Tag: لندن

  • لندن میں بیوی کو قتل کرنے والے بنگلہ دیشی نژاد شخص کو عمر قید کی سزا

    لندن میں بیوی کو قتل کرنے والے بنگلہ دیشی نژاد شخص کو عمر قید کی سزا

    لندن: برطانیہ میں بنگلہ دیشی نژاد جلال الدین کو اپنی اہلیہ اسما بیگم کو قتل کرنے پر عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں بنگلہ دیشی نژاد جلال الدین نے اپنی اہلیہ اسما بیگم کو جوا کھیلنے کے لیے رقم فراہم نہ کرنے پر چاقو کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا تھا جسے عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

    ملزم 41 سالہ جلال الدین نے اپنی اہلیہ 31 سالہ اسما بیگم کو تیز دھار چاقو سے 58 ضربیں لگا کر قتل کیا تھا، دونوں بنگلہ دیشی شہری ہیں اور ان کے 3 بچے ہیں۔

    ملزم جلال الدین ایک بھارتی ریسٹورنٹ میں باورچی کی ملازمت کرتا تھا اور جوا کھیلنے کی لت میں مبتلا تھا جس کی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان جھگڑے روز کا معمول بن گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: لندن میں حاملہ خاتون چاقو زنی کی واردات میں ہلاک

    قتل کے روز بھی جلال الدین نے اپنی اہلیہ کے اکاؤنٹ سے 200 پاؤنڈز نکلوائے تھے اور جوئے میں ہار گیا تھا، اہلیہ کی جانب سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر وہ طیش میں آگیا اور کچن سے چاقو کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا۔

    قاتل ملزم نے اگلے روز ہی خود کو پولیس کے حوالے کردیا، جسے گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے عمر قید کی سزا سنادی گئی، قاتل کو 19 سال بغیر پیرول پر رہا ہوئے قید کی سزا بھگتنا پڑے گی۔

    یاد رہے کہ لندن میں چاقو کے وار سے قتل کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور متعدد افراد کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا جاتا ہے۔

  • لندن میں پاکستانی سرجڑی بچیوں کو کامیاب آپریشن کے بعد علیحدہ کردیا گیا

    لندن میں پاکستانی سرجڑی بچیوں کو کامیاب آپریشن کے بعد علیحدہ کردیا گیا

    لندن: برطانیہ کے گریٹ اورمونڈ اسٹریٹ اسپتال میں پاکستانی سرجڑی جڑواں بچیوں کو 50 گھنٹے کے کامیاب آپریشن کے بعد علیحدہ کردیا گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چارسدہ سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں صفا اور مروہ کا لندن کے گریٹ اورمونڈ اسپتال میں کامیاب آپریشن کیا گیا اور اس آپریشن کی سیریز میں مجموعی طور پر 50 گھنٹے کا دورانیہ صرف ہوا جس کے بعد وہ اب تیزی سے صحت یاب ہورہی ہیں۔

    دو سالہ صفا اور مروہ کے جڑے ہوئے سروں کو علیحدہ کرنے کے لیے 4 ماہ کے عرصے میں تین بڑے آپریشن کیے گئے اور اس تمام عمل میں 100 اسٹاف ممبر شامل تھے۔

    رپورٹ کے مطابق بچیوں پہلا آپریشن اکتوبر 2018 میں ہوا جب ان کی عمر 19 ماہ تھی، آپریشن 20 گھنٹے جاری رہا اور اس میں 20 اسٹاف ممبر نے حصہ لیا۔

    صفا اور مروہ کا حتمی آپریشن 11 فروری کو کیا گیا جس کے بعد وہ لندن میں تیزی سے صحت یاب ہورہی ہیں اور آئندہ سال پاکستان واپس جانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

    صفا مروہ پشاور کے علاقے حیات آباد کے ایک اسپتال میں 7 جنوری 2017 کو پیدا ہوئی تھیں ان کے سر جڑے ہوئے تھے اور اسے میڈیکل کی زبان میں کارنیوپیگس ٹوئن کہا جاتا ہے۔

    دونوں بچیوں کی پیدائش سے دو ماہ قبل ان کے والد کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا تھا، بچیوں کی والدہ زینب بی بی نے اسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے کرم سے وہ آج دونوں بچیوں کو علیحدہ علیحدہ دیکھ کر بہت خوش ہیں۔

    گریٹ اورمونڈ اسپتال کے نیورو سرجن الاویس جیلانی کے مطابق صفا اور مروہ کا کیس انتہائی نازک تھا جس کے باعث انہوں نے آُپریشن کے لیے بہت تیاری کی اور تھری ڈی ٹیکنالوجی کا سہارا لیا۔

    ڈاکٹرز کے مطابق دونوں بچیاں فزیو تھراپی کے عمل سے گزر رہی ہیں اور طبی عملہ ان کی مکمل نگرانی کررہا ہے۔

    واضح رہے کہ دونوں بچیوں کے نام مکہ میں مقدس پہاڑیوں صفا اور مروہ کے نام پر رکھے گئے ہیں۔

  • وزیر خارجہ شاہ محمود کی برطانوی شہزادہ چارلس سے ملاقات

    وزیر خارجہ شاہ محمود کی برطانوی شہزادہ چارلس سے ملاقات

    لندن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی شہزادہ چارلس سے ملاقات کی ہے، یہ ملاقات کینسنگٹن پیلس میں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے شہزادہ چارلس سے کینسنگٹن پیلس میں ملاقات کی، شاہ محمود نے اس موقع پر کہا کہ ہم شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی پاکستان آمد کے منتظر ہیں۔

    برطانوی شہزادہ چارلس نے کہا کہ ان کی دورۂ پاکستان کی ابھی تک یادیں تازہ ہیں، دوبارہ دورے کا خواہاں ہوں۔ اس موقع پر شہزادہ چارلس نے وزیر اعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

    دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل بیرونز پیٹریشیا سے ملاقات

    دریں اثنا وزیر خارجہ شاہ محمود نے لندن میں دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل بیرونز پیٹریشیا سکاٹ لینڈ سے بھی ملاقات کی، جس میں انھوں نے دو طرفہ باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    سیکریٹری جنرل دولت مشترکہ تنظیم نے کامن ویلتھ کی سترویں سال گرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کے اجرا پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

    بیرونز پیٹریشیا نے اس موقع پر کہا کہ دولت مشترکہ تنظیم میں پاکستان کا کردار انتہائی فعال اور قابل تحسین ہے۔

    وزیر خارجہ نے دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل کو پاکستان کی پارلیمانی کرکٹ ٹیم کی برطانیہ آمد کے حوالے سے آگاہ کیا۔

    قبل ازیں، وزیر خارجہ نے کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹینا فری لینڈ سے بھی ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، شاہ محمود نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے مابین دو طرفہ تعلقات کی نوعیت اطمینان بخش ہے۔

    کینیڈین وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے جرأت مندانہ فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ کنیڈین وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو دورہ کینیڈا کی دعوت بھی دی۔

  • پاکستان میں سوشل میڈیا بہت متحرک ہے، شاہ محمود قریشی

    پاکستان میں سوشل میڈیا بہت متحرک ہے، شاہ محمود قریشی

    لندن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا بہت متحرک ہے، آپ کچھ چھپا نہیں سکتے ہیں حقیقت سامنے آجاتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنسر شپ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے، پاکستان میں 89 چینلز ہیں، پارلیمنٹ موجود ہے، آزاد عدلیہ موجود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن اپنا نقطہ نظر کھل کر بیان کررہی ہے، پارلیمنٹ کے باہر بھی جلسے ہورہے ہیں، کھلم کھلا تنقید ہوتی اور ہم سنتے ہیں، سننے کا حوصلہ بھی ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی میڈیا آزاد اور طاقتور ہے، میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ادارے موجود ہیں، آزاد میڈیا کا قائل تھا، ہوں اور رہوں گا۔

    مزید پڑھیں: اپوزیشن کرداراداکرےمگر پاکستان کوقیاس آرائیوں سےنقصان نہ دیں، وزیر خارجہ

    واضح رہے کہ اس سے قبل شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مغرب میں غلط تاثر ہے کہ پاکستان میں خواتین سے ناروا سلوک ہوتا ہے، ہماری اسمبلیوں میں خواتین کی موثر نمائندگی ہے، سول سروس میں بھی خواتین بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری کو فروغ دے رہی ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو مراعات دے رہے ہیں، ہم نے ترجیحات کا ازسرنو تعین کیا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا منی لانڈرنگ اوردہشت گردی کی فنڈنگ کے خلاف اقدامات اٹھائے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ گرے لسٹ سے باہر نکلیں ، کوشش ہے پڑوسی ملک کی بلیک لسٹ میں ڈلوانے کی کوشش ناکام ہو۔

  • خطے میں امن پر توجہ مرکوز ہے: وزیر خارجہ

    خطے میں امن پر توجہ مرکوز ہے: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دولت مشترکہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پالیسیوں کا محور عوام ہیں، خطے میں امن پر توجہ مرکوز ہے۔ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے جس میں 65 فیصد آبادی نوجوان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دولت مشترکہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دولت مشترکہ اجلاس پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ توقع ہے کامن ویلتھ فورم کو مزید بہتر اور نتیجہ خیز بنانے میں مدد ملے گی۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سنہ 2018 کے طے شدہ اہداف پر پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کروں گا، رکنیت بحالی پر پاکستان نے مثبت اور دیرپا اقدامات کیے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جولائی 2018 میں پاکستان میں تیسرے جنرل الیکشن ہوئے، سول حکومت نے دوسری منتخب حکومت کو اقتدار منتقل کیا۔ یورپین یونین اور کامن ویلتھ مانیٹرز نے انتخابات کو شفاف قرار دیا، خواتین کی نمائندگی سول سروس، قانون اور دیگر شعبوں میں بڑھی۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 11 اگست کو اقلیتوں کا دن خصوصی طور پر منایا جاتا ہے، پاکستان 27 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دیے ہوئے ہے۔ واضح کرتا ہوں پاکستان صرف قانونی نقل مکانی کا حامی ہے۔ بڑھتی درآمدی حوصلہ شکنی کے ماحول میں تجارت پر یقین رکھتے ہیں۔ ہماری پالیسیوں کا محور عوام ہیں، خطے میں امن پر توجہ مرکوز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت سرمایہ کار دوست اور کاروبار میں آسانی کے لیے پر عزم ہے، پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے جس میں 65 فیصد آبادی نوجوان ہے۔ پاکستان ہنر مند افرادی قوت کے خزانے کے طور پر دستیاب ہے۔ دولت مشترکہ کو باہم جوڑنے کا ایجنڈا مسلمہ ضرورت کا اعتراف ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سی پیک علاقائی ترقی، شرح نمومیں اضافے اور خوشحالی کا پلیٹ فارم ہے۔ سی پیک روٹ میں اقتصادی زونز میں شراکت کا خیر مقدم کریں گے۔ نوجوانوں کی بہتری کے لیے قومی یوتھ کونسل قائم کی گئی ہے۔ پائیدار ترقی کے لیے 2030 ایجنڈا کے لیے پختہ عزم پر کاربند ہیں۔

  • شاہین آفریدی محنتی کھلاڑی ہے، یہ خوبی اسے کامیابی تک لے جائے گی، وسیم اکرم

    شاہین آفریدی محنتی کھلاڑی ہے، یہ خوبی اسے کامیابی تک لے جائے گی، وسیم اکرم

    لندن : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے شاہین آفریدی کو مستقبل کا اسٹار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین محنت کرنے والا اور جلد سیکھنے والا کھلاڑی ہے۔

    یہ بات انہوں نے لندن میں مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی، سوئنگ کے سلطان شاہین آفریدی کی بالنگ سے بہت متاثر نظر آئے، ان کا کہنا تھا کہ محنت کرنے کی یہ خوبی اسے کامیابی تک لے جائے گی۔

    اپنے انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ مجھے شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی ، شاہین شاہ آفریدی اگلی نسل کے فاسٹ باولرز کیلئے مشعل راہ ہیں ،وہ محنت کرنے والا اور جلد سیکھنے والا ہے اور یہ خوبی اسے کامیابی تک لے جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ شاہین وکٹ حاصل کرنے والا باؤلر ہے اور ورلڈ کپ سے پہلے سے سب یہ بات جانتے ہیں تاہم اسے شرو ع سے کیوں نہیں کھلایا گیا یہ میری سمجھ سے باہر ہے۔

    اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ مجھے پرفارمنس پر بہت خوشی ہو رہی ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہ صرف آغاز ہے مجھے وسیم اکرم اور وقار یونس جیسا بننے کیلئے بہت محنت کرنا ہوگی اور آگے جانا ہوگا۔

    مزید پڑھیں: شاہین آفریدی نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019میں نوجوان فاسٹ باؤلر نے مجموعی طور پر 16 وکٹیں حاصل کیں، لارڈز کے میدان میں قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلادیش کے خلاف بھی شاندار باؤلنگ کر کے پہلے اپنا ریکارڈ توڑا اور پھر عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    شاہین آفریدی نے اپنی شاندار کارکردگی سے بنگلادیش کے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر ورلڈ کپ میں بہترین کم عمر باؤلر کا اعزاز اپنے نام کیا۔

  • قوم دعائیں جاری رکھے، کھیلنا ہمارا کام ہے: قومی ٹیم کی میڈیا سے گفتگو

    قوم دعائیں جاری رکھے، کھیلنا ہمارا کام ہے: قومی ٹیم کی میڈیا سے گفتگو

    لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے لندن میں پریکٹس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا جوش و جذبہ جگائے رکھے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2019 میں اپنے اگلے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف تیاریوں سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا کہ انگلی میں فریکچر کی وجہ سے درد تو بہت ہے مگر میچ بھی اہم ہے، قوم سے اپیل ہے کہ وہ جوش و جذبہ جگائے رکھے۔

    وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ آج ہم جو کچھ ہیں اور جہاں ہیں وہ قوم کی دعاؤں سے ہیں، قوم دعائیں جاری رکھے، کھیلنا ہمارا کام ہے، باقی اللہ کی مرضی، قومی ٹیم ہر نئے میچ میں بہتر سے بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  دوسروں کے میچز پرفوکس نہیں، توجہ اپنے میچ پر مرکوز ہے: سرفراز احمد

    فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف مکمل حکمت عملی سے میدان میں اتریں گے، ان کی ٹیم بھی کارکردگی دکھا رہی ہے اس لیے ہمیں محتاط کھیلنا ہے۔

    شاہین آفریدی نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ ایک دفعہ پھر اچھی کارکردگی دکھاؤں۔

    خیال رہے کہ پاکستان ورلڈ کپ 2019 میں آخری میچ بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گا، سیمی فائنل میں کوالیفائی کی امید کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو نہ صرف یہ میچ جیتنا ہوگا، بلکہ اسے دیگر ٹیموں‌ کی کارکردگی پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔

  • لندن میں حاملہ خاتون چاقو زنی کی واردات میں ہلاک

    لندن میں حاملہ خاتون چاقو زنی کی واردات میں ہلاک

    لندن: برطانیہ میں چاقو زنی کی واردات میں بدستور اضافہ ہوتا جارہا ہے، گزشتہ روز خنجر کے وار کا نشانہ بننے والی حاملہ خاتون جائے حادثہ پراپنے بچے کو جنم دیتے ہوئے ہلاک ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن کے جنوبی علاقے کروئیڈن میں چاقو حملے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں کائل میری نامی 26 سالہ حاملہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ چاقو زنی کا نشانہ بننے والی خاتون نے جائے وقوعہ پر ہی 8 ماہ کے بچے کو جنم دیا جسے ریسکیو اہلکاروں نے تشویش ناک حالت میں استپال میں منتقل کیا، جہاں وہ زندگی کےلیے موت سے لڑرہا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے قتل کے شبے میں دو افراد کو گرفتار کیا تھا، 29 سالہ ملزم تاحال پولیس کی تحویل میں ہے جبکہ 37 سالہ ملزم کو رہا کردیا تاہم وہ اب بھی زیر تفتیش ہے۔

    پولیس چیف کاکہنا تھا کہ یہ ایک خوفناک حادثہ ہے ’پولیس کی ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں‘ پولیس واقعے کی تحقیقات میں جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کررہی ہے ملزمان کو انصاف کے کہٹرے میں ضرور لائیں گے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لندن ایمبولینس سروس نے خاتون کو بچانے کےلیے فوری طور پر ایک ایئر ایمبولینس ، دو ایمبولینس عملے کےساتھ اور دو رسپورنس کاریں روانہ کی تھی تاہم وہ خاتون کو بچانے میں ناکام رہے۔

    خاتون کے پڑوسی چندرا موتوکومارنا کا کہنا تھا کہ ’میں 1976 سے یہاں مقیم ہوں، حادثے کا سنا تو صدما لگا اور پڑوسی ہوں اس لیے اور بھی زیادہ دکھ ہوا لیکن بچے کے حوالے سے پُر امید ہوں‘۔

    خاتون کے ایک اور پڑوسی نے مقتول خاتون کائل میری سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے بتایا مقتول بہت اچھی لڑکی تھی جو تین دیگر خواتین اور ایک کتے کے ہمراہ مقیم تھی۔

    لندن کے میئر صادق خان نے ٹویئٹر پر تحریر کیا کہ ’ہمارے معاشرے میں خواتین کے خلاف تشدد اور غیرت کے نام پر گھر میں قتل ہونا عام سی بات ہے، میری دعائیں معصوم بچے کے ساتھ ہیں جس نے بدقسمتی سے اپنی ماں کو کھو دیا‘۔

    برطانیہ میں بڑھتی ہوئی چاقو زنی کی وارداتوں نے حکام کے لیے بڑی چیلنج کھڑا کردیا، وارداتوں کے اعدادوشمار گزشتہ دس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

  • برطانوی پارلیمنٹ میں کوکین استعمال کیے جانے کا انکشاف

    برطانوی پارلیمنٹ میں کوکین استعمال کیے جانے کا انکشاف

    لندن: برطانوی پارلیمنٹ کے اندر کوکین استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، پارلیمنٹ ہاؤس میں 9 جگہوں پر کوکین استعمال کرنے کے شواہد پائے گئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں کوکین کا نشہ کیا جانے لگا، پارلیمنٹ ہاؤس کی 9 جگہوں پر کوکین استعمال کرنے کے شواہد پائے گئے ہیں اور ان میں 4 جگہوں پر صرف ممبر پارلیمنٹ ہی جاسکتے ہیں۔

    سروے رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باتھ روم، بار اور دیگر جگہوں پر کوکین کے پیکٹس برآمد ہوئے ہیں، کنزرویٹو پارٹی نے حال ہی میں غیرقانونی ڈرگس کے استعمال کے خلاف بیان دیا تھا۔

    کنزرویٹو ممبر صوبائی اسمبلی مائیکل گوو نے اعتراف کیا کہ انہوں نے متعدد بار آئس نشہ استعمال کیا اور پہلی بار اُس وقت آئس نشہ کیا تھا جب وہ نوجوان صحافی تھے، جبکہ راری اسٹیورتھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایران دورے کے موقع پر ایک شادی کی تقریب میں منشیات استعمال کی۔

    مزید پڑھیں: موبائل میں‌ کوکین سے متعلق میسج پر برطانوی سیاح کی امریکا سے ملک بدری

    سیکریٹری خارجہ جیریمی ہنٹ، ڈومینک راب اور اینڈرا لیڈسوم نے اعتراف کیا کہ ماضی میں ہم افیون کا استعمال کرچکے ہیں جبکہ وزیر داخلہ ساجد جاوید نے اس قسم کے کسی بھی نشے کے استعمال سے انکار کردیا۔

    برطانوی وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل سابق وزیر خارجہ بورس جانسن نے کہا کہ میں نے ان میں سے کئی چیزوں کا لطف اٹھایا ہے لیکن انہوں نے کوکین کے استعمال پر متضاد بیانات پیش کیے۔

    خیال رہے کہ بورس جانسن اس سے قبل بی بی سی سے گفتگو میں 2005 میں دوستوں کے ساتھ ایک بار کوکین کے استعمال کا انکشاف کیا تھا لیکن پھر اگلے ہی لمحے انہوں نے اسے مذاق قرار دیا تھا۔