Tag: لندن

  • وزیراعلیٰ پنجاب 11 روزہ دورہ لندن کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب 11 روزہ دورہ لندن کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف 11 روزہ دورہ لندن کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، شہبازشریف لندن طبی معائنے کے لیے گئے تھے۔

    تفصیلات کے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن سے آج صبح علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔

    شہبازشریف ایئرپورٹ سخت سیکورٹی میں ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچے، وزیراعلیٰ پنجاب لندن طبی معائنے کے لیے گئے تھے۔

    خیال رہے کہ لندن سے پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میں امریکہ میں آپریشن کے بعد 2004 میں امریکہ سے لندن شفٹ ہوا۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ لندن میں ڈاکٹر کے پاس میرے موذی مرض کی ہسٹری ہے، عمران خان کو کچھ تو خیال ہونا چاہیے، کچھ تو احساس ہونا چاہیے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قوم کو سیاسی قیادت، اشرافیہ، ریاستی اداروں اور عدلیہ سے توقعات ہیں۔

    یاد رہے کہ 21 مارچ کو کامونکی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف 10 سال میں ساڑھے 6 ہزار ارب روپے خرچ کرکے بھی علاج بیرون ملک کراتے ہیں، پنجاب کے غریب عوام اپنے علاج کے لیے کہاں جائیں؟

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 2018 میں شریفوں سے پنجاب کو آزاد کرانا ہے اور جو پیسہ باہر جاتا ہے وہ عوام کی فلاح وبہبود پر لگانا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بچوں کو دہشتگردی کی تربیت دینے والے استاد کو عمر قید کی سزا

    بچوں کو دہشتگردی کی تربیت دینے والے استاد کو عمر قید کی سزا

    لندن : برطانیہ کی عدالت نے  بچوں کو دہشتگردی کی تربیت دینے والے استاد کو عمرقید کی سزا سنا دی، عمر حق نے  مشرقی لندن میں بچوں کو دہشت گردی کیلئے جسمانی تربیت دی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی عدالت نے بچوں کو دہشتگردی کی تربیت دینے کے الزام میں استاد عمر حق کو عمر قید کی سزا سنادی ، ملزم عمرحق پر الزام تھا کہ اس نے داعش سے متاثر ہو کر لندن میں حملوں کی منصوبہ بندی اور مشرقی لندن میں بچوں کو دہشت گردی کیلئے جسمانی تربیت دی۔

    عمرحق نے بِگ بین، بکنگھم پیلس سمیت متعدد جگہوں کو تباہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

    عدالت نے عمر حق کے ساتھی محمد عابد کو چارسال تین ماہ اور طاہر مامون کو اس کی معاونت پر بارہ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں عدالت نے مشرقی لندن سے تعلق رکھنے والے شہری عمر حق کو دہشت گرد حملوں کے لیے بچوں کی فوج بھرتی کرنے کے الزام میں قصور وار ٹھہرایا تھا۔

    پولیس کے بیان کے مطابق 25 سالہ عمر حق اسکول میں ملازمت کے دوران فائدہ اٹھاتے ہوئے بچوں کو شدت پسندی کی ترغیب دیتا تھا اور اس اقدام کا مقصد لندن میں حملوں میں ان بچوں کو استعمال کرنا تھا۔

    عمر اسکول میں بچوں کو معمول کی پڑھائی کے بعد پرتشدد دہشت گردانہ کارروائیوں کی ویڈیوز بھی دکھاتا تھا اور پھر ان سے ایسے دہشت گردوں کا کردار ادا کرواتا تھا۔

    لندن میں انسداد دہشت گردی یونٹ کے سربراہ ڈین ہائیڈن کا کہنا تھا کہ عمر حق ایک خطرناک آدمی ہے جو یورپ اور ویسٹ منسٹر میں ہونے والے حملوں سے بہت زیادہ متاثر تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بیگم کلثوم نوازکواسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا

    بیگم کلثوم نوازکواسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا

    لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم کی طبیعت سنبھلتے ہی انہیں اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا، بیگم کلثوم نواز 10 گھنٹے تک اسپتال میں زیرعلاج رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ روز اچانک طبیعت بگڑگئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 10 گھنٹے تک ڈاکٹروں کی زیر نگرانی رہیں۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری آنے کے بعد انہیں اسپتال سے گھرمنتقل کردیا گیا۔

    بیگم کلثوم نواز کی گذشتہ کئی مہینوں سے طبیعت بدستور خراب ہے اس سے قبل ان کے گلےمیں ٹیومر ہوا تھا جس کا تین بار آپریشن ہوا جو کامیاب رہا، بعد ازاں ڈاکٹرز نے ان کی گلے میں کینسر کی تشخیص کی ہے جس کے بعد کلثوم نواز تاحال لندن میں زیرعلاج ہیں۔


    نوازشریف حق کے راستے پر ہیں، مشکلات آتی رہیں گی، مریم نواز


    خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ والدہ کو علاج کے بعد گلے کا کینسر دوبارہ ہوگیا، ہم نے عدالت سے جانے کی چھٹی مانگی لیکن اجازت نہیں ملی۔

    مریم نواز کا مزید کہا تھا کہ نواز شریف 6 ماہ سے اپنی اہلیہ سے نہیں مل سکے، ان سارے حالات میں ہم شکوہ نہیں کررہے ہاں سارے معاملات اللہ پر چھوڑتے ہیں انشاء اللہ وہی فتح دے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال نواز شریف کے نااہل ہونے کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 120 لاہور میں 17 ستمبر کو ضمنی انتخاب ہوا تھا جس میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بیگم کلثوم نواز امیدور تھیں، ملک میں موجود نہ ہونے کے باوجود انہوں نے جیت اپنے نام کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ممکن ہے سابق روسی جاسوس کوروس نےزہردیا ہو‘ برطانوی وزیراعظم

    ممکن ہے سابق روسی جاسوس کوروس نےزہردیا ہو‘ برطانوی وزیراعظم

    لندن : برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی کو دیا گیا اعصاب کو متاثر کرنے والا کیمیائی مواد روس میں بنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کہا کہ عین ممکن ہے کہ روس میں تیار کردہ کیمیائی مواد سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی کو دیا گیا ہو۔

    تھریسا مے نے کہا کہ امریکہ نے بھی برطانیہ میں سابق روسی جاسوس پرہونے والے قاتلانہ حملے میں روس کے ملوث ہونے کی تائید کی ہے۔

    برطانوی وزیراعظم نے کہا تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ممکن ہے کہ برطانوی شہرسالسبری میں سرگئی اسکریپل اور ان کی بیٹی یولیا اسکریپل کو زہر دینے کا ذمہ دار روس ہے۔

    دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا کہ سابق روسی جاسوس پرحملہ انتہائی شرمناک ہے جبکہ نیٹو کے سیکریٹری جنرل اسٹیو لنبرگ نے کہا ہے کہ زہر کا استعمال ہولناک ہے اور یہ قابل قبول نہیں ہے۔


    برطانیہ میں سابق روسی جاسوس پرقاتلانہ حملہ


    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں 63 سالہ سابق روسی ملٹری انٹیلیجنس آفیسر اور ان کی بیٹی کو برطانیہ کے شہر سالسبری کے سٹی سینٹر میں ایک بینچ پر تشویش ناک حالت میں پایا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • لندن میں مسلمانوں کیخلاف نفرت پر مبنی  جرائم میں  40فیصد اضافہ

    لندن میں مسلمانوں کیخلاف نفرت پر مبنی جرائم میں 40فیصد اضافہ

    لندن : لندن میں گزشتہ ایک سال کے دوران مسلمانوں کیخلاف نفرت پر مبنی جرائم میں چالیس فیصد اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی دارالحکومت میں مسلمانوں کیخلاف جرائم میں اضافہ ہوا، مئیر لندن کے دفتر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2018 تک گزشتہ ایک سال کے دوران مسلمانوں کیخلاف نفرت پرمبنی جرائم چالیس فیصد بڑھ گئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ 2016 میں  مسلمانوں کیخلاف جرائم کی تعداد 1205 تھی جبکہ 2017 میں 1678 نفرت پر مبنی جرائم رپورٹ ہوئے۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے مسلمانوں کیخلاف بہت سے جرائم رپورٹ ہی نہیں ہوتے، مسلمانوں کے خلاف واقعات کی تعداد جاری اعداد و شمار سے زیادہ ہوسکتی ہے۔

    مئیرصادق خان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کیخلاف نفرت پرمبنی جرائم میں ملوث افراد کوسخت سزا کا سامنا کرنا ہوگا، ایسے جرائم کے ذمہ داروں کے لئے زیروٹالرنس کی پالیسی ہے، لندن مختلف قوموں، مذاہب اور کلچر کا شہر ہے۔

    واضح رہے کہ برطانیہ، امریکا اور مختلف یورپی ممالک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پرستی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، برطانوی ماہرین سماجیات کا کہنا ہے کہ اس نسلی شدت پرستی کا نشانہ صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ دیگر اقلیتی گروہ جیسے یہودی، مہاجرین اور ہم جنس پرست افراد بھی بن رہے ہیں۔

    لندن کی پولیس نے دعویٰ کیا کہ وہ نفرت پرستی کے ان واقعات کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات پر عمل کر رہے ہیں۔


    .خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • اسحاق ڈارکی بیگم کلثوم نوازکی عیادت کے لیے پارک لین آمد

    اسحاق ڈارکی بیگم کلثوم نوازکی عیادت کے لیے پارک لین آمد

    لندن: سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے لندن میں نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی اوران کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار لندن میں بیگم کلثوم نواز کی رہائش گاہ پارک لین پہنچے اور ان کی عیادت کی۔

    اس موقع پر سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میراعلاج چل رہا ہے ڈاکٹرزکہیں گے تو واپس پاکستان جاؤں گا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان میرا ملک ہے، ضرور واپس جاؤں گا۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے حوالے سے نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران گواہ انعام الحق نے اسحاق ڈار، تبسم اسحاق ڈار اور علی ڈار کے پلاٹوں کی تفصیلات احتساب عدالت میں پیش کیں تھی۔

    استغاثہ کے گواہ انعام الحق نے عدالت کو بتایا تھا کہ اسحاق ڈار، تبسم اسحاق اورعلی ڈار نے لاہور میں 2،2 کنال کے 3 پلاٹ خریدے۔

    انہوں نے عدالت کو بتایا تھا کہ ایک پلاٹ کی قیمت 23 لاکھ 50 ہزار ہے جبکہ پلاٹوں کی قیمت 2004 سے 2009 کے دوران ادا کی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایون فیلڈ ریفرنس: خواجہ حارث آج غیرملکی گواہ پرجرح کریں گے

    ایون فیلڈ ریفرنس: خواجہ حارث آج غیرملکی گواہ پرجرح کریں گے

    اسلام آباد : نا اہل وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث ایون فیلڈ ریفرنس میں آج غیرملکی گواہ رابرٹ ریڈلی پر دوبارہ جرح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر آج دوپہر 2 بجے ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کریں گے۔

    غیرملکی گواہ رابرٹ ریڈلی نے گزشتہ روز سماعت کے دوران اپنا بیان قلمبند کرایا تھا جس پر نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے جرح کی اور آج دوبارہ وہ جرح کریں گے۔


    ایون فیلڈ ریفرنس: کیلبری فونٹ کی جعلسازی پکڑی گئی


    رابرٹ ریڈلی کا کہنا تھا کہ ونڈووسٹا 31 جنوری 2007 کو کمرشل بنیادوں پر متعارف ہوئی تھی، ایون فیلڈ کی دستاویزات میں تاریخ کو دوہزار چار سے دوہزار چھ کیا گیا ہے۔

    غیرملکی گواہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ ورژن کیلیبری فونٹ کے استعمال کے لیے نہیں تھا۔

    استغاثہ کے دوسرے گواہ اختر راجا کا بیان قلمبند ہونے کے سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث جرح کریں گے۔

    نیب کے دوسرے غیرملکی گواہ اختر راجا ہیں جن کا بعد میں بیان قلمبند ہونے کے بعد جرح ہوگی۔

    خیال رہے کہ ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں نا اہل وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پرفرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال پر پابندی کے لیے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مہم

    مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال پر پابندی کے لیے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مہم

    لندن: مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال پر پابندی کے لیے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مہم شروع کردی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پیلٹ گن سے ہونے والا جانی نقصان حکومت کے لیے شرمناک ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے اندھا دھند استعمال پر ایمنسٹی نے پابندی کے لیے مہم شروع کردی۔ آن لائن پیٹیشن میں مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    مہم کے ذریعے لوگ بھارتی حکومت کو پیلٹ گن کے خلاف پوسٹ کارڈز بھیجیں گے۔

    ایمنسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کی وجہ سے ہزاروں افراد جان سے گئے اور بینائی سے محروم ہوئے۔ حکومت کا پیلٹ گن کا استعمال نہ روکنا شرمناک ہے۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز اندھا دھند پیلٹ گن کا استعمال کرتی ہیں جس سے اب تک ہزاروں نوجوان بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لندن، چائلڈ پورنوگرافی کے بین الااقوامی مافیا کا کارندہ گرفتار

    لندن، چائلڈ پورنوگرافی کے بین الااقوامی مافیا کا کارندہ گرفتار

    لندن : محض دس سال کی عمر میں دو برس کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا نوجوانی تک پہنچتے پہنچتے ’’ چائلڈ پورنو گرافی ‘‘ کا اہم کارندہ بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اس بات کا انکشاف بدھ کے روز ہونے والی سماعت میں سامنے آیا جہاں سینتیس سالہ شخص نے ہزاروں کی تعداد میں معصوم بچوں کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیو بنانے کا اعتراف کیا۔

    دوران سماعت یہ انکشاف بھی ہوا کہ مذکورہ شخص 1993 میں پہلی مرتبہ ایک بچے کو زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا تھا اور اس وقت سفاک ملزم کی عمر محض دس سال تھی جس پر اسے 8 سال قید کی سزا ہوئی تاہم سزا پوری ہونے کے بعد 2001 میں وہ نئی شناخت سے زندگی بسر کرنے لگا اور چائلڈ پورنوگرافی سے وابستہ مافیا کا حصہ بن گیا۔

    لیور پول کا رہائشی 37 سالہ جان وینیبل کو مشکوک سرگرمیوں کے سبب تیسری بعد حراست میں لیا گیا اور دوران تفتیش اُس نے بچوں سے زیادتی کے مینول کے مطابق 392 اے کٹیگری تصاویر، بی کٹیگری کی 148 اور 630 تصاویر سی کٹیگری تصاویر رکھنے کا اعتراف کیا تھا۔

    خیال رہے اس سے قبل مذکورہ ملزم پہلی بار 8 سال قید کی سزا پوری کرنے کے بعد دوبارہ 2010 میں چائلڈ پورنوگرافی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے پر گرفتار ہوا تھا اور دو سال قید کی سزا بھی بھگتی تھی تاہم رہائی کے بعد وہ دوبارہ اسی دھندے سے وابستہ ہوا اور اب تیسری بار گرفتار ہوا۔

    یاد رہے 1993 میں جب جان وینیبل نے پہلی مرتبہ کسی بچے کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنا کر بچے کی تشدد زدہ لاش کچرہ کنڈی میں پھینکی تھی اس وقت اُس کا ہم عمر دوست بھی اس ظلم میں شریک تھا اور بعد ازاں یہ دونوں دوست چائلڈ پورنوگرافی کے بین الااقوامی گروہ کا حصہ بن گئے تھے۔

    خیال رہے پنجاب کے شہر قصور میں بچوں سے زیادتی کی ویڈیو بنانے والے گروہ کے انکشاف اور معصوم بچیوں سے زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم عمران علی کی گرفتاری کے بعد سے کچھ حلقوں کی جانب سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان واقعات کا چائلد پورنوگرافی کے بین الااقوامی گروہ سے ہو۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری لندن روانہ

    پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری لندن روانہ

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری 20 روزہ دورے پر لندن روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 20 روزہ دورے پرلندن روانہ ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹرطاہرالقادری دورے کے دوران تنظیمی پروگرام اوریونیورسٹیزمیں لیکچردیں گے۔


    شریف برادران کا سیاسی جنازہ اٹھنے والا ہے، ڈاکٹرطاہرالقادری


    خیال رہے کہ دو روز قبل اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ شریف برادران کا سیاسی جنازہ اٹھنے کے قریب ہے مارچ میں تدفین ہوجائے گی۔

    سربراہ پاکستان عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے میں کسی کے محتاج نہیں جب کرنا ہوا باآسانی کریں گے اور محض 48 گھنٹے کے نوٹس پرخود مال روڈ بھرسکتے ہیں، ہمارےپاس عوام کا سمندر ہے، کسی کے محتاج نہیں۔

    ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ لاہور جلسے میں استفعوں سے متعلق آپشن پر بھی تبادلہ خیال ہوا تھا لیکن میں یہ حق نہیں رکھتا کہ سیاسی جماعتوں سے کہوں کہ ان کے اراکین اسمبلی مستعفی ہوجائیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔