Tag: لندن

  • برطانیہ میں کیمیائی حملوں کی سازش کا خدشہ

    برطانیہ میں کیمیائی حملوں کی سازش کا خدشہ

    لندن: برطانوی حکام نے کہا ہے کہ دہشت گرد برطانیہ میں کیمیائی حملوں کی سازش کررہے ہیں، کیمیائی حملوں کا خدشہ 25 فی صد سے بڑھ کر 50 فی صد ہوگیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں کی گفتگو ریکارڈ ہونے کے بعد سازش کا علم ہوا کہ برطانیہ میں کیمیائی حملوں کی سازش کی جارہی ہے۔

    [bs-quote quote=”لندن کے زیر زمین ریلوے اسٹیشنوں پر کلورین بم حملے کا خدشہ” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    برطانوی حکام نے لندن کے زیر زمین ریلوے اسٹیشنوں پر کلورین بم حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، ملک کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے، حملوں کا سب سے بڑا خدشہ داعش کی جانب سے ہے۔

    میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس طرح کے واقعات میں اب تک 100 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

    سیکیورٹی وزیر بین ویلیس نے کہا ہے کہ میں مسلسل اس طرح کے کیمیائی حملوں کے خدشہ کا اظہار کرچکا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ان حملوں سے بچنے کے اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ کسی بھی دہشت گردی کی صورت حال سے نمٹا جاسکے۔

    برطانیہ کے سیکیورٹی حکام نے کہا کہ اگر کوئی ایسا ناخوشگوار واقعہ رونما ہوتا ہے تو ہمارے پاس کسی بھی حملے کا جواب دینے یا اس کے اثرات کو کم از کم کرنے کے آزمودہ منصوبے ہیں۔

    برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کیمیکل حملے پہلے بھی لندن کے ٹیوب اسٹیشن میں ہوچکے ہیں ہمیں اس سلسلے میں لوگوں کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے تاکہ خوف و ہراس نہ پھیلے۔

     

  • عمران خان کا وژن معیشت کی بحالی اور تعلیمی اداروں کے ساتھ روابط ہے، فواد چوہدری

    عمران خان کا وژن معیشت کی بحالی اور تعلیمی اداروں کے ساتھ روابط ہے، فواد چوہدری

    لندن : وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم معیشت کی بحالی کیلئے خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں، عمران خان کا وژن طلبہ اور تعلیمی اداروں کے ساتھ روابط ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں قومی، علاقائی اور عالمی امور کے موضوع پر لیکچر کے موقع پر کیا، اس لیکچر کا اہتمام آکسفورڈ ساؤتھ ایشیاء سوسائٹی اور آکسفورڈ پاکستان سوسائٹی نے کیا، فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا وژن طلبہ اور تعلیمی اداروں کے ساتھ روابط ہے، پاکستان سمیت دنیا کی ممتاز جامعات سے طلبہ کو انٹرن شپ دیں گے۔

    ملکی معیشت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم معیشت کی بحالی کیلئے خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں، علاقائی تنازعات کے اثرات پاکستان کی معیشت پر مرتب ہوئے ہیں، پاکستان نے غیرمعمولی مزاحمت کرتے ہوئے اپنے آپ کو برقرار رکھا، اقتصادی زون تشکیل دے کر حکومت صنعتی ترقی کے لئے کام کررہی ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری عظیم معاشی منصوبہ ہے۔

    بڑی کمپنیوں نے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم کی ترجیحات میں شفافیت اور قانون کی حکمرانی سرفہرست ہے، کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا اور منی لانڈرگ کے خاتمے کا عزم کیا ہے، حکومت نے ریاستی میڈیا سے بھی سینسر شپ ختم کردی ہے۔

    اس کے علاوہ سول اور عسکری ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کررہے ہیں، سول اور عسکری اداروں کی ہم آہنگی سے خارجہ پالیسی کا محور تبدیل ہوگیا، پالیسیوں کے تسلسل کے لیے اداروں کی ہم آہنگی ناگزیر ہوتی ہے۔

    فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر سمیت دیگر تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات واحد راستہ ہے، کرتار پور راہداری خارجہ پالیسی کے محور کا ایک مظہر ہے، امید ہے بھارت پاکستان کی مذاکرات کی پیشکش پر سنجیدگی سے غور کرے گا، پاکستان داخلی اور خارجی سطح پر امن کا خواہاں ہے۔ افغانستان میں قیام امن اوراستحکام کیلئے پاکستان کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے.

  • پہلی بار طاقتور افراد قانون کا دباؤ محسوس کررہے ہیں، فوادچوہدری

    پہلی بار طاقتور افراد قانون کا دباؤ محسوس کررہے ہیں، فوادچوہدری

    لندن: وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں حکومت کاقیام قوم کی سیاسی پختگی کامظہر ہے، پہلی بار طاقتور افراد قانون کا دباؤ محسوس کررہے ہیں، امریکی صدر کا عمران خان کو خط تعلقات میں بہتری کا ثبوت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں وزیراطلاعات فوادچوہدری کاانٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان ایک خوب صورت ملک ہے، جسے دنیا پوری طرح جان نہیں سکی، 1980سے تباہ کن حالات کا سامنا رہا، کوئی اور ملک ایسے حالات کا شکار ہوتا تو بچ نکلنا مشکل تھا۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان ان تمام چیلنجزسے نبردآزما ہوا ، پاکستان مسلم ممالک،تیسری دنیامیں جدیدملک بن کر سامنے آیا اور تمام ادارے فعال اورذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، پاکستان میں آزادعدلیہ اور متحرک میڈیاہے، میڈیاکو بے مثال آزادی حاصل ہے۔

    [bs-quote quote=” امید ہے پاکستانیوں کو اجمیر شریف درگاہ پر جانے کی اجازت ملے گی” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں حکومت کاقیام قوم کی سیاسی پختگی کا مظہر ہے، قانون شکن اور طاقتور افراد قانون کے شکنجے میں آئے ہیں، پہلی بار طاقتور افراد قانون کا دباؤ محسوس کررہے ہیں، سول و عسکری تمام اداروں میں شاندار ہم آہنگی ہے۔

    کرتارپورراہداری کے حوالے سے انھوں نے کہا کرتارپور راہداری کےافتتاح سےنئی تاریخ رقم ہوئی، انتظار میں ہیں بھارت کشمیر پر اپنے نقطہ نظر کا دوبارہ جائزہ لے، کشمیرخطہ اراضی کا نہیں بلکہ انسانی مسئلہ ہے، امید ہے پاکستانیوں کو اجمیر شریف درگاہ پر جانے کی اجازت ملے گی۔

    [bs-quote quote=” امریکی صدر کا عمران خان کو خط تعلقات میں بہتری کا ثبوت ہے” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    وزیراطلاعات کا پاک امریکہ تعلقات سے متعلق کہنا تھا کہ امریکا عالمی طاقت ہے، امریکا کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں، وزیراعظم نے افغانستان میں امن کے لئے بہتر ین تجویز پیش کی، پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے، امریکی صدر کا عمران خان کو خط تعلقات میں بہتری کا ثبوت ہے، زلمے خلیل کی وزیراعظم سے ملاقات تعلقات میں بہتری کا ثبوت ہے۔

    فوادچوہدری نے کہا سی پیک ایک اہم ترین اقتصادی منصوبہ ہے، سعودی عرب اورچین سے تعلقات کو نئی بلندی اوروسعت ملی، عمران خان کی ترجیح عوام کو غربت سے نجات دلانا ہے۔

    وزیراطلاعات فوادچوہدری کی  انسٹیٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹڈیزکےعہدیداران سے ملاقات


    بعد ازاں وزیراطلاعات فوادچوہدری نے انسٹیٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹڈیزکےعہدیداران سے ملاقات کی ، ملاقات میں انسٹیٹیوٹ آف ریجنل،انٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسٹرٹیجک میں تعاون پربات چیت ہوئی۔

    وزیراطلاعات کوانسٹیٹیوٹ کےڈ ھانچے اور ورکنگ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ، فواد نے آئی آر ایس کو جدید خطوط پر استور کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

  • نواز شریف اور زرداری اپنا آخری الیکشن لڑچکے، فواد چوہدری

    نواز شریف اور زرداری اپنا آخری الیکشن لڑچکے، فواد چوہدری

    لندن: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور زرداری اپنا آخری الیکشن لڑ چکے، مڈٹرم الیکشن کا کوئی امکان نہیں، ڈالر اوپر نیچے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے، ہمارا سب سے بڑا چیلنج اپنے وعدے پورا کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نجی دورے پر لندن پہنچے ہیں جہاں ان کا استقبال ڈپٹی ہائی کمشنر محمد ایوب نے کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن مہم میں ساتھ دینے پر اوورسیز کمیونٹی کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں، وقت آگیا اوورسیز پاکستانیوں کی توقعات پوری ہوں۔

    [bs-quote quote=”عمران خان کی پالیسیوں سے پاکستان کے پاسپورٹ کی اہمیت بڑھے گی” style=”style-6″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں احتساب پر لوگوں کی گھبراہٹ دیکھ کر اوورسیز پاکستانی خوش ہیں، عمران خان کی پالیسیوں سے پاکستان کے پاسپورٹ کی اہمیت بڑھے گی، پاکستانی سفارتی کامیابیوں سے مستحکم معیشت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کو اس حالت میں پہنچانے والے ہمیں لیکچر دے رہے ہیں، ہمیں کوئی سیاسی چیلنج درپیش نہیں سب سے بڑا چیلنج وعدوں کی تکمیل ہے۔

    اسد عمر سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید

    وزیر اطلاعات نے اسد عمر سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ منفی پروپیگنڈے کا مقصد معیشت کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے، وزیراعظم کو اسد عمر کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ اسد عمر بھرپور صلاحیتوں، محنت کے ساتھ قومی خدمات انجام دے رہے ہیں، ملکی معیشت کو استحکام دینے کے لیے اسد عمر کی قابلیت نے اہم کردار ادا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے، درآمدات میں کمی آئی اور ترسیلات زر بڑھ رہی ہیں، وہ دن دور نہیں جب سیاست کی طرح معیشت میں مثبت تبدیلی نظر آئے گی۔

    یہ پڑھیں: عوام کا مال لوٹنے والوں کے مقدر میں صرف جیل کی دال ہے: فواد چوہدری

    واضح رہے کہ چند روز قبل فواد چوہدری کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ عوام کا مال لوٹنے والے پی ٹی آئی کے ایجنڈے سے تکلیف میں ہیں، خورشید شاہ اور ان کے لیڈروں نے قومی خزانے کو سونے کی مرغی سمجھ کر حلال کیا، پیپلزپارٓٹی کب تک اپنی کرپشن بھٹو کے پیچھے چھپائے گی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان روایتی وزیرِ اعظم نہیں ہیں جو عوام کو اپنا غلام سمجھے، عوام نے عمران خان کو وزیرِ اعظم منتخب کر کے لٹیروں کے خلاف اعلانِ جنگ کیا۔

  • مڈ وائف کا قتل، عاشق کو17 سال قید کی سزا

    مڈ وائف کا قتل، عاشق کو17 سال قید کی سزا

    لندن : برطانوی عدالت نے نرس کو قتل کرنے والے سنگدل شہری کو 17 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم سنا دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سنگدل قاتل مائیکل اسٹرلنگ نے دوران تفتیش سامانتا ایسٹ وڈ نامی نرس کے قتل کا اعتراف کرلیا تھا جس کے ساتھ گذشتہ تین برس سے تعلقات قائم تھے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مائیکل اسٹرلنگ 28 سالہ سامانتا ناایسٹ وڈ کو قتل کرکے لاش کو دفنانے کے بعد مقتول کی بہن کے ہمراہ پرسکون انداز میں موجود تھا۔

    برطانوی عدالت نے اسٹرلنگ کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر 17 برس قید کی سزا سنائی ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مقتولہ 27 جولائی کو رائل اسٹروک نامی اسپتال سے اپنی رات کی ڈیوٹی ختم کرکے گھر پہنچی تو مائیکل نے اسے گلا گھونٹ کر قتل کیا کردیا۔

    پولیس کو سامانتا کے لاپتہ ہونے کے آٹھ روز بعد ایک میدان سے ساماتنا کی لاش برآمد ہوئی تھی، مقتولہ کی آنکھیں اور منہ کو ٹیپ جبکہ لاش کوشاپر میں لپیٹ کردفن کیا گیا تھا۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مجرم مائیکل مقتولہ کے سابق محبوب کا بہنوئی ہے، سامانتا اور مائیکل کے درمیان گذشتہ تین برسوں سے تعلقات قائم تھے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مائیکل مقتولہ کے موبائل فون سے مسلسل اہل خانہ کو پیغامات ارسال کرتا رہا تاکہ انہیں ایسا لگے کہ سامانتا زندہ ہے۔

    برطانوی پولیس کے مطابق قاتل سامانتا کی ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر مقتولہ سے ملاقات کرتا تھا۔

    عدالت نے پولیس اور مقتولہ کے اہل خانہ کے بیانات سننے اور شواہد کے مدنظر رکھتے ہوئے مائیکل کو 17 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

  • فٹ بال میچ کے دوران کیلے کا چھلکا پھینکنے پر تماشائی گرفتار

    فٹ بال میچ کے دوران کیلے کا چھلکا پھینکنے پر تماشائی گرفتار

    لندن: انگلش پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران میدان میں کیلے کا چھلکا پھینکنے پر ٹوٹنہم کے ایک فین کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش پریمیئر میں دو بڑی کلب ٹیمیں ٹوٹنہم اور آرسنل کل امارات اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں اور میچ کے 10ویں منٹ میں آرسنل کے فٹبالر پیٹری ایمرک اوبامینگ نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔

    اس موقع پر آرسنل کی ٹیم گول کا جشن منانے میں مصروف تھی کہ اچانک ٹوٹنہم کے شائقین نے کئی چیزیں میدان میں پھینکنا شروع کردیں جن میں کیلے کا چھلکا بھی شامل تھا۔

    ٹوٹنہم کے ترجمان نے کہا کہ اس طرح کا رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور گرفتار فین سے تفتیش کے بعد اس پر میدان میں پابندی عائد کی جائے گی۔

    گزشتہ روز ہونے والے میچ میں غیر مناسب رویے کا مظاہرہ کرنے پر مزید 6 فٹ بال شائقین کو گرفتار کیا گیا جس میں فاتح ٹیم آرسنل کے دو شائقین بھی شامل ہیں۔

    اس میچ میں آرسنل نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 4-2 سے فتح اپنے نام کی اور لگاتار 19 ویں میچ میں اپنی کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھا۔

    واضح رہے کہ آرسنل کے نئے منیجر کی یونائی ایمری کی قیادت میں پہلی فتح تھی، ایمری نے کہا کہ آرسنل کی ٹوٹنہم کے خلاف بہت بڑی کامیابی ہے، یہ میرے لیے بہت اہم میچ تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے، ٹوٹنہم کے خلاف کامیابی سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا لیکن ہم یہ نہیں بھول سکتے کہ گزشتہ ہفتے ٹوٹنہم نے ایک بڑی ٹیم چیلسی کو شکست دی تھی۔

  • چیف جسٹس ثاقب نثار لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

    چیف جسٹس ثاقب نثار لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

    اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار برطانیہ کے ایک ہفتے کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثاربرطانیہ کے دورے کے بعد آج صبح وطن پہنچ گئے، چیف جسٹس آف پاکستان پی آئی اے کی پرواز 786 کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔

    پاکستان روانگی سے قبل لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ جو تحریک شروع کردی ہے اس کی محافظ پوری قوم ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی محبت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار وطن پہنچنے کے بعد آج سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔

    سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس ساڑھے گیارہ بجے کورٹ روم نمبر 1 میں مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔

    چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ وفاقی وزیراعظم سواتی کے کیس کی سماعت بھی آج کرے گا۔

  • پاکستان کی ترقی کے لیے بلاتفریق احتساب ضروری ہے‘ چیف جسٹس

    پاکستان کی ترقی کے لیے بلاتفریق احتساب ضروری ہے‘ چیف جسٹس

    لندن : چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ بچوں کی زندگی بچانی ہے، ڈیم کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں بن سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیموں کی تعمیرکے لیے عالمی ادارے فنڈزدینا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ واپڈاچیئرمین کے مطابق ادارے فنڈزدینے کے لیے رابطہ کررہے ہیں، پچھلے دنوں واٹرکانفرنس میں ورلڈ بینک کے نمائندے بھی شریک تھے۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ بھاشا ڈیم کی تعمیرکے خلاف بھارت عالمی عدالت گیا تودیکھا جائے گا۔

    چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ ملکی یکجہتی کے لیے کالا باغ ڈیم پرچاروں بھائیوں کا متفق ہونا ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیم فنڈ کے پیسے کے استعمال کا طریقہ کاربنائیں گے، ویب سائٹ بنا کرفنڈز،عطیات کے پیسے کا حساب ڈالیں گے، فنڈزسے 2 روپے بھی خرچ ہوئے ریکارڈ ویب سائٹ پرمہیا ہوگا۔

    چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے بلاتفریق احتساب ضروری ہے، سب کا احتساب ہونا چاہیے، کوئی بھی مبرا نہیں ہے، احتساب کےعمل میں کسی سے رعایت ممکن ہی نہیں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیم پاکستان کے لیے ناگزیرہیں، بچوں کی زندگی بچانی ہے، ڈیم کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں بن سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اوورسیزپاکستانیوں کواپنے دل سے لگاتے ہیں، ملک کے بچوں کے لیے تعمیری کردارادا کرنا ہے، تعمیری کام کی سوچ اور جذبہ ملک کے بچوں کو دیکھ کرملتا ہے۔

    ڈیم فنڈ کے لیے موبائل ٹیکس کی بحالی‘ چیف جسٹس نے قوم سے رائے مانگ لی


    یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ڈیم بنانے کے لیے موبائل کارڈ پر ٹیکس بحالی کی تجویز پر عوام سے رائے مانگی تھی، ان کا کہنا ہے کہ ڈیم فند کے لیے موبائل کارڈ پر ٹیکس بحال کریں یا نہیں؟

  • ڈیموں کی تعمیر کیلئے1600ارب روپے کی خطیر رقم درکار ہے، جسٹس ثاقب نثار

    ڈیموں کی تعمیر کیلئے1600ارب روپے کی خطیر رقم درکار ہے، جسٹس ثاقب نثار

    لندن : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیموں کی تعمیر کیلئے1600ارب روپے کی خطیر رقم درکار ہے، ڈیمز کیلئے چندے کے علاوہ اور طریقہ کار بھی وضع کرنے ہوں گے کیونکہ ہمیں صرف ایک نہیں کئی ڈیم بنانے پڑیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں ڈیم فنڈریزنگ کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آنے والی نسل کو بچانے کے لئے قربانی دینے کا وقت آگیا ہے۔

    چندہ آگاہی مہم اس کا آغاز ہے تاکہ ڈیم مہم کو قومی سطح پر لایا جاسکے، ہمیں اپنے بچوں کیلئے پانی دیکھنا ہے، پاکستان کو پانی کی کمی اور بڑھتی آبادی کے بحران کا سامنا ہے۔

    چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان میں کنویں کا پانی 40فٹ پرنظر آتا تھا، آج لاہور میں زیر زمین پانی 400فٹ پر بھی میسر نہیں ہے جبکہ کوئٹہ میں 1500فٹ پر زیر زمین پانی مل رہا ہے، پاکستان میں نئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے۔

    جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ لاہور میں تمام ترفضلہ دریائے راوی میں ڈال دیا جاتا ہے، دریائے راوی کبھی ٹھاٹھیں مارتا ہوا دریاتھا، آج گندا ہوچکا ہے، پورے پنجاب میں پانی پینے کے قابل نہیں رہا، پنجاب میں 40ارب صاف پانی کےنام پرخرچ ہوئے،40ارب کے باوجود لوگوں کو ایک گھونٹ صاف پانی مہیا نہیں کیا گیا، اگر ہم نے درست سمت کا تعین کرلیا تو مسائل پر جلد قابو پالیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتیں 40سال تک پانی کا مسئلہ نظرانداز کرتی رہیں، پانی کی کمی کا مسئلہ نظرانداز کرکے ماضی کی حکومتوں نے جرم کا ارتکاب کیا،40سال پہلے تربیلا ڈیم بنا، اس کے بعد کوئی بڑا ڈیم نہیں بنا۔

    سندھ کا ذکر کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کراچی کو پانی فراہم کرنے والی منچھر جھیل مکمل آلودہ ہوچکی ہے، سندھ میں خود دیکھا کہ لوگ نہر سے گندا پانی لے کرپی رہے ہیں۔

  • ڈیم فنڈ کیلئے موبائل ٹیکس کی بحالی: چیف جسٹس نے قوم سے رائے مانگ لی

    ڈیم فنڈ کیلئے موبائل ٹیکس کی بحالی: چیف جسٹس نے قوم سے رائے مانگ لی

    لندن : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ڈیم بنانے کیلئے موبائل کارڈ پر ٹیکس بحالی کی تجویز پر عوام سے رائے مانگ لی، ان کا کہنا ہے کہ ڈیم فند کیلئے موبائل کارڈ پر ٹیکس بحال کریں یا نہیں؟

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار جو ان دنوں ڈیم کی فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں برطانیہ میں ہیں، لندن میں ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے عوام سے رائے مانگ لی۔

    انہوں نے تجویز پیش کی کہ ڈیم فنڈ کیلئے موبائل کارڈ پر ٹیکس بحال کریں یا نہیں، ساتھ ہی انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ ڈیم فنڈ قوم کی امانت ہے اس میں خیانت نہیں ہونے دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی مد میں ہرماہ تین ارب روپے بنتے ہیں، جو ڈیم کی تعمیر میں شامل کیے جائیں گے قوم اس تجویز پر اپنی رائے دے،

    تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس نے ماضی میں ڈیم تعمیر نہ کیے جانے کو سابق حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ جس دن بےخوف، مصلحت کا شکار نہ ہونے والا اور انصاف کرنے والا قاضی ملا تو پاکستان ترقی کرے گا۔

    چیف جسٹس ثاقب نثار نے قوم کو یقین دلایا کہ ڈیم فنڈ میں خیانت نہیں ہونے دوں گا، ڈیم بنانے کی یہ تحریک پاکستان کی ہی نہیں بلکہ انسانیت کی تحریک بن گئی ہے، انہوں نے بتایا کہ بھارتی سکھوں نے بھی کینیڈا سے ڈیم کی تعمیر کیلئے پچاس ہزار ڈالر بھیجے ہیں۔

    مزید پڑھیں : ٹیکس کٹوتی ختم، موبائل کمپنیوں کا 100روپےکےموبائل کارڈپر100روپےکےلوڈ کا اعلان

    واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے11جون کو موبائل فون کارڈز پر وصول کئے جانے والے ٹیکسز معطل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کمپنیوں کو دو روز کی مہلت دی تھی۔

    یاد رہے اس سے قبل سماعت میں چیف جسٹس نے استفسار کیا تھا کہ وزیرخزانہ بتائیں کہ عوام سے  سیلز اور ودہولڈنگ ٹیکس کس قانون کے تحت وصول کیا جارہا ہے؟۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں موجود موبائل فون کمپنیاں 100 روپے کے ری چارج پر 40 روپے کی کٹوتی کرتی تھیں جس میں سروس چارجز اور ٹیکس کی رقم شامل تھا۔