Tag: لندن

  • نئی حکومت کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے: وزیر خارجہ

    نئی حکومت کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے: وزیر خارجہ

    لندن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، ہم نیب کو نہیں بتا سکتے کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں۔ نیب کو جو درست لگے گا وہ وہی کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی ہم منصب جیرمی ہنٹ کی دعوت پر دورہ برطانیہ کر رہا ہوں، جیرمی ہنٹ سے پہلی باقاعدہ ملاقات کل ہوگی۔ گزشتہ روز برطانوی وزیر داخلہ سے ملاقات ہوئی تھی۔ لندن میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں مفید رہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ نئی حکومت کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ نیب خود مختار ادارہ ہے۔ نواز شریف اور آصف زرداری نے اپنے ادوار میں مقدمات بنائے۔ حکومت نے معاشی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں۔ جب ہماری حکومت آئی تو پاکستان گرے لسٹ میں جا چکا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں نیب اور عدلیہ آزاد ہیں۔ ہم نے کسی کو نہیں کہا کہ احتساب صرف اپوزیشن کا کرنا ہے۔ نیب چیئرمین بار بار کہہ چکے ہیں ان پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔ نیب پر کوئی قدغن نہیں، وہ حکومتی وزرا کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے، ہم نیب کو نہیں بتا سکتے کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں۔ نیب کو جو درست لگے گا وہ کرے گا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مغرب چاہتا ہے پاکستان میں پھانسی کی سزا نہ ہو، معاملہ کابینہ میں لے جائیں گے تاکہ کوئی قانونی راستہ نکالا جا سکے۔ لاہور میں فرانزک لیبارٹری بننے سے جرائم کے خاتمے میں فائدہ ہوا۔ سعودی عرب سے تعلقات میں بہتری آئی۔ سی پیک فیز ٹو میں چین کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کی ہے۔ بشکک میں وزیر اعظم عمران خان کا گرمجوشی سے استقبال ہوا۔ ناقدین کی تنقید کے باوجود بشکک میں وزیر اعظم کو پروٹوکول ملا۔ بھارتی وزیر اعظم ایک کونے میں دکھائی دے رہے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے از خود ایئر اسپیس کے استعمال کے لیے درخواست کی، ہم نے بھارت کو ایئر اسپیس استعمال کرنے کی اجازت دی، ہماری طرف سے ایئر اسپیس دینے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں تھی۔ بھارت نے انتہا پسندوں کے سامنے گھٹنے ٹیکے ہیں تو یہ ان کا فیصلہ ہے۔

    پاک بھارت میچ کے بارے میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کرکٹ میچ کے نتیجے سے مایوسی ہوئی، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اس کا کوئی افسوس نہیں۔ کرکٹ میچ میں مقابلہ ہونا چاہیئے تھا مگر میچ یکطرفہ نظر آیا۔ عمران خان کا خیال تھا ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کرنی چاہیئے، قومی ٹیم کے کپتان نے وزیر اعظم کے مؤقف کے برعکس فیصلہ کیا۔ کرکٹ بورڈ کو مستقبل میں بہتری کے لیے منصوبہ بندی کرنی چاہیئے۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ نہیں چاہتے ہماری سرزمین بھارت سمیت کسی کے خلاف استعمال ہو، ہم دہشت گردی کے خلاف عالمی اتحاد کا حصہ ہیں۔ بھارت سے تقاضہ کیا تھا پلوامہ حملے پر شواہد مہیا کیے جائیں۔ بھارت نے تعاون کے بجائے ماحول کو بگاڑا۔ بیرونی طاقتوں کو صورتحال معمول پر لانے کے لیے کردار ادا کرنا پڑا۔

  • شاہ محمود قریشی سرکاری دورے پر لندن روانہ، برطانوی ہم منصب سے ملاقات کریں گے

    شاہ محمود قریشی سرکاری دورے پر لندن روانہ، برطانوی ہم منصب سے ملاقات کریں گے

    استنبول: وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ وہ دورہ برطانیہ میں برطانوی ہم منصب اور ہوم سیکریٹری سےملاقات کریں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ترکی کے شہر استنبول سے لندن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

    [bs-quote quote=”خواہش ہے کہ میچ دیکھنے جاؤں اورپاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کروں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شاہ محمود قریشی”][/bs-quote]

    سرکاری دورے پرلندن روانگی سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لندن میں میری دوطرفہ ملاقاتیں طے ہیں.

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ برطانوی وزیرخارجہ اور ہوم سیکریٹری سے ملاقات بھی ہوگی.

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دورے میں برطانوی پارلیمنٹیرینز سے بھی ملاقاتیں طے ہیں، جن میں‌ باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا.

    شاہ محمود قریشی نے امید ظاہر کی کہ اس موقع پر وہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملیں گے.

    مزید پڑھیں:ؒ عالمی کپ 2019: پاکستانی ٹیم کا روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا کل ہوگا

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ میچ دیکھنے جاؤں اورپاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کروں.

    خیال رہے کہ اس وقت برطانیہ میں آئی سی سی ورلڈ کپ جاری ہے، جہاں کل پاک بھارت ٹاکرا ہوگا.

  • آئی سی سی ورلڈکپ 2019: نیوزی لینڈ اور بھارت کا ٹاکرا آج ہوگا

    آئی سی سی ورلڈکپ 2019: نیوزی لینڈ اور بھارت کا ٹاکرا آج ہوگا

    ناٹنگھم : آئی سی سی ورلڈکپ 2019 میں مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، آج بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق آج نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

    آئی سی سی ورلڈکپ میں اب تک نیوزی لینڈ کی ٹیم نے تین میچز کھیلے اور تینوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ بھارت نے 2 میچز کھیلے اور دونوں میں کامیابی حاصل کی۔


    واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے 10 ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کرنے کے بجائے تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی۔

    ایونٹ میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا، بھارت، پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں۔

    آئی سی سی ورلڈکپ کے ایونٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل اور سیمی فائنل سے قبل تمام ٹیمیں 9،9 میچز کھیلیں گی جن میں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، 14 جولائی کو فائنل کھیلا جائے گا۔

  • لندن: بانی ایم کیو ایم ضمانت پر رہا

    لندن: بانی ایم کیو ایم ضمانت پر رہا

    لندن: بانی ایم کیو ایم کو لندن پولیس نے ضمانت پر رہا کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق لندن پولیس نے بانی ایم کیوایم کو رہاکر دیا، اس فیصلے کا سبب ناکافی شواہد کو قرار دیا ہے.

    بانی ایم کیو ایم سے سدرن پولیس اسٹیشن میں‌ تفتیش کی گئی. بانی ایم کیوایم نےتفتیش میں پولیس کوجواب دینے سے انکارکردیا تھا. انھوں نے تفتیش میں صرف نام، تاریخ پیدائش اور پتہ بتایا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اسکاٹ لینڈ یارڈنےصبح سویرے بانی ایم کیو ایم کےگھرچھاپہ مار کرانھیں گرفتار کیا تھا، ان پرنفرت انگیز تقریر سے تشدد پر اکسانے کے الزامات ہیں۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بیان میں کہا تھا ایم کیو ایم کےایک شخص کو نفرت انگیزتقریروں پرگرفتارکیا گیا، چھاپے میں پندرہ پولیس اہلکاروں نےحصہ لیا، پولیس نےگھنٹوں رہائش گاہ کی تلاشی لی، اس دوران افسرپاکستانی حکام سےبھی رابطےمیں رہے.

    مزید پڑھیں: بانی ایم کیو ایم کا تفتیش کے دوران لندن پولیس کوجواب دینے سے انکار

    بعد ازاں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم ایم کیو ایم سیکرٹریٹ بھی پہنچی اور وہاں موجود ریکارڈ کی چھان بین کی۔

    واضح رہے  22 اگست  2016 میں بانی ایم کیو ایم نے  لندن سے بذریعہ ٹیلیفونک خطاب کے دوران ریاست مخالف تقریرکی تھی،  ان کی تقریر کے بعد اے آر وائی  سمیت مختلف ٹی وی چینلزپرحملہ کیا گیا تھا۔

  • لندن : رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 20 فلیٹ جل کر خاکستر

    لندن : رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 20 فلیٹ جل کر خاکستر

    لندن : فائر بریگیڈ عملے نے برطانوی دارالحکومت کے مشرقی علاقے میں واقع رہائشی عمارت میں بھڑکنے والی خوفناک آگ پر قابو پالیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    تفصیلات مطابق برطانوی دارالحکومت لندن کے مشرقی علاقے میں واقع چھ منزلہ رہائشی عمارت میں خوفناک آگ اٹھی جس کی وجہ سے 20 فلیٹ جل کر خاکستر ہوگئے، آگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کا سبب ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی لندن کے علاقے بارکنگ کی عمارت میں لگنے والی آگ نے عمارت کی تمام منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، آگ لگنے کے بعد متاثرہ عمارت اور ملحقہ اپارٹمنٹس کو لوگوں سے خالی کراکر اطراف کے راستے بند کر دئیے گئے تھے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیوں اور 100 فائر فائٹرز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا، آگ لگنے کا سبب ابھی معلوم نہیں ہو سکا، تحقیقات جاری ہیں۔

    متاثرہ عمارت کے رہائشی رچل مینڈیس کا کہنا ہے کہ ’آگ نے پوری عمارت کو کس قدر تیزی سے اپنی لپیٹ میں لیا تھا بیان نہیں کیا جاسکتا، ایسا لگتا ہے کہ جسے جہنم کی آگ ہو‘۔

    لندن کے میئر صادق خان کا کہنا ہے کہ ’حیرت میں مبتلا کردینے والی آگ بہت آسانی سے موت کا باعث بن سکتی تھی‘۔

    لندن کے رکن پارلیمنٹ اینڈریو بوف جو متاثرہ عمارت کے قریب ہی رہائش پذیر ہیں کا ٹوئیٹر پر کہنا تھا کہ آتشزدگی کے دوران کوئی فائر الارم نہیں بجا، کیا پاگل پن ہے‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے باہر نکل کر دیکھا تھا کہ اس وقت صرف دو منزلیں آگ کی لپیٹ میں آئی تھیں لیکن کچھ دیر بعد پوری عمارت خوفناک آگ کی لپیٹ میں آگئی یقیناً لکڑی کی بالکونیوں میں کچھ ایسا تھا جو آگ کے تیزی سے پھیلنے کا باعث بنا۔

    اینڈریو کا کہنا تھا کہ مجھے یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ عمارت میں فائر الارم نہیں ہے یا پھر بلڈنگ کا فائر الارم کام نہیں کررہا تھا۔

    مزید پڑھیں : لندن: عمارت میں ہولناک آتشزدگی، 1 خاتون ہلاک

    خیال رہے کہ گذشتہ برس اپریل میں برطانوی دارالحکومت لندن کے شمال مغربی علاقے چنگ فورڈ میں معذور افراد کی تربیت کے لیے بنائی گئی عمارت میں لگنے والی آگ نے ایک خاتون کو جھلسا کر ہلاک کردیا تھا۔

  • جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو حکومت نہیں ہٹاسکتی، جسٹس آصف سعید کھوسہ

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو حکومت نہیں ہٹاسکتی، جسٹس آصف سعید کھوسہ

    لندن : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو حکومت نہیں ہٹاسکتی، یہ صرف جوڈیشل کونسل کا معاملہ ہے، عدلیہ پراعتماد کریں،انصاف ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی لندن میں کیمبرج یونین سے خطاب کرتے ہوئے کہی، چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے معاملے پر یہاں کچھ نہیں کہہ سکتاکیونکہ یہ پاکستانی عدالتوں کا مسئلہ ہے۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا معاملہ جوڈیشل کونسل کا معاملہ ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اپنے ججز پر اعتماد کریں، وہ انصاف کریں گے، حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو نہیں ہٹا سکتی۔

    جسٹس آصف سعید کھوسہ کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ دوران سماعت اپنے دلائل مختصر رکھنے چاہئیں،
    انصاف کا تقاضا ہے کہ تمام حالات مدنظر رکھے جائیں، سزا دیتے وقت مجرم کی فیملی اوراس کی حالت کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں نظام کام نہ کرے تو اس میں عدلیہ کا کوئی قصور نہیں، ملک میں قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے کیلئے معاشرہ جدوجہد کررہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں مارشل لاء اور جمہوریت اور دیگر نظام لاگو ہوئے ہیں، اس کے باوجود آج تک قانون کی حکمرانی کے لئےجدوجہد کررہے ہیں، ماڈل کورٹس کا قیام خوش آئند ہےاور اس کے بہتر نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان میں برطانیہ کے برعکس عدلیہ میں ویٹو پاورکا رواج نہیں، ہم کم وسائل کے باوجود انصاف فراہمی کیلئےجدوجہد کررہے ہیں۔

  • نوڈیل بریگزٹ سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، رپورٹ

    نوڈیل بریگزٹ سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، رپورٹ

    لندن: ایک تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نوڈیل بریگزٹ سے برطانیہ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا۔

    جی ایم بی یونین کی ریسرچ کے مطابق ڈبل کے بغیر بریگزٹ سے اوسط فیملی کے شاپنگ بل میں سالانہ 800 پونڈ تک اضافہ متوقع ہے، یہ تجزیہ ہفتہ بھر کی اشیا کی خریداری کے اخراجات اور تجارتی معاہدے کے بغیر بریگزٹ کی صورت میں اشیا کی قیمتوں میں متوقع اضافے کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

    نوڈیل بریگزٹ کی صورت میں جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے، ان میں مکھن، پنیر، چٹیناں، آلو اور شراب شامل ہیں۔

    برائٹن میں یونین کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جی ایم بی کے جنرل سیکریٹری ٹم روچ نے کہا کہ ٹوری پارٹی کی قیادت کے جو امیدوار نوڈیل بریگزٹ کی بات کررہے ہیں انہیں اندازہ نہیں کہ اس سے محنت کش طبقے پر کیا گزرے گی۔

    مزید پڑھیں: نوڈیل بریگزٹ: یورپ میں مقیم 13 لاکھ برطانوی شہریوں کا مستقبل کیا ہوگا؟

    انہوں نے کہا کہ سخت گیر خیالات کے حامی جیت جاتے ہیں تو روزمرہ کی اشیا کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں گی، انہوں نے سوال کیا کہ ٹوری پارٹی عوام کی زندگیوں کو ذاتی خواہشات کی بھینٹ کیوں چڑھانا چاہتی ہے۔

    ٹم روچ نے کہا کہ ٹوری پارٹی کو شاید یہ اندازہ ہی نہیں ہے کہ عالمی تجارتی تنظیم کی شرائط سے جان چھڑانے کے نتائج کیا ہوں گے یا پھر یہ جان بوجھ کر اس کو نظر انداز کررہے ہیں۔

    برٹش ریٹیل کنسورشیم (بی آر سی) کی چیف ایگزیکٹو ہیلن ڈکنسن نے کہا کہ ڈیل کے بغیر بریگزٹ کی صورت میں روزانہ کی بنیاد پر اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

  • شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

    شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

    لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف 2 ماہ تک لندن میں قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف پی آئی اے کی پرواز 758 کے ذریعے لاہورایئرپورٹ پہنچے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال، امیرمقام، ملک احمد خان، خواجہ عمران نذیر، عظمیٰ بخاری، خواجہ احمد حسان، مجتبیٰ شجاع الرحمان، سیف الملک کھوکھر، پرویزملک، شائستہ ملک، وحیدعالم، سہیل شوکت ودیگر نے شہبازشریف کا ایئرپورٹ پراستقبال کیا۔

    مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف ایئرپورٹ سے باہر نکلے تو انہوں نے ہاتھ ہلا کرکارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔

    اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف لاہور ایئرپورٹ سے قافلے کی صورت میں ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ پہنچے۔

    قبل ازیں علامہ اقبال ایئرپورٹ پر کارکنان اور ایئرپورٹ سیکیورٹی کے درمیان تلخ کلامی ودھکم پیل ہوئی۔ کارکنان نے لیگی قیادت کے حق میں نعرے بازی کی۔

    شہبازشریف نے حکومت مخالف احتجاج کا عندیہ دے دیا

    لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر وطن واپسی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان واپس جا کر اپوزیشن سے مشاورت کرکے فیصلہ کریں گے کہ حکومت مخالف احتجاج کے لیے کیا لائحہ عمل اختیار کیا جائے، پارلیمنٹ کے اندر بھرپور احتجاج کریں گے۔

    شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، ہماری نیک نیتی کا مذاق اڑایا گیا، بجٹ اجلاس سے متعلق بھی لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

  • ورلڈ کپ 2019: آسٹریلیا اورویسٹ انڈیزآج مدمقابل ہوں گے

    ورلڈ کپ 2019: آسٹریلیا اورویسٹ انڈیزآج مدمقابل ہوں گے

    لندن: کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں آج آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے، ٹورنامنٹ کا یہ دسواں میچ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے دسویں میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ٹرینٹ برج نامی میدان میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

    دونوں ٹیمیں آج ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہیں اور پہلے میچ میں بطورفاتح ابھر کر سامنے آئی ہیں، آسٹریلیا نے آسٹریلیانےافغانستان اورویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

    آسٹریلوی اسکواڈ کی قیادت ایرون فنچ کررہے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم جیسن ہولڈر کی قیادت میں میدان میں اترے گی ، ماہرین کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی جیت کا تناسب 65فیصد جبکہ ویسٹ انڈیز کی فتح کے امکانات 35فیصد ہیں۔

    ویسٹ انڈیزاورآسٹریلیا کا یہ سنسنی خیزمیچ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق آج دوپہردوبج کرتیس منٹ پرشروع ہوگا۔

    یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 106 رنز کا ہدف، پاکستان کا ورلڈ کپ میں دوسرا کم ترین اسکور ہے۔

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میئر لندن صادق خان پر شدید تنقید، بے حس میئر قرار دے دیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میئر لندن صادق خان پر شدید تنقید، بے حس میئر قرار دے دیا

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن کے میئر صادق خان پر شدید تنقید کی ہے، انھوں نے ٹویٹ کیا کہ صادق خان بہ طور میئر بد ترین ثابت ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن کے میئر صادق خان مکمل طور پر نا کام رہے ہیں، وہ بد ترین میئر ثابت ہوئے۔

    امریکی صدر نے کہا کہ میرے بہ جائے میئر لندن کو چاہیے کہ اپنے شہر میں جرائم پر توجہ دیں، وہ ایک ’بے حس ناکام‘ میئر ہے۔

    ٹرمپ نے لکھا کہ صادق خان ہر حوالے سے ناکام ثابت ہوئے، انھوں نے برطانیہ کے نہایت اہم اتحادی امریکا کے صدر کے دورے سے متعلق احمقانہ باتیں کیں۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ خان انھیں نیو یارک کے ایک نہایت احمق اور نا اہل میئر ڈی بلاسیو کی یاد دلاتا ہے، جس نے اسی طرح نا خوش گوار حرکتیں کیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے میئر لندن صادق خان کو ڈی بلاسیو کا چھوٹا ورژن قرار دیا، کہا کہ خان نیو یارک کے میئر کے قد کا آدھا ہے لیکن دونوں کا کام بد ترین ہے۔

    انھوں نے کہا کہ چاہے کوئی بھی ایونٹ ہو، وہ اپنے عظیم دوست برطانیہ کی طرف قدم آگے بڑھاتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ان کی نگاہیں برطانوی دورے پر مرکوز ہیں۔

    خیال رہے کہ میئر لندن صادق خان نے صدر ٹرمپ کو ان کی پالیسیوں پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ وہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں، میئر لندن صادق خان

    لندن کے لیے روانگی سے قبل وائٹ ہاؤس کے باہر امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا برطانوی دورے کے دوران صادق خان سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں، وہ ڈی بلاسیو کا جڑواں ہے۔

    گزشتہ ماہ جب بِل ڈی بلاسیو نے امریکی صدارتی انتخابات 2020 میں حصہ لینے کا باقاعدہ اعلان کیا تو امریکی صدر نے کہا کہ وہ نیو یارک کی تاریخ کا بد ترین میئر ہے۔

    اس کے جواب میں ڈی بلاسیو نے انھیں چال باز فن کار قرار دیا، انھوں نے ایک نیوز شو میں کہا ٹرمپ ’چال باز ڈان‘ ہے۔