Tag: لطیف کھوسہ

  • عمران خان کی گرفتاری، یہ سارا ڈراما الیکشن روکنے کے لیے ہے، لطیف کھوسہ

    عمران خان کی گرفتاری، یہ سارا ڈراما الیکشن روکنے کے لیے ہے، لطیف کھوسہ

    نامور قانون دان اور رہنما پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سارا ڈرامہ ہی اس لیے کیا گیا ہے کہ الیکشن معاملہ ہی روک دیا جائے۔

    نامور قانون دان اور رہنما پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ نے بیان میں کہا کہ عمران خان کی گرفتاری توہین عدالت، غیرآئینی اور غیر قانونی ہے۔

    عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا

    لطیف کھوسہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نےگرفتاری کو قانونی قرار دیا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ چیف جسٹس ہائیکورٹ کی نظر میں نہیں لایاگیا، توہین عدالت اس لیے کیا گیا کیونکہ عمران خان بائیومیٹرک کیلئے گئے تھے، وہاں پر دروازے کو توڑا گیا، ہائیکورٹ کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

    رہنماپیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف کیس کچھ بھی نہیں ہے، ٹرسٹ عوام کی سہولتوں کے لیے ہوتے ہیں، نیب کہاں سے ثابت کریگی کہ انہوں نے اپنی ذات کیلئے پیسے لیے، سارا ڈرامہ ہی اس لیے کیا گیا ہے کہ الیکشن کا معاملہ ہی روک دیا جائے۔

    لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ یہ لوگ جمہوری عمل میں یقین نہیں رکھتے، عمران خان کو سپریم کورٹ سے ضرور ریلیف ملے گا، نیب کی سپریم کورٹ میں مشروط کمٹمنٹ موجود ہے۔

  • عدلیہ سے تصادم مسلم لیگ ن کا وتیرہ ہے ، لطیف کھوسہ

    عدلیہ سے تصادم مسلم لیگ ن کا وتیرہ ہے ، لطیف کھوسہ

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینئر وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ عدلیہ سے تصادم مسلم لیگ ن کا وتیرہ ہے ، ن لیگ پہلے مٹھائیاں بانٹتی ہے پھر خیال آتا ہے فیصلہ خلاف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر وکیل لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کی ، اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ ازخودنوٹس پرچیف جسٹس کےاختیارات میں قانون سازی کی جارہی کیاکہیں گے؟

    جس پر لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ یہ جوبل لائےہیں اس کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں ہے، اپیل کاحق دینےکیلئےآرٹیکل184/3میں اپیل کی شق کیلئے ترمیم کرنی پڑے گی۔

    پیپلزپارٹی کے سینئر وکیل کا کہنا تھا کہ نظرثانی میں اپیل کا حق دینے کیلئے بھی آئینی ترمیم ضروری ہے، قانون سازی کرکےایسی ترامیم نہیں کی جا سکتیں، جو قانون سازی کی جا رہی یہ عدلیہ پر قدغن لگانےکےمترادف ہے۔

    صحافی نے سوال کیا کہ سپریم کورٹ کافیصلہ تین چاریاتین دوسےتھا؟ تو پیپلزپارٹی کے سینئر وکیل نے کہا کہ جوارکان بینچ کاحصہ ہی نہیں تھےان کی رائےفیصلےمیں کیسےشامل ہوسکتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ مریم نوازاورن لیگ کاوطیرہ ہےہمیشہ عدلیہ پرحملہ کیاہے، پہلےمٹھائیاں بانٹتے ہیں پھر سمجھ آتی ہےکہ فیصلہ خلاف آیا ہے۔

    گذشتہ روز ماہرقانون لطیف کھوسہ نے کہا تھا کہ حکومت خاطر جمع رکھے سپریم کورٹ سے اس کی اجازت نہیں ملے گی،جب میں بل لایا تھا سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے کہا تھا حکومت کو اس کا اختیار نہیں ہے۔

  • الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں، ملتوی کرنے کے حق میں نہیں ہیں، لطیف کھوسہ

    الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں، ملتوی کرنے کے حق میں نہیں ہیں، لطیف کھوسہ

    سکھر : پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے بھی انتخابات میں تاخیر کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن وقت پرہونے چاہئیں، ملتوی کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں رہنما پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں، ملتوی کرنےکےحق میں نہیں۔

    لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران میں خراب حالات کے باوجود الیکشن ہوئے تو یہاں کیوں نہیں ہوسکتے؟ سیاسی جماعتیں بیٹھ کر دوچارماہ آگے پیچھے کرکے ایک ہی وقت میں الیکشن کرائیں۔

    رہنما پیپلز پارٹی نے سوال کیا 13اگست کوقومی اسمبلی کی مدت پوری ہوگی کیا اسے بھی ملتوی کریں گے؟

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دور میں بھی کوئی گرفتاری نہیں کی تھی، حکومت میں بڑے پارٹنر کے طور پر فیصلے نواز لیگ کے ہیں، آئین سےماوراکسی بھی فیصلےکوپیپلز پارٹی قبول نہیں کرے گی۔

    لطیف کھوسہ نے کہا کہ 2008 سے2013تک ایک بھی سیاسی گرفتاری نہیں ہوئی ، بدقسمتی سے جو سلسلہ بعد میں شروع ہوا وہ تھم ہی نہیں رہا۔

    300کاپیٹرول اور 300 کا ڈالرہوجائے گا، بجلی اورگیس کی قیمت بھی بڑھانے کا کہا گیا ہے، اگرقیمتیں بڑھیں توعوام کسی کے کنٹرول میں نہیں رہےگی۔

  • رہنما پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ کے بیٹے  پر فائرنگ کا مقدمہ درج

    رہنما پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ کے بیٹے پر فائرنگ کا مقدمہ درج

    لاہور : سینیئر قانون دان اور رہنما پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ کے بیٹے پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیئر قانون دان اور رہنما پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ کے بیٹے پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ بلخ شیرکی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

    مقدمہ اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ، مسلم ٹاؤن پولیس نے مقدمے میں نامعلوم افراد کو نامزد کیا ہے۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

    گذشتہ لطیف کھوسہ کے بیٹے پر لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔

    پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ لطیف کھوسہ کے بیٹے کو بازو میں گولی لگی اور موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے ان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

  • نواز شریف سے آرمی چیف کے نام پر مشاورت نہیں ہونی چاہیئے ، پی پی رہنما

    نواز شریف سے آرمی چیف کے نام پر مشاورت نہیں ہونی چاہیئے ، پی پی رہنما

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے آرمی چیف کے نام پر مشاورت نہیں ہونی چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی اور سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے اے آر وائی نیوزکے پروگرام پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے کہا کہ ممانعت نہیں کہ اہم تعیناتی کیلئے فہرست سےہی نام لیا جاتا ہے، ایساقانون بھی نہیں کہ فہرست سےہی اہم تعیناتی کاانتخاب کرنا ہے۔

    لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ تاریخ میں ایساہواہےکہ اہم تعیناتی کیلئے نام مزیدمنگوائے گئے ہیں، تاریخ میں ایسانہیں ہوا کہ فہرست کے بغیر کسی کو منتخب کیا گیا ہو۔

    رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ اہم تعیناتی کیلئےوزیراعظم کی مشاورت کی حدتک رکاوٹ نہیں، اعتراض اس حدتک ٹھیک ہے سزایافتہ شخص سے مشاورت نہیں کرسکتے، نواز شریف سے آرمی چیف کے نام پر مشاورت نہیں ہونی چاہیئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 29 تاریخ کو آرمی چیف ریٹائر ہورہے ہیں، نئی حکومت کی تعیناتی کا فیصلہ بنتا نہیں، میرٹ پر ہی اہم تعیناتی ہوتی ہے ابھی بھی سینئرموسٹ ہی تعیناتی ہوگی۔

    عمران خان کے حوالے سے لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہماری توشروع سےخواہش ہےمل بیٹھ کرمسائل حل کرنےچاہئیں، کنٹینر سے اتر کر متنازع گفتگو چھوڑ کر عمران خان کو بات کرنی چاہیے، عمران خان مقبول ہیں انہوں اسمبلی میں آکرنمائندگی کرنی چاہیے، شک نہیں عمران خان مقبول ہیں انہیں بھی رویے میں تبدیلی لانی چاہیے۔

    پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پرحملہ ہواہےان کی مرضی کے مطابق ایف آئی آرہونی چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈائریکشن پرایف آئی آردرج کرائی جاسکتی تھی، وزیراعلیٰ ہدایت کرتےتوپولیس افسران کاباپ بھی ایف آئی آردرج کرتا۔

  • ‘عمران خان اور بے نظیر بھٹوشہید پر حملے میں بہت مماثلت ہے’

    ‘عمران خان اور بے نظیر بھٹوشہید پر حملے میں بہت مماثلت ہے’

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے سینئررہنما ماہرقانون لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اور بے نظیربھٹو شہید پر حملے میں بہت مماثلت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئررہنما ماہرقانون لطیف کھوسہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اللہ نے بہت بچایا ہے نئی زندگی دی ہے ، عمران خان سمیت پارٹی کےورکرزاور لیڈرز زخمی ہوئے ہیں۔

    لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ قاتل نےتواپنی طرف سےعمران خان کومارنےکی پوری کوشش کی ہے، گولی ذراسی اور نیچے لگتی تو پندرہ منٹ میں موت ہوجاتی۔

    پیپلز پارٹی کے سینئررہنما نے کہا کہ ہمارے قانون کےمطابق پولیس کے سامنے ملزم کابیان قابل شہادت نہیں، حیران ہوں ملزم اعتراف جرم کرتا ہے اور ویڈیو ریلیز کردی جاتی ہے۔

    ماہرقانون کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سےبھی آج ایف آئی آردرج کرنےکا واضح حکم دیاگیا، اس میں کوئی دورائے نہیں کہ سب سے پہلے ایف آئی آر درج ہونی چاہیے تھی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان پرقاتلانہ حملےکی بےنظیربھٹوشہیدپرحملےسےمماثلت سمجھتاہوں ، عمران خان کی باکس سیکیورٹی مجھے کہیں نظرنہیں آئی۔

    لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ بی بی شہید پر حملے کے بعد جائے وقوعہ کو دھو دیا گیا تھا اور شواہد مٹا دیئے گئے تھے ، اسی طرح عمران خان پر حملے کے بعد بھی شواہد مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

  • ‘عمران خان کو وہی فیس کرنا پڑے گا جو نوازشریف کیساتھ ہوا’

    ‘عمران خان کو وہی فیس کرنا پڑے گا جو نوازشریف کیساتھ ہوا’

    لاہور : رہنما پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کووہی فیس کرنا پڑے گا جو نوازشریف کیساتھ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب اور رہنما پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان خود نوازشریف کیلئےسپریم کورٹ کیس لیکر گئے تھے ، جس پرسپریم کورٹ نےکہانوازشریف صادق امین نہیں رہے۔

    لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کووہی فیس کرنا پڑے گا جو نوازشریف کیساتھ ہوا۔

    رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ جب نوازشریف پارٹی قائد بنے تو کہا گیا پارلیمنٹیرین نہیں توعہدہ بھی نہیں رکھ سکتے۔

    فنڈنگ کیس کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نےمتفقہ طورپرکہاکہ عمران خان نےاپنےاثاثےچھپائےہیں، عمران خان کو351کمپنیز،34غیرملکیوں نےغیرقانونی اورممنوعہ فنڈنگ کی۔

    لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ ثاقب نثارصاحب عمران خان کوصادق وامین کا فتویٰ دے گئے تھے۔

  • عمران خان آج استعفی دینے جارہے ہیں ، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    عمران خان آج استعفی دینے جارہے ہیں ، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان آج استعفی دینے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان آج استعفی دینے جارہے ہیں۔

    لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے سرپرائز نے آئین اور عوام سے کھلواڑ کیا ، یہ سیاسی مظلوم بننے کی کوشش کررہے ہیں۔

    پی پی رہنما نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا اور سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہم سرخرو ہوئے ہیں۔

    گذشتہ روز سپریم کورٹ نے 3 اپریل کی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو برقرار رکھا تھا۔

    مزید پڑھیں :رولنگ کالعدم، عدم اعتماد برقرار، قومی اسمبلی بحال

    عدالت نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کابینہ کو بھی بحال کر دیا تھا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کو صبح ساڑھے دس بجے سے پہلے بلا کر جلد از جلد عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کاحکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونےکی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے۔

    سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد منظور ہو جاتی ہے تو اسمبلی نئے وزیر اعظم کا انتخاب کرے

  • ن لیگ پر اعتماد نہیں ، قومی مفاد میں کڑوا گھونٹ پی رہے ہیں، لطیف کھوسہ

    ن لیگ پر اعتماد نہیں ، قومی مفاد میں کڑوا گھونٹ پی رہے ہیں، لطیف کھوسہ

    کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہےن لیگ پر اعتماد نہیں ،قومی مفاد میں کڑوا گھونٹ پی رہے ہیں، ن لیگ چارٹر آف ڈیموکریسی پوری نہیں اتری۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو ن لیگ پر اعتماد نہیں ،قومی مفاد میں کڑوا گھونٹ پی رہے ہیں، سب سے زیادہ پیپلزپارٹی پنجاب کو ن لیگ پر تحفظات ہیں۔

    لطیف کھوسہ کا کہنا تھا پیپلزپارٹی پنجاب قیادت 30،40سال ن لیگ کے تسلط میں رہی، ن لیگ چارٹر آف ڈیموکریسی پوری نہیں اتری، مارشل لا میں آئین میں شامل شقوں کے خاتمے پر ن لیگ نے ساتھ نہیں دیا۔

    سابق گورنر پنجاب نے کہا قوانین کےخاتمے پرن لیگ نےتعاون نہیں کیا، ن لیگ خمیازہ بھگت رہی ہے،نواز شریف اسی وجہ سےنا اہل ہوئے، نیب زدہ لوگوں کو نیب زادے بنا دیا گیا۔

    تحریک انصاف نے معیشت کا بیڑہ غرق کرکے آئی ایم ایف کے تابع کردیا

    پی پی رہنما کا کہنا تھا تحریک انصاف نے معیشت کا بیڑہ غرق کرکے آئی ایم ایف کے تابع کردیا، ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے، تنخواہ دار طبقہ فاقوں پر مجبور ہے۔

    لطیف کھوسہ نے کہا اختلافات کے باجود ن لیگ کے ساتھ گئے، تحریک شروع ہوتے ہی لوگ خود سڑکوں پر آئیں گے، عنقریب ان کوجیلوں میں دیکھیں گے، وزیر اعلی سندھ گرفتاری سے نہیں ڈرتے، کیسوں کی فکر نہیں، 20 کیسز بھگتے ، زرداری 11 سال قید رہے۔

    وزیر اعلی سندھ گرفتاری سے نہیں ڈرتے

    ان کا کہنا تھا ملک میں دہرا معیار ہے کہیں سزا سے پہلے تو کہیں بعد میں گرفتاری ہوتی ہے، پہلے بھی سندھ میں گورنر راج لگانے کی باتیں ہورہی تھیں، سپریم کورٹ نےکہا تھا گورنر راج لگایا تو ایک دن میں اڑا دیں گے، سندھ میں گورنر راج لگا کر حکومت کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

    سابق گورنر پنجاب نے کہا  تحریک انصاف کی حکومت ڈکٹیٹر شپ کا مزاج رکھتی ہے، چیئرمین نیب کو ویڈیو لیک کرکے وقت کمزور کردیا گیا ہے، پہلے سیف الرحمان زرداری کے پاؤں پڑے تھے، اب بہت سے لوگ آصف زرداری کےپاؤں پڑیں گے۔

  • خطرات کی آڑ میں اپوزیشن حکومت کو مزید وقت نہیں دےگی، لطیف کھوسہ

    خطرات کی آڑ میں اپوزیشن حکومت کو مزید وقت نہیں دےگی، لطیف کھوسہ

    لاہور : پیپلزپارٹی کےرہنما سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے اپوزیشن خطرات کی آڑمیں حکومت کومزیدوقت نہیں دے گی، ملک کوکوئی حقیقی خطرہ در پیش نہیں، کوئی خطرہ ہوا تو عوام اور اپوزیشن افواج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کےرہنما سردارلطیف کھوسہ نے حکومت کو مہلت دینے کے امکانات مسترد کرتے ہوئے کہا ملک میں بڑھتی مہنگائی نے عوام کاجینا محال کردیاہے، خطرات کی آڑمیں اپوزیشن حکومت کو مزید وقت نہیں دےگی۔

    لطیف کھوسہ کا کہنا تھا تحریک انصاف کی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہوچکی ہے، حکومت چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر رہی ہے، ملک کو کوئی حقیقی خطرہ درپیش نہیں۔

    پی پی رہنما نے کہا ایٹمی اورمیزائل پروگرام ملک کومحفوظ بناچکے ہیں، توقع ہے بھارت کوئی حماقت نہیں کرے گا، کوئی خطرہ ہوا تو عوام اوراپوزیشن افواج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : حکومت نے وعدے پورے نہ کئے تو پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ ہوگی، بلاول بھٹو زرداری

    گذشتہ روز چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا مہنگائی کے سونامی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی، عوام ریلیف چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں کہ ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کے وعدے پورے ہوں، اگر عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہ کیے گئے تو پھر پیپلزپارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا میں خوش ہوں کہ عمران خان سندھ کو اتنا وقت دے رہے ہیں اور یہاں آکر جلسے کر رہے ہیں، عمران خان سندھ آئیں اور بار بار آئیں لیکن یہاں آکر عوام کو دھوکا نہ دیں، وزیراعظم یہاں آکر سندھ کے عوام کے حقوق چھیننے کی کوشش نہ کریں۔