Tag: للی

  • راجرفیڈررنے ڈیوس کپ ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

    راجرفیڈررنے ڈیوس کپ ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

    للی: سوئٹزرلینڈ نے ڈیوس کپ ورلڈ گروپ کے فائنل میں فرانس کو ایک کے مقابلے تین کے اسکور سے شکست دیکر ڈیوس کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔فرانس کے شہر للی میں کھیلے گئے ڈیوس کپ ورلڈ گروپ کے فائنل میں سوئٹزرلینڈ نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا۔

    ریورس سنگلز میں عالمی نمبر دو راجر فیڈرر نے رچرڈ گیسکٹ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فیڈرر کی جیت کا اسکور چھ چار، چھ دو اور چھ دو رہا۔

    سوئٹزرلینڈ نے بیسٹ آف فایو فائنل میں فرانس کو ایک کے مقابلے تین کے اسکور سے شکست دیکر ڈیوس کپ ورلڈ گروپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ راجر فیڈرر نے کیرئیر میں پہلی مرتبہ ڈیوس کپ کا ٹائٹل اپنے سر پر سجایا۔

  • ڈیوس کپ ٹینس فائنل میں سوئٹزرلینڈ کو سبقت حاصل

    ڈیوس کپ ٹینس فائنل میں سوئٹزرلینڈ کو سبقت حاصل

    للی : ڈیوس کپ ورلڈ گروپ کے فائنل میں سوئٹزرلینڈ نے فرانس کو ڈبلز میچ میں تین صفر سے شکست دیکر دو ایک کی سبقت حاصل کرلی ہے۔فرانسیسی شہر للی میں کھیلے جارہے ڈیوس کپ فائنل میں فرانس اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان مقابلہ ایک ایک سے برابر تھا۔

    ڈبلز میچ میں سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر اور اسٹین وارینکا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو یک طرفہ مقابلے کے بعد تین صفر سے زیر کیا۔

    فائنل میں سوئٹرزلینڈ کو فرانس پر دو ایک کی سبقت حاصل ہے۔ پہلی مرتبہ ڈیوس کپ ٹائٹل جیتنے کیلئے سوئٹرزلینڈ کو ریوس سنگلز مقابلے جیتنے ہیں۔