنا دیا گیا، بین ویلس 2019 سے اسی عہدے پر موجود تھے، جب کہ برینڈن لوئس لارڈ چانسلر اور سیکریٹری جسٹس بنا دیے گئے۔

    لز ٹرس کی ملکہ برطانیہ سے ملاقات، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھال لیا

    ندیم ضحاوی وزیر برائے ایکوالٹیز ہوں گے، پینی مورڈینٹ لیڈر آف ہاؤس کامنز، لاڈرٹرو لیڈر آف ہاؤس آف لارڈ، الوک شرما کوپ 26 کے صدر، جیک بیری بغیر محکمے کے وزیر اور جیکب ریس موگ بزنس سیکریٹری مقرر کر دیے گئے ہیں۔

  • برطانوی وزارتِ عظمیٰ: رشی سناک کی خاتون حریف پر تنقید اور سالگرہ کی مبارک باد

    برطانوی وزارتِ عظمیٰ: رشی سناک کی خاتون حریف پر تنقید اور سالگرہ کی مبارک باد

    لندن: برطانیہ میں وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ میں شامل دونوں حریف شخصیات رشی سناک اور لز ٹرس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کنزرویٹیو پارٹی کی قیادت اور وزیر اعظم کے عہدے کی دوڑ میں قیادت کے دونوں امیدواروں سابقہ سیکریٹری خارجہ لز ٹرس اور بھارتی نژاد رشی سناک کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہو رہا ہے۔

    مباحثے کے دوران جہاں دونوں نے ایک دوسرے پر خوب تنقید کی، وہیں رشی سناک نے لز ٹرس کو سالگرہ کی مبار ک باد بھی دی۔

    رشی سناک نے مباحثے کے دوران لز ٹرس پر زبردست حملے کیے، دونوں امیدواروں کے درمیان سب سے بڑی جنگ ٹیکس کے معاملے پر ہے، رشی سناک نے کہا کہ لز ٹرس کا ٹیکس کٹوتی کا منصوبہ نہ صرف لاکھوں لوگوں کے لیے بلکہ خود اگلے انتخابات میں ان کی اپنی پارٹی کے لیے مصیبت بنے گا۔

    تنقید کے بعد لز ٹرس نے ان پر جوابی وار کیے، سابقہ سیکریٹری خارجہ کا مؤقف تھا کہ ٹیکس میں اضافہ کساد بازاری کا باعث بنے گا۔

    تاہم، زبردست مباحثے کے بعد رشی سناک نے اچانک حریف لز ٹرس کو سال گرہ کی مبارک باد دے دی، واضح رہے کہ لز ٹرس 47 سال کی ہو گئی ہیں۔