Tag: لندن

  • ایئر انڈیا کے طیارے میں بم کی اطلاع، لندن ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

    ایئر انڈیا کے طیارے میں بم کی اطلاع، لندن ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

    لندن: بھارتی فضائی کمپنی ایئر انڈیا کے طیارے میں بم کی اطلاع پر لندن میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر انڈیا طیارے کی امریکا جانے والی پرواز میں بم کی اطلاع پر لندن ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا، ایئرانڈیا کی پرواز اے ون 191 ممبئی سے براہ راست امریکی شہر نیویارک جارہی تھی۔

    ایئر انڈیا کے بوئنگ 777 طیارے میں یہ واقعہ صبح 10:30 بجے رونما جب پائلٹس نے برطانوی کنٹرول ٹاور کو بم کی اطلاع دی۔

    طیارے کو دوران پرواز طیارے میں بم کی اطلاع ملی، پائلٹس نے برطانوی کنٹرول ٹاور کو اطلاع دی جس پر برطانوی فضائیہ کے دو لڑاکا طیاروں نے طیارے کو فضا میں ہی حفاظتی تحویل میں لیا۔

    پائلٹس نے طیارے کا رخ موڑ کر اسے لندن کے ایئرپورٹ پر اتار لیا اور مسافروں کو سخت سیکیورٹی میں رن وے سے لاؤنج میں لے جایا گیا جس کے بعد طیارے کی تلاشی کا عمل جاری ہے۔

    برطانوی پولیس نے ابھی تک طیارے کو کلیئر قرار نہیں دیا ان کا کہنا ہے کہ کلیئرنس میں مزید کچھ گھنٹے درکار ہیں۔

    برطانوی پولیس کی جانب سے طیارے کی تلاشی کے عمل میں سراغ رساں کتوں کی مدد بھی لی جارہی ہے۔

    ایک خاتون مسافر نروپن نناوتی کا کہنا تھا کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ نیویارک جارہی ہوں، طیارے میں بم کی اطلاع پر ہم سب بہت خوفزدہ ہوگئے ہیں۔

    چند گھنٹوں بعد طیارے میں بم کی اطلاع افواہ نکلی اور طیارے کو اپنی منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔

  • لندن کے بینک میں ایک شخص کی پستول کی جگہ ’کیلے سے ڈکیتی‘ کی واردات

    لندن کے بینک میں ایک شخص کی پستول کی جگہ ’کیلے سے ڈکیتی‘ کی واردات

    لندن: برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک بے گھر شخص نے پلاسٹک کی تھیلی میں کیلے کو لپیٹ کر پستول ظاہر کرکے بینک لوٹنے کی کوشش کی تاکہ گرفتاری کی صورت میں اسے رہنے کے لیے ٹھکانہ اور پیٹ بھرنے کے لیے کھانا میسر آسکے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں ایک شخص نے پلاسٹک کی تھیلی میں کیلا چھپا کر بینک برانچ میں ڈکیتی کی اور ایک ہزار پاؤنڈ سے زائد کی رقم لوٹ لی تاہم ملزم نے فوری طور پر خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

    پولیس نے ملزم جیمز کو بعدازاں عدالت میں پیش کیا، جہاں جج روبرٹ پاسن نے انہیں مجموعی طور پر 14 ماہ قید کی سزا سنائی جسے سن کر ملزم خوش ہوا۔

    ملزم جیمز 14 ماہ کی سزا سن کر ایک جانب خوش ہوا پھر افسردہ ہوکر کہنے لگا کہ 14 ماہ بعد رہنے کی جگہ اور مفت کھانے سے محروم ہوجائے گا۔

    علاوہ ازیں ملزم کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ میرے موکل نے کسی شخص یا املاک کو نقصان نہیں پہنچایا، نہ ہی لوٹی ہوئی رقم استعمال کی اور انہوں نے وقوعہ کے بعد خود گرفتاری دی لہٰذا انہیں بری کیا جائے۔

    دوسری جانب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اس کے باوجود کہ ملزم نے خود کو فوری طور پر پولیس کے حوالے کردیا اور لوٹی گئی رقم بھی برآمد ہوگئی لیکن ملزم کی اس حرکت سے بینک کا کیشئر خوف زدہ ہوگیا اور یہ واقعہ بینک عملے اور صارفین کے لیے پریشانی کا باعث بنا۔

  • راحت فتح علی خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی نے بڑے اعزاز سے نواز دیا

    راحت فتح علی خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی نے بڑے اعزاز سے نواز دیا

    لندن: برطانیہ کی مشہور آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے لندن میں قوالی اور موسیقی میں نمایاں خدمات انجام دینے پر استاد راحت فتح علی خان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نامور قوال و گلوکار راحت فتح علی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کی تقریب لندن میں منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

    عالمی شہرت یافتہ گلوکار و قوال راحت فتح علی خان نے کہا کہ میں بنیادی طور پر ایک قوال ہوں اور مجھے گلوکار سے زیادہ خود کو قوال کہلوانا پسند ہے۔

    استاد راحت فتح علی خان نے کہا کہ انسان اگر سچی لگن اور محنت سے کسی بھی شعبے میں کام کرے تو ایک دن بڑی کامیابی ضرور ملتی ہے، قوالی کا فن دنیا کے چپے چپے میں مقبول ہورہا ہے، 6 سو سال سے ہم قوالی گا رہے ہیں ہمارے خاندان نے اس فن کی آبیاری میں کئی سال لگائے۔

    مزید پڑھیں: برطانوی یونیورسٹی کا راحت فتح علی خان کو اعزازی ڈگری دینے کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ صوفیانہ کلام میری روح میں بسا ہوا ہے، قوالی ہمارا خاندانی کام ہے اور قوالی کا فن کبھی ماند نہیں پڑا، تا قیامت درگاہوں اور درباروں میں قوالی کی محفلیں ہوتی رہیں گی۔

    دوسری جانب آکسفورڈ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق راحت فتح علی خان نے ایسے خاندان میں آنکھ کھولی جو جنوبی ایشیائی موسیقی کی پہچان بن گیا، انہوں نے موسیقی کی تعلیم سات سال کی عمر سے حاصل کرنا شروع کی اور اب تک 50 سے زائد البم ریلیز کرچکے ہیں۔

  • آرمی چیف کی برطانوی مشیر قومی سلامتی اور سیکریٹری دفاع سے ملاقات

    آرمی چیف کی برطانوی مشیر قومی سلامتی اور سیکریٹری دفاع سے ملاقات

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی برطانوی مشیر قومی سلامتی اور سیکریٹری دفاع سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی سیکریٹری دفاع سے بھی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل اور علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ برطانوی سیکیورٹی ایڈوائزر نے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

    واضح رہے کہ آرمی چیف 20 جون کو سرکاری دورے پر لندن پہنچے تھے۔ گزشتہ روز آرمی چیف نے برطانوی وزارت دفاع کا دورہ کیا تھا جہاں برطانوی جنرل سر نک کارٹر نے ان کا استقبال کیا تھا۔

    آرمی چیف اور برطانوی جنرل کی ملاقات میں وفود کی سطح پر جیو اسٹریٹجک صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل انٹرنیشنل اسٹریٹجک انسٹی ٹیوٹ آف اسٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان دیرپا امن اور استحکام حاصل کرنے کے قریب ہے، دیرپا امن و استحکام میں بامقصد عالمی شراکت اور حمایت اہم ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے میں بامقصد عالمی شراکت، حمایت اور عزم اہمیت کے حامل ہیں۔ بہتر سیکیورٹی کے نتیجے میں پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی، غیر ملکی سرمای کاری علاقائی رابطوں کے لیے مرکزی اہمیت رکھتی ہے۔

  • سرفراز احمد کی تضحیک کرنے والے نوجوان نے معافی مانگ لی

    سرفراز احمد کی تضحیک کرنے والے نوجوان نے معافی مانگ لی

    لندن : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی تضحیک کرنے والے نوجوان نے اپنی حرکت پر معافی مانگ لی، سوشل میڈیا پر صارفین نے اس کی معافی مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی کپتان کی لندن میں تضحیک کی گئی۔ لندن کے شاپنگ مال میں ایک نوجوان نے سرفراز احمد پر نازیبا جملے کسے اورپھر ویڈیو سوشل میڈیا پراپ لوڈ کردی۔

    سرفراز احمد نے قوت برداشت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے اسے کچھ نہیں کہا لیکن سوشل میڈیا پر کپتان کے چاہنے والوں نے بدسلوکی کرنے والے شخص کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    ٹوئٹرپر ’پاکستان لو سرفراز‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ ردعمل دیکھ کر نوجوان کی عقل بھی ٹھکانے آگئی، صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کے بعد اس نوجوان نے اپنی حرکت پرمعافی مانگ لی۔

    معافی کی ویڈیو میں اس کا کہنا تھا کہ میں اپنی غلطی کااعتراف کرتا ہوں، میں نے سرفراز احمد کو جو کچھ کہا وہ جائز نہیں تھا ویڈیو بنانے کے بعد ڈیلیٹ کردی تھی، نہ جانے وہ کیسے اپلوڈ ہوگئی۔

    نوجوان کے بیان کے بعد بھی سوشل میڈیا پرلوگوں نے اس کی معافی مسترد کردی۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایسے لوگ معافی کے قابل نہیں ہیں ایک صارف نے تو برطانیہ کی پولیس سے نوجوان کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔ صارفین کہتے ہیں کھیل پر تنقید کریں کھلاڑی کی تضحیک نہ کریں۔

  • پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ سے زیادہ باصلاحیت ہے، وہاب ریاض

    پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ سے زیادہ باصلاحیت ہے، وہاب ریاض

    لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ سے زیادہ باصلاحیت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لارڈز میں پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ تمام کھلاڑی ایک دوسرے کو سپورٹ کررہے ہیں، جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

    فاسٹ بولر نے کہا کہ انگلینڈ میں پہلے وکٹیں گرانا بہت ضروری ہیں، بھارت کے خلاف جتنی اچھی ہماری ٹیم ہے اتنا اچھا پرفارم نہیں کرپائی۔

    وہاب ریاض نے کہا کہ لوگ پاک بھارت میچ کو جنگ سمجھ لیتے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہئے کھیل کو کھیل ہی کی طرح لینا چاہئے، میچ ہارنے پر جتنا دکھ کھلاڑیوں کو ہوتا ہے اتنا شاید کسی اور کو نہیں ہوتا ہے۔

    مزید پڑھیں: سرفراز کی کپتانی پر سب کو اعتماد ہے، ٹیم میں کوئی تفریق نہیں، محمد حفیظ

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اب بھی ورلڈ کپ ختم نہیں ہوا اور پاکستان آخری چار میچز جیت کر بہتر نوٹ پر ورلڈ کپ کا اختتام کرے گا۔

    وہاب ریاض نے کہا کہ ٹیم پر ہر جانب سے تنقید ہورہی ہے، ایسے میں کھلاڑیوں کو فیملی ممبران سے زیادہ ٹیم ممبران سپورٹ کررہے ہیں۔

    فاسٹ بولر نے کہا کہ اس وقت ٹیم کے 15 ممبران ایک دوسرے کو مورال بلند کررہے ہیں اور ایک دوسرے سے دوستانہ ماحول میں اب تک کی غلطیوں کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ کارکردگی پر تنقید کرنا سب کا حق ہے اور اس پر کس کو اعتراض بھی نہیں ہے لیکن جب ذاتیات پر حملے ہوتے ہیں اور فیملی کو نشانہ بنایا جائے گا تو یہ کسی کو پسند نہیں آئے گا۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کی دو روز آرام کے بعد ایک بار پھر پریکٹس

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی دو روز آرام کے بعد ایک بار پھر پریکٹس

    لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کا دو روز آرام کے بعد ایک بار پھر ٹریننگ سیشن شروع ہوگیا، جس میں فیلڈنگ اور بولنگ پر خصوصی توجہ دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹریننگ سیشن میں سب سے پہلے ٹیم اپنی فیلڈنگ بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے جس کے بعد بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس شروع کردی گئی۔

    قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا جس کے بعد 23 جون کو جنوبی افریقا سے مقابلہ ہوگا۔

    قومی ٹیم کی فائنل فور تک رسائی پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے، ورلڈ کپ میں باقی رہ جانے والے چار میچوں میں جیت کے بعد بھی قومی ٹیم کو دوسری ٹیموں کے رزلٹ پر انحصار کرنا پڑے گا۔

    قومی ٹیم پر امید ہے کہ جنوبی افریقا سے مقابلے میں اچھے نتائج ملیں گے۔

    سرفراز کی کپتانی پر سب کو اعتماد ہے، ٹیم میں کوئی تفریق نہیں، محمد حفیظ

    واضح رہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ میں صرف ایک میچ انگلینڈ کے خلاف جیت سکی ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوا، گرین شرٹس کو آسٹریلیا، بھارت اور ویسٹ انڈیز سے شکست ہوئی تھی۔

    خیال رہے کہ قومی ٹیم کو اپنا اگلا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف 23 جون بروز اتوار کو کھیلنا ہے۔

  • سعودی عرب ایران کے ساتھ کوئی جنگ نہیں چاہتا، عادل الجبیر

    سعودی عرب ایران کے ساتھ کوئی جنگ نہیں چاہتا، عادل الجبیر

    لندن: سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ کوئی جنگ نہیں چاہتا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری ایران کے جارحانہ کردار کو روک لگانے کے لیے پرعزم ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایران آبنائے ہرمز کو بند کرتا ہے تو اس کو بہت ہی سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایران کے جارحانہ کردار کی وجہ سے ہی صورت حال بہت سنگین ہوچکی ہے۔

    عادل الجبیر نے کہا کہ جب ایران بین الاقوامی جہاز رانی میں رخنہ ڈالے گا تو اس کے توانائی کی سپلائی پر اثرات مرتب ہوں گے اس سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر بھی اثرات ہوں گے۔

    انہوں نے ایران کے پڑوسی ملک عراق پر اثرات کے حوالے سے کہا کہ سعودی عرب انہیں کم سے کم کرنے کے لیے کام کررہا ہے اور بغداد کے ساتھ اپنے تعلقات مضبوط بنا رہا ہے۔

    عادل الجبیر کاکہنا تھا کہ برطانیہ کا سعودی عرب کو اسلحہ کی درآمدات روکنے سے صرف ایران کو فائدہ ہوگا، یمن میں ہتھیاروں کی تنصیب سعودی عرب کا قانونی حق ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ برطانوی عدالت کے فیصلے کا لائسنسک کے طریقہ کار سے کچھ لینا دینا نہیں، کچھ بھی غلط نہیں ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ کی عدالت نے کہا تھا کہ برطانوی حکومت نے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت میں قانون کی پاسداری نہیں کی۔

  • برطانوی شاہی جوڑے کے پروٹوکول کی زد میں آکر بزرگ خاتون زخمی

    برطانوی شاہی جوڑے کے پروٹوکول کی زد میں آکر بزرگ خاتون زخمی

    لندن: برطانوی شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے پروٹوکول کی زد میں آکر 80 سالہ بززگ خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ تقریب میں شرکت کے لیے لندن سے ونڈسر جارہے تھے کہ ان کی حفاظت کے لیے موجود پروٹوکول میں کیمبرج پولیس ٹریفک کلیئر کرارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔

    آئرین نامی بزرگ خاتون پولیس کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے باعث شدید زخمی ہوئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    مقامی پولیس کے مطابق بزرگ خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے انہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق بزرگ خاتون غلط سائیڈ سے آرہی تھی اور پولیس ٹریفک کلیئر کروارہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ اس حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون اور متاثرہ خاندان سے ہمیں ہمدردی ہے تاہم معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    مزید پڑھیں: شہزادہ فلپ ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے

    شاہی جوڑے نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے ہمارے دل میں ہمدردی ہے، جب تک بزرگ خاتون مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوجاتیں ہم ان سے رابطے میں رہیں گے۔

    واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں شہزادہ فلپ ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے تھے، شہزادہ فلپ کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی تھی۔

    حادثے میں ان کی کار کوشدید نقصان پہنچا تھا لیکن خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے، جبکہ دو خواتین اس حادثے میں معمولی زخمی ہوئی تھیں۔

  • وزیر خارجہ کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات، پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے میں مدد کی یقین دہانی

    وزیر خارجہ کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات، پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے میں مدد کی یقین دہانی

    لندن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن میں برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ سے ملاقات کی ہے، برطانیہ نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے میں مدد کی یقین دہانی کرا دی۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود کی لندن میں سیکریٹری آف اسٹیٹ فار فارن افیئرز جیرمی ہنٹ سے ملاقات ہوئی ہے، یہ ملاقات 2016 سے شروع ہونے والے اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کے سلسلے کی کڑی تھی۔

    ملاقات میں دونوں ممالک نے سیکورٹی سمیت متعدد شعبہ جات میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا، وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے میں مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    شام محمود نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف یکساں احتساب پر یقین رکھتی ہے، ہم لوٹی دولت واپس لانا چاہتے ہیں، جس کے لیے اثاثہ جات ریکوری یونٹ بھی بنائے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  برطانوی وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں‌ بورس جانسن دوسرے مرحلے میں بھی آگے

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ملاقات میں پلواما حملے کے بعد پیدا صورت حال پر بھی گفتگو ہوئی، پاکستان حوالگی معاہدے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرے گا۔

    برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی کرپشن کے خاتمے کی کوششیں خوش آیند ہیں، ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر بات چیت آگے بڑھی ہے، ترقی کا راستہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کے خاتمے میں ہے۔

    جیرمی ہنٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں، برطانیہ سیاسی مقاصد کے لیے استعمال سیاسی حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں کرے گا۔