Tag: لندن

  • حکومت کی اوّلین ترجیح ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہے، اسپیکر اسد قیصر

    حکومت کی اوّلین ترجیح ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہے، اسپیکر اسد قیصر

    لندن : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت دہشت گری کی وجہ سے تباہ ہوئی، سب سے اہم مسئلہ معاشی بحران سے نکلنا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی صورتحال آپ سب کے سامنے ہے، بجٹ میں خسارہ 30ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گری کی پے در پے کارروائیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہوئی، حکومت اپنے اہداف سامنے رکھ کر کام کر رہی ہے، سب سے اہم مسئلہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنا ہے، درآمدات اوربرآمدات میں توازن حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ برطانیہ کی ترقی میں پاکستانیوں کا اہم کردار ہے، اوورسیز پاکستانیوں نے تحریک انصاف کو بھی بہت زیادہ سپورٹ کیا۔

    مزید پڑھیں: احتساب قانون کے مطابق سب کا ہونا چاہیے، عام انتخابات وقت پرہی ہوں گے، اسد قیصر

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان یورپ اور چین میں رابطے کا کردار ادا کرسکتا ہے، مدینے کی ریاست کی بنیاد انصاف ہے، ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے وزیراعظم عمران خان صبح نو سے رات آٹھ بجے تک کام کرتے ہیں۔

  • لندن : چاقو زنی کی واردات، ایک شخص ہلاک، ملزم گرفتار

    لندن : چاقو زنی کی واردات، ایک شخص ہلاک، ملزم گرفتار

    لندن : برطانوی پولیس نے ٹرین کے اندر چاقو کے وار سے شہری کو قتل کرنے والے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں چلنے والی ٹرین میں ایک چاقو بردار شخص نے 51 سالہ شہری پر چاقو کے متعدد وار کے تھے جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا تھا، ریسکیو عملے نے متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مسلح شخص نے متاثرہ شہری کو اس کے 14 سالہ بیٹے کے سامنے قتل کیا تھا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آور اور مقتول دونوں لندن کی روڈ ٹرین میں سوار تھے اور پولیس کا خیال ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو نہیں جانتے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزم کو لندن کے علاقے فرنہم سے قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور ایک 27 سالہ خاتون کو قاتل کی معاونت کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ’میں تصدیق کرتا ہوں کہ آج صبح پولیس نے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا ہے‘۔

    مزید پڑھیں : مانچسٹر میں چاقو بردار شخص کا حملہ، تین افراد زخمی

    یاد رہے کہ رواں برس کے آغاز پر برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں واقع وکٹوریہ ریلوے اسٹیشن پر مسلح شخص نے شہریوں کو چاقو کے وار سے زخمی کردیا تھا، چاقو زنی کی واردات میں زخمی ہونے والے متاثرین کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    برطانیہ کی ٹرانسپورٹ پولیس کا کہنا تھا کہ چاقو بردار شخص کے حملے میں ایک خاتون اور مرد سمیت پولیس افسر زخمی ہوا ہے، پولیس افسر کو کندھے پر زخم آئے تھے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چاقو زنی کی واردات میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کیا تھا جس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی۔

  • لندن: فائرنگ اور چاقو زنی کی واردات، دو افراد قتل 4 زخمی

    لندن: فائرنگ اور چاقو زنی کی واردات، دو افراد قتل 4 زخمی

    لندن : سال نو کے آغاز پر برطانوی دارالحکومت میں چاقو زنی کی مختلف وارداتوں میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لندن کے علاقے پارک لین میں منعقدہ نجی محفل کے باہر چاقو زنی کی واردات ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ 37 اور 29 سالہ شخص اور 29 سالہ خاتون زخمی ہوئی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پارک لین میں چاقو بردار شخص کے حملے کے کچھ دیر بعد ساوتھ وارک میں ایک خاتون خنجر کے وار سے زخمی ہوئی جبکہ ہیکنی میں واقع نائٹ کلب میں ایک خاتون کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پارک لین میں زخمی ہونے والے متاثرین کو فوری اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے تاہم شدید زخموں کے باعث متاثرین کی حالت نازک ہے۔

    برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ پارک لین میں ہلاک ہونے والا شخص سیکیورٹی گارڈ ہے۔

    پولیس کے مطابق ساوتھ وارک میں زخمی ہونے والی 30 سالہ خاتون کو اسپتال منتقل کرتے ہوئے ریسکیو عملہ طبی امداد فراہم کررہا تھا لیکن وہ راستے میں ہی ہلاک ہوگئی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ساوتھ وارک میں چاقو زنی کی وار دات کا شکار ہونے والی خاتون کے قتل کے شبے میں 34 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔

    مزید پڑھیں : مانچسٹر میں چاقو بردار شخص کا حملہ، تین افراد زخمی

    یاد رہے کہ 31 دسمبر کی شام برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں واقع وکٹوریہ ریلوے اسٹیشن پر مسلح شخص نے شہریوں پر چاقو سے حملہ کردیا تھا، جس کے نتیجے پولیس افسر سمیت چار افراد زخمی ہوئے تھے، چاقو زنی کی واردات میں زخمی ہونے والے متاثرین کو اسپتال منتقل کردیا تھا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کرنے بعد گھر بھیج دیا گیا تھا۔

  • گیٹ وک ڈرونز، برطانوی پولیس نے جوڑے کی گرفتاری پر معذرت کرلی

    گیٹ وک ڈرونز، برطانوی پولیس نے جوڑے کی گرفتاری پر معذرت کرلی

    لندن: سسیکس پولیس کے چیف کانسٹیبل نے گیٹ وک ایئرپورٹ پر ڈرونز اڑانے کے الزام میں گرفتار جوڑے سے معذرت کرلی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سسیکس پولیس کے چیف کانسٹیبل نے کہا ہے کہ وہ گیٹ وک ایئرپورٹ پر افرا تفری میں ایک جوڑے کو 36 گھنٹے تک حراست میں رکھنے پر معذرت کرتے ہیں۔

    پاؤل گئیت اور ایلائنی کرک نے کہا کہ گھر کی تلاشی لینے اور ہماری شناخت ظاہر کیے جانے کے بعد وہ محسوس کرتے ہیں ہمیں نقصان پہنچایا گیا ہے۔

    گلس یارک نے کہا کہ انہیں گرفتاری کی معقول وجوہات پر قائل کیا گیا تھا، انہوں نے ایئرپورٹ کے قریب پائے جانے والے دو ڈرونز سے تعلق مسترد کردیا تھا۔

    سسیکس پولیس کے چیف کانسٹیبل کا کہنا تھا کہ پاؤل گیئت کو ایک مقررہ وقت تک حراست میں رکھے جانے کا دفاع کیا تھا حالانکہ ان کے ملازم کا کہنا تھا کہ ڈرونز کی پروازوں کے دوران وہ موجود نہیں تھے۔

    یہ پڑھیں: گیٹ وک ایئرپورٹ: ڈرون سے ملنے والے فنگر پرنٹ کی مماثلت نہ ہوسکی

    گلس یارک نے کہا کہ جوڑے کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر اور ان کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر افسوس ہے جس پر معذرت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے مرحلے پر تحقیقات کرنے کے بعد انہیں پولیس حراست سے رہا کردیا تھا اور وہ اب مشتبہ نہیں رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: لندن: ڈرون اڑانے کے الزام میں گرفتار جوڑے کو عدم شواہد پر رہا کردیا گیا

    واضح رہے کہ برطانوی پولیس نے گیٹ وک ایئرپورٹ پر ڈرونز اڑانے کے الزام میں 47 سالہ پاؤل گیئت اور 57 سالہ ایلائنی کرک کو گرفتار کیا تھا اور بعدازاں عدم شواہد کی بنا پر انہیں رہا کردیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ رن وے کے نزدیک ڈرونز دیکھے جانے کے بعد 19 اور 21 دسمبر کے دوران سینکڑوں پروازیں متاثر ہوئی تھیں جبکہ برطانوی پولیس نے ڈرون اڑانے والوں کی گرفتاری میں تعاون پر 50 ہزار پاؤنڈز کا انعام مقرر کیا تھا۔

  • لندن: نیشنل کرائم ایجنسی کا آپریشن، 5 لاکھ پاؤنڈ سے زائد رقم ضبط

    لندن: نیشنل کرائم ایجنسی کا آپریشن، 5 لاکھ پاؤنڈ سے زائد رقم ضبط

    لندن: برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کیش وین سے 5 لاکھ پاؤنڈ سے زائد رقم ضبط کرلی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی نے پیسے سے بھری وین کو موٹروے پر روکا اور وین سے 5 لاکھ پاؤنڈ سے زائد رقم ضبط کرلی۔

    نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق وین کے ڈرائیور کے گھر سے بھی ایک لاکھ پاؤنڈ برآمد کیے گئے ہیں جبکہ پولیس نے منی لانڈرنگ قوانین کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل کرائم ایجنسی نے کہا کہ ناجائز دولت کو ضبط کرنے کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے، ناجائز پیسہ جرائم کو جنم دیتا ہے۔

    مزید پڑھیں: منی لانڈرنگ کے خلاف برطانیہ کا بڑا اقدام

    واضح رہے کہ رواں ماہ منی لانڈرنگ کے خلاف برطانیہ نے بڑا قدم اُٹھایا تھا اور کاروباری و دولت افراد کے لیے متعارف کروائی گئی گولڈن پلیٹڈ ویزا اسکیم معطل کردی تھی۔

    دنیا بھر میں منی لانڈرنگ ، انسانی اسمگلنگ اور دیگر جرائم میں اضافے کے باعث برطانوی حکومت نے گولڈن پلیٹڈویزا اسکیم بند کرنے کافیصلہ کیا تھا۔

    برطانوی وزارت امیگریشن کی جانب سے جاری فہرست میں بتایا گیا ہے کہ پڑوسی ملک بھارت سے 76، ایران سے 69، آسٹریلیا54، کینیڈا سے 50 جبکہ صرف گذشتہ برس 1 ہزار چینی و روسی ارب پتیوں نے گولڈن ویزہ اسکیم سے فائدہ اٹھایا تھا۔

    خیال رہے کہ برطانیہ کی جانب سے گولڈن ویزا اسکیم کو 2008 میں مالی طور پر مستحکم اور کاروباری شخصیات کےلیے متعارف کروایا گیا تھا۔

  • لندن: ڈرون اڑانے کے الزام میں گرفتار جوڑے کو عدم شواہد پر رہا کردیا گیا

    لندن: ڈرون اڑانے کے الزام میں گرفتار جوڑے کو عدم شواہد پر رہا کردیا گیا

    لندن: برطانوی پولیس نے گیٹ وک ایئرپورٹ کے رن وے پر ڈرون اڑانے کے الزام میں گرفتار جوڑے کو عدم شواہد پر رہا کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی پولیس نے گیٹ وک ایئرپورٹ کے رن وے ڈرون اڑانے کے الزام میں گرفتار جوڑے کو عدم شواہد کی بنا پر رہا کردیا، گیٹ وک ایئرپورٹ پر ڈرون کی وجہ سے 1 ہزار فلائٹ کینسل ہوئی تھیں اور ایک لاکھ 40 ہزار افراد متاثر ہوئے تھے۔

    سینتالیس سالہ پاؤل گئیت،57 سالہ ایلائنی کرک کو برطانوی پولیس نے شک کی بنیاد پر گزشتہ رات 10 بجے گرفتار کیا تھا۔

    برطانوی پولیس نے گیٹ وک ایئرپورٹ کے قریب سے ایک ناکارہ ڈرون برآمد کرلیا ہے جبکہ ڈرون اڑانے والوں کی گرفتاری میں تعاون پر 50 ہزار پاؤنڈز کا انعام مقرر کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: گیٹ وک ایئرپورٹ پر مشکوک ڈرونز اڑانے والا جوڑا گرفتار

    واضح رہے کہ گیٹ وک ایئرپورٹ پر پروازیں مسلسل 36 گھنٹے تک منسوخ رہی تھیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق مشکوک ڈرونز کو کنٹرول کرنے پولیس کی ناکامی کے بعد حکومت نے فوج کی خدمات حاصل کی تھیں۔

    خیال رہے کہ ایئرپورٹ انتظامیہ نے گیٹ وک آنے والی پروازوں کا رخ ملک کے دوسرے ہوائی اڈوں کی جانب موڑ دیا تھا، جن میں لندن ہیتھرو، لوٹن، برمنگھم، گلاس گلو اور مانچیسٹر بھی شامل ہیں۔

  • فکسنگ اسکینڈل: ناصر جمشید پر برطانیہ میں فرد جرم عائد

    فکسنگ اسکینڈل: ناصر جمشید پر برطانیہ میں فرد جرم عائد

    لندن: سابق پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید سمیت دو افراد پر پر لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں فرد جرم عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق جینٹل مین گیم کو داغ دار کرنے پر کرکٹر ناصر جمشید کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا، لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ناصر جمشید سمیت دو افراد پر اسپاٹ فکسنگ کیس میں فرد جرم عائد کردی۔

    [bs-quote quote=”فکسنگ اسکینڈل میں پی سی بی پہلے ہی ناصر جمشید پر دس سال کی پابندی عائد کرچکا ہے” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    ناصر جمشید کے ساتھ دو برطانوی شہری یوسف اور محمد اعجاز پر رشوت کے الزام پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق برطانوی پولیس نے ناصر جمشید کے لندن والے گھر پر 15 جنوری 2019 کے سمن بھی جاری کردئیے ہیں، ناصر جمشید برطانیہ میں قید کی سزا بھی کاٹ چکے ہیں۔

    کرائم ایجنسی کے مطابق فکسنگ اسکینڈل کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

    مزید پڑھیں: ناصر جمشید پر اسپاٹ فکسنگ کیس میں فرد جرم عائد

    واضح رہے کہ فکسنگ اسکینڈل میں پی سی بی پہلے ہی ناصر جمشید پر دس سال کی پابندی عائد کرچکا ہے۔

    یاد رہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی نے 35 سالہ برطانوی شہری یوسف انور اور 33 سالہ محمد اعجاز کو گزشتہ سال فروری میں گرفتار کیا تھا اور ناصر جمشید سمیت تینوں افراد پر بنگلہ دیش اور پاکستان کے کرکٹ میچز میں اسپاٹ فکسنگ کا الزام ہے۔

  • لندن: جعلی کینسر کے نام پر لاکھوں پاؤنڈ ہتھیانے والی بھارتی خاتون کو 4 برس قید

    لندن: جعلی کینسر کے نام پر لاکھوں پاؤنڈ ہتھیانے والی بھارتی خاتون کو 4 برس قید

    لندن : کینسر کی جھوٹی کہانی سنا کر ڈھائی لاکھ پاؤنڈ کی رقم ہتھیانے والی بھارتی نژاد برطانوی خاتون کو عدالت نے 4 برس قید کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے علاقے لاگبرو کی رہائشی 36 سالہ جسمین مستری کو برطانیہ کی کراؤن کورٹ نے جمعے کے روز دھوکا دہی کا الزام ثابت ہونے پر سزا سنائی۔

    برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ جسمین مستری نے اپنے خاوند کو سنہ 2013 میں مختلف سم کارڈ سے ڈاکٹر بن کے جعلی واٹس ایپ پیغامات بھیجے جس میں کینسر کی جھوٹی خبر دی گئی تھی۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنہ 2014 میں جسمین نے اپنے شوہر سے کہا کہ اگر دماغ کے کینسر کا علاج نہیں کروایا تو چھ ماہ سے زیادہ زندہ نہیں رہ پاؤں گیئں۔

    جسمین نے ڈاکٹر کے نام سے مزید کچھ جعلی ایس ایم ایس اپنے موبائل فون پر ارسال کیے جس میں کہا گیا تھا کہ جسمین تمھارا علاج امریکا میں ہوسکتا ہے جس پر 5 لاکھ پاؤنڈ خرچ آئے گا۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون کے شوہر نے اہلیہ کے علاج کی خاطر اپنے اہل خانہ اور دوستوں سے چندے کی درخواست کی، تاہم مذکورہ خاتون کے ایک عزیز نے تحقیق کی تو معاملہ سامنے آیا اور پولیس نے جسمین کو گرفتار کرلیا۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ جسمین مستری نے عدالت میں اقرار جرم کیا اس نے کینسر کی جعلی کہانی سناکر 2 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ کی رقم حاصل کی ہے جس کے بعد عدالت نے مستری کو 4 برس قید کی سزا سنائی ہے۔

  • میری لندن یا دنیا میں کہیں بھی پراپرٹی یا بینک اکاؤنٹ نہیں، اسحاق ڈار

    میری لندن یا دنیا میں کہیں بھی پراپرٹی یا بینک اکاؤنٹ نہیں، اسحاق ڈار

    لندن: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میری لندن یا دنیا میں کہیں بھی پراپرٹی یا بینک اکاؤنٹ نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میری لندن یا دنیا میں کہیں بھی پراپرٹی یا بینک اکاؤنٹ نہیں ہے، کمر کی شدید تکلیف میں مبتلا ہوں، ڈاکٹر نے سرجری تجویز کی ہے، ہارلے اسٹریٹ کلینک کو شریف فیملی کی ملکیت قرار دینے والے آج شرمندہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی سے قرضوں میں اضافہ ہوا، روپے کی قدر میں کمی سے ملک پر ساڑھے تین ہزار ارب کا قرضہ چڑھ گیا، روپے کی قدر میں کمی سے 95 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

    [bs-quote quote=” روپے کی قدر میں کمی سے 95 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”اسحاق ڈار”][/bs-quote]

    اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے کینیڈا، اٹلی کی معیشت کو پیچھے چھوڑ کر جی 20 میں شامل ہونا تھا، ڈیمز کے لیے بجٹ میں 101 ارب روپے مختص کیا تھا۔

    سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط ہونا ہوگا، نواز شریف کے ساتھ جو کچھ ہوا اور شہباز شریف کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    واضح رہے کہ 2 اکتوبر کو احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گاڑیاں اور جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیا تھا۔

    احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ اسحاق ڈارکی قرق جائیداد نیلام کرنے کا اختیار صوبائی حکومت کو ہے، صوبائی حکومت کو اختیار ہے جائیدادیں نیلام کرے یا اپنے پاس رکھے۔

    اس سے قبل نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر رکھا ہے جس میں انہیں مفرور قرار دیا جا چکا ہے۔

  • برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے بریگزٹ معاہدے پر ووٹنگ ملتوی کردی

    برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے بریگزٹ معاہدے پر ووٹنگ ملتوی کردی

    لندن: برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے بریگزٹ معاہدے پر ووٹنگ ملتوی کردی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 11 دسمبر کو پارلیمنٹ میں بریگزٹ معاہدے پر ووٹنگ کی جانے تھی جسے برطانوی وزیراعطم تھریسامے نے ملتوی کردیا ہے، تھریسامے کو ایسے خدشات تھے کہ پارلیمانی اراکین کی اکثریت اس معاہدے کی مخالفت میں ووٹ دے گی۔

    برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا ووٹنگ ملتوی کرنے سے قبل اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی جانب سے بریگزٹ معاہدے کو مسترد کیے جانے پر ان کی حکومت ختم اور اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی اقتدار میں آسکتی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈوائزر اور وزراء کی جانب سے تھریسامے کو مشورہ دیا گیا کہ پارلیمنٹ میں ہونے والی ووٹنگ کو منسوخ کردیا جائے ان میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    بریگزٹ سیکریٹری اسٹیفن بارسلے کا دی میل سے گفتتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس معاہدے کی ناکامی قوم کو غیریقینی صورتحال سے دوچار کردے گی جہاں بریگزٹ نہیں ہونے کا حقیقی خطرہ موجود تھا۔

    دوسری جانب آج یورپی عدالت برائے انصاف نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ برطانیہ دیگر یورپی ممالک کے اتفاق کے بغیر بھی بریگزٹ معاہدے سے دستبردار ہوسکتا ہے، دریں اثناء یورپی کمیشن نے بریگزٹ معاہدے پر نظرثانی کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    برطانوی وزیراعظم تھریسامے 2016 میں اقتدار میں آنے کے ایک ماہ بعد سے برطانیہ میں سب سے بڑے بحران کا سامنا کررہی ہیں۔

    یاد رہے کہ جون 2016 میں برطانوی قوم نے 46 برس بعد دنیا کی سب سے بڑی سنگل مارکیٹ یورپی یونین سے نکلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بریگزٹ کے حق میں 52 فیصد اور اس کے خلاف 48 فیصد ووٹ دئیے تھے۔