Tag: لندن روانہ

  • بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم لندن روانہ

    بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم لندن روانہ

    بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء طبیعت خراب ہونے کے باعث علاج کے لیے منگل کی شب لندن روانہ ہوگئیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم حسینہ واجد پہلے بنگلہ دیش چھوڑ چکی ہیں اور اب خالدہ ضیاء بھی بنگلہ دیش چھوڑ کر جاچکی ہیں۔ انہیں لے جانے کیلئے قطر نے اپنا طیارہ بھیجا۔

    خالدہ ضیا کے ذاتی معالج زاہد حسین کے مطابق امیر قطر نے 79 سالہ سابق وزیراعظم کو علاج کی غرض سے لے جانے کے لیے طبی آلات سمیت قطر ائیرلائن کی جانب سے فراہم کردہ خصوصی ائیر ایمبولنس کا بندوبست کیا۔

    اُنہوں نے بتایا کہ سابق بنگلادیشی وزیر اعظم کو صحت کے کئی سنگین مسائل درپیش ہیں، جن میں جگر کی بیماری، دل کے مسائل اور گردے کے مسائل شامل ہیں۔

    اس سے قبل بنگلا دیش کی عبوری حکومت کی جانب سے بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا گیا۔

    یہ فیصلہ منگل کو ڈھاکا میں عبوری حکومت کی جانب سے کیا گیا جس کی سربراہی نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کررہے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق ملک میں مجرمانہ کارروائیوں کے پیش نظر بنگلادیش کی عبوری حکومت کی جانب سے کل 97 افراد کے پاسپورٹ منسوخ کیے گئے ہیں، جن میں سابق وزیر اعظم حسینہ واجد بھی شامل ہیں۔

    جن افراد کے پاسپورٹ منسوخ کئے گئے ہیں ان میں سے 22 پر جبری گمشدگیوں میں مبینہ ملوث ہونے کے الزامات ہیں جبکہ 75 دیگر افراد پر گزشتہ سال بنگلا دیش میں طلبہ احتجاج کے دوران قتل کے الزامات ہیں۔

    یہ پیشرفت انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل (آئی سی ٹی) کی جانب سے شیخ حسینہ اور دیگر 11 افراد کے خلاف ان کی حکومت کے دوران جبری گمشدگی اور ماورائے عدالت قتل کے مقدمے میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔

    بنگلادیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ٹریبونل کی جانب سے ملزمان بشمول حسینہ واجد کو گرفتار کرکے 12 فروری تک پیش کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کردی گئی ہے۔

  • صدر مسلم لیگ ن نواز شریف لندن روانہ

    صدر مسلم لیگ ن نواز شریف لندن روانہ

    لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف براستہ دبئی لندن روانہ ہوگئے ، وہ دبئی میں ایک روز قیام کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی روانہ ہوگئے، جہاں وہ ایک روز قیام کے بعد لندن جائیں گے۔

    پارٹی ذرائع نے بتایا کہ ن لیگی صدر کی پرواز صبح 9 بجے لاہور ایئرپورٹ سے براستہ دبئی لندن کے لیے روانہ ہوئی، وہ جاتی عمرہ رائیونڈ سے سخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ پہنچے۔

    ذرائع نے کہا کہ ن لیگی صدر کی لندن میں اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جبکہ وہ لندن میں اپناطبی معائنہ بھی کرائیں گے۔

    پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ 29 اکتوبر کو مسلم لیگ ن کے صدر لندن سے نوازشریف امریکا جائیں گے اور امریکا میں4روزقیام کےبعدواپس لندن پہنچیں گے۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نومبر کے پہلے ہفتے میں برطانیہ کے نجی دورے پر جانے کا امکان ہے ، دونوں رہنما 5 مختلف ممالک کےدوروں کےدوران اہم ملاقاتیں کریں گے۔

  • ویرات کوہلی ممبئی کی تقریب کے فوراً بعد لندن روانہ

    ویرات کوہلی ممبئی کی تقریب کے فوراً بعد لندن روانہ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی ممبئی کی تقریب کے فوراً بعد انوشکا شرما اور بچوں سے ملنے لندن روانہ ہوگئے۔

    انسٹاگرام پر ایک پاپرازی نے ممبئی ائیرپورٹ پر ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں کھلاڑی کو سفید ٹی شرٹ، کریم پینٹ اور زیتون کی سبز جیکٹ میں گاڑی سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ویرات کوہلی لندن جا رہے ہیں، جہاں وہ اپنی اداکارہ بیوی انوشکا شرما اور بچوں سے ملاقات کریں گے۔

    یاد رہے کہ اس ورلڈ کپ کے دوران انوشکا شرما ویرات کوہلی کے ساتھ نہیں تھی کیوں کہ فروری میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم سمندری طوفان کی وجہ سے وہاں پھنس گئی تھی جہاں نے ویرات کوہلی کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ویرات ممکنہ طور پر انوشکا کو ویڈیو کال پر سمندری طوفان دکھا رہے ہوتے ہیں۔

  • مریم نواز علی الصبح  لندن روانہ

    مریم نواز علی الصبح لندن روانہ

    لاہور: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز لندن کے لیے روانہ ہوگئیں ، نواز شریف نے مریم نواز کو فوری لندن طلب کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز صبح سویرے لاہور سے لندن روانہ ہوگئیں ، وہ جمعرات کی شام لندن پہنچیں گی، ان کا لندن میں ایک ہفتہ قیام کا امکان ہے۔

    گذشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور مریم نواز کی لاہور میں ملاقات ہوئی تھی ، جس میں ملکی سیاسی معاملات پر گفتگو کی گئی تھی۔

    یاد رہے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے موجودہ سیاسی و آئینی معاملات پر مشاورت کے لئے مریم نواز کو فوری لندن طلب کیا تھا۔

    نواز شریف کی وطن واپسی کے پلان کو حتمی شکل کے حوالے سے مشاورت ہوگی، مریم نواز کے دورہ لندن سے واپسی پر لاہور میں استقبالیہ پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔

    خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) اور خود نواز شریف نے اپنی وطن واپسی کیلیے 21 اکتوبر کا اعلان کر رکھا ہے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف مصر کا دورہ مکمل کر کے لندن روانہ

    وزیراعظم شہباز شریف مصر کا دورہ مکمل کر کے لندن روانہ

    وزیراعظم شہباز شریف مصر کا دورہ مکمل کر کے نجی دورے پر لندن روانہ ہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف لندن میں نوازشریف سے ملاقات کیلئے پہنچ رہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف لندن میں 2 روز قیام کریں گے، جہاں نوازشریف سے ملاقات میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کوپ 27 کانفرنس میں شرکت کیلئے مصر کے شہر شرم الشیخ پہنچے تھے۔

  • سابق وزیراعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز نجی دورے پر لندن روانہ

    سابق وزیراعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز نجی دورے پر لندن روانہ

    لاہور : سابق وزیراعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے، حمزہ شہباز لندن میں نواز شریف کوپنجاب کی بدلتی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے ، حمزہ شہبازنجی ائیرلائن کی پروازسےلندن روانہ ہوئے۔

    دورے کے دوران حمزہ شہباز نوازشریف اوردیگراہلخانہ سے ملاقات کریں گے اور نواز شریف کو پنجاب کی بدلتی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

    یاد رہے عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو فرد جرم کے لیے 7 ستمبر کو طلب کر رکھا ہے۔

    دوران سماعت شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی ، جس میں کہا گیا تھا کہ حمزہ شہباز کمر کی تکلیف کے باعث پیش نہیں ہوسکتے جبکہ شہباز شریف اسلام آباد میں ہونے کی وجہ سے نہیں آسکتے۔

    ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بھی حاضری معافی کی مخالفت نہیں کی ، جس کے بعد عدالت نے دونوں کی حاضری معافی کی درخواست کو منظور کرلیا۔

    خیال رہے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے خاندان پر اپنی شوگر ملز اور ملازمین کے اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا ہے۔

  • نوازشریف کی والدہ بیمار بیٹے کی تیمارداری کیلئے لندن روانہ

    نوازشریف کی والدہ بیمار بیٹے کی تیمارداری کیلئے لندن روانہ

    لاہور : سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ لندن روانہ ہوگئیں، جہاں وہ اپنے بیٹے کی عیادت کریں گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے نواز شریف کےدل کااہم پروسیجرپلان کیاگیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ بیماربیٹےکی تیمارداری کی لندن روانہ ہوگئیں، بیگم شمیم پی آئی اےکی پرواز757 کے ذریعے روانہ ہوئیں۔

    ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بیگم شمیم کی لندن روانگی نوازشریف کو دل کی تکلیف کے تناظر میں ہے، وہ نوازشریف کےعلاج کے دوران لندن میں ان کے پاس رہنا چاہتی ہیں۔

    ذرائع کاکہنا ہے برطانوی ڈاکٹروں نے آئندہ ہفتے سابق وزیراعظم کےدل کااہم پروسیجرپلان کیاہے جبکہ ان کی کورونری انجیوگرافی کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نوازشریف کو فوری علاج شروع کرنےکیلئےبیگم شمیم راضی کریں گی ، نوازشریف نےمریم کی عدم موجودگی پردل کاپروسیجرشروع کرنے سے انکار کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ سامنے آ گئی

    گذشتہ روز سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ سامنے آئی تھی ، رپورٹ میں تجویز دی گئی تھی کہ انجیو گرافی جلد از جلد کرائی جائے، اگر نواز شریف کی کورونری انجیو گرافی نہ کرائی گئی تو جان کو خطرہ ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کے دل کو خون کی روانی تسلسل سے نہیں ہو رہی، غیر متوازن پلیٹ لیٹس کی وجہ سے حالت خطرے سے دوچار ہو سکتی ہے۔ انھیں علاج کے لیے برطانیہ میں طبی ماہرین کی زیر نگرانی رہنا چاہیے، کنسلٹنٹ ڈاکٹر کاظمی سے 24 فروری کا وقت بھی لیا گیا ہے۔

    خیال رہے ڈاکٹر عدنان نے کہا تھا کہ نواز شریف زندگی اور موت کی کشمکش میں متبلا ہیں مگر انھوں نے مریم نواز کے بغیر آپریشن معطل کرا دیا، نواز شریف کی سرجری میں کسی بھی قسم کی تاخیر خطرناک ہو سکتی ہے، کار ڈیک انٹروینشن نواز شریف کی زندگی موت کا مسئلہ ہے، اس میں تاخیر ان کی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوگا۔

  • اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن روانہ

    اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن روانہ

    لاہور : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف لندن روانہ ہوگئے، وہ لندن میں 10 سے 12 دن قیام کریں گے، لاہور ہائی کورٹ نے چند روز پہلے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق شہبازشریف غیرملکی ائیرلائین سے لندن روانہ ہوگئے، وہ دوحہ کے راستے لندن پہنچیں گے، جہاں دس سےپندرہ دن قیام کریں گے ۔

    روانگی سے قبل شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کہنا تھا کہ اللہ نے میرے چھوٹے بیٹے کو فرزند اور بڑے کو شادی کے 20 سال بعد بیٹی سے نوازا، پوتی کاپیدائش کے ایک ہفتے بعد لندن میں دل کا بڑا آپریشن ہوا، میں ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سے پوتے پوتی کو نہیں دیکھ سکا۔

    اپوزیشن لیڈر نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا عدالتی حکم پرمجھےضمانت ملی،نام ای سی ایل سےنکالاجاچکاہے ، پوتے،پوتی کودیکھنےلندن جارہاہوں،اپناطبعی معائنہ کراؤں گا اور انشااللہ جلد وطن واپس آؤں گا۔

    گذشتہ روز اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے نیب طلبی کےنوٹس کواہمیت نہ دی اور پیش نہیں ہوئے تھے، شہبازشریف کو آمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں طلب کیاگیا تھا۔

    یاد رہے 26 مارچ کو لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا، ان کا نام گزشتہ ماہ نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا، جس کے خلاف 28 فروری کو شہباز شریف نے اپیل دائر کی تھی۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نجی دورے پر لندن روانہ

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نجی دورے پر لندن روانہ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان تین روزہ نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے، عمران خان مانچسٹرمیں نمل کالج کی فنڈریزنگ تقریب میں شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قومی ایئرلائن کی پرواز سے لندن روانہ ہوئے، فوادچوہدری اورعون چوہدری بھی عمران خان کےساتھ روانہ ہوئے۔

    عمران خان مانچسٹر میں نمل کالج کی فنڈریزنگ تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ برطانوی پارلیمان کے اراکین سےخطاب بھی دورے کے معمول میں شامل ہے۔

    دورے کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین اپنے بچوں کے ساتھ بھی وقت گزاریں گے، اس کے علاوہ عمران خان لندن میں قیام کے دوران پارٹی رہنماوں اور کارکنوں سے بھی ملیں گے۔


    مزید پڑھیں : روسی خاتون صحافی نے عمران خان کو کرشماتی شخصیت قرار دے دیا، ویڈیو وائرل


    عمران خان چوبیس اپریل کو لندن سے واپس لاہورپہنچیں گے اور 29اپریل کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔

    خیال رہے کہ عمران خان نے  29 اپریل کو لاہور کےمینارپاکستان پر جلسے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ جلسہ کرکےثابت کریں گےکہ پنجاب پی ٹی آئی کاہے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل روس کی خاتون صحافی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو جاذب اور خوبصورت شخص قرار دیا تھا۔

    اس سے قبل حریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ بیچنے والے پی ٹی آئی کے بیس ارکان کے نام بتادیئے، ان کا کہنا ہے کہ ان افراد کو شوکاز دے رہے ہیں،اگر انہوں نے وضاحت نہ دی توان کے نام نیب کو دیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ لندن روانہ

    سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ لندن روانہ

    لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے، جہاں وہ اپنی اہلیہ کلثوم نوازکی عیادت کریں گے ۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور انکی بیٹی مریم نواز لندن روانگی کے لیے لاہور ائیرپورٹ پہنچے، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتطامات کیے گئے۔

    سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف مریم نواز کے ہمراہ غیرملکی ایئرلائن کے زریعے براستہ دوحا لندن روانہ ہوگئے، نوازشریف لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔

    ٹکٹ کےمطابق شریف فیملی نےواپسی کیلئےبائیس اپریل کی بکنگ کرائی ہے۔

    روانگی سے قبل مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ امی کی عیادت کے لئے لندن جا رہے ہیں، اگر  استثنیٰ نہ ملا تو انشاءاللہ اگلی پیشی سے سے پہلے ہی واپس آجائیں گے اور اپیل کی کہ میری والدہ کو خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔


    مزید پڑھیں : بیگم کلثوم کی طبیعت پھرخراب


    یاد رہے لندن میں زیرعلاج اہلیہ بیگم کلثوم نوازکی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی، جس کے بعد نواز شریف نے لندن جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ کینسرکی تشخیص کےبعد کلثوم نوازگزشتہ کئی روزسےلندن کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں ان کےصاحبزادےحسن اورحسین نواز موجود ہیں، کینسر کے علاج کے دوران کلثوم نواز شریف کی سرجریز کے بعد کیموتھراپی کے کئی سیشنز ہو چکے ہیں۔

    خیال رہے گذشتہ ماہ احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کے حوالے سے دی جانے والی درخواستوں کو مسترد کردیا تھا، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے موقف اختیار کیا تھا کہ کلثوم نواز کی کیمو تھراپی کی جائے گی جس کے لیے نواز شریف اور مریم نواز کو لندن جانا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔