Tag: لندن ملاقات

  • جنرل الیکشن مقررہ وقت پرہی کرائے جائیں،  لندن ملاقات میں دونوں بھائی متفق

    جنرل الیکشن مقررہ وقت پرہی کرائے جائیں، لندن ملاقات میں دونوں بھائی متفق

    لندن: وزیراعظم شہباز شریف کی لندن میں اور نوازشریف سے ملاقات میں انتخابات مقررہ وقت پر کرانے پر اتفاق کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف لندن میں موجود نوازشریف سے ملاقات کے لئے حسن نواز کے دفتر پہنچے، شہبازشریف کو برطانوی سیکیورٹی پروٹوکول میں لایا گیا۔

    وزیراعظم اور نوازشریف کے درمیان ملاقات ساڑھے تین گھنٹے جاری رہی، سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار، حسن نواز، سلیمان شہبازبھی ملاقات میں موجود تھے۔

    ملاقات میں سیلاب، اہم ملکی معاملات اور پنجاب کی سیاست پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں پنجاب حکومت کی ممکنہ تبدیلی کے بعد وزیراعلی کے لئے حمزہ شہباز اوردیگر ناموں پر بھی غور کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ جنرل الیکشن مقررہ وقت پرہی کرائے جائیں۔

    خیال رہے وزیر اعظم شہباز شریف آج آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے، جس کے بعد وہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ ہوں گے۔

  • مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری سے لندن میں ملاقات

    مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری سے لندن میں ملاقات

    لندن: مولانا فضل الرحمان کی سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی جس میں مفاہمتی پالیسی اور جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچانے پر اتفاق کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کےسربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ملاقات لندن میں سابق صدر کی رہائش گاہ پر ناشتے کے وقت کی گئی۔

    دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں پانامہ لیکس کے بعد پیدا ہونے والی ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور کرپشن کے نام پر پیدا ہونے والی صورتحال حال پر مشاورت کر کے مفاہمتی پالیسی کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    اس موقع پر فضل الرحمان نے موقف اختیار کیا کہ دونوں جماعتوں کے رہنماء ملاقات اور بات چیت کے ذریعے معاملات کو حل کرتے ہوئے ملک کو موجودہ بحران سے نکال سکتے ہیں۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے سربراہ جمعیت علماءاسلام کو یقین دہانی کروائی ہے کہ کرپشن کے نام پر جمہوریت کو ڈی ریل ہونے کی سازش کو ہر صورت ناکام بنا دیں گے۔

    مزید پڑھیں : وزیرِ اعظم میاں نوازشریف ایک بار پھر طبی معائنے کے لیے لندن روانہ

    اس ملاقات کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے رہنماء قمر زمان قائرہ نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ پیپلزپارٹی نے پانامہ لیکس کے حوالے سے واضح موقف اختیار کیا ہوا ہے اگر آصف علی زرداری صاحب اور میاں نوازشریف کی ملاقات ہوئی تو اس سے پیپلزپارٹی کی ساخت بہت بری حد تک متاثر ہوگی۔

    واضح رہے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف بھی طبی معائنے کے لیے لندن میں موجود ہیں۔