Tag: لندن

  • لندن : گھر میں آتشزدگی سے 4 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں  بڑی پیش رفت

    لندن : گھر میں آتشزدگی سے 4 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں بڑی پیش رفت

    لندن کے ایک گھر میں گزشتہ روز ہونے والی آتشزدگی کے واقعے میں ماں اور تین بچوں کی ہلاکت پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نارتھ لندن کے علاقے برینٹ میں گزشتہ روز گھر میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والی پاکستانی نژاد خاتون اور ان کے 3 بچوں کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔

    Names of four people

    بدقسمت خاندان کی ایک بچی تاحال اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہے۔ پولیس نے برینٹ میں آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والے 4 افراد کے نام جاری کر دیے۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 43 سالہ نصرت عثمان، 15 سالہ مریم میکائیل، 8 سالہ موسیٰ عثمان اور 4 سالہ رئیس عثمان شامل ہیں۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق اسی خاندان کی ایک 70 سالہ خاتون اور ایک نوجوان لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، آگ سے اسٹون برج میں واقع خاتون کا 3 منزلہ مکان مکمل تباہ ہوگیا۔

    مزید پڑھیں : برطانیہ میں آتشزدگی سے ماں 3 بچوں سمیت جھلس کر جاں بحق

    پولیس نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ جائے وقوعہ سے ایک 41 سالہ شخص کو قتل کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے اور وہ پولیس کی حراست میں ہے تاہم مزیدف تفتیش جاری ہے۔

  • لندن: میوزکل پروگرام میں چاقو سے حملہ، 5 افراد زخمی

    لندن: میوزکل پروگرام میں چاقو سے حملہ، 5 افراد زخمی

    لندن کے مشرقی علاقے میں میوزکل پروگرام کے دوران چاقو بردار شخص نے وہاں موجود لوگوں پر حملہ کیا، جس میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی لندن میں کروڈن کے علاقے میں آسدا سپرمارکیٹ کے قریب مذکوہ واقعہ پیش آیا، میوزیکل پروگرام میں جھگڑے کے دوران ملزم نے چاقو سے حملہ کیا، مبینہ طور پر ملزم نے مشتعل ہوکر حملہ کیا اور 5 لوگوں کو نشانہ بنایا۔

    میٹروپولیٹن پولیس نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں ایک 50 سالہ شخص جبکہ 2 لوگوں کی عمر 30 سال کے آس پاس ہے، دو زخمی ہونے والے کی عمریں 20 سال کے قریب بتائی جارہی ہیں۔

    برطانوی میڈیا نے بتایا کہ پولیس نے علاقہ گھیرے میں لےلیا ہے جبکہ ایک مشتبہ شخص کو چاقو حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جس کی عمر 30 سال بتائی جاتی ہے۔

    برطانوی پولیس کے چیف سپرنٹینڈنٹ اینڈی بریٹین نے بتایا کہ تفتیش سےپتا چلا کہ جن پر حملہ ہوا اور جس سے ملزم نے چاقو کے وار کیے وہ لوگ آپس میں ایک دوسرے کو جانتے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/people-walking-past-injured/

  • پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار نے بھارتی انتہا پسندوں کو ‘چائے کا کپ’ دکھا کر لاجواب کردیا

    پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار نے بھارتی انتہا پسندوں کو ‘چائے کا کپ’ دکھا کر لاجواب کردیا

    لندن : پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار نے بھارتی انتہا پسندوں کو چائے کا کپ دکھا کر لاجواب کردیا اور ابھینندن کی تصویر دکھاکر بھارتیوں کو آئینہ بھی دکھایا۔

    تفصیلات کے مطابق پہلگام میں بھارتی ڈرامہ کے بعد انتہاپسند بھارتیوں نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر ہلڑبازی کی ، جس پر پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار نے جواب میں صرف "چائے کا کپ ” اور ابھینندن کی تصویر دکھائی تو بھارتیوں کو آگ لگ گئی ۔

    ہائی کمیشن کے اہلکار نے انتہاپسند بھارتیوں سے یہ بھی پوچھا "چائےکیسی تھی”؟

    ہائی کمیشن نے بھارتی انتہا پسندوں کی مہمان نوازی کیلئے مفت چائے کااسٹال بھی لگایا۔

    مظاہرے میں ناکامی پربھارتیوں نے برطانوی پولیس کونسلی امتیازکا نشانہ بنایا اور ہنگامہ آرائی کی۔

    لندن پولیس کے ایکشن پر بھارتی بھاگ نکلے مگر پولیس نے دوبھارتیوں کوحراست میں لے لیا۔

    انتہاپسند بھارتیوں کے جمع ہونے پر برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑے تعداد بھی موقع پرپہنچ گئی اور فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھیں۔

  • لندن : پاکستان کیخلاف مظاہرہ کرنے والے بھارتی گرفتار

    لندن : پاکستان کیخلاف مظاہرہ کرنے والے بھارتی گرفتار

    لندن پولیس نے بھارتی انتہا پسند مظاہرین کی پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب بڑھنے کی کوشش ناکام بنادی، پولیس نے چار بھارتی مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاک بھارت تناؤ بیرون ممالک بھی دونوں ممالک کے شہریوں تک پھیلنے لگا۔

    لندن پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب بڑھنے والے بھارتی انتہا پسند مظاہرین کو روک دیا اور 4 انتہا پسند بھارتی مظاہرین کو ہنگامہ آرائی کے الزامات کے تحت گرفتار کرلیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    ذرائع کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن لندن کے باہر بھارتی انتہا پسندوں کے جانب سے ڈرامہ رچانے کی کوشش کی گئی تاہم لندن پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا۔

    برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے بھارتیوں کے احتجاج کا منہ توڑ جواب دیا بلکہ ملی نغموں، قومی ترانوں اور پُرجوش نعروں کے ساتھ یکجہتی کا شاندار مظاہرہ کیا۔

    اس موقع پر برطانوی پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے ہائی کمیشن کے باہر جمع ہو کر بھارت کی آبی جارحیت، کشمیر پر مظالم اور خطے میں دہشت گردی کے اقدامات کے خلاف آواز بلند کی۔

    پاکستانی مظاہرین نے آبی دہشت گردی نامنظور، بھارت بین الاقوامی دہشت گرد جیسے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن سے بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

    لندن میں بھارتیوں کے پاکستان مخالف مظاہرے کے دوران پاکستانیوں نے مظاہرین کو "ابھینندن چائے” کی پیشکش کر دی۔

    پاکستان کے حامی شہریوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر چائے کا اسٹال لگا دیا، چائے کے اسٹال پر آپریشن سوئفٹ ریٹارڈ میں پکڑے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن کے پوسٹر آویزاں کیے گئے۔

    https://urdu.arynews.tv/pahalgam-operation-fir-registered-in-indian-police-station-exposes-modi-governments-lies/

  • میری صحت بالکل ٹھیک ہے، غلط خبر پھیلائی گئیں، نواز شریف

    میری صحت بالکل ٹھیک ہے، غلط خبر پھیلائی گئیں، نواز شریف

    لندن : مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میری صحت بالکل ٹھیک ہے، اس حوالے سے غلط خبر پھیلائی گئی۔

    لندن میں صحافیوں سے گفتگو اور ن لیگی ورکرز سے ملاقات کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان درست سمت میں چل پڑا ہے، وزیراعظم شہباز شریف بہترین کام کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو اپنےپاؤں پر کھڑا کردیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں، پاکستان میں ہرکام میرٹ پر ہورہا ہے، وہ پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ لاہور کی بحالی کیلئے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں، لاہور کو اس کی اصلی حالت میں بحال کریں گے۔

    قائد ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ قومی ائیر لائن پی آئی اے بند کرانے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے، پاکستان موجودہ حالات کا شکار غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہوا۔

  • لندن : فلسطینی پرچم لے کر بگ بین ٹاور پر چڑھنے والے شخص پر فردِ جرم عائد

    لندن : فلسطینی پرچم لے کر بگ بین ٹاور پر چڑھنے والے شخص پر فردِ جرم عائد

    لندن : فلسطینی پرچم  لے کر بگ بین ٹاور پر چڑھنے والے نوجوان پر فردِ جرم عائد کردی گئی، دو روز قبل نوجوان بگ بین ٹاور پر فلسطینی پرچم لے کر چڑھ گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن میں فلسطینی پرچم لے کر پارلیمنٹ کے بگ بین ٹاور پر چڑھنے والے شخص پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

    عدالت نے ملزم پر عوامی پریشانی کا باعث بننے اور ممنوعہ علاقےمیں داخل ہونے پر فرد جرم عائد کی۔

    دو روز قبل نوجوان بگ بین ٹاور پر فلسطینی پرچم لے کر چڑھ گیا تھا اور فلسطینی پرچم لہراتے نوجوان نے فلسطین آزاد کروانے کے نعرے بھی لگائے تھے۔

    مزید پڑھیں : ویڈیو : لندن کے کلاک ٹاور پر فلسطینی پرچم لہرانے والے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟

    جس کے باعث برطانوی پارلیمنٹ اور ویسٹ منسٹر پیلس کے نزدیک واقع بگ بین ٹاور کے اطراف کی سڑکیں بند کر دی گئی تھیں تاہم نوجوان ٹاور پر چڑھنے کے 16 گھنٹوں کے بعد نیچے اترنے پر راضی ہوا تھا۔

    میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کے اترنے اور اس کی گرفتاری کے بعد تمام سڑکیں ٹریفک کیلیے دوبارہ کھول دی گئی تھی۔

    قبل ازیں جائے وقوعہ پر موجود صحافیوں نے بتایا تھا کہ اس شخص کے پاؤں سے خون بہہ رہا تھا، اس دوران وہاں لوگوں کا ہجوم اکھٹا ہوگیا جو پولیس کے گھیرے کے پیچھے کھڑا تھا۔

  • لندن : فلسطینی پرچم تھامے نوجوان بگ بین ٹاور پر چڑھ گیا ویڈیو وائرل

    لندن : فلسطینی پرچم تھامے نوجوان بگ بین ٹاور پر چڑھ گیا ویڈیو وائرل

    لندن کے ویسٹ منسٹر پیلس میں واقع بِگ بین ٹاور پر ایک نوجوان فلسطینی پرچم تھامے چڑھ گیا، نوجوان نے "آزاد فلسطین” کے نعرے لگائے۔

    غیر ملکی خبر ر ساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لندن میں فلسطینی پرچم تھامے ایک نوجوان صبح 7 بجے پارلیمنٹ کے بگ بین ٹاور پر چڑھ کر کھڑا ہوگیا، اور شام ساڑھے چار بجے تک موجود تھا۔

     Elizabeth Tower

    اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی سروسز کا عملہ ویسٹ منسٹر پیلس میں الرٹ ہوگیا،  نوجوان فلسطینی پرچم لے کر صبح 10بجے سے انسٹاگرام پر براہ راست اہنی ویڈیوز شیئر کر رہا ہے۔

    جاری کردہ ویڈیو میں ایمرجنسی سروسز کا عملہ کرین پر چڑھ کر نوجوان کو نیچے لانے کی کوشش کررہا ہے۔ فائر بریگیڈ کے 3 افراد کرین پر چڑھ اس نوجوان سے بات چیت کر رہے ہیں تاکہ بحفاظت نیچے اتارا جا سکے، نو گھنٹے گزرنے کے باوجود اس کو نیچے اتارا نہیں جاسکا۔

    Palestine flag

    لندن پولیس اور ایمرجنسی سروسز نے ویسٹ منسٹر برج کو عوام کیلیے بند کردیا ہے، ویڈیو میں ننگے پاؤں شخص کو الزبتھ ٹاور پر فلسطینی پرچم تھامے کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : بلند ترین عمارت پر چڑھنے والے نوجوان کی خوفناک ویڈیو

    یاد رہے کہ گزشتہ سال برطانیہ کی بلند ترین عمارت پر چڑھنے والے نوجوان کو لینے کے دینے پڑگئے، پولیس نے دو ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا۔

    ایڈونچر کا شوقین نوجوان ایڈم لاک ووڈ برطانیہ کی پلند ترین عمارت دی شارڈ پر بغیر کسی سہارے کے چڑھ گیا تھا، اس خوفناک منظر کو نیچے کھڑے لوگ حیرت سے دیکھتے رہے۔

    جب تک وہ نوجوان عمارت سے نیچے آیا تب تک اسے دیکھنے والوں نے پہلے ہی اس منظر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی تھیں۔

  • لندن میں بھارتی وزیر خارجہ کی آمد پر  سکھوں کا شدید احتجاج، بھارتی پرچم پھاڑ ڈالا

    لندن میں بھارتی وزیر خارجہ کی آمد پر سکھوں کا شدید احتجاج، بھارتی پرچم پھاڑ ڈالا

    لندن : بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ برطانیہ کے موقع پر سکھوں نے شدید احتجاج کیا ،ایک سکھ رہنما کا جے شنکر کی گاڑی کی طرف بھاگنے اور بھارتی پرچم پھاڑ کر شدید غصے کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں پچھلی کئی دہائیوں سے سکھوں کو ان کی بنیادی مذہبی، سیاسی اور سماجی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔

    حال ہی میں سکھ رہنماوٴں نے بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی برطانیہ آمد کے دوران شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    لندن 6 مارچ کی شب کو سکھوں نے جے شنکر کو آڑے ہاتھوں لیا، اس دوران ایک سکھ رہنما جے شنکر کی گاڑی کی طرف بھاگا اور بھارتی پرچم پھاڑ کر شدید غصے کا اظہار کیا۔

    سکھوں نے مودی اور بھارتی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    تحریک خالصتان کے حامی مظاہرین نے جے شنکر کی برطانوی وزیراعظم اور فارن سیکٹری سے ملاقات کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    برطانیہ میں جے شنکر کی موجودگی کے دوران سکھوں نے مودی کی پالیسیوں اور بھارتی حکومت کے اقدامات کی شدید مذمت کی۔

    اس سے قبل جے شنکر کو واشنگٹن دورے کے دوران بھی سکھ رہنماوٴں کی جانب سے ذلت امیز رویے کا نشانہ بنایا گیا۔

    احتجاج میں شریک سکھ رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ جے شنکر بھارت کے عالمی جاسوسی نیٹ ورک کو چلا رہا ہے۔

    مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے سکھوں کے خلاف شرانگیز اقدامات پر عالمی سطح پر پابندیاں عائد کی جائیں۔

  • لندن میں موٹر سائیکل سوار لٹیروں نے شہری کو لوٹ لیا، ویڈیو

    لندن میں موٹر سائیکل سوار لٹیروں نے شہری کو لوٹ لیا، ویڈیو

    لندن: برطانوی دارالحکومت لندن کی ایک سڑک پر کراچی جیسا واقعہ دیکھنے کو مل گیا، جس میں دو موٹر سائیکل سوار لٹیروں نے ایک شہری کو دن دہاڑے لوٹ لیا۔

    لندن کے شمال مشرقی پارک میں لاقانونیت کا راج دیکھنے کو مل رہا ہے، دو بائیک سوار چوروں نے دن دہاڑے پارک میں سائیکل سوار کو لوٹ لیا، معروف برطانوی روزنامہ ڈیلی میل نے اس واقعے کی ویڈیو شیئر کر دی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لٹیرے کس طرح پہلے سائیکل سوار کو آوازیں دیتے اور اس کی سائیکل مانگتے رہے، جب سائیکل سوار نے انکار کیا تو ایک لٹیرے نے ہتھوڑا نکال کر لہرایا۔

    لندن ٹریک ڈومین بائیک
    ٹریک ڈومین بائیک

    اس واقعے میں لٹیروں نے مشرقی لندن کے رہائشی 33 سالہ پیٹرک کونیلی سے 4 ہزار 200 پاؤنڈز کی سائیکل چھینی اور فرار ہو گئے، واقعے کے بعد سائیکل کلبوں نے پولیس سے صبح کے اوقات میں گشت بڑھانے کی درخواست کی ہے۔

    میئر لندن صادق خان نے رمضان لائٹس کا افتتاح کردیا

    ڈیلی میل کے مطابق سائیکل کلب کے ممبران شمال مغربی لندن کے مشہور پارک میں ہر روز سویرے جمع ہوتے ہیں، یہاں انھیں متعدد بار مسلح ’بائیک جیکرز‘ کے ہاتھوں پُر تشدد ڈکیتیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

    ماہرین کا خیال ہے کہ لٹیروں نے جس طرح سائیکل سوار کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کرنے سے پہلے اس کی ’’ٹریک ڈومین بائیک‘‘ کے برانڈ کا معائنہ کیا تھا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔

  • ہانیہ عامر نے بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

    ہانیہ عامر نے بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    ہانیہ اس وقت نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی مداحوں کی پسندیدہ اداکارہ بن گئیں ہیں، اداکارہ نے اےآر وائی ڈیجیٹل کا بلاک بسٹر ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم میں شرجینا کے کردار سے نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی مداحوں کے دل بھی جیت لیے، اداکارہ کو اس کردار سے سرحد پار سے کافی پذیرائی ملی ہے۔

    راکھی ساونت کے اوپن چیلنج پر ہانیہ عامر کا اپنے انداز میں ردعمل

    اداکارہ ہانیہ نے حال ہی میں لندن میں فنڈ رائیزنگ ایونٹ میں بطور خصوصی مہمانِ شرکت کی، جہاں انہوں نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    ہانیہ عامر نے کہا کہ اگر انہیں کبھی کسی اچھے پروجیکٹ کی پیشکش ہوئی تو وہ بالی ووڈ میں کام کرنے پر غور کریں گی۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں راکھی ساونت نے کہا تھا کہ وہ ہانیہ عامر کو کسی اور کے ساتھ نہیں بلکہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی دیکھنا چاہتی ہیں۔

    بھارتی اداکارہ نے کہا کہ مجھے ہانیہ عامر اور ان کے ڈرامے بہت پسند ہیں، وہ اچھی اور چلبلی ہیں، میں نے سلمان خان کو فون اور ای میل کی ہے کہ اس پاکستانی لڑکی کو دیکھیں آپ کیا ان تھکی ہوئی بالی وڈ اداکاراؤں کے ساتھ کام کر رہے ہیں آپ ان کے ساتھ کام کریں آپ دونوں کی جوڑی بہت اچھی لگے گی۔۔