Tag: لفٹ

  • 8 سالہ بیٹے کے لفٹ میں پھنسنے پر باپ کو دل کا دورہ پڑ گیا

    8 سالہ بیٹے کے لفٹ میں پھنسنے پر باپ کو دل کا دورہ پڑ گیا

    بھارت کے شہر بھوپال میں 8 سالہ بیٹے کو لفٹ میں پھنسا دیکھ کر باپ دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھوپال کے علاقے مسرود میں ایک رہائشی عمارت کی لفٹ میں بجلی چلی گئی، جس کے باعث 8 سالہ بچہ پھنس گیا، بچے کا والد رشیراج اپنے کم عمر بیٹے کو لفٹ میں پھنسا دیکھ کر شدید پریشان ہوگیا۔

    رپورٹس کے مطابق باپ فوراً دوڑتا ہوا سکیورٹی گارڈ کے پاس جنریٹر آن کرانے کیلئے پہنچا جہاں وہ دل کا دورہ پڑنے سے زمین پر گر پڑا اور بے ہوش ہوگیا۔

    پڑوسیوں نے سی پی آر کے ذریعے اس شخص کی زندگی بچانے کی کوشش کی لیکن کوئی ردعمل نہ ملنے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں تاہم لفٹ میں پھنسے بچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

    اس سے قبل ایک اور واقعے میں بھارت کی ریاست راجستھان میں ’جونیئر نیشنل گیمز‘ کی گولڈ میڈلسٹ پاور لفٹر پریکٹس کے دوران گردن پر 270 کلو وزن گرنے سے ہلاک ہوگئی تھی۔

    انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 17 سالہ خاتون پاور لفٹر یشتیکا اچاریہ کی جم میں موت کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ گولڈ میڈلسٹ یشتیکا اچاریہ کی گردن اس وقت ٹوٹ گئی جب 270 کلو وزن ہاتھوں سے چھوٹ کر ان کی گردن پر آ گرا، حادثے کے فوراً بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی۔

    پولیس حکام کے مطابق افسوسناک حادثے میں متوفی کے ٹرینر کو بھی معمولی چوٹیں آئیں، اہل خانہ نے اندراج مقدمہ کیلیے درخواست نہیں دی، لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔

    اسپتال کی لفٹ گرنے سے خاتون جاں بحق

    یشتیکا اچاریہ نے اپنے مختصر کیریئر میں کئی کامیابیاں حاصل کی تھیں، ان کی موت سے کھیلوں کے حلقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔

  • لفٹ لے کر مردوں کو لوٹنے والی 2 خواتین گرفتار

    لفٹ لے کر مردوں کو لوٹنے والی 2 خواتین گرفتار

    بھارت میں حیدرآباد کی لالہ گوڑہ پولیس نے دو خواتین کو حراست میں لے لیا ہے جو سڑک پر گاڑی سواروں سے لفٹ مانگ کر ویران علاقوں میں لے جا کر انہیں لوٹ لیتی تھیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے گرفتار کی گئی خواتین کی شناخت بھاگیہ اور وینیلہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔ دونوں آپس میں رشتہ دار ہیں۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں شاطر خواتین گاڑیوں میں سفر کرنے والوں سے لفٹ مانگ کر انہیں سنسان علاقوں میں لے جاتیں اور بھاری رقم طلب کرتی تھیں۔

    اگر کوئی شخص انکار کرتا تو جنسی ہراسانی کا جھوٹا الزام لگا کر مقدمہ درج کرانے کی دھمکی دیتیں، دونوں خواتین نے اس طریقہ کار سے ایک متاثرہ شخص سے 6 نومبر سے اب تک 3 لاکھ 20 ہزار روپے وصول کیے۔

    23 نومبر کو ان خواتین نے دوبارہ متاثرہ شخص کو نشانہ بنایا اور اس کے گھر کے پاس موجود تھیں، متاثرہ شخص نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیا اور دونوں کو گرفتار کرکے ریمانڈ پر دے دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کے خلاف پہلے بھی مختلف پولیس تھانوں میں اسی طرح کے کئی مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔

    اس سے قبل ایف آئی اے نے کراچی سے گداگری کے لیے سعودی عرب جانے کی کوشش میں 2 ہندو خواتین کو امیگریشن نے آف لوڈ کر کے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گداگری کیلئے سعودی عرب جانیوالی 2 خواتین کو آف لوڈ کردیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار خواتین کی شناخت عیشادیوی اور نیشو کماری کے نام سے ہوئی، دونوں خواتین وزٹ ویزے پر سعودی عرب جا رہی تھی ملزمہ عیشادیوی کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ اس سے قبل بھی سعودی عرب میں بھیک مانگنے میں ملوث رہی ہے، ملزمہ کو اس سے قبل سعودی عرب پولیس نے بھیک مانگنے پر گرفتار کیا تھا، ملزمہ کو گرفتار کر کے پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔

    ٹرین کی بوگی میں آگ لگنے سے متعدد ہلاک

    امیگریشن حکام کے مطابق نیشو کماری سعودی عرب جانے کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکی جس کے بعد خواتین کو گرفتار کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

  • پولیس اہلکاروں پر بڑی پابندی عائد

    پولیس اہلکاروں پر بڑی پابندی عائد

    لاہور: لاہور کی اہم شاہراہوں پر پولیس اہلکاروں پر شہریوں سے لفٹ لینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی آئی جی پی ایچ پی نے لفٹ لینے پر پابندی سے متعلق حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رنگ روڈ، جی ٹی روڈ اور موٹروے پر لفٹ لینے والوں کو معطل کیا جائیگا۔

    مراسلے کے مطابق افسران واہلکار شاہراہوں پر گاڑیاں روک کرلفٹ لیتے نظر آتے ہیں، ایسا کرنے والوں کیخلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائیگی۔

    دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے شہریوں کی سہولت کے لیے پولیس ون فائیو اینڈرائیڈ ویپ کا افتتاح کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے جرائم کے شکار ہونے سے بچانے کے لیے شہریوں کی بروقت مدد کے لیے اینڈرائیڈ ایپ لانچ کر دی ہے، جسے اپنے موبائل فون پر ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

    افتتاحی تقریب میں ڈی آئی جی ایسٹ عمران یعقوب نے ’مددگار پولیس ایپ‘ کے حوالے سے بریفنگ دی، اور بتایا کہ شہری اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر لیں، اس کی مدد سے کال کرنے والے شہری کی لوکیشن کو دیکھ کر پولیس بروقت اس کی مدد کے لیے پہنچ سکے گی۔

    پولیس اہلکاروں نے ضبط شدہ 60 موٹر سائیکلیں فروخت کر دیں

    اس ایپ کی مدد سے شہری کسی بھی واردات کی رپورٹ بھی بروقت کروا سکتے ہیں، مددگار پولیس ایپ گوگل پلے اسٹور سے ہر شہری بہ آسانی ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔

  • لفٹ دینے کے بہانے خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے کے ساتھ کیا ہوا؟

    لفٹ دینے کے بہانے خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے کے ساتھ کیا ہوا؟

    متھرا: بھارت میں ملزم کافی دنوں سے لفٹ دینے کے بہانے خواتین کو پہلے لوٹتا اور پھر اسے زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر متھرا  کے مہاواں پولیس حکام نے یمنا ایکسپریس وے کے قریب ملزم کو پکڑا، ملزم تنہا خواتین کو لفٹ دینے کے بہانے موٹر سائیکل پر بٹھاتا تھا، خاتون سے زیورات، رقم لوٹنے کے بعد عصمت دری کرتا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جب ملزم کو اس کی گرفتاری کا پتہ چلا تو وہ بھاگنے لگا اس دوان پولیس نے اس کی دونوں ٹانگوں میں تین گولیاں لگیں جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔

    بھاری پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مجرم منوج گاؤں شیر گڑھ کا رہنے والا تھا، اس کے پاس سے مسروقہ موٹر سائیکل، پستول وغیرہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ پولیس کافی دنوں سے اس کی تلاش میں تھی۔

  • معصوم بچی لفٹ میں پھنس گئی، دردناک ویڈیو وائرل

    معصوم بچی لفٹ میں پھنس گئی، دردناک ویڈیو وائرل

    بھارتی شہر لکھنؤ میں ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا جب ایک معصوم بچی 20 منٹ تک لفٹ میں پھنسی رہی اور مدد کے لئے پکارتی رہی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے لکھنؤ میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت کے اندر لفٹ میں پھنس جانے کی وجہ سے ایک معصوم بچی کو دردناک تجربے سے گزرنا پڑا۔ لڑکی مبینہ طور پر لفٹ کے اندر تقریباً 20 منٹ تک پھنسی رہی، اس دوران اس کی مدد کے لئے کوئی نہیں پہنچا۔

    چھوٹی بچی کی خوفناک آزمائش کی ویڈیو لفٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئی اور ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں، معصوم بچی جس نے اسکول کا یونیفارم پہن رکھا ہے، چیختے ہوئے اور مدد کی التجا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، یہاں تک کہ جب وہ لفٹ کا دروازہ خود کھولنے کی کوشش کرتی ہے، اس دوران لفٹ میں گر بھی جاتی ہے۔

    بچی کو لفٹ کے دروازوں کو پیٹتے اور لات مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے یہاں تک کہ وہ کسی سے دروازہ کھولنے کے لئے التجا کرتی ہے۔ ایک موقع پر، بچی کو خوفزدہ دکھایا گیا ہے، ہاتھ جوڑ کر کیمرہ کی طرف منہ کرکے کسی سے بچانے کے لئے اپیل کررہی ہے۔

    یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جسے دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس طرح کے حادثات سے بچنے کے لیے لفٹس کی بروقت دیکھ بھال کی ضرورت پر روشنی ڈال رہے ہیں۔ بعض افراد کا کہنا تھا کہ لفٹ کی سواری کے دوران بچوں کے ہمراہ کسی بڑے شخص بھی ہونا چاہئے۔

    اطلاعات کے مطابق خوش قسمتی سے، ایک ممکنہ سانحہ ٹل گیا کیونکہ معصوم بچی کو بعد میں خراب لفٹ سے بچا لیا گیا، اگرچہ اس عمل میں کافی دیگر لگی تھی۔

  • ملازم 3 گھنٹے لفٹ میں پھنسا رہا، کمپنی نے لیٹ آنے پر تنخواہ کاٹ لی

    ملازم 3 گھنٹے لفٹ میں پھنسا رہا، کمپنی نے لیٹ آنے پر تنخواہ کاٹ لی

    بھارت میں ایک کمپنی کا ملازم اپنے دفتر کی لفٹ میں 3 گھنٹے تک پھنسا رہا، کمپنی نے لیٹ آنے پر ملازم کی تنخواہ کاٹ لی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کمپنی کے ملازم نے ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی سے متعلق سوشل میڈیا پر تحریری نوٹ لکھ دیا، جبکہ صارفین کمپنی کی جانب سے کمپنی کے اس فیصلے پر تنقید کی جارہی ہے۔

    ملازم کی جانب سے اپنے تحریر کردہ نوٹ میں لکھا گیا کہ میرا دفتر 7 ویں منزل پر ہے، اس لیے مجھے لفٹ کا استعمال کرنا پڑتا ہے، لفٹ پچھلے ہفتوں سے گڑ بڑ پیدا کررہی تھی۔

    لفٹ بعض اوقات چلتے چلتے رک جاتی ہے، اور اس کے دروازے بھی نہیں کھلتے تھے، ہم نے متعدد بار متعلقہ شعبے میں شکایت کی تاہم ان کی جانب سے نظر انداز کیا گیا۔

    ملازم نے مزید تحریر کیا کہ کل جب میں لفٹ سے اوپر دفتر آرہا تھے، لفٹ میں داخل ہوتے ہیں لائٹ چلی گئی، میں نے اپنے دفتر میں رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر اس میں کامیاب نہیں ہوسکا، تاہم تھوڑی اور کوشش کے بعد ایچ آر ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہوا تو انہوں نے مینٹیننس کا عملہ بھیج دیا، 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد مجھے لفٹ سے آزادی نصیب ہوئی۔

    دفتر پہنچنے پر ایچ آر نے کہا کہ آپ لیٹ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے آپ کی غیر حاضری لگا دی گئی لہٰذا آپ کی تنخواہ میں سے کٹوتی کی جائے گی، جس پر میں نے انہیں کہا کہ اگر ایسا ہے تو پھر میں چھٹی کرکے گھر چلا جاتا ہوں، مگر میرے منیجر نے مجھ سے کہا کہ آپ کو کام کرنا پڑے گا کیونکہ ہمارے پاس عملہ بہت کم ہے۔

    کمپنی کی جانب سے ملازم کو نوکری سے نکالنے کی دھمکی بھی دی گئی، ملازم نے مزید کہا کہ میں لفٹ کی خرابی کو ریکارڈ کرکے ایچ آر اور منیجر کے ساتھ ہونے والی گفتگو کو تحریری شکل میں لے آیا ہوں اور اب میں کمپنی کی ہائر منیجمنٹ کو اس معاملے سے متعلق آگاہ کروں گا۔

  • ویڈیو: رسہ ٹوٹنے کے باعث دریائے جہلم پر لفٹ میں پھنسے افراد کو بچا لیا گیا

    ویڈیو: رسہ ٹوٹنے کے باعث دریائے جہلم پر لفٹ میں پھنسے افراد کو بچا لیا گیا

    مظفر آباد: رسہ ٹوٹنے کے باعث دریائے جہلم پر مظفر آباد میں لفٹ میں 4 افراد پھنس گئے، جن کے لیے کامیاب ریسکیو آپریشن کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مظفر آباد کے قریب مہاجر کیمپ مانک پیاں رشید آباد سے ملحقہ لفٹ دریا میں پھنس گئی، رسہ ٹوٹنے کے باعث دریائے جہلم میں پھنسی لفٹ میں چار افراد سوار تھے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق جب ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی تو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دریا کے درمیان لفٹ میں پھنسے افراد کو ریسکیو کر لیا، کامیاب آپریشن کے بعد علاقہ مکینوں اور لفٹ میں پھنسے افراد کے اہل خانہ نے ریسکیواہلکاروں کو خوب دعائیں دیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سوات میں اسی قسم کا ایک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں مقامی طور پر تیار کردہ چیئر لفٹ کا رسہ ٹوٹنے سے ماں اور بیٹی دریائے سوات میں بہہ گئی تھیں۔ یہ واقعہ مانکیال اریانئی کے مقام پر پیش آیا تھا۔ دو دن ریسکیو آپریشن کے بعد بھی ماں بیٹی کی لاشیں نہیں مل سکی تھیں۔

    سرچ آپریشن کے دوران ریسکیو اہلکاروں کو کرکٹ کھیلتے پایا گیا تھا، فوٹیج سامنے آنے کے بعد اہل علاقہ نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا، غفلت کے اس سنگین واقعے پر متاثرہ خاندان اور اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

  • ملازمہ کی لفٹ کے فرش پر کتے کو بے دردی سے پٹخنے کی ویڈیو وائرل

    ملازمہ کی لفٹ کے فرش پر کتے کو بے دردی سے پٹخنے کی ویڈیو وائرل

    گروگرام: بھارت میں ایک ملازمہ کی لفٹ کے فرش پر کتے کو مارنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد جانوروں سے محبت کرنے والے صدمے میں رہ گئے۔

    یہ سی سی ٹی وی فوٹیج مبینہ طور پربھارت کے گروگرام کے سیکٹر 109 میں راہیجا اتھروا سوسائٹی کی ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتو ن ملازمہ کو کتے پر ظلم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کی شناخت سنیتا کے نام سے ہوئی ہے، وہ دو چھوٹے کتوں کے ساتھ لفٹ میں داخل ہوتی ہے اور جس وقت لفٹ کے دروازے بند ہوتے ہیں، ویسے ہی ملازمہ ان میں سے ایک کتے کا پٹا پکڑ لیا اور اسے فرش پر دے مارتی ہے۔

    ویڈیو دیکھنے کے بعد سوسائٹی کے حکام نے فوری طور پر مالکان کو آگاہ کیا جس نے ملازمہ سنیتا کو نوکری سے فارغ کردیا۔

     ملازمہ نے الزام لگایا کہ کتے نے واک کے دوران اسے کاٹنے کی کوشش کی تھی اور وہ اسے سبق سکھانا چاہتی تھی۔

    مالکان اور حکام نے ملازمہ کے الزامات کی تردید کردی جبکہ سوسائٹی کے ارکان کا دعویٰ ہے کہ ملازمہ نے اپنا غصہ کتے پر نکالا۔ سوسائٹی نے ملازمہ کو بلیک لسٹ کر کے اس کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

  • لفٹ میں سر چکراتا ہوا کیوں محسوس ہوتا ہے؟

    لفٹ میں سر چکراتا ہوا کیوں محسوس ہوتا ہے؟

    کیا آپ کا شمار بھی ان افراد میں ہوتا ہے جو لفٹ میں سفر کے دوران اپنا سر چکراتا ہوا محسوس کرتے ہیں؟ لیکن کیا آپ اس کی وجہ جانتے ہیں؟

    دراصل زمین کی کشش ثقل بہت طاقتور ہے اور اسی کی وجہ سے آپ اپنے لیپ ٹاپ یا فون کو ہاتھ میں تھامے ایک جگہ بیٹھے ہوئے ہیں، فضا میں تیر نہیں رہے۔

    کشش ثقل ہر چیز کو اپنی جانب یعنی نیچے کھینچتی ہے یا دوسرے الفاظ میں جب کوئی ہمت کر کے اوپر کی جانب جاتا ہے تو کشش ثقل اسے اپنی جانب کھینچنے لگتی ہے۔

    تو جب آپ لفٹ میں داخل ہوتے ہیں تو سب کچھ ساکت ہوتا ہے اور کچھ بھی غیر معمولی محسوس نہیں ہوتا۔

    اس وقت آپ کا جسم متوازن ہوتا ہے کیونکہ وہ ایک ساکت شے کے اندر ہوتا ہے، مگر لفٹ کی اچانک حرکت سے یہ سکوت ٹوٹ جاتا ہے اور آپ کا اوپر یا نیچے کی جانب سے سفر شروع ہو جاتا ہے جس سے عجیب احساسات ہونے لگتے ہیں۔

    اس کی وجہ یہ ہے کہ لفٹ کے سفر کے ساتھ اندرونی کان کا توازن بگڑ جاتا ہے، اندرونی کان کا کردار بہت اہم ہوتا ہے کیونکہ یہ توازن کے احساس کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

    اندرونی کان ویسٹبیولر سسٹم نامی نیٹ ورک کا حصہ ہوتا ہے اور یہ سسٹم جسم کے ارد گرد کے بارے میں تفصیلات دماغ کو بھیجتا ہے، تو جب اندرونی کان کے افعال متاثر ہوتے ہیں تو سر چکرانے اور متلی جیسے احساسات کا سامنا ہوتا ہے۔

  • کراچی : نجی اسپتال کی لفٹ گرنے سے خاتون جاں بحق

    کراچی : نجی اسپتال کی لفٹ گرنے سے خاتون جاں بحق

    کراچی : کریم آباد میں نجی اسپتال کی لفٹ گرنے کے باعث ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، متوفیہ کے ہاں آج ہی ایک بچی کا جنم ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کریم آباد میں واقع نجی اسپتال کی لفٹ گرگئی، جس کے نتیجے میں ایک مریضہ خاتون نے کچھ دیر بعد دم توڑ دیا، اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    جاں بحق خاتون کی شناخت 27سالہ سمعیہ کے نام سے ہوئی ہے جنہوں نے آج صبح ہی ایک بچی کو جنم دیا تھا، خاتون کو اسٹریجر پر لفٹ کے ذریعے لے جایا جارہا تھا کہ اچانک لفٹ ٹوٹ گئی۔

    پولیس کے مطابق مریضہ کو پہلی سے دوسری منزل پر منتقل کیا جارہا تھا اس دوران لفٹ اوپر چلی گئی اور لفٹ کا اسٹیچر آدھا لفٹ میں ہی رہ گیا اور پھر اسٹیچر نیچے گرگیا۔