Tag: لندن

  • پاکستان بین الاقوامی میری ٹائم سیکٹر کی بہتری کے لیے کوشاں ہے: علی زیدی

    پاکستان بین الاقوامی میری ٹائم سیکٹر کی بہتری کے لیے کوشاں ہے: علی زیدی

    لندن: وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر میری ٹائم سیکٹر کی بہتری میں کردار ادا کرے گا، پاکستان پورے ایشیا کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تجارت میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے لندن میں انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائیزیشن کے اکتیسویں اسمبلی اجلاس سے خطاب کیا۔

    وفاقی وزیر نے اپنے خطاب کا آغاز قرآن کی سورۃ الجاثیہ کی آیت نمبر 12 سے کیا۔ علی زیدی نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکا کو پاکستانی مؤقف سے آگاہ کیا۔

    علی زیدی نے پاکستان کی عالمی سطح پر سمندری تجارت کے حوالے سے جغرافیائی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی، وسطی اور جنوب وسطی ایشیا کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تجارت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان پائیدار ترقیاتی اہداف او آئی ایم او کی شقوں کی پابندی کرنے کے لیے سنجیدہ ہے۔

    علی زیدی نے نئی شپنگ پالیسی کے بارے میں بتاتے ہوئے دنیا کو پاکستانی سی فیئرز کی سروسز سے مستفید ہونے کی دعوت بھی دی۔

    انہوں نے پاکستان کی سمندری آلودگی کم کرنے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی بہتر کرنے کی کوششوں سے بھی شرکا کو آگاہی دی۔

    وفاقی وزیر نے پاکستان میں موجودہ بلیو اکانومی کی صلاحیت، لوگوں کے اس سے جڑے روزگار، کاروباری فوائد، وزارت کے سی فیئرز اور شپنگ انڈسٹری کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر میری ٹائم سیکٹر کی بہتری میں کردار ادا کرے گا اور اگلے سال ہونے والے آئی ایم او الیکشن میں حصہ بھی لے گا۔

  • مسلمان عورتیں گلاب بانٹنے لگیں

    مسلمان عورتیں گلاب بانٹنے لگیں

    لندن: غیر مسلموں کے ساتھ مذہبی ہم آہنگی کے لیے برطانیہ میں مسلم خواتین گلاب بانٹنے نکل پڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کے پُر امن ترین مذہب اسلام سے خوف زدہ انگلش معاشرے کو یہ بتانے کے لیے کہ اسلام ایک پُر امن مذہب ہے، مسلم عورتیں گلاب بانٹنے لگیں۔

    دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی نفرت کا جواب دینے کے لیے لندن میں مسلم کمیونٹی نے منفرد راستہ اختیار کیا، اسلاموفوبیا کا جواب دینے کے لیے ٹریفلگر اسکوائر پر برطانوی مسلمانوں نے ’روز فار پیس‘ مہم کے تحت لوگوں میں گلاب تقسیم کیے ۔

    لندن میں مقیم مسلمانوں نے لوگوں کو اسلام سے متعلق آگہی بھی فراہم کی، عوام نے مسلمانوں کے اس اقدام کو سراہا اور نفرتیں ختم کرنے کے لیے اسے بڑی کوشش قرار دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  پیرس میں اسلاموفوبیا کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاج

    خیال رہے کہ اسلام دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والا مذہب بن چکا ہے، لندن دنیا کے بڑے اور متنوع ثقافتوں والے شہروں میں سے ایک ہے تاہم اس کے باوجود کبھی کبھی یہاں مسلمان ایسا محسوس کرتے ہیں کہ انھیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔

    مغربی میڈیا مسلمانوں اور اسلام کے خلاف ایک عرصے سے منفی پروپگینڈا کرتا آ رہا ہے، نائن الیون کے بعد اینٹی اسلام مہم میں بہت زیادہ شدت آ گئی تھی، جس کی وجہ سے برطانیہ جیسے ممالک میں اسلاموفوبیا نے جنم لیا۔

    تاہم برطانوی مسلمانوں نے بھی مایوس ہونا منظور نہیں کیا، مقامی مسلمان مرد اور عورتوں نے ’امن کے لیے گلاب‘ نامی مہم شروع کی اور ٹریفلگر اسکوائر پر راہگیروں میں گلاب تقسیم کیے۔ پھولوں کے ساتھ ایک چھوٹا سا پیغام بھی منسلک کیا گیا جس پر حضور اکرم ﷺ کی حدیث کے ساتھ بائبل سے یکساں اقتباسات لکھے ہوئے تھے۔

  • شام میں اتحادی افواج کی کارروائی کے لیے جعلی رپورٹ تیار ہونے کا انکشاف

    شام میں اتحادی افواج کی کارروائی کے لیے جعلی رپورٹ تیار ہونے کا انکشاف

    لندن: مشرق وسطیٰ کے تاریخی ملک شام میں امریکا اور اتحادی افواج کی کارروائی کے لیے جعلی رپورٹ تیار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے ایک اہل کار کی شام سے متعلق ای میل لیک ہو گئی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ شام میں بشارالاسد کے خلاف کارروائی کے لیے جعلی رپورٹ تیار کی گئی تھی۔

    جعلی رپورٹ میں شامی صدر بشارالاسد پر شام کے علاقے دوما میں زہریلی گیس حملے کا الزام لگایا گیا تھا۔

    سامنے آنے والی یہ نئی اطلاعات درست ہوئیں تو یہ فرانس، برطانیہ اور امریکا کے لیے باعث شرمندگی ہوگا کہ ان ممالک نے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو جواز بنا کر شام میں فوجی کارروائی کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  شام میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری، 23 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ شام میں بشارالاسد کے مفادات پر امریکا اور اتحادیوں سمیت اسرائیل کی جانب سے بھی حملے جاری ہیں، تین دن قبل بھی شام میں ایرانی اور شامی فوجی تنصیبات پر اسرائیلی جنگی طیاروں نے بم باری کی جس کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق ہوئے۔

    اپریل 2018 میں دوما میں ہونے والے حملے کو اقوام متحدہ کے مبصرین نے کیمیائی حملہ قرار دیا تھا جس کی بنیاد پر امریکا، برطانیہ اور فرانس نے شواہد کا انتظار کیے بغیر ہی شام پر حملہ کر دیا تھا۔ فرانس کے صدر ایمانوئل میخواں کا کہنا تھا کہ فرانس کے پاس شواہد ہیں کہ شام کے شہر دوما میں کیمیائی ہتھیار یا کم از کم کلورین کا استعمال کیا گیا ہے اور یہ ہتھیار بشار الاسد کی حکومت نے استعمال کیے ہیں۔

  • لندن میں نوازشریف کے علاج کیلیے چندہ مہم

    لندن میں نوازشریف کے علاج کیلیے چندہ مہم

    لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاج کےلیے چندے کی مہم شروع ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں نوازشریف کے علاج کے لیے چندے کی اپیل کے پوسٹر آویزاں کردیے گئے، پوسٹرایسٹ لندن کےعلاقے میں دکانوں پر لگے ہیں۔

    ایسٹ لندن کے علاقے میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد مقیم ہے۔پوسٹر میں لکھا گیا ہے کہ قومی ہیرو کیلئے صدقہ زکوٰة جمع کرائیں۔

    یہ بھی پڑھیں: سزایافتہ شخص برطانیہ میں کس ویزے پرداخل ہوا؟

    دوسری جانب نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ میاں صاحب کےعلاج کاپراسس شروع ہوگیاہےان کاعلاج کہاں ہوگاابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، چیزیں سامنےآنےکےبعدلندن یاامریکا میں علاج کرانے کافیصلہ ہوگا۔

    قبل ازیں نوازشریف لندن میں اپنی رہائش گاہ سے گائز اسپتال روانہ ہوئے تھے۔گائز اسپتال برطانوی ادارےاین ایچ ایس کے تحت کام کرتا ہے۔

    گائزاسپتال 400 بیڈزپرمشتمل ہےجو3سوسال قبل قائم ہوا، 1721میں تعمیرکئےگئےاسپتال کانام گائےتھامس کےنام پررکھاگیا جب کہ گائزاسپتال کی عمارت لندن کی بلند ترین عمارتوں میں سے ایک ہے۔

  • نواز شریف پرعوام کا اربوں، کھربوں روپیہ واجب الادا ہے، فیاض الحسن چوہان

    نواز شریف پرعوام کا اربوں، کھربوں روپیہ واجب الادا ہے، فیاض الحسن چوہان

    لاہور: صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ دعا ہے نواز شریف جلد لندن سے صحت یاب ہو کر لوٹیں، نواز شریف پرعوام کا اربوں، کھربوں روپیہ واجب الادا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ عوام پر فاقے، ناکے، ڈاکے، دھماکے ہی مسلط کیے گئے، نواز شریف پرعوام کا اربوں، کھربوں روپیہ واجب الادا ہے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ دعا ہے نواز شریف جلد لندن سے صحتیاب ہو کر لوٹیں۔ انہوں نے درخواست کی کہ نواز شریف کو نان خطائیوں اور قیمے کے نان سے دور رکھیں۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو نے طنز کیا کہ عمران خان 70 سال کے نوجوان ہیں، عمران خان پاکستان کے ہیرو اور بلاول حادثاتی چیئرمین ہیں، بلاول بھٹو گریبان میں جھانکیں، رومن اردو کے سہارے چل رہے ہیں۔

    نواز شریف علاج کے لئے لندن روانہ

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف قطر ایئرویز کی ایئر ایمبولینس میں سوار ہو کر لاہور ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل سے شہبازشریف اور ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے۔ ایئرایمبولینس لندن کے وقت کے مطابق ساڑھے 6 بجے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچے گی۔

    لندن روانگی سے قبل ایئرایمبولینس کے ڈاکٹرز نے نوازشریف کے تمام ضروری طبی ٹیسٹس کیے جس کے بعد پرواز کو اڑان بھرنے کی اجازت دی گئی۔

  • نوازشریف کی کل یا پیر کو لندن روانگی کا امکان

    نوازشریف کی کل یا پیر کو لندن روانگی کا امکان

    لاہور: لاہورہائیکورٹ کی جانب سے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے کے بعد شریف خاندان کی تیاریاں جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لندن کےہارلےاسٹریٹ کلینک میں نواشریف کیلئے روم بک کروالیا گیاہے ، نوازشریف کیلئے پرائیویٹ روم بک کیاگیاہے۔

    خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ حسین نوازڈاکٹرزکےپینل کے ساتھ مکمل رابطےمیں ہیں اور ہارلےاسٹریٹ کلینک نے دیگرماہرڈاکٹرزکی خدمات حاصل کرلی ہیں، ہارلے اسٹریٹ کلینک کے ڈاکٹرزکےبورڈمیں ماہرامراض خون، دل وگردہ شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

    ادھر جاتی امراامیں میڈیکل بورڈکااجلاس جاری ہے جس میں نوازشریف کوسفرکےلیےتیارکرنےپرمشاورت کی جارہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی طبیعت بہترہوئی توکل یا پھر پیرتک لندن روانگی کاامکان ہے، نوازشریف پہلےلندن جائیں گے اور ڈاکٹرزنےتجویزدی تونوازشریف کسی اورملک لے جایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
    نوازشریف کو علاج کےغرض سے 4 ہفتوں کے لیے باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

  • برطانوی شہزادہ ہیری تقریب کے دوران رو پڑے

    برطانوی شہزادہ ہیری تقریب کے دوران رو پڑے

    لندن: برطانوی شہزادہ ہیری تقریب کے دوران جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری ویل چائلڈ ایوارڈ کی تقریب کے دوران بچوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے رو دئیے۔

    ڈیوک آف سسیکس نے ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والد بننے سے پہلے مجھے نہیں معلوم تھا کہ بچہ بیمار ہوجائے تو والدین کے احساسات کیا ہوتے ہیں۔

    شہزادہ ہیری نے کہا کہ جب میں والد بنا تو یہ لمحہ میرے لیے کیسا تھا الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے، والدین بچوں کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار رہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جب میرا بیٹا آرچی پیدا ہونے کے کچھ عرصے بعد بیمار ہوا تو میں بہت پریشان ہوگیا تھا۔

    تیس سالہ ہیری کا کہنا تھا کہ والدین کی حیثیت سے یہاں موجود ہوں اور آپ سے بات کرتے ہوئے میرے دل کی تاریں اس طرح چھڑی ہیں کہ اگر میں خود والد نہ بنتا تو کبھی یہ سمجھ نہیں سکتا تھا۔

    ہیری نے کچھ دیر بعد سنبھلتے ہوئے قہقہہ لگایا اور کہا کہ معذرت مجھے ایوارڈ تقریب کے دوران میگھن اور اپنے ساتھ بیتا واقعہ یاد آگیا تھا کہ بچہ بیمار ہوجائے تو والدین پر کیا گزرتی ہے۔

    واضح رہے کہ شہزادہ ہیری کے بڑے بھائی اور بھابھی 5 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے گزشتہ روز صدر، وزیراعظم سے ملاقات کی اور آج چترال کا دورہ کیا تھا۔

  • خالصتان تحریک کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ نہیں: برطانوی حکومت کی رپورٹ

    خالصتان تحریک کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ نہیں: برطانوی حکومت کی رپورٹ

    لندن: شدت پسندی کے خلاف برطانوی حکومت کی کمیشن کی رپورٹ جاری کر دی گئی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے اندر خالصتان تحریک کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ نہیں ہے۔

    برطانوی حکومت کی رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ سکھ بھارتی پالیسیوں سے ناراض ہیں، بھارت نے خالصتان تحریک کو دہشت گرد قرار دیا جس پر سکھ ناراض ہوئے، برطانیہ میں مقیم ہندوؤں اور سکھوں کے درمیان بھی تناؤ موجود ہے۔

    کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اوورسیز سکھ کمیونٹی اپنی شناخت سے متعلق زیادہ حساس ہیں، وہ خالصتان تحریک کے حوالے سے سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

    کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ گولڈن ٹیمپل حملے کے بعد سے خالصتان کے مطالبے میں شدت آئی ہے، بھارتی حکومت اور میڈیا کا رویہ بھی سکھ علیحدگی پسندی کو ہوا دے رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کرتارپور راہداری کی تقریب، پاکستان کا من موہن سنگھ کو دعوت دینے کا فیصلہ

    کمیشن رپورٹ میں ایک سروے بھی شامل کیا گیا ہے، جس کے مطابق سکھوں کی اکثریت اب الگ ملک کا قیام چاہتی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان پر الزام لگایا جاتا رہا ہے کہ پاکستان خالصتان علیحدگی پسند تحریک کو ہوا دے رہا ہے۔

    دوسری طرف پاکستان کی جانب سے بہترین ڈپلومیسی کے تحت کرتارپور راہداری کھولی گئی تاکہ انڈیا کے سکھ اپنے مقدس مقام کی زیارت کے لیے آسانی سے آ سکیں، اس سلسلے میں سکھوں کے لیے بہترین انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

  • میگھن مرکل نے برطانوی اخبار کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

    میگھن مرکل نے برطانوی اخبار کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

    لندن: برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مرکل نے برطانوی اخبار کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مرکل نے خط شائع کرنے پر برطانوی اخبار میل آن سنڈے کے خلاف کیس دائر کردیا ہے، شہزادہ ہیری بھی اخبار کی اس حرکت پر ناراض ہوگئے۔

    میگھن مرکل کی جانب سے دائر کیے گئے کیس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اخبار نے جھوٹی اور من گھڑت کہانی شائع کی۔

    دوسری جانب شہزادہ ہیری نے برطانوی اخبار کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی اہلیہ کی کردار کشی کی مہم انتہائی تکلیف دہ ہے۔

    مزید پڑھیں: میگھن مرکل کی تصویر لینے پر ہنگامہ

    شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ پہلے انہوں نے اپنی والدہ شہزادی ڈیانا کو کھویا اور اب طاقتور قوتیں ان کی اہلیہ کے پیچھے پڑ گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ برطانوی اخبار میل آن سنڈے نے میگھن مرکل کی جانب سے اپنے والد کو لکھا گیا خط شائع کیا تھا۔

    یاد رہے کہ شہزادی ڈیانا 31 اگست 1997 میں پیرس میں ایک کار حادثے کے نتیجے میں انتقال کرگئی تھیں۔

  • برطانیہ کے میوزیم سے سونے کا ٹوائلٹ چوری ہوگیا

    برطانیہ کے میوزیم سے سونے کا ٹوائلٹ چوری ہوگیا

    نیویارک: برطانیہ کے میوزیم سے چور خالص سونے سے بنا ٹوائلٹ لے اڑے، اٹھارہ قیراط سونے سے بنے اس انوکھےکموڈ کی قیمت پچاس لاکھ ڈالر ہے،جسے اطالوی آرٹسٹ نے بنایا تھا۔۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے بلین ہیم محل میں آرٹ کی نمائش کے دوران رکھا گیا 18 کیرٹ سونے کا ٹوائلٹ چوروں کا گینگ لے اڑا،  پولیس نے چوری کے شبے میں ایک 66 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا۔

    [bs-quote quote=”چوروں کا گینگ رات کو تقریباً 4:50 منٹ کے قریب محل میں داخل ہوا اور ٹوائلٹ لے اُڑا” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

     پولیس کا کہنا ہے کہ سونے کا ٹوائلٹ چرانے کے شبے میں آکسفورڈ شائر سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، نمائش جمعرات کے روز لگائی گئی تھی جس میں سونے کا ٹوائلٹ رکھا گیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق ملزمان رات کو تقریباً 4:50 منٹ کے قریب محل میں داخل ہوئے اور ٹوائلٹ چرا کر فرار ہوگئے، چوری کے دوران کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔

    انسپکٹر جیس ملنے کا کہنا ہے کہ آرٹ کا ٹکڑا جو چوری ہوچکا ہے وہ سونے سے بنا ہوا ایک قیمتی ٹوائلٹ تھا جو محل میں نمائش کے لیے تھا۔

    انسپکٹر جیس ملنے کے مطابق چوری کی واردات میں ملوث گروہ نے واردات کے لیے دو گاڑیوں کا استعمال کیا۔

    انہوں نے کہا کہ چوری ہونے والا سونے کا ٹوائلٹ تاحال برآمد نہیں ہوا ہے لیکن ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، ہم ٹوائلٹ کو تلاش کرکے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

    بین ہیم پیلس میں منعقدہ نمائش کو چوری کی واردات کے بعد ہفتے کی صبح بند کردیا گیا ہے۔