Tag: لندن

  • برطانیہ میں تیز ہوائیں، ٹرک پولیس کار پر الٹ گیا

    برطانیہ میں تیز ہوائیں، ٹرک پولیس کار پر الٹ گیا

    لندن: برطانیہ میں تیز ہوائیں چلنے کے نتیجے میں ٹرک پولیس کار پر الٹ گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں تیز ہوائیں چلنے کے نتیجے میں ٹرک پولیس کار پر الٹ گیا، اس صورت حال کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

    رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ، بریڈ فورڈ سمیت برطانیہ کے مختلف علاقوں میں موسم کی خراب صورت حال نے لوگوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے جہاں 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث ایک ٹرک پولیس کی کار پر الٹ گیا۔

    برطانیہ کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے نتیجے میں درخت اکھڑ گئے، کرین گر گئی اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق تیز ہواؤں کے سبب طیاروں کی لینڈنگ میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث کئی پروازیں روک دی گئیں۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق موسم کی خراب صورت حال کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

  • احتساب سے بچنے کے لیے مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں، گورنر سندھ

    احتساب سے بچنے کے لیے مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں، گورنر سندھ

    جامشورو: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ احتساب سے بچنے کے لیے مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں، نوازشریف کو بیٹی کے پاس واپس آنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے افتتاح کے لیے آیا ہوں، ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ پورا کریں گے۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ احتساب سے بچنے کے لیے لندن میں چھپنا شرم کی بات ہے، کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی، احتساب سے بچنے کے لیے مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں، نوازشریف کو بیٹی کے پاس واپس آنا چاہیے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں، ہمیں مدد کرنا ہوگی،وفاق کے کراچی میں 162 ارب کے منصوبے چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پہلے اپنے پلان تو بتائیں کہ کیا پلان ہے، مولانا کا کوئی بیان اب پاکستانی سیاست پر اثر انداز نہیں ہوتا۔

    سندھ کے حالات بہتر کرنے ہیں تو پیپلزپارٹی سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا، خرم شیر زمان

    اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ سندھ کے حالات بہتر کرنے ہیں تو پیپلزپارٹی سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔

    خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ کرپشن اس حد تک پہنچ گئی کہ عوام کی چیخیں نکلنا شروع ہوگئیں، صوبے میں تعلیم کا نظام دن بدن نیچے آ رہا ہے، جو اساتذہ احتجاج کرتے ہیں ان کو ڈنڈے مارے جاتے ہیں۔

  • ن لیگ کی مرکزی قیادت کی لندن کے ریسٹورنٹ میں بیٹھک

    ن لیگ کی مرکزی قیادت کی لندن کے ریسٹورنٹ میں بیٹھک

    لندن: مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے برطانوی دارالحکومت میں بیٹھک سجائی، یہ اجلاس ایجویئر روڈ پر مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد کیا گیا، جس میں شہباز شریف، ایاز صادق، خواجہ آصف، احسن اقبال، پرویزرشید، اسحاق ڈار، خرم دستگیر، مریم اورنگ زیب اور دیگر نے شرکت کی۔

    اجلاس کے بعد لیگی رہنماؤں نے نواز شریف کی عیادت کی، شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف کے ذاتی معالج نے رہنماؤں کو بریفنگ دی، لیگی رہنماؤں نے نواز شریف کی خیریت دریافت کی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ہم چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر اتفاق رائے چاہتے ہیں لیکن پی ٹی آئی حکومت سے ماضی قریب کا تجربہ مایوس کن ہے، نواز شریف صحت یابی کے بعد ڈاکٹرز کے مشورے سے پاکستان جائیں گے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ اجلاس میں پارلیمنٹ میں درپیش مسائل پر گفتگو ہوئی، مشاورت کی گئی کہ ملک واپس آ کر معاملات کو دیکھیں گے، شہباز شریف سے رہنمائی لی، واپس جا کر حکمت عملی طے کریں گے، نئے الیکشن کے لیے پہلا مرحلہ ان ہاؤس تبدیلی ہے، اہم مسئلہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کے معاملے کو حکومت نے الجھایا ہے، حکومت نے الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر مشاورت میں تاخیر کی، تاحال مشاورت شروع نہیں ہوئی، بجلی کے بل میں 4 سے 5 بار اضافہ کیا گیا ہے، ن لیگ دیگر جماعتوں سے مل کر مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کارکردگی چھپانے کے لیے اپوزیشن کی کردار کشی کرتی ہے، وزیر اعظم کشمیر کو چھوڑ کر دوسرے ملکوں کی ثالثی کرا رہے ہیں، حکومت ترمیم کے لیے سنجیدہ ہے تو اپوزیشن سے تعاون کرنا ہوگا۔

  • نواز شریف کا لندن برج اسپتال میں چیک اپ، ذاتی معالج کا تفصیلات بتانے سے گریز

    نواز شریف کا لندن برج اسپتال میں چیک اپ، ذاتی معالج کا تفصیلات بتانے سے گریز

    لندن: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف لندن کے برج اسپتال میں چیک اپ کے لیے گئے جہاں ان کا تفصیلی چیک اپ کیا گیا، جس کے بعد وہ واپس پارک لین فلیٹس پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا لندن کے برج اسپتال میں ڈیڑھ گھنٹے معائنہ کیا گیا، تاہم برج اسپتال میں نواز شریف کے کون کون سے ٹیسٹ ہوئے، اس سلسلے میں تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

    ہونے والے ٹیسٹس اور نواز شریف کے مرض کی نوعیت، تشخیص اور علاج کے حوالے سے سابق وزیر اعظم کےذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے میڈیا سے بات کرنے سے گریز کیا۔

    ادھر لندن میں صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کے بارے میں ڈاکٹر عدنان بتائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف راتوں رات صحت مند نہیں ہوسکتے، ڈاکٹرعدنان

    میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کے رویے پر تنقید کی، کہا وزیر اعظم اپوزیشن سے بغض رکھتے ہیں، عمران خان کو قومی مسائل کا ادراک نہیں، حکومت کا اپوزیشن کو ملیا میٹ کرنے کا یک نکاتی ایجنڈا ہے، لیگی قیادت سے لندن میں جلد ملاقات ہوگی۔

    واضح رہے کہ نواز شریف طبی بنیاد پر ضمانت پر ہیں اور لندن میں علاج کی غرض سے مقیم ہیں، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا تھا کہ نواز شریف کی صحت کی بحالی میں مزید کچھ ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔ پلیٹ لیٹس سے متعلق سوال کے جواب میں انھوں نے کہا تھا کہ بہت سی معلومات پرائیویٹ ہیں جو نہیں بتائی جا سکتیں۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں: گورنر پنجاب

    اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں: گورنر پنجاب

    لندن: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے اعزاز میں پاک برطانیہ چیمبر آف کامرس نے عشائیہ دیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اوورسیز پنجاب کمیشن مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا ہائی کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات 6 ماہ میں نمٹانے کا فیصلہ کیا تھا، 20 ہزار مقدمات میں سے 60 فی صد پر فیصلے ہو چکے ہیں، نئے پاکستان میں قبضہ مافیا ضلعی افسر سے بھی کم زور ہو چکا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ قبضہ مافیا کو شکست ہو رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، وطن واپسی پر ہوائی ٹکٹ سستا کرنے کا فیصلہ

    چوہدری سرور نے کہا کہ صاف اور سرسبز پاکستان کا سفر جاری ہے، ملک میں مہنگائی کے باوجود معیشت بہتر ہو رہی ہے۔

    یاد رہے گزشتہ ہفتے حکومت پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے رعایتی نرخوں پر ہوائی ٹکٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا، 7 سال سے زائد عرصہ کام کرنے والے افراد اسکیم سے مستفید ہو سکیں گے۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسداد غربت اور سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کم تنخوا دار افراد کے لیے رعایتی نرخوں پر ہوائی ٹکٹ فراہم کرے گی تاکہ وہ بہ آسانی اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔

  • حکومت کا نوازشریف سے متعلق برطانیہ کو خط بھیجنے کا انکشاف

    حکومت کا نوازشریف سے متعلق برطانیہ کو خط بھیجنے کا انکشاف

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے حوالے سے برطانوی حکومت کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ علاج کے بعد نوازشریف کوپاکستان کےحوالےکیاجاناچاہئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ انکشاف اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف کی جانب سے کیا گیا۔

    برطانوی حکومت کو لکھے گئے خط میں نوازشریف کیس کی تفصیلات بھی منسلک ہیں، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کےخلاف متعددکیسزچل رہےہیں اور نوازشریف کوایک کیس میں سزابھی دی جاچکی ہے۔

    خط کے متن کے مطابق علاج کےبعدنوازشریف کوپاکستان کےحوالےکیاجاناچاہئے، مجرم علاج کی غرض سےآیاہے،واپس ضروربھیج دیجئےگا۔

    یہ بھی پڑھیں: انسانی ہمدردی کی بنیادوں پرنوازشریف کوباہر جانے دیا، عمران خان

    یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی طبی بنیاد پر ضمانت منظور کرتے ہوئے سزا 8 ہفتے کیلئے معطل کردی تھی۔

    بعد ازاں حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیرون ملک جانے پر انڈیمنٹی بانڈز کی شرط رکھی تھی ، جس پر لاہور ہائی کورٹ نے حکومت کی جانب سے عائد کردہ انڈیمنٹی بانڈز کی شرط کو مسترد کرتے ہوئے نواز شریف کو غیر مشروط طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی ، فیصلے میں کہا گیا تھا کہ نوازشریف کو علاج کےغرض سے 4 ہفتوں کے لیے باہر جانے کی اجازت دی جاتی ہے اور اس مدت میں توسیع بھی ممکن ہے۔

    اجازت مے کے بعد نوازشریف 19 نومبر کو شہبازشریف اور ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ قطر ایئرویز کی ایئرایمبولینس کے ذریعے لندن پہنچے تھے۔ نوازشریف کو لندن پہنچنے کے اگلے روز اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج سے پہلے ان کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے۔

  • لندن برج واقعے کے سبب ڈاکٹرز سے طے شدہ وقت منسوخ کرنا پڑا: شہباز شریف

    لندن برج واقعے کے سبب ڈاکٹرز سے طے شدہ وقت منسوخ کرنا پڑا: شہباز شریف

    لندن: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ لندن برج واقعے کے سبب نواز شریف کے لیے ڈاکٹرز سے طے شدہ وقت منسوخ کرنا پڑا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹرز سے طے شدہ وقت منسوخ کرنا پڑ گیا تھا، ڈاکٹرز آج (پیر کے دن) نواز شریف کا معائنہ کریں گے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج پلیٹ لیٹس اور بون میرو ٹیسٹ کی رپورٹ ملنے کا بھی امکان ہے، نواز شریف کا معائنہ گائز اسپتال میں ہوگا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے واضح کیا تھا کہ نواز شریف کی صحت راتوں رات ٹھیک نہیں ہو سکتی، بحالی کے عمل میں مزید چند ماہ لگ سکتے ہیں۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا نواز شریف کا علاج وہیں سے شروع کیا گیا ہے جہاں سے پاکستان میں چھوڑا گیا تھا، کنسلٹنٹس کی پوری ٹیم علاج کی نگرانی کر رہی ہے۔

    نواز شریف کی پلیٹ لیٹس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عدنان نے جواب دیا تھا کہ بہت سی معلومات پرائیویٹ ہیں جو نہیں بتائی جا سکتیں۔ آنے والے دنوں میں ڈاکٹرز کے ساتھ متعدد اپائنٹمنٹس طے ہیں، نواز شریف کو اسٹیرائیڈز کے سائیڈ ایفیکٹس بہت زیادہ ہیں۔

  • نوازشریف آج کا دن پارک لین فلیٹس میں ہی گزاریں گے، فیملی ذرائع

    نوازشریف آج کا دن پارک لین فلیٹس میں ہی گزاریں گے، فیملی ذرائع

    لندن: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف آج پارک لین فلیٹس میں ہی گزاریں گے۔ نوازشریف کی آج ڈاکٹرز کے ساتھ کوئی اپائنٹمنٹ نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف آج پارک لین فلیٹس میں ہی گزاریں گے۔ مسلم لیگ ن کے قائد کی آج ڈاکٹرز کے ساتھ کوئی اپائنٹمنٹ نہیں ہے۔

    فیملی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم لندن برج پر چاقو بردار شخص کے حملے کے بعد پولیس کی جانب سے علاقہ بند کرنے کے باعث میڈیکل ٹیسٹ کے لیے لندن برج اسپتال نہیں پہنچ سکے۔

    مسلم لیگ ن کے قائد جس اسپتال میں اپنے چیک اپ کے لیے جا رہے ہیں وہ جائے حادثہ سے آدھے میل کے فاصلے پر واقع ہے تاہم وہ راستے سے ہی پارک لین میں واقع ایون فیلڈ اپارٹمنٹ واپس آگئے۔ فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کے روز میاں نوازشریف کی دوبارہ اپائنٹمنٹ لی جائے گی۔

    ’نوازشریف امریکا جانے کیلئے رضامند نہیں ہو رہے‘

    نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے دو روز قبل لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ نوازشریف کا علاج جاری ہے اور طبیعت نہ سنبھلنے پر ابھی تک پی ای ٹی اسکین شروع نہیں ہوسکا۔

    یاد رہے کہ نوازشریف حکومت کی جانب سے نوازشریف 19 نومبر کو شہبازشریف اور ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ قطر ایئرویز کی ایئرایمبولینس کے ذریعے لندن پہنچے تھے۔ نوازشریف کو لندن پہنچنے کے اگلے روز اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج سے پہلے ان کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے۔

  • ابرار ترمذی: مصوری، فوٹو گرافی اور موسیقی کا شیدائی

    ابرار ترمذی: مصوری، فوٹو گرافی اور موسیقی کا شیدائی

    ابرار ترمذی کا خاندانی نام سید ابرار حسین شاہ تھا، لیکن وہ اپنے دوستوں اور آشناؤں میں ابرار شاہ کے نام سے جانا پہچانا جاتا تھا۔

    چوں کہ اسے لکھنے لکھانے اور شاعری کا بھی شوق تھا، اس لیے اپنے فن پاروں اور تحریروں میں ابرار ترمذی کا نام استعمال کرتا تھا۔ اس نے یہ بھی بتایا تھا کہ جب وہ برطانیہ آیا تو شروع میں ابرار پاکستانی بھی کہلاتا تھا، لیکن بعد میں ابرار ترمذی یا ابرار شاہ سے ہی پہچانا جاتا تھا۔ معروف صحافی اور ادیب شفیع عقیل کی کتاب سے اس مصور کے بارے میں یہ تحریر آپ کی دل چسپی کے لیے پیش ہے۔

    ابرار ترمذی 1938 میں پیدا ہوا۔ ساہیوال سے بی اے کیا۔ پھر وہ لاہور آگیا اور پنجاب یونیورسٹی کے فائن آرٹس کے شعبے میں داخلہ لے لیا جہاں سے ایم اے کا امتحان پاس کیا۔ یہاں اس کے ہم جماعتوں میں آج کے مشہور مصور عبدالرحیم ناگوری بھی شامل تھے۔ اس کے بعد لاہور ہی میں انجینئرنگ یونیورسٹی سے گرافک ڈیزائننگ کی تربیت حاصل کی۔

    1964ء میں جب لاہور میں کُل پاکستان آرٹس نمائش کا انعقاد ہوا تو ابرار نے مجسمہ سازی میں انعام حاصل کیا اور نام ور مصور عبدالرحمٰن چغتائی کے ہاتھوں وصول کیا۔ اس نے یونیورسٹی میں ڈرائنگ، مجسمہ سازی اور اناٹومی کی خصوصیت سے تعلیم و تربیت حاصل کی۔ اس کے اساتذہ میں اینا مولکا احمد، مس حفیظ قاضی، خالد اقبال اور کولن ڈپوڈ جیسی شخصیات شامل تھیں۔

    ابرار ترمذی نے مجھے بتایا تھا کہ اس کے گھروالوں کی خواہش تھی کہ وہ تعلیم حاصل کرکے ڈاکٹر بنے یا پھر کسی اعلیٰ سرکاری عہدے پر پہنچے، لیکن اسے بچپن ہی سے آرٹ، فوٹو گرافی اور موسیقی سے دل چسپی تھی۔ اس لیے اس نے والدین کی تمنا کے برعکس اپنے شوق ہی کو پیشہ بنانے کا ارادہ کیا۔ وہ آرٹ کے ساتھ ساتھ استاد محمد حسین سے موسیقی کا درس بھی لیتا رہا، لیکن موسیقی کو ذریعہئ اظہار نہ بنایا۔

    اس کے لیے اس نے مصوری کا انتخاب کیا تھا اور فوٹو گرافی شوق کے ساتھ ساتھ آمدنی کا ذریعہ بھی بنتی رہی۔ تاہم اس نے موسیقی کو بالکل ترک نہیں کیا۔ اس کا چسکا بھی ایسا لگا ہوا تھا کہ زندگی کے ساتھ چل رہا تھا۔ اس طرح دیکھیں تو وہ مصوری، موسیقی اور فوٹو گرافی سے بیک وقت وابستہ تھا۔ اس کا کہنا تھا، اگر انسان کو موسیقی کے رموز سے آگاہی حاصل ہوجائے تو اس میں اس کے دکھوں اور خوشیوں کے اظہار کا ویسا ہی سلسلہ ملتا ہے جیسا بصری فنون میں ہے۔

    آرٹ کی تعلیم و تربیت سے فارغ ہونے کے بعد وہ دل میں ارادہ کیے ہوئے تھا کہ مغربی دنیا میں جائے گا تاکہ یورپ کے جن فن کاروں کا کام کتابوں میں دیکھا تھا ان کے فن پارے اصل صورت میں دیکھ سکے۔ وہاں کے میوزیم دیکھنے کی تمنا تھی، مگر ابھی اس کے لیے وسائل میسر نہ تھے۔ پھر یہ تھا کہ وہ اپنے بعض دوستوں کے رویے سے بھی دل برداشتہ ہو رہا تھا اس لیے کوشش میں تھا کہ کسی طرح بیرون ملک جائے۔ آخر کار اسے یہ موقع بھی مل ہی گیا۔ چناں چہ ابرار ترمذی 1968ء میں برطانیہ پہنچ گیا۔

    اگرچہ اس وقت ہوائی سفر کے کرائے اتنے زیادہ نہیں تھے۔ تاہم اس کے مالی حالات بھی کچھ زیادہ اچھے نہیں تھے۔ اس نے جوں توں کرکے ٹکٹ کا انتظام کیا اور لندن روانہ ہوگیا۔ اس کا کہنا تھا کہ میں اپنے معاشرے کے تضاد سے بھاگا تھا اور اپنے خوابوں کا پیچھا کرتے ہوئے زندگی کی تعمیر کی جستجو میں انگلستان پہنچ گیا۔ جب میں یہاں آیا تو میرے سامنے قطعی طور پر کوئی معاشی یا فنی منصوبے نہیں تھے۔ بس یوں تھا کہ ماحول کی گھٹن سے نکلا جائے اور سبزہ زاروں کی تازہ ہوا میں آزادی سے سانس لیا جائے۔

    ابرار سب سے پہلے مانچسٹر پہنچا جہاں اس نے یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور کچھ عرصے تک مزید فن کی تعلیم و تربیت حاصل کرتا رہا۔ مانچسٹر میں قیام تو کرلیا تھا، لیکن وہاں رہنے اور زندگی گزارنے کے لیے اخراجات کا وسیلہ کوئی نہ تھا۔ اس موقعے پراس کا فوٹو گرافی کا شوق کام آیا۔

    اس نے ایک چھوٹا سا کمرہ کرائے پر لے کر اس میں رہائش اختیار کرلی اور اسی کو اپنا اسٹوڈیو بنالیا۔ اسٹوڈیو قائم کرنے کے بعد اس نے پاکستانیوں اور ہندوستان کے لوگوں کی چھوٹی موٹی تقریبات کی فوٹو گرافی شروع کردی۔ شروع میں کچھ مشکل پیش آئی، لیکن پھر آہستہ آہستہ یہ کام چل نکلا۔

  • ’نوازشریف امریکا جانے کیلئے رضامند نہیں ہو رہے‘

    ’نوازشریف امریکا جانے کیلئے رضامند نہیں ہو رہے‘

    لندن: سابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے کہاہے کہ نوازشریف امریکا جانے کیلئے رضامندنہیں ہو رہے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حسین نواز نے بتایا کہ نوازشریف کاعلاج جاری ہے اور طبیعت نہ سنبھلنے پر ابھی تک پی ای ٹی اسکین شروع نہیں ہوسکا۔

    حسین نواز نے کہا کہ نوازشریف کواسپتال آئےہوئے4گھنٹےہوچکےہیں مگر ان کی صحت بدستور سنبھل نہیں پارہی جس کی وجہ سے اہم ٹیسٹ نہیں ہو پائے۔

    انہوں نے بتایا کہ فیملی کااصرارہےکہ نوازشریف کوعلاج کیلئےامریکا لایا جائے لیکن نوازشریف امریکا جانے کیلئے رضا مند نہیں ہورہے، نوازشریف اسپتال میں داخل نہیں ہونا چاہتے۔

    بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کے پی ای ٹی، سی ٹی اسکین و دیگرٹیسٹ کئے جانے ہیں جس کے لیے انہیں اسپتال میں پہنچے کئی گھنٹے گزر چکے ہیں تاہم ان کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے ٹیسٹ نہیں کیے۔