Tag: لندن

  • اسٹریٹ کرائم بڑھنے پر برطانیہ والے بھی پریشان، ہر 4 منٹ بعد  موبائل فون چھیننے کی واردات

    اسٹریٹ کرائم بڑھنے پر برطانیہ والے بھی پریشان، ہر 4 منٹ بعد موبائل فون چھیننے کی واردات

    لندن : برطانیہ میں بھی اسٹریٹ کرائمز بڑھ گئے، لندن میں ہر چار منٹ بعد چوری یا پھر موبائل فون چھیننے کی واردات ہونے لگی۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ کرائم بڑھنے پر برطانیہ والے بھی پریشان ہیں ، لندن میں ہر چار منٹ بعد چوری یا پھر موبائل فون چھیننے کی واردات رپورٹس ہو رہی ہیں۔

    لندن پولیس نے ایک ہفتے میں230 موبائل چور کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے ایک ہزار سے زائد موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر جاری وڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جرائم پیشہ افراد اسکوٹر پر سوار ہو کر آتے ہیں اور کسی راہ چلتے شخص یا خاتون کو پیچھے سے دھکا مارکر گرا دیتے ہیں اور پھر اس کی چیزیں لیکر فرار ہو جاتے ہیں۔

    لندن پولیس کے مطابق لوٹ مار کرنے اور مختلف چیزیں چھیننے کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

  • لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے پروازیں شروع ہونے کے حوالے سے اہم خبر

    لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے پروازیں شروع ہونے کے حوالے سے اہم خبر

    کراچی: قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

    برطانوی محکمہ برائے ٹرانسپورٹ ڈی ایف ٹی کی ٹیم کی جانب سے پی آئی اے کے فضائی حفاظتی شعبوں سے متعلق آڈٹ جاری ہے، دوسری جانب قومی ایئر لائن کی طرف سے 4 سال بعد برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔

    پی آئی اے نے لندن کے ہتھرو ایئرپورٹ پر اپنے سلاٹ کی فعالی اور ٹریمنل 4 سے آپریشن شروع کرنے کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے، جب کہ ڈی ایف ٹی کا آڈٹ مکمل ہونے کا بھی قوی امکان ہے، جس کے بعد پی آئی اے پر سے برطانیہ پابندی ختم کر دے گا۔

    ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن مارچ کے وسط سے مانچسٹر اور لندن کے لیے اسلام آباد سے اپنی براہ راست پروازوں کا آغاز کرے گا، جب کہ پی آئی اے بوئنگ 777 طیارے برطانیہ آپریشن میں استعمال کرے گا۔

    ایم ڈی کیٹ ری ٹیسٹ کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن یورپ کے مختلف سیکٹرز، میلان، اسپین کے لیے بھی اپنی پروازیں شروع کرنے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر رہا ہے۔

  • لندن میں شریف فیملی کے ارکان پر نامعلوم افراد کے حملے کا خطرہ

    لندن میں شریف فیملی کے ارکان پر نامعلوم افراد کے حملے کا خطرہ

    لندن : شریف فیملی کے ارکان پر نامعلوم افراد کے حملے کے خطرے کے پیش نظر  مقدمہ لندن کے چیرنگ کراس پولیس اسٹیشن میں درج کرادیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں شریف فیملی کے ارکان پر نامعلوم افراد کے حملے کا خطرہ ہے، فیملی ذرائع نے کہا کہ حملے کے خطرے کا مقدمہ لندن کے چیرنگ کراس پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ میٹرو پولیٹن پولیس نے 3 ہفتے قبل شریف فیملی کو خطرے سے آگاہ کیا، شریف  خاندان پر حملوں کی بات برمنگھم سے برٹش پاکستانی ٹک ٹاکرزگروپ نے کی۔

    ذرائع نے کہا کہ ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے ٹک ٹاک پرگفتگو سنی، لندن میٹروپولیٹن پولیس کو آگاہ کیا تھا، ویسٹ مڈلینڈز پولیس کو انٹیلی جنس مانیٹرنگ سسٹم سے حملے کی اطلاع ملی۔

    پولیس نے شریف خاندان کے ارکان کو خبردار رہنے کی ہدایت کی تاہم شریف خاندان خبر کی تصدیق کے حوالے سے خاموش ہیں۔

  • لندن: پولیس نے ریجنٹ اسٹریٹ کومحفوظ قرار دے دیا

    لندن: پولیس نے ریجنٹ اسٹریٹ کومحفوظ قرار دے دیا

    لندن: پولیس نے چیکنگ کے بعد ریجنٹ اسٹریٹ کومحفوظ قرار دے دیا، مشکوک گاڑی کی موجودگی کی وجہ سے سڑک خالی کرائی گئی تھی۔

    برطانوی پولیس نے مشکوک گاڑی کی موجودگی کے سبب ریجنٹ اسٹریٹ خالی کرائی تھی، تاہم اب اسے محفوظ قرار دیا گیا ہے، ترجمان برطانوی پولیس نے بتایا کہ گاڑی سے کوئی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی۔

    ترجمان برطانوی پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ریجنٹ اسٹریٹ کو کھول دیا گیا ہے، اس سڑک پر ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی ہے۔

    لندن میں بم کی اطلاع، پولیس کو متعدد کنٹرولڈ دھماکے کیوں کرنے پڑے؟

    خیال رہے کہ برطانوی پولیس کا اس سے قبل کہنا تھا کہ ریجنٹ اسٹریٹ کومشتبہ گاڑی کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے، پولیس نے سڑک بند کرکے گاڑی کا گھیراؤ کرلیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا تھا۔

    مشتبہ گاڑی اور بم کی دھمکی کے بعد ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ریجنٹ اسٹریٹ پر کاروباری مراکز خالی کرا لیے گئے تھے۔

  • لندن میں بم کی اطلاع، پولیس کو متعدد کنٹرولڈ دھماکے کیوں کرنے پڑے؟

    لندن میں بم کی اطلاع، پولیس کو متعدد کنٹرولڈ دھماکے کیوں کرنے پڑے؟

    لندن: مشتبہ گاڑی میں بم کی اطلاع کے بعد حکام کی دوڑیں لگ گئیں، ریجنٹ اسٹریٹ کو عوام کے لیے فوری طور پر بند کردیا گیا۔

    اے آر وائی کے مطابق برطانوی پولیس نے بتایا کہ ریجنٹ اسٹریٹ کومشتبہ گاڑی کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے، پولیس نے سڑک بند کرکے گاڑی کا گھیراؤ کرلیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

    مشتبہ گاڑی اور بم کی دھمکی کے بعد ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ریجنٹ اسٹریٹ پر کاروباری مراکز خالی کرا لیے گئے ہیں،

    پولیس نے بتایا کہ ریجنٹ اسٹریٹ پر بم کی دھمکی کے بعد پولیس کی جانب سے متعدد کنٹرولڈ دھماکے کیے گئے، پولیس کے مطابق کنٹرولڈ دھماکے احتیاطی تدبیر کے طور پر کیے گئے ہیں۔

  • لندن کی ڈبل ڈیکر بس میں ہولناک قتل

    لندن کی ڈبل ڈیکر بس میں ہولناک قتل

    لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قتل کا ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، ڈبل ڈیکر بس کے اندر ایک 14 سال کے لڑکے کو چاقو کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق ساؤتھ ایسٹ لندن کے علاقے وُل وِچ میں ڈبل ڈیکر بس میں مسافروں کے سامنے ایک لڑکے پر چاقو کے وار کیے گئے، طبی عملے کی کوششوں کے باوجود لڑکا جاں بر نہ ہو سکا۔

    ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے، پولیس نے اسے ’ہولناک جرم‘ قرار دیا، دوسری طرف میئر صادق خان نے علاقوں میں پولیس کا گشت بڑھانے کا وعدہ کیا ہے۔

    میٹروپولیٹن پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ لندن ایمبولینس سروس کے پیرامیڈیکس اور ایئر ایمبولینس کے پہنچنے کے فوراً بعد نوجوان موقع ہی پر دم توڑ گیا۔

    سپرنٹنڈنٹ لوئس سارجنٹ نے بیان میں کہا ’’میں تصور نہیں کر سکتی کہ متاثرہ لڑکے کے اہل خانہ اور دوست اس وقت کس کیفیت سے گزر رہے ہوں گے، ہماری تمام ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔‘‘

    یاد رہے کہ چاقو زنی کا یہ تازہ ترین واقعہ محض تین ماہ بعد پیش آیا ہے، جب ستمبر میں وُل وچ میں ایک اور نوعمر لڑکے 15 سالہ ڈیجون کیمبل کو چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس کی موت کے بعد اس کی ماں جوڈی ٹیلر نے بے حسی سے ہونے والے قتل کے اس سلسلے کو روکنے کی التجا کی تھی۔ کیوں کہ پچھلے سال لندن میں 11 نوعمر لڑکے اسی طرح قتل ہونے کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

  • صائم ایوب کو علاج کیلیے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ

    صائم ایوب کو علاج کیلیے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ

    جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز زخمی ہونے والے پاکستانی اوپنر بلے باز صائم ایوب کو فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان کے جارح مزاج نوجوان اوپنر بلے باز صائم ایوب جو گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن فیلڈنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے تھے، انہیں علاج کے لیے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کیپ ٹاؤن میں موجود صائم ایوب سے ٹیلفون پر رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    چیئرمین پی سی بی نے صائم ایوب کو علاج کیلیے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا اور یہ فیصلہ انہوں نے ڈاکٹروں سے مشاورت کے بعد کیا۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ صائم ایوب کو جنوبی افریقہ سے ہی پہلی دستیاب فلائیٹ کے ذریعہ لندن بھیجا جائے گا اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود ان کے ہمراہ لندن جائیں گے۔

    محسن نقوی نے کہا کہ صائم ایوب کی لندن کے اسپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز کے ساتھ اپائنٹمنٹ طے کر لی گئی ہے اور وہ نوجوان بیٹر کا تفصیلی چیک اپ کر کے علاج کریں گے جب کہ پاکستان میں ڈاکٹر ممریز صائم ایوب کے علاج معاملے کے سارے معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ صائم ایوب نوجوان اسٹائلش بیٹر اور پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں۔ ان کی انجری پر بہت تشویش ہے۔ پی سی بی ان کے علاج معالجے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گا اور دنیا کے بہترین اسپتال سے ان کا علاج کرائیں گے۔

    چیئرمین پی سی بی نے امید ظاہر کی کہ صائم ایوب آئندہ ماہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل صحتیاب ہو جائیں گے۔

    واضح رہے کہ صائم ایوب گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز فیلڈنگ کے دوران دائیں پاؤں کا ٹخنہ مڑ جانے کے باعث شدید انجری کا شکار اور 6 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہو گئے ہیں۔ اس انجری کے بعد ان کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

    صائم ایوب نے حال ہی میں زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے خلاف فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔ بالخصوص پروٹیز کو ان کے ہی دیس میں پہلی بار ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے میں نوجوان بیٹر کی بیک ٹو بیک سنچریوں کا اہم کردار ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/saim-ayub-injury-champions-trophy-2025/

  • ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ

    ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ

    بھارتی مایہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما نے بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے سابق کوچ راج کمار شرما نے تصدیق کی ہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما بچوں وامیکا اور آکائے سمیت بھارت چھوڑ کر جلد لندن شفٹ ہوجائیں گے۔

    شرما نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں بس اتنا اشارہ دیا ہے کہ کوہلی بھارت چھوڑ کر جلد لندن منتقل ہوں گے اور ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی زندگی وہاں گزاریں گے۔

    واضح رہے گزشتہ چند سالوں میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو لندن میں دیکھا گیا۔

    ان کے بیٹے آکائے کی پیدائش رواں سال 15 فروری میں لندن میں ہوئی تھی، لندن میں ان کا گھر ہے اور ممکنہ طور پر وہ اسی میں منتقل ہوجائیں گے۔

    راج کمار شرما نے بتایا کہ اس وقت کوہلی کرکٹ کے علاوہ اپنا زیادہ تر وقت اہلخانہ کے ساتھ گزار رہے ہیں۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ویرات کوہلی لندن میں موجود تھے جبکہ سری لنکا کیخلاف سیریز کے لیے واپس آئے تھے پھر وہ دوبارہ برطانیہ گئے اور اگست تک وہیں رہے تھے۔

    ہوم سیزن کے آغاز پر ویرات بھارت آئے اور بنگلا دیش کیخلاف سیریز، اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد یہی رہے اور اپنے چاہنے والوں کے ساتھ سالگرہ منائی۔

    فی الحال ویرات کوہلی آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں اس کے بعد اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچتی ہے تو وہ ٹیم کا حصہ ہوں گے لیکن یہ علم نہیں ہے کہ ان کا اگلا دورہ لندن کب ہے تاہم ممکنہ طور پر 2025 کے آغاز میں وہ برطانیہ جاسکتے ہیں۔

  • لندن میں ٹرین اور ٹیوب کے کرایوں میں بڑا اضافہ

    لندن میں ٹرین اور ٹیوب کے کرایوں میں بڑا اضافہ

    لندن میں انتظامیہ نے ٹرین اور ٹیوب کے کرایوں میں ساڑھے 4 فیصد سے زائد اضافہ کردیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لندن کی انتظامیہ نے ٹرین میں سفر کرنے والے شہریوں کے لئے ٹکٹوں کی قیمتیں بڑھا کر ان کی مشکل میں اضافہ کردیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں ٹرین اور ٹیوب کے کرایوں میں ساڑھے 4 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ٹرانسپورٹ فار لندن کے روزانہ کی کرائے کی حد میں زون کے حساب سے 50 سے 70 پنس بڑھ جائیں گے۔

    بس اور ٹرام سے ایک گھنٹے کے دوران جتنی بار چاہے سفر کرنے کا کرایہ ایک پاؤنڈ 75 پنس پر برقرار رہے گا، اس کا اطلاق آئندہ سال مارچ سے ہوگا۔

    اسرائیلی فضائیہ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاریاں شروع کردیں

    لندن کے مئیر صادق خان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرایوں میں اضافے سے حاصل ہونے والی رقم، ٹرانسپورٹ فار لندن کی سروسز میں انویسٹ کریں گے۔

  • لندن، سارہ شریف قتل کیس میں عدالت نے باپ اور سوتیلی ماں کو مجرم قرار دیدیا

    لندن، سارہ شریف قتل کیس میں عدالت نے باپ اور سوتیلی ماں کو مجرم قرار دیدیا

    لندن میں سارہ شریف قتل کیس میں عدالت نے مقتولہ کے باپ اور سوتیلی ماں کو مجرم قرار دیدیا، عرفان نے سارہ کے زخموں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

    مقتول سارہ کے والد عرفان شریف اور اس کی سوتیلی ماں بینش بتول بچی کے قتل کے سزاوار پائے گئے ہیں، دوران سماعت عرفان شریف نے سارہ کو آئے زخموں کی ذمہ داری قبول کی تھی، جس کے بعد عدالت نے آج فیصلہ سنایا۔

    اس ماہ کے شروع میں سارہ شریف قتل کیس کی سماعت مکمل ہو گئی تھی اور جیوری کو اپنا فیصلہ سنانا تھا، 10 سالہ سارہ شریف کی لاش ووکنگ میں گھر سے گزشتہ سال 10 اگست کو ملی تھی۔

    لندن میں سارہ شریف قتل کیس کی سماعت مکمل ہو گئی

    10 سالہ سارہ شریف کے قتل کیس میں والد، سوتیلی ماں اور چچا کے خلاف اولڈ بیلی کی عدالت میں چلنے والے مقدمے کی سماعت مکمل ہوگئی تھی، جج نے جیوری کو اپنا فیصلہ دینے کے لیے کہا تھا۔

    جیوری ممبران نے کیس پر غور کرنے کے بعد الگ الگ اپنا فیصلہ دیا، یہ جیوری 9 خواتین اور 3 مردوں پر مشتمل تھی، ہائیکورٹ کے جج نے جیوری ممبران کو ہدایت کی تھی کہ اگر ہو سکے تو وہ ایک متفقہ فیصلے کے ساتھ واپس آئیں۔