(1 اگست 2025):بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کا لندن ائیرپورٹ سے لاکھوں مالیت جیولری سے بھرا بیگ چوری ہوگیا۔
بھارتی میڈیا بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا نے چونکا دینے والا دعویٰ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ لندن کے گیٹوک ائیرپورٹ سے 70 لاکھ روپے بھارتی روپے کی مالیت کے زیورات سے بھرا بیگ چوری ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اروشی روٹیلا کی ٹیم کی جانب سے واقعے کی تصدیق کی گئی جس میں بتایاگیا ہےکہ لندن کے گیٹوک ائیرپورٹ سے اداکارہ کا جیولری سے بھرا بیگ چوری ہوگیا، بیگ میں 70 لاکھ روپے کے زیورات تھے۔
اداکارہ کی ٹیم نے بیان میں بتایا کہ ’اداکارہ اروشی ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے لندن گئی تھیں، واپسی پر گیٹوک ائیرپورٹ پر لگیج بیلٹ سے اداکارہ کا قیمتی بیگ چوری ہوگیا، اس واقعے کے بعد جب ائیرپورٹ انتظامیہ سے مدد طلب کی گئی تو انتظامیہ کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔
اروشی نے بیگ چوری ہونے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹا اسٹوری پر کہا کہ’ میرے سامان کا ٹیگ اور ٹکٹ ہونے کے باوجود بیگ بیلٹ ایریا سے غائب ہو گیا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ بیگ کی چوری ائیرپورٹ سکیورٹی کی خطرناک خلاف ورزی ہے، یہ معاملہ صرف گمشدہ بیگ کا نہیں بلکہ تمام مسافروں کی سیکیورٹی اور وقار کا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھار تی شہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ کے دوران بھی اروشی روٹیلا اپنے آئی فون سے محروم ہوگئی تھیں۔