Tag: لطیف کھوسہ

  • لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

    لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

    اسلام آباد : سینئیر وکیل لطیف کھوسہ کو بیرون  ملک جانے کی اجازت مل گئی، عدالت نے ہدایت کی آپ ٹرائل کورٹ میں بیان حلفی دیں کہ جب عدالت بلائے پیش ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینئیر وکیل لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    جسٹس محسن اخترکیانی نے لطیف کھوسہ کی درخواست پر سماعت کی ، سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

    سرکاری وکیل نے بتایا کہ نام ای سی ایل میں ہے،ایک مقدمہ درج ہے، جس پر عدالت نے استفسار کیا چالان جمع کرادیاگیاہے کیا؟ تو وکیل نے کہا کہ ابھی چالان جمع نہیں کرایا گیا۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے یہ7اےٹی اے کیا ہے، کیا انہیں گرفتار کرناہے ؟ ڈی ایس پی لیگل کا کہنا تھا کہ گرفتار تو نہیں کرنا لیکن میں پوچھ لیتاہوں۔

    جس پر عدالت نے کہا یہ 188 کے کتنے پرچے دیے اب تک،ہزاروں میں ہون گے،سب کا نام ای سی ایل میں ڈالا کیا، کوئی ایک بات سمجھا دیں تاکہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، کیا یہ بھاگ جائیں گے اور واپس نہیں آئیں گے، ٹرائل کورٹ کیوں روکے گی ان سوالوں کے جواب دے دیں۔

    لطیف کھوسہ نے کہا پانچ کو فلائیٹ تھی، نہیں جانے دیا،اب کل کینیڈا جانا ہے تو عدالت نے ہدایت کی آپ ٹرائل کورٹ میں بیان حلفی دیں کہ جب عدالت بلائے پیش ہوں گے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے لطیف کھوسہ کو بیرون جانے کی اجازت دے دی اور ساتھ سماعت ملتوی کردی۔

    سینئر وکیل کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کا مقدمہ درج ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی کب ہوگی ؟ لطیف کھوسہ اپنے دعویٰ پر قائم

    بانی پی ٹی آئی کی رہائی کب ہوگی ؟ لطیف کھوسہ اپنے دعویٰ پر قائم

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے دیئے گئے اپنے موقف پر قائم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان نے اپنی جانب سے اعلان نہیں کیا، بانی سے ملاقات کے بعد اعلان کیا، علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ان کا پیغام دیا ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جب سیاسی قیادت ملاقات کیلئےجیل جاتی ہے تو انہیں گرفتار کر لیا جاتا ہے تو تو بہن کے توسط سے پیغام آئے گا، افسوسناک ہے کہ حکومت نے عدالت کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرنا۔

    مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کب جیل سے باہر آئیں گے؟ لطیف کھوسہ کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ 24 نومبر سے پہلے ہی حکومت بھاگ جائے گی ، حکومت کا کوئی وجود نظر نہیں آتا، ہر بندہ فری فار آل ہے، پنجاب دیکھ لیں وہاں آپ بغیر ماسک کے باہر نہیں نکل سکتے، پنجاب میں اسکول اور انڈسٹریز بند کردی گئی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس بات پرقائم ہوں کہ نومبرمیں ہی بانی پی ٹی آئی کورہائی مل جائے گی، بانی پی ٹی آئی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں، ان کی کال پر پورا پاکستان امڈ آئے گا۔

    لندن میں ہونے والے واقعات کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لندن میں خواجہ آصف، قاضی فائز اور نواز شریف کے ساتھ جو ہوا وہ لوگوں کا غم وغصہ ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی کب جیل سے باہر آئیں گے؟ لطیف کھوسہ  کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    بانی پی ٹی آئی کب جیل سے باہر آئیں گے؟ لطیف کھوسہ کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی کے جیل سے باہر آنے کے حوالے بڑا دعویٰ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بانی تحریک انصاف نومبر میں باہر آجائیں گے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ امریکی صدارتی الیکشن بھی بانی پی ٹی آئی کے باہر آنے کے معاملے پر اثر ڈالے گا، ڈونلڈ لو کے کہنے پر بانی پی ٹی آئی حکومت کو سازش سےسبکدوش کیا گیا تھا اور کوئی بعید نہیں ٹرمپ کے جیتنے کے بعد ساری صورتحال بدل جائے۔

    انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں عدالتی ، سیاسی اور بیرونی تینوں عوامل ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کو عدالتوں سے ہی ریلیف ملے گا ، نوبت اس نہج پر نہیں آئے گی کہ کہا جائے بانی کو چلتا کیا تو امریکا معاف کر دے گا۔

    27 ویں ترمیم کے حوالے سے رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ حکومت 27 ویں کی طرح جانے کا سوچ کر اپنے لیے گھڑا کھود رہی ہے، ریاست کے 3 ستونوں میں سے ایک کو انتظامیہ کے تابع کردیا گیا، 2 ستونوں پر تو ریاست نہیں چل سکتی۔

    جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کے فیصلے پر ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کا حصہ اس لیے بن رہے ہیں کہ نظام کے اندر جا کر موقف بیان کریں، جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کا یہ مطلب نہیں کہ 26 ویں ترمیم کو مان رہے ہیں، حکومت کوکھلی چھوٹ دی تو راجہ ریاض کی طرح فرینڈلی اپوزیشن لیڈر بنا کر تباہی پھیر دے گی۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آئین سے کھلواڑ کیا گیا ہے، آج کےالیکشن کانتیجہ واضح پیغام دے گا، بلاول بھٹو نے کہا 26 ویں ترمیم فائز عیسیٰ کی معاونت کے بغیر ممکن نہ تھی، اس معاملے پر گزشتہ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن بھی ذمہ دار ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کرکےآئین وقانون کی دھجیاں اڑائی گئیں ، 56 کی 56 ترامیم منظور کرتے تو ملک میں آئینی مارشل لا ہوتا، 27 ویں ترمیم کا مقصد سویلینز کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل کیاجائے، ہم آئینی مارشل لانہیں لگنےدیں گے، 26 ویں ترمیم بھی ریورس کرائیں گے آئین و قانون بحال کریں گے۔

  • بانی پی ٹی آئی نوازشریف اورزرداری سے کسی صورت بات نہیں کریں گے، لطیف کھوسہ

    بانی پی ٹی آئی نوازشریف اورزرداری سے کسی صورت بات نہیں کریں گے، لطیف کھوسہ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نوازشریف اور زرداری سے کسی صورت بات نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینڈیٹ پر ڈاکہ ماراگیا، نواز شریف یاسمین راشد سےہارے ہوئے ہیں۔

    معروف قانون دان نے واضح کہا کہ بانی پی ٹی آئی نوازشریف اورزرداری سےکسی صورت بات نہیں کریں گے، نوازشریف خود کو بادشاہ سلامت سمجھ رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سمدھی کونائب وزیراعظم اوربیٹی کو وزیراعلیٰ بنادیا، باقی سب کو کیڑے مکوڑے سمجھا جارہا ہے۔

    ہتک عزت بل کے حوالے سے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہتک عزت ایکٹ آئین اورقانون سےمتضادہے، میڈیا کا گلا گھونٹنے کی تیاری کی گئی ہے،عدالتیں ہتک عزت قانون کوکالعدم قراردیدیں گی۔

    یاد رہے معروف قانون دان لطیف کھوسہ نے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ انشاءاللہ بانی پی ٹی آئی ہفتہ 10دن میں جیل سے باہر آجائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی قانونی کیس نہیں بنایا گیا، 190ملین پاؤنڈ اور القادر ٹرسٹ کیس میں بڑا فیصلہ ہوا ہے بھٹو نے ایک سائفر راجہ بازار میں لہرایا تو اسے پھانسی دی گئی آج 45سال بعد عدالت نے بھٹو کی پھانسی کو غلط قرار دیا۔

  • بانی پی ٹی آئی 10 دن میں جیل سے باہر آجائیں گے: لطیف کھوسہ

    بانی پی ٹی آئی 10 دن میں جیل سے باہر آجائیں گے: لطیف کھوسہ

    تحریک انصاف کے رہنما و معروف قانون دان لطیف کھوسہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ انشاءاللہ بانی پی ٹی آئی ہفتہ 10دن میں جیل سے باہر آجائیں گے۔

    فیصل آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی قانونی کیس نہیں بنایا گیا، 190ملین پاؤنڈ اور القادر ٹرسٹ کیس میں بڑا فیصلہ ہوا ہے بھٹو نے ایک سائفر راجہ بازار میں لہرایا تو اسے پھانسی دی گئی آج 45سال بعد عدالت نے بھٹو کی پھانسی کو غلط قرار دیا۔

    پارٹی رہنما اسدقیصر نے کہا کہ فیصل آباد میں صنعتوں کی صورتحال بہت افسوسناک ہے یہاں کے تاجر اتنے پریشان ہیں پنجاب حکومت آئے اور دیکھے، تاجروں کی مشاورت کے بغیر ٹیکس کا نفاذ کیا جا رہا ہے مخصوص لابی اپنےکاروبار کو دوام دینے کیلئے پالیسی بنا رہی ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کر لی ہے اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
    یہ محفوظ کیا گیا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروقی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سنایا اور رہائی کے لیے ایک ملین کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

    تاہم عدالت سے اس ریفرنس میں ضمانت اور رہائی کا حکم ملنے کے باوجود بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں گے کیونکہ سائفر اور نکاح عدت کیس میں انہیں دی جانے والی سزائیں تاحال معطل نہیں ہوئی ہیں۔

    واضح رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت خارج ہونے کے بعد اس فیصلے کے خلاف بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور عدالت نے نیب پراسیکیوٹر امجد پرویز اور بانی پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ کے دلائل سننے کے بعد گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

     

  • لطیف کھوسہ کا اٹارنی جنرل ، وزیر قانون اور وزیراطلاعات سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    لطیف کھوسہ کا اٹارنی جنرل ، وزیر قانون اور وزیراطلاعات سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    اسلام آباد : رہنما پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نے اٹارنی جنرل ، وزیر قانون اور وزیراطلاعات سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کارکنوں ، رہنماؤں کو پابند سلاسل کیا گیا، ہم بھی آگ کےدریا عبور کرکے یہاں تک پہنچے ہیں۔

    لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ اپریل 2022سے ہم پر سیاہ دور مسلط کیاگیا، 2022سے ملک میں جو ظلم کیاگیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آج ہم آئی ایم ایف سے بھیک مانگ رہے ہیں، ہوش کے ناخن لیں پاکستان کوبانی پی ٹی آئی ہی ترقی دے سکتا ہے، اوورسیز پاکستانی بانی پی ٹی آئی پر سب کچھ نچھاور کرتی ہے اور سالانہ 9 ارب روپے شوکت خانم کو دیتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جسٹس بابرستار کے خط کے بعد کل پریس کانفرنس کرکے ہرزہ سرائی کی گئی ، اٹارنی جنرل کو میں نے انگلی پکڑ کر قانون سکھایا لیکن ایسی باتیں کبھی نہیں سکھائیں، اٹارنی جنرل ، وزیر قانون اور وزیر اطلاعات مستعفی ہوں۔

    تحریک انصاف کے رہنما  نے مزید کہا کہ سزا یافتہ شخص کو لندن سے لایا گیا ہے،ایئرپورٹ پر بائیو میٹرک کی گئی ، بانی پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے بائیومیٹرک کےدوران گرفتارکیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کل ویڈیولنک پربانی پی ٹی آئی کی حاضری کا حکم دیا ہے، بانی پی ٹی آئی کل ویڈیو لنک پر پیش ہوں گے،ایوان میں بیٹھے لوگ تھرتھر کانپیں گے۔

  • لطیف کھوسہ بانی پی‌ ٹی آئی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سے الگ ہوگئے

    لطیف کھوسہ بانی پی‌ ٹی آئی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سے الگ ہوگئے

    لاہور : بانی پی‌ ٹی آئی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سے وکیل لطیف کھوسہ الگ ہوگئے ، لطیف کھوسہ کی جگہ علی ظفربانی پی ٹی آئی کی وکالت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وکلالطیف کھوسہ اور شہبازکھوسہ بانی پی‌ ٹی آئی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سے الگ ہوگئے۔

    لطیف کھوسہ اور ٹیم نے انتخابات میں مصروفیات کی وجہ سے خود کو کیس سے الگ کیا، لطیف کھوسہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوارہیں۔

    کیس میں لطیف کھوسہ کی جگہ علی ظفربانی پی ٹی آئی کی وکالت کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے لطیف کھوسہ کو کیس سے الگ ہونے کی کوئی ہدایت نہیں دی تاہم توشہ خانہ کیس میں سردار شہباز کھوسہ بانی پی ٹی آئی کی وکالت جاری رکھیں گے۔

    خیال رہے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی ہے۔

    احتساب عدالت نے ریفرنس میں فرد جرم کی کارروائی 24 جنوری تک ملتوی کردی، بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں وکلا تبدیلی کی بھی درخواست دائر کی تھی۔

    بانی پی ٹی آئی کے نئےوکیل علی ظفرکی عدم موجودگی کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

  • انتخابی نشان کے نام پر پی ٹی آئی والوں کا مذاق اڑایا جارہا ہے، لطیف کھوسہ

    انتخابی نشان کے نام پر پی ٹی آئی والوں کا مذاق اڑایا جارہا ہے، لطیف کھوسہ

    رہنما تحریک انصاف لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کا انتخابی نشان کے نام پر مذاق اڑایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لطیف کھوسہ نے کہا کہ صبح سے مغرب تک ہم عدالتوں میں پیش ہی ہوتے رہتے ہیں۔ ہم تو شفاف الیکشن اور لیول پلیئنگ فیلڈ لینے آئے تھے۔ ہم سے تو فیلڈ ہی چھین لی گئی ہے۔

    پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلےسے جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے۔ جمہوریت کو نقصان کا خمیازہ ہماری نسلیں بھگتیں گی۔

    لطیف کھوسہ نے کہا کہ بلے کا نشان نہ دے کر 220 ممبرز کو ہم سے چھین لیا گیا۔ کیا کبھی دنیا میں سنا ہے کہ آئینی ادارہ چل کر جیل جائے اور فرد جرم لگائے۔

    انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کی درخواست واپس لے لی۔ عوام دو تہائی سے زیادہ لوگ منتخب کریں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی ملک میں آئینی ادارہ فرد جرم لگانے جیل نہیں جاتا۔ یہ پی ٹی آئی نہیں بلکہ 25 کروڑ عوام کا حق رائے دہی چھینا گیا ہے۔

  • ’’دیکھو مجھے کون نظرآیا‘‘ بلاول بھٹو کا لطیف کھوسہ کو دیکھ کر تبصرہ

    ’’دیکھو مجھے کون نظرآیا‘‘ بلاول بھٹو کا لطیف کھوسہ کو دیکھ کر تبصرہ

    اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے لطیف کھوسہ کو سپریم کورٹ میں اچانک دیکھ کر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘دیکھو دیکھو مجھے کون نظر آیا’۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی لطیف کھوسہ سے سپریم کورٹ کے گیٹ پر ملاقات ہوئی، بلاول نے لطیف کھوسہ کو دیکھ کر کہا’’دیکھومجھےکون نظرآیا‘‘۔

    بلاول بھٹو نے لطیف کھوسہ کو سلام کیا اور دونوں گلے ملے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

  • یہ بات غلط ہے سربراہ پی ٹی آئی الیکشن نہیں لڑ سکتے، لطیف کھوسہ

    یہ بات غلط ہے سربراہ پی ٹی آئی الیکشن نہیں لڑ سکتے، لطیف کھوسہ

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ یہ بات غلط ہے کہ سربراہ پی ٹی آئی الیکشن نہیں لڑ سکتے۔

    اے آر وائی کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے حال ہی میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے لطیف کھوسہ نے کہا کہ فیصلے میں یہ نہیں لکھا کہ سربراہ پی ٹی آئی الیکشن نہیں لڑسکتے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔

    لطیف کھوسہ نے کہا کہ سربراہ پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن ہو ہی نہیں سکتے، سربراہ پی ٹی آئی دلوں کی دھڑکن ہیں انھیں مائنس نہیں کیا جاسکتا۔ ٹرمپ کیخلاف فیصلے کو بھی وہاں کی سپریم کورٹ معطل کردے گی۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نوازشریف تو ہیں نہیں جن کیلئے بائیومیٹرک مشین چل کرآئے۔ ہمارے قائدین کو تو بائیو میٹرک کے کمرے سے ہی گرفتارکرلیا جاتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ظل سبحانی نوازشریف نے اس دھرتی پرلوٹ مارکی، انھوں نے معیشت کو تباہ کردیا، لوگ معاف نہیں کرینگے۔

    لطیف کھوسہ نے کہا کہ سربراہ پی ٹی آئی انتخابات میں حصہ لیں گے وہ آؤٹ نہیں ہوئے۔ پی ٹی آئی نے الیکشن کے لیےمتبادل پلان بھی تیار کررکھے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ماضی میں پیپلزپارٹی کے رہنما آزاد حیثیت میں بھی الیکشن جیتے۔ پی ڈی ایم رہنما عوام میں جائیں گے تو انھیں حقیقت پتا چل جائےگی۔ ذوالفقار بھٹو کی ٹکٹ پر 1970 میں کھمبا بھی الیکشن جیت جاتا تھا۔ آج بھی ذوالفقاربھٹو کے الیکشن والی ہی کیفیت ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اب سوشل میڈیا کا دور ہے، کسی کا ایک چینل یا اخبار پر انحصار نہیں۔ ذوالفقار بھٹو کو بھی ہینری کسنجر نے کہا تھا عبرت کا نشان بنا دیں گے۔ ذوالفقار بھٹو نے راجہ بازار میں امریکی سائفرلہرایا جس کے بعد پھانسی ہوئی.

    انھوں نے کہا کہ سربراہ پی ٹی آئی کےخلاف سائفر مقدمہ قوم کی عزت کے ساتھ مذاق ہے۔ سربراہ پی ٹی آئی کےخلاف سائفر کیس کوئی پاگل ہی قبول کرے گا۔