Tag: لشکر جھنگوی

  • خود کش حملہ آورساتھی سمیت گرفتار، سنسنی خیزانکشافات

    خود کش حملہ آورساتھی سمیت گرفتار، سنسنی خیزانکشافات

    کراچی : محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرکے خود کش حملہ آور کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا، ملزمان کا تعلق لشکر جھنگوی گروپ سے ہے، خود کش جیکٹس اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا، دوران تفتیش آٹھ بڑی کارروائیوں کا اعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر میں سی ٹی ڈی کی جانب سے چھاپہ مارا گیا جس کے نتیجے میں ایک خود کش بمبار سمیت 2 دہشت گرد وں کوگرفتارکرلیا گیا۔ خودکش حملہ آور نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔

    ایس ایس پی سی ٹی ڈی پرویز چانڈیو نے نیوز کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ خود کش حملہ آور شوکت اور اس کے ساتھی عبدالغی کو منگھو پیر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش آٹھ بڑی کارروائیوں کا اعتراف کیا ہےاور اپنا نیٹ ورک کراچی اور بلوچستان کے بارڈر پر قائم کیا ہوا ہے اور ان کے گینگ ارکان کا تعلق شکار پور، جیکب آباد اور بلوچستان سے ہے۔

    ایس ایس پی پرویز چانڈیو نے کہا ہے کہ ملزم شوکت بڑی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا،دہشت گردوں نے سکھر سی آئی اے سینٹر میں بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی تھی۔

    ملزمان کا گروپ شکار پور بم دھماکے علاوہ 2013 میں ڈاکٹر ابراہیم جتوئی کی گاڑی پر حملے میں بھی ملوث ہے۔پولیس نے گرفتار ملزمان کو نا معلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے مزیدتفتیش شروع کردی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لشکر جھنگوی کے ماسٹر مائنڈ افغانستان سے ہدایات لے کر کارروائیاں کرتے ہیں۔ ایس ایس پی پرویز چانڈیو کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے خود کش جیکٹس اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ جبکہ تین مفرور ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔

  • عاصم عرف کیپری کون ہے؟ اےآروائی نیوز نے پتہ لگا لیا

    عاصم عرف کیپری کون ہے؟ اےآروائی نیوز نے پتہ لگا لیا

    کراچی: پولیس، رینجرز اہلکاروں اور مقتول امجد صابری کی شہادت سمیت 28 مختلف وارداتوں میں ملوث لشکر جھنگوی نعیم بخاری گروپ سے تعلق رکھنے والا عاصم عرف کیپری کون ہے؟ اےآروائی نیوز نے معلومات حاصل کرلیں، عاصم کیپری 2013 میں چوہدری اسلم کےہاتھوں گرفتارہواتھا، عاصم عرف کیپری کااصل نام عمیرخلیل الرحمان ہے، عاصم کیپری کوعمیر کیپری بھی کہا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تفتیشی رپورٹ اورعاصم کیپری کی اصل تصویر اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ۔ ملزم نے 2013 میں بتایا کہ تعلق اہلسنت والجماعت سے ہے۔

    عاصم کے مطابق اس کے پاس لشکرجھنگوی کے12دہشت گرد تھے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں میں شیری اورنگی والا، عبیدالرحمان، کاظم شاہ پولیس والا شامل ہیں، دہشت گردوں میں فرحان، سفیان، عبداللہ، شہاب عرف مگو، طلحہٰ شامل تھے۔

    دہشت گردوں میں ذاکرڈلاوالا، عمیر کپڑے والا اور بلال عمیر شامل تھے، ذاکرلشکرجھنگوی کے کارندوں کو اسلحہ چلانے کی ٹریننگ دیتا تھا۔

    اسلحہ کی خریداری کیلئے ذاکر عمیر کپڑے والا رقم دیتا تھا، ملزم نے انکشاف کیا کہ عمیر کپڑے والے کا بھائی بلال بھی شوٹرہے، ملزم نے بتایا کہ ہدایات اور اسلحہ نعیم بخاری کا قریبی ساتھی شیری اورنگی والا دیتا تھا۔