Tag: لندن میں اجتماع

  • لندن میں اجتماع  تاریخی ہوگا،  وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

    لندن میں اجتماع تاریخی ہوگا، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ لندن میں اجتماع تاریخی ہوگا ، صورتحال کےپیش نظرلندن پولیس بھی الرٹ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طورپرمنایا جارہا ہے، یوم سیاہ پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے تاریخ ساز مظاہرہ کیا جارہا ہے ، برطانیہ بھر سے مظاہرین بھارتی ہائی کمیشن کی جانب رواں ہے۔

    اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا لندن میں اجتماع تاریخی ہوگا ، صورتحال کے پیش نظر لندن پولیس بھی الرٹ ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا انسانی حقوق پریقین رکھنے والے بھارتی احتجاج میں شریک ہوں گے، مظاہرے میں دیگر مذاہب کےلوگ بھی شریک ہوں گے۔

    وزیرریلوےشیخ رشید بھی لندن مظاہرے میں شریک ہیں جبکہ ترکی کےنوجوان بھی احتجاجی مظاہرےمیں شرکت کیلئے پہنچ گئے ہیں۔

    خیال رہے پاکستان بھر میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر آج یوم سیاہ منا یا جارہا ہے ، یوم سیاہ پر کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے اسلام آباد میں سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں کردیئے گئے ہیں۔

    واضح رہے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔

  • الطاف حسین کی سالگرہ کے موقع پر ہفتہ کولندن میں اجتماع ہوگا

    الطاف حسین کی سالگرہ کے موقع پر ہفتہ کولندن میں اجتماع ہوگا

    لندن : ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی اکسٹھویں سالگرہ کے سلسلے میں ہفتہ کو لندن میں اجتماع ہوگا، الطاف حسین نے جامعہ کراچی کے استاد پروفیسر ڈاکٹر شکیل اوج کے قتل کی مذمت کی ہے۔

    الطاف حسین کی سالگرہ کے سلسلے میں لندن میں ہفتہ کو اجتماع ہوگا، جس سے الطاف حسین خطاب کریں گے، یہ اجتماع لندن کے سنگم کمیونٹی سینٹر واقع برنٹ اوک ایجویئر میں شام چھ بجے ہوگا۔

    اجتماع میں مقامی فنکاراپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے عطیات جمع کئے جائیں گے۔

    ایم کیو ایم کے قائد نے کراچی میں جامعہ کراچی کے اسلامک اسٹڈیز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد اوج کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد اوج کو قتل کرکے قوم کو ایک مذہبی اور علمی شخصیت سے محروم کردیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد اوج کا بہیمانہ قتل قوم کا بڑا نقصان ہے، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شکیل اوج کا قتل انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے حسی اور مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے۔