Tag: لمبے بال

  • حسن علی نے کس کے کہنے پر لمبے بال رکھے؟ فاسٹ بولر نے راز سے پردہ اٹھا دیا

    حسن علی نے کس کے کہنے پر لمبے بال رکھے؟ فاسٹ بولر نے راز سے پردہ اٹھا دیا

    پی ایس ایل 10 میں فاسٹ بولر حسن علی نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ نظر آ رہے ہیں یہ تبدیلی کس کی پسند پر کی انہوں نے خود بتا دیا۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے جاری دسویں ایڈیشن میں شائقین کرکٹ کراچی کنگز کے نائب کپتان حسن علی اپنی فاسٹ بولنگ سے مخالفین کی وکٹیں اڑانے کی وجہ سے تو توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں مگر اس کے ساتھ ہی شائقین انہیں ایک بالکل بدلے روپے میں بھی دیکھ رہے ہیں۔

    حسن علی جو وکٹ لینے کے بعد اپنے منفرد جنریٹر اسٹائل میں جشن منانے کے حوالے سے بھی مشہور ہیں۔ اس وقت شائقین کو لمبے بالوں کے مختلف ہیئر اسٹائل کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔ یہ ہیئر اسٹائل انہوں نے کس کی پسند پر رکھا۔ فاسٹ بولر نے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

    کراچی کنگز کے نائب کپتان سے جب انکے لمبے بال رکھنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ بال لمبے کرنے میں کوئی راز نہیں اور نہ ہی کسی کے کہنے کو ہیئر اسٹائل تبدیل کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ لمبے بال خود مجھے پسند ہیں اور اپنی ہی پسند پر رکھیں ہیں۔ ماضی میں انجری کی وجہ سے اپنے لُک پر دھیان نہیں دے پا رہا تھا۔

  • صرف ایک چیز کا استعمال : وزن میں کمی اور بال بھی لمبے

    صرف ایک چیز کا استعمال : وزن میں کمی اور بال بھی لمبے

    بےشمار خواتین کو بڑھتی عمر کے ساتھ وزن کی زیادتی اور بال جھڑنے جیسے مسائل کا سامنا کرناپڑتا ہے جس کے علاج کیلئے وہ ہرممکن کوشش کرتے ہوئے تمام تر جتن بھی کرتی ہیں۔

    لیکن اب ان کا یہ مسئلہ کافی حد تک حل ہوگیا ہے، کیونکہ زیر نظر مضمون میں ایک ایسا طریقہ بیان کیا گیا ہے کہ جس پر عمل کرکے خواتین اپنے کو نہ صرف گھنا اور لمبا کرسکتی ہیں بلکہ اپنے وزن کو بھی کم کیا جاسکتا ہے۔

    اب صرف ایک ہی بیج سے بال بھی بڑھائیں اور اپنا وزن بھی کم کریں۔ کیا آپ جانتی ہیں کہ ’تخم ہالون‘ کیا ہے؟ اور اس بیج کو کھانے کے حیرت انگیز فوائد کیا ہیں اور اسے کیسے استعمال کیا جاتا ہے۔

    health

    قدرت نے ایسی غذائیں جو نہ صرف ذائقہ دار ہوتی ہیں بلکہ صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہوتی ہیں، ان خزانوں میں سے ایک ہالون کے بیج بھی ہیں، جسے کریس سیڈ بھی کہا جاتا ہے۔

    چھوٹے سائز کے یہ بیج طاقتور اور غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں، جو نہ صرف بالوں کی نشوونما کو فروغ دیتے ہیں بلکہ وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔

    مشہور نیوٹریشنسٹ روجوتا دیویکر نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کیا کہ ہالون کے بیج کیلشیم، وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ای، پروٹین، آئرن اور فولک ایسڈ جیسے غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ سب بالوں کی صحت کے لیے بہترین ہیں۔

    یہ بیج دیگر غذائی اجزاء کے ساتھ پروٹین اور غذائی ریشہ سے بھرپور ہوتے ہیں، جو انہیں وزن کم کرنے والی غذا میں ایک اچھا اضافہ بناتے ہیں۔ ان کا پروٹین مواد پیٹ بھرنے کا احساس دلاتا ہے، بھوک کو دباتا ہے اور ضرورت سے زیادہ کھانے کو روکتا ہے جب کہ کم سے کم چکنائی انہیں وزن کے لحاظ سے کھانے اور مشروبات میں ایک مثالی اضافہ بناتی ہے۔

    ماہر غذائیت لیما مہاجن بتاتی ہیں، ہالون کے بیجوں میں فائبر کی اعلیٰ مقدار انہیں قبض اور اس سے متعلقہ ہاضمہ کی تکالیف، جیسے گیس اور اپھارہ کو دور کرنے میں موثر ثابت کرتی ہے۔

    ان بیجوں کا استعمال کیسے کیا جائے؟

    آدھا چائے کا چمچ ہفتے میں تین بار کھانا شروع کریں اور انہیں دودھ، لسی یا ملک شیک میں ملا کر پیئیں۔

    آئرن کی سطح کو بہتر بنانے کے لیے کھانے سے 15 منٹ پہلے انہیں لیموں کے پانی میں ڈال کر بھی پی سکتے ہیں۔ اسے سلاد میں شامل کرنا بھی ان کے فوائد سے لطف اندوز ہونے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔

  • بالوں کو لمبے اور چمکدار بنانے کیلیے بہترین نسخہ

    بالوں کو لمبے اور چمکدار بنانے کیلیے بہترین نسخہ

    ماہرین صحت کہتے ہیں کہ بالوں کو لمبے اور مضبوط بنانے کے لیے ان کو تیل روزانہ لگانا چاہیے، جس کی وجہ سے سر میں خشکی، بال ٹوٹنے اور گرنے کی شکایت نہیں ہوتی۔

    اگر آپ بھی مضبوط اور لمبے بال حاصل کرنا چاہتی ہیں تو یہ خبر آپ کی بہت اچھی رہنمائی کرسکتی ہے، آج ہم آپ کو ایسے تیل کے بارے میں مفید معلومات دے رہے ہیں جو بالوں کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر ام راحیل نے خواتین کو ایسا تیل بنانے کی ترکیب بتائی ہے جس کے استعمال سے آپ کے بال لمبے گھنے سیاہ اور چکمدار ہوجائیں گے۔

    مذکورہ تیل گاجر،مولی کے پتوں اور دیگر اجزاء سے تیار کیا گیا ہے، اسے استعمال کرنے کے بعد آپ کو واضح طور پر محسوس ہوگا کہ آپ کے بالوں کی نشونما بہت اچھی اور تیزی کے ساتھ بہتر ہورہی ہے۔

    تیل بنانے کا طریقہ :

    اجزاء :

    سرسوں کا تیل
    گاجر ایک عدد
    مولی کے پتے
    پالک کے پتے
    ادرک کا ٹکڑا
    آدھی پیاز چھلکے سمیت

    ڈاکٹر ام راحیل نے بتایا کہ اس تیل کی تیاری کیلیے ہم نے ایک عدد مٹی کی چھوٹی ہانڈی میں ایک پاؤ سرسوں کا تیل ڈالا ہے اس کے بعد ہانڈی کو چولہے پر رکھ دیا۔ تیل گرم ہونے کے بعد اس میں یہ تمام اشیاء ڈال کر ہلکی آنچ پر دیر تک گرم کرنا ہے۔

    جب ان سب چیزوں کا رنگ تبدیل ہوکر کالا ہوجائے تو چولہا بند کرکے ہانڈی کو ڈھک دیں اور اسے ٹھنڈا ہونے کیلئے چھوڑ دیں، تیل ٹھنڈا ہونے کے بعد اسے چاہیں تو ہانڈی میں رہنے دیں یا کسی برتن میں رکھ لیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس تیل کے اچھے رزلٹ کیلئے رات بھر سر پر لگا رہنے دیں اور صبح اٹھ کر نہالیں۔ اس کے استعمال سے آپ کے بال لمبے گھنے سیاہ اور چکمدار ہوجائیں گے۔

  • شائقین کا اصرا ر یا کچھ اور! دھونی نے پھر سے لمبے بال رکھ لیے

    شائقین کا اصرا ر یا کچھ اور! دھونی نے پھر سے لمبے بال رکھ لیے

    سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کی ایک وجہ شہرت ان کے لمبے بال بھی تھے جسے انھوں نے کافی عرصہ پہلے کٹوالیا تھا، تاہم اب پھر سے ان کی لمبے بالوں میں تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

    لیجنڈ وکٹ کیپر اور بھارت کو ورلڈکپ جتوانے والے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے پھر سے لمبے بال رکھ لیے ہیں جن میں وہ کافی دلکش نظر آرہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر زیر گردش تصاویر ہیئر اسٹائلسٹ کی جانب سے شیئر کی گئی ہیں۔

    انسٹاگرام پر سابق بھارتی کرکٹر کے ہیئر اسٹائلسٹ نے اپنے ساتھ دھونی کی تصاویر لگائی ہیں، دھونہ نہ صرف لمبے بالوں میں دکھ رہے ہیں بلکہ ان کا حلیہ بھی کافی بدلہ ہوا نظر آرہا ہے۔ سوشل میڈیا پر چند ہی لمحوں میں ان تصاویر نے دھوم مچا دی ہے۔

    ہیئر اسٹائلسٹ کیپشن میں لکھا کہ ’ہاں!!! یہ ہمارے مہندر سنگھ دھونی ہیں۔

    مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ منسلک ہونے یہ کسی بھی تخلیق کار کے لیے کا ایک حیرت انگیز موقع ہے، میں ہمیشہ شکر گزار رہوں گا کہ مجھے ان کے بالوں کا اسٹائل بنا کراپنا فن دکھانے کا اعزاز حاصل ہوا۔

    مزے کی بات یہ ہے کہ تصاویر میں ہیئر اسٹائلسٹ بالک گنجے سر کے ساتھ موجود ہیں۔ انھوں نے اپنی خوشی کے اظہار کے ساتھ یہ بھی بتایا کہ ایم ایس دھونی نے یہ نیا انداز ایک تشہیری مہم کے سلسلے میں اپنایا ہے۔

  • 100 فٹ سے بھی زیادہ لمبے بال، خاتون کا انوکھا ریکارڈ

    100 فٹ سے بھی زیادہ لمبے بال، خاتون کا انوکھا ریکارڈ

    واشنگٹن: امریکا میں ایک خاتون نے اپنے بالوں کو 110 فٹ تک بڑھا کر نیا ریکارڈ بنا لیا، خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے 40 سال قبل اپنے بال بڑھانا شروع کیے تھے۔

    گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی 60 سالہ خاتون آشا منڈیلا نے پہلی بار لمبے بالوں کا عالمی ریکارڈ 2009 میں اپنے نام کیا تھا جب ان کے بال 19 فٹ اور 6.5 انچ لمبے تھے۔

    اب ان کے بالوں کی لمبائی 110 فٹ تک بڑھ چکی ہے اور ان کی زلفوں کا مجموعی وزن 19 کلو تک پہنچ گیا ہے۔

    فلوریڈا کے شہر کلیر مونٹ میں رہنے والی آشا منڈیلا نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ انہوں نے 40 سال قبل اپنے بال بڑھانا شروع کیے تھے، اس وقت وہ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو سے امریکا منتقل ہوئی تھیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ وہ بالوں کو زمین پر گھسٹنے سے بچانے کے لیے عموماً اپنے بال کپڑے کی مدد سے لٹکا کر رکھتی ہیں۔

  • لمبے بالوں والی لڑکی نے اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا

    لمبے بالوں والی لڑکی نے اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا

    موداسہ: دنیا کی سب سے لمبے بالوں والی لڑکی نیلانشی پٹیل نے اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے علاقے موداسہ سے تعلق رکھنے والی نیلانشی نامی لڑکی نے اس سے قبل 2018 میں گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا تھا اور آج ایک بار پھر نیا ریکارڈ قائم کرکے اپنا ہی چیلنج پورا کرلیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 17 سالہ لڑکی نے 6 فٹ 2 انچ لمبے بال کرکے گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا، اس سے قبل دسمبر 2018 میں نیلانشی پٹیل کا اپنا ریکارڈ 5 فٹ 6 انچ کا تھا۔

    اپنا ہی ورلڈ ریکارڈ توڑنے والی لڑکی کا کہنا ہے کہ انہیں ان کے دوست بالوں کی ملکہ کے نام سے پکارتے ہیں، گزشتہ 11 سالوں کے دوران وہ کبھی ہیئرسلون نہیں گئیں نہ ہی بالوں پر کسی قسم کی کوئی ٹریٹمنٹ کرائی۔

    انہوں نے کہا کہ لمبے ہونے کی وجہ سے میرے بال زمین کو چھوتے ہیں جس کے باعث انہیں اونچی ہیل پہننا پڑتی ہے۔ عالمی ریکارڈ قائم کرنے اور پھر اپنا ریکارڈ توڑنے میں میرے گھر والوں نے بھی مدد کی۔ خصوصاً ماں نے بہت ساتھ دیا۔

    نیلانشی کا کہنا ہے کہ جب بھی بال بنانے یا سنوارنے ہوں میری والدہ مدد کرتی ہیں۔ ہفتے میں ایک بار بالوں کو دھونا اور ایک سے دو بار تیل لگانا معمول ہے۔ بالوں کو سکھانے کے لیے سورج کی روشنی بہت مفید ہوتی ہے۔

  • بال قدرتی طور پر لمبے کرنے کا قدیم طریقہ

    بال قدرتی طور پر لمبے کرنے کا قدیم طریقہ

    لمبے بال صدیوں سے صنفِ نازک کا خواب رہے ہیں، لمبے بالوں کے لیے قدیم طب میں ہمیشہ سے زود اثر اور بے مثال نسخے موجود رہے ہیں ۔

    تحقیق سے ثابت ہے کہ خواتین جتنی نگہداشت اپنے بالوں کی کرتی ہیں ۔ اتنا کسی شے کی نہیں کرتی ، بالوں کی نگہداشت کے لیے صدیوں پرانا ایک ایسا نسخہ ہے جس سے آپ باآسانی اپنے بال ڈیڑھ فٹ تک لمبے کرسکتے ہیں۔

    اگرآپ کئی طرح کے شیمپو اور ہیئر کنڈیشنر استعمال کرکے بھی اپنے بالوں کی نشونما سے مطمئن نہیں ہیں تو پھر یہ نسخہ آپ ہی کے لیے ہے۔

    سب سے پہلے ایک ناریل لے لیں، جس میں پانی ہو، پھر ناریل میں تیز دار آلہ سے چھوٹا سا سوراخ کریں، اس کے بعد ایک پاؤ میتھی دانہ لیں اور باریک پیس لیں۔

    باریک پسا ہوا میتھی دانہ ناریل میں اتنا ڈالیں کہ ناریل پورا بھر جائے، پھر اس کے منہ کو چیوگم یا کس اور شے سے بند کردیں۔

    اگر آپ کے گھر میں یا کسی جاننے والے کے گھر میں کوئی درخت ہیں تو اس کی جڑوں کے پاس ایک فٹ گہرا گڑھا کریں اور ناریل کو سیدھا ڈال کر اوپر مٹی ڈال دیں اور سات دن کیلئے بھول جائیں۔

    سات دن کے بعد اس ناریل کو نکالے پھر ناریل کے پانی اور میتھی دانہ کے مکسچر کو جوسر میں ڈال کر بلینڈ کریں، آپ کے پاس ایک تیل تیار ہوجائے گا۔

    اس تیل کو نہانے سے آدھا گھنٹے پہلے اپنے بالوں میں لگالیں اور اس کے بعد کسی اچھے شیمپو سے بال دھولیں۔بال لمبے کرنے کا یہ انتہائی آزمودہ نسخہ ہے، دو ہفتے کے استعمال سے آپ اپنے بالوں کی لمبائی میں واضح فرق محسوس کریں گے۔

    یہ نسخہ صرف خواتین کے لیے ہی نہیں بلکہ ہر وہ شخص جو چاہتا ہے کہ اس کے بال چمکدار ، جاندار اور لمبے ہوں ، وہ اسے آزما سکتا ہے۔ قدرتی اشیا ہونے کے سبب یہ بے ضرور ہے اور کسی کو نقصان بھی نہیں پہنچاتا۔

  • جتنا قد اتنے لمبے بال، گجراتی لڑکی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کر لیا

    جتنا قد اتنے لمبے بال، گجراتی لڑکی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کر لیا

    گجرات: بھارتی گجرات سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے اپنے غیر معمولی طور پر لمبے بالوں کی وجہ سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہم کہانیوں میں ریپونزل نامی شہزادی کی کہانی پڑھتے آئے ہیں، جسے ایک جادوگرنی بچپن میں شاہی محل سے اٹھا کر لے جاتی ہے اور ایک بلند ٹاور میں قید کر دیتی ہے۔

    [bs-quote quote=”سولہ سالہ نیلانشی پاٹل کے بالوں کی لمبائی 5 فٹ اور 7 انچ ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    اس فیری ٹیل کی خصوصی بات شہزادی ریپونزل کے نہایت لمبے سنہرے بال ہوتے ہیں جس کے ذریعے وہ بلند ٹاور سے نیچے اترتی ہے۔

    تاہم، اب ایسا لگتا ہے کہ یہ کہانی سچ ہو گئی ہو، بھارتی گجرات کی ایک 16 سالہ لڑکی نیلانشی پاٹل کو اس کے نہایت لمبے بالوں کی وجہ سے گنیز بک میں شامل کر دیا گیا ہے، جس کے بالوں کی لمبائی 5 فٹ اور 7 انچ ہے۔

    نیلانشی نے بتایا کہ اس نے چھ سال کی عمر سے بال کاٹنے بند کر دیے تھے، ایک بار کٹنگ خراب ہوگئی تھی جس کے بعد سے اس نے فیصلہ کر لیا کہ اب کبھی بال نہیں کٹوائے گی۔

    نیلانشی نے بتایا کہ اسے لمبے بالوں کی وجہ سے اس کی سہیلیاں ریپونزل کہتی ہیں، اور وہ اپنے بال ہفتے میں ایک بار دھوتی ہے، بالوں کو کنگی کرنے اور چوٹی بنانے میں اس کی ماں مدد کرتی ہے کیوں کہ اکیلے ایسا ممکن نہیں ہوتا۔

    انڈین ریپونزل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ان بالوں کے ساتھ مجھے بہت مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہوگا، لیکن ایسا نہیں ہے، میں ان بالوں کے ساتھ سبھی کچھ کرتی ہوں، ٹیبل ٹینس بھی کھیلتی ہوں۔

  • بالوں کو جلد لمبے اور مضبوط بنانے کے 5 آسان طریقے

    بالوں کو جلد لمبے اور مضبوط بنانے کے 5 آسان طریقے

    گھنے اور لمبے بال ہمیشہ سے ہی مرد اور عورت دونوں کی کمزوری رہے ہیں، مگر لمبے بال ایک رات میں حاصل نہیں ہوتے اسکو حاصل کرنے کے لیے محنت کرنی پڑتی ہے،بس آپکو کچھ بنیادی طریقے معلوم ہونے چاہیے جس پر عمل کرکے آپ خوبصورت لمبے اور گھنے بال پانے کا خواب پورا کرسکتی ہے۔

    خوبصورت نظر آنے کے لئے بالوں کی خوبصورتی بہت اہمیت رکھتی ہے اگر آپ اپنے بالوں کو مضبوط اور لمبے رکھنا چاہیتے ہیں تو چند آسان طریقے کو اپنا کر اپنے بالوں کو صحت مند اور خوبصورت بناسکتے ہیں۔

    بالوں کو تراشنا

    1

    بالوں کو جلدی لمبے کرنے اور صحت مند بنانے کے لئے ضروری ہے کہ بالوں کی باقاعدگی سے قلم سازی کی جائے یعنی بالوں کو آدھے سے ایک انچ تک ترشوایا جائے، اس سے بالوں کی پیداوار تیزی آتی ہے ۔

    صحت مند غذا کا استعمال

    2

    یہ بات یاد رکھیں کہ آپ جو کھاتے ہیں وہی آپکے بالوں اور جلد پر اثر کرتا ہے. اگر آپ لمبے بال چاہتے ہیں تو آپ اپنی غذا میں پروٹین کی مقدار بڑھادیں ایسی غذا جس میں معدنیات جیسے کاپر, زنک, میگنیشیم وغیرہ شامل ہو, وہ بھی بال لمبے کرنے میں مدد کرتا ہے. وٹامن اے , بی ,سی کا استعمال بھی بالوں کو غذائیت بخشتا ہے.مچھلی, شملہ مرچ, پالک, بند گوبھی, چکی کا آٹا, دہی, انڈے, چکن, یہ سب غذائیں ان معدنیات سے مالامال ہیں۔

    تیل کا استعمال

    3

    تیل کا استعمال بھی بال لمبے اور گھنے کرنے میں مدد کرتا ہے. شیمپو کرنے سے دو گھنٹے پہلے تیل کا استعمال ضروری ہے. بادام کا تیل, زیتون کا تیل, کھوپرے کا تیل اور سرسوں کا تیل بہترین تیل ہیں جو بالوں کی نشونما میں مدد کرتے ہیں. تیل کو بالوں میں اچھی طرح جذب کرنے کے دو آسان طریقے ہیں۔

    پہلا یہ ہے کہ تیل کو نیم گرم کرکے رات کو سونے سے پہلے لگا لیا جائے اور صبح اٹھ کر شیمپو کرلیا جائے۔

    دوسرا یہ کہ شیمپو سے دو گھنٹے پہلے تیل لگا کر سر کو نیم گرم پانی میں ہلکے بھیگے تولیے سے لپیٹ لیا جائے. اس سے بالوں کے مسامات کھل جائیں گے اور تیل جلد میں جذب ہوجائےگا۔

    بالوں کا مساج کرنا

    4

    ماہرین کے مطابق بالوں کو مساج کرنے سے سر کے خون کی روانگی میں اضافہ ہوتا ہے، مساج کرنے سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں، مساج کا طریقہ کار یہ ہے کہ انگلیوں کی مدد سے تین سے پانچ منٹ تک مساج کیا جائے ۔

    شیمپو اور کنڈیشنر کا کم استعمال

    5

    اکثر لوگ روزانہ بالوں کو شیمپو سے دھوتے ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ سر میں روزانہ مٹی اور گندگی آجاتی ہے جبکہ ماہرین کے مطابق روزانہ بالوں کو شیمپو سے دھونا ایک اچھا عمل نہیں اور یہ کہ شیمپو کا استعمال کم از کم دو دن کے وقفے سے کرنا چاہیے۔

    شیمپو میں موجود سلفیٹ اور دیگر کیمیکل بالوں کو نقصان پہنچاتے ہیں جس سے وہ روکھے، بے جان اور باریک ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ لہذا ضروری ہے کہ آپ شیمپو کا استعمال کم سے کم کریں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ صرف پانی سے بالوں کو اچھی طرح دھو لیں کیونکہ اس طرح بال نرم اور خشکی سے پاک ہو جائیں گے جبکہ بالوں میں موجود مٹی بھی صاف ہو جائے گی۔

  • بال لمبے کرنے کا انتہائی آسان طریقہ

    بال لمبے کرنے کا انتہائی آسان طریقہ

    بالوں کو لمبا کرنے کا صدیوں پرانا ایسا فارمولا جس کے استعمال سے آپ ڈیڑھ فٹ بال لمبے کرسکتے ہیں۔

    سب سے پہلے ایک ناریل لے لیں، جس میں پانی ہوں پھر ناریل میں تیز دار آلہ سے چھوٹا سا سوراخ کریں، اس کے بعد ایک چھٹانک یا ایک پاؤ میتھی دانہ لیں اور باریک پیس لیں۔

    باریک پسا ہوا میتھی دانہ ناریل میں اتنا ڈالے کہ ناریل پورا بھر جائے، پھر اسکو چوئنگم یا کسی چیز سے بند کردیں۔

    http://www.enrichsalon.com/blog/wp-content/uploads/2013/12/Silky-Luscious-Hair-In-Winter.jpg

    اگر آپ کے گھر میں کوئی درخت ہیں تو اس کی جڑوں کے پاس ایک فٹ گہرا گڑھا کریں اور ناریل کو سیدھا ڈال کر اوپر مٹی ڈال دیں اور سات دن کیلئے بھول جائے۔

    سات دن کے بعد اس ناریل کو نکالے پھر ناریل کے پانی اور میتھی دانہ کے مکسچر کو جوسر میں ڈال کر بلینڈ کریں، آپ کے پاس ایک تیل تیار ہوجائے گا۔

    اس تیل کو نہانے سے آدھا گھنٹے پہلے اپنے بالوں میں لگالیں اور اس کے بعد کسی اچھے شیمپو سے بال دھولیں۔

    بال لمبے کرنے کا یہ آزمودہ نسخہ ہے، 12 دفعہ استعمال کرنے سے آپ ڈیڑھ فٹ تک بال لمبے کرسکتے ہیں۔