Tag: لندن

  • روشنی کے بغیر ہماری دنیا کیسی لگے گی؟

    روشنی کے بغیر ہماری دنیا کیسی لگے گی؟

    دنیا کی تیز رفتار صنعتی ترقی نے جہاں معاشی طور پر کئی ممالک کو خوشحال کردیا ہے وہیں یہ ہماری زمین اور اس کے ماحول کو بے تحاشہ نقصان بھی پہنچا رہی ہے۔

    تیز رفتار صنعتی ترقی اور آبادی میں تیزی سے اضافہ ہمارے ماحول کو کئی طرح سے آلودہ کررہا ہے جن میں ایک روشنیوں کی آلودگی بھی شامل ہے۔

    ماہرین کے مطابق ہماری سڑکوں کے کنارے لگی اسٹریٹ لائٹس، ہمارے گھروں اور عمارتوں کی روشنیاں آسمان کی طرف جا کر واپس پلٹتی ہیں جس کے بعد یہ فضا میں موجود ذروں اور پانی کے قطروں سے ٹکراتی ہے۔

    ان کے ساتھ مل کر یہ روشنیاں ہمارے سروں پر روشنی کی تہہ سی بنا دیتی ہیں جس کی وجہ سے حقیقی آسمان ہم سے چھپ سا جاتا ہے اور یوں ہم آسمان کا خوبصورت نظارہ دیکھنے سے محروم ہوتے جارہے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا میں روشنیوں کا یہ طوفان برقی آلودگی پیدا کر رہا ہے جو آسمان کی خوبصورت کہکشاں کے نظارے کو ہماری نگاہوں سے اوجھل کردے گا۔

    برطانوی ماہرین کی ایک تحقیق کے مطابق برطانیہ میں مصنوعی روشنیوں کے باعث موسمیاتی پیٹرن (طریقہ کار) میں تبدیلی آرہی ہے اور اس کے باعث موسم بہار ایک ہفتہ جلد آرہا ہے جس کا اثر پودوں پر بھی پڑ رہا ہے۔

    اسی طرح ایک اور تحقیق میں بتایا گیا کہ مصنوعی روشنیاں پرندوں کی تولیدی صحت پر بھی اثر انداز ہو رہی ہیں جس سے ان کی آبادی میں کمی واقع ہونے کا خدشہ ہے۔

    ماہرین کے مطابق دیہاتوں اور ترقی پذیر علاقوں سے ترقی یافتہ شہروں کی طرف ہجرت کے رجحان یعنی اربنائزیشن میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث مصنوعی روشنیوں کی آلودگی میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور یہ فطرت اور فطری حیات کو متاثر کر رہی ہے۔

    ایک فرانسیسی مصور نے کچھ انوکھی تکنیکوں کے ذریعہ روشنی کے بغیر شہروں کی عکاسی کی اور آسمان، چاند اور تاروں کے قدرتی حسن کو پیش کیا۔ آپ بھی یہ خوبصورت تصاویر دیکھیں۔

    پیرس
    نیویارک
    شنگھائی
    rio
    ریو ڈی جنیرو ۔ برازیل
    لندن

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • میرا بیٹا صوفی اور علم دوست تھا: مشال کے والد کا لندن یونیورسٹی میں‌ لیکچر

    میرا بیٹا صوفی اور علم دوست تھا: مشال کے والد کا لندن یونیورسٹی میں‌ لیکچر

    لندن: مردان میں‌ قتل کیے جانے والے مشال کے والد اقبال خان نے کہا ہے کہ ملک پر چھائے تشدد کے اندھیرے کو دور کرنے کے لیے ہمیں عدم تشدد کی تحریک چلانی ہوگی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونیورسٹی آف لندن میں عبدالغفار خان کی تیسویں برسی پر منعقدہ باچا خان لیکچر میں کیا، جس کا اہتمام سماجی تنظیم بلومزبری پاکستان نے کیا تھا.اس موقع پر حاضرین نے کھڑے ہو کر اقبال خان کا استقبال کیا اور ان کے عزم و حوصلے کی داد دی.

    یاد رہے کہ گذشتہ برس مشال خان کو عبدالولی خان یونیورسٹی میں ایک مشتعل ہجوم نے مبینہ توہین مذہب کے الزام میں تشدد کرکے ہلاک کر دیا تھا.

    خدارا! زینب کے والدین کے ساتھ انصاف کریں اور قاتلوں کو سزا تک پہنچائیں: والد مشال‌ خان

    انھوں نے کہا کہ موت سے پہلے مشال نے کہا تھا کہ تم میرے وجود کو مار سکتے ہو لیکن میری فکر، نظریے اور شعور کو نہیں مار سکتے۔ انھوں نے اپنےبیٹے سے متعلق کہا کہ مشال صوفی سوچ کا حامل علم دوست اور کتاب دوست انسان تھا۔

    لیکچر میں‌ مشال کے والد نے باچا خان کی زندگی اور فلسفے پر بھی روشنی ڈالی اور ان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کا ذکر کیا. ان کا کہنا تھا کہ باچا خان کے خدائی خدمتگاروں کے پاس کوئی ہتھیار نہیں، فقط عدم تشدد کا فلسفہ تھا۔

    یاد رہے کہ مشال خان کو 13اپریل 2017 کو مشتعل ہجوم نے فیس بک پر توہین آمیز مواد نشر کرنے کے مبینہ الزام پر قتل کر دیا تھا. اس واقعے پر شدید عوامی ردعمل آیا اور تحقیقات کا آغاز کیا گیا. پولیس کو توہین مذہب کے شواہد نہیں‌ ملے اور حملے کو جامعہ کی انتظامیہ ہر تنقید کا ردعمل قرار دیا گیا.اس واقعہ کے بعد 45 افراد حراست میں لیا گیا تھا.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • برطانوی حکومت کا اسکول میں حجاب اور روزے رکھنے پر پابندی کا فیصلہ

    برطانوی حکومت کا اسکول میں حجاب اور روزے رکھنے پر پابندی کا فیصلہ

    لندن : برطانوی حکومت کے زیر انتظام ایک اسکول میں مسلمان طالبات کے حجاب پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ مسلمان طلبا و طالبات کے ماہ رمضان میں روزہ رکھنے پر بھی پابندی ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق مذکورہ پابندیاں مشرقی لندن میں واقع سینٹ اسٹیفن اسکول میں عائد کی گئی ہے جس کی فنڈنگ ریاست کرتی ہے اور یہ برطانیہ کا پہلا اسکول ہے جہاں حجاب پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

    بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسکول نے 2016 میں آٹھ سال سے کم عمر کی طالبات پر حجاب لینے پر پابندی عائد کی تھی جب کہ رواں سال پابندی میں اضافہ کرتے ہوئے 11 سال سے کم عمر طالبات کے حجاب پہننے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    برطانوی حکومت نے اسکول انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں حجاب لینے اور رمضان کے روزے رکھنے پر پابندی کے قانون کی پاسداری کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سخت اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔

    دوسری جانب اسکول کی پرنسپل نے حکومت سے قانون میں نرمی برتنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں زیادہ تر پاکستانی ، بھارتی اور بنگلہ دیشی طلبا و طالبات زیرتعلیم ہیں جن کے کلچر میں حجاب لینا خصوصی اہمیت رکھتا ہے جس سے روکنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہوسکتا ہے۔

    برطانوی محکمہ تعلیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ہر اسکول کا انفرادی حق ہے کہ وہ روزے اور وہ حجاب لینے سے متعلق پالیسی مرتب کرنے میں مکمل آزاد ہیں البتہ یہ پالیسی محکمہ تعلیم کی جانب سے یونیفارم کے لیے وضع کی پالیسی کے زیر اثر ہونا چاہیئے جس کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جا سکتا ہے۔

    خیال رہے دہشت گردی کے واقعات اور انتہا پسندی کے رجحان کا الزام لگا کر مسلمان کو پوری دنیا میں متنازعہ قوانین ذریعے عتاب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مسلمان خواتین کے ذبردستی حجاب اتارنے کے تکلیف دہ واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • لندن، سگریٹ نہ دینے پر نوجوانوں نے دکاندار کو قتل کردیا

    لندن، سگریٹ نہ دینے پر نوجوانوں نے دکاندار کو قتل کردیا

    لندن : نوجوانوں کے گروہ نے سگریٹ فروخت نہ کرنے پر ہندوستانی دکاندار کو قتل کردیا، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قتل کی تحقیقات کرنے والی اسکارٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے گزشتہ شب ایک 16 سالہ نوجوان کو ہندوستانی دکاندار کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر عدالت میں پیش کردیا۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کے حکام نے عدالت میں بتایا کہ 49 سالہ وجے پٹیل کو ان کی دکان واقع مل ہل کے باہر نوجوانوں کے گروہ نے محض اس وجہ سے قتل کردیا کیوں اُس نے نوجوانوں کو سگریٹ دینے سے منع کردیا تھا۔

    وجے پٹیل نے نوجوانوں کو کہا کہ تم لوگوں کی عمر 16 سال سے کم ہے اس لیے قانوناً تمباکو نوشی یا دیگر نشہ آور چیزیں میں آپ کو فروخت نہیں کرسکتا تاہم نوجوان بہ ضد تھے کہ اُن کی عمر 18 سال ہے اس لیے انہیں تمباکو پیپرز فروخت کی جائے۔

    میٹ پولیس کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قتل میں ملوث دیگر تین ملزمان کی تلاش جاری ہے جنہیں گرفتار ملزم سے کی گئی تفتیش کی روشنی میں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ دو بچوں کے والد وجے پٹیل کو ہفتے کی شب زخمی کیا گیا تھا جنہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پیر کے روز خالق حقیقی کے پاس بسے۔

    وجے پٹیل اپنی دکان کے قریب واقع ایک ہاسٹل میں رہائش پذیر تھے اور وہ 2006 میں اپنے اہل خانہ کو بہتر اور خوشحال مستقبل دینے کے لیے بھارت سے برطانیہ منتقل ہوئے تھے۔

  • لندن، پرواز میں تاخیر، مسافر کا انوکھا احتجاج

    لندن، پرواز میں تاخیر، مسافر کا انوکھا احتجاج

    لندن : اسپین جانے والی پرواز میں مسلسل تاخیر سے پریشان مسافر احتجاجاً طیارے کے ایک بازو پر چڑھ گیا جسے پولیس نے آدھے گھنٹے بعد حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئرلیند کی نجی ایئر لائن کی پرواز کے دوران یہ انوکھا واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلائٹ کے ایک گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مضطرب مسافر نے جہاز کے بازو پر بیٹھ کر سفر کرنے کا اعلان کیا۔

    تمام مسافروں کے طیارے میں داخل ہونے کے باوجود پرواز میں‌ ایک گھنٹہ تاخیر ہوئی تو غصے سے بپھرا مسافر دروازہ کھول کر طیارے کے ایک بازو پر جا بیٹھا اور احتجاجاً چلانے لگا کہ میں اسی طرح سفر طے کروں گا جس پر ایئرپورٹ پولیس نے مذکورہ مسافر کو حراست میں لے کر پرواز کو اڑان بھرنے کی اجازت دی۔

    ذرائع کے مطابق ریان ایئر کی پرواز لندن سے اسپین جارہی ہے کہ 57 سالہ پولینڈ کے رہائشی کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر طیارے کے ایک پر پر چڑھ گیا ، انتظامیہ کے بار بار کہنے پر وہ واپس طیارے میں بیٹھنے کو تیار نہیں ہوا جس کے بعد پولیس نے مسافر کو حراست میں لے لیا۔

    مسافر کا کہنا تھا کہ وہ فلائٹ کی مسلسل تاخیر کے باعث پریشان ہوگیا تھا اور غصے میں آکر اس نے یہ اقدام اُٹھایا جس کا مقصد احتجاج کر کے اپنی تکلیف سے متعلقہ ادارے کے ذمہ داروں کو آگاہ کرنا تھا۔

  • نوازلیگ واضح طور پر دو گروپوں میں تقسیم ہوگئی

    نوازلیگ واضح طور پر دو گروپوں میں تقسیم ہوگئی

    لندن : نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اختلافات کی خلیج گہری ہورہی ہے، شریف برادران کے حامیوں کی رائے الگ الگ ہے، ایک جانب مایوسی جبکہ دوسری طرف خوش فہمی عروج پر ہے، مسلم لیگ نواز واضح طور پر دو گروپوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے نوازکیمپ اورشہباز کیمپ کے اختلافات پر مبنی رپورٹ شائع کردی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شریف برادران میں اختلافات کی خلیج گہری ہوتی جارہی ہے،دونوں کے کیمپوں کی رائے الگ الگ ہے۔

    رائے اور سیاسی حکمت عملی کے لحاظ سے مسلم لیگ نواز واضح طور پر دو گروپوں میں تقسیم ہو چکی ہے، نواز اور شہباز شریف کے قریب سمجھے جانے والوں کی سوچ میں فرق بہت واضح دکھائی دے رہا ہے۔

    نواز شریف کے قریبی ساتھی موجودہ حالات میں مایوس دکھائی دیتے ہیں انہیں آئندہ عام انتخابات ہونے کا بھی یقین نہیں ہے بلکہ وہ تو مارچ میں ہونے والے سینیٹ کے انتخابات کا ہونا بھی غیر یقینی قراردے رہے ہیں۔

    دوسری جانب شہباز شریف کیمپ میں ان کے آئندہ عام انتخابات میں وزیراعظم بننے کا یقین ظاہرکیا جارہا ہے، شہباز شریف سے قریب سمجھے جانے والے بعض رہنماؤں کاخیال ہے کہ نواز شریف نا اہل نہ بھی ہوتے تو بھی 2018 کے انتخابات میں وزارت عظمیٰ کا امیدوار شہباز شریف ہی کو بننا تھا۔


    مزید پڑھیں: پارٹی ساکھ کی بحالی کیلئے نواز لیگ کا امریکا سے مدد لینے کا فیصلہ، ذرائع


    شہبازشریف کیمپ کے لوگوں کو یقین ہے کہ ڈاکٹرطاہرالقادری اور ان کے ہمنواؤں کو بس اتنا ملے گا کہ ان کی سیاست اور ساکھ بنی رہے گی لیکن شریفوں کو جیل بھجوانے کےقصے پرانے ہوگئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • شہزادے ہیری اور میگھن مرکل کی منگنی کی تصاویر منظرعام پر

    شہزادے ہیری اور میگھن مرکل کی منگنی کی تصاویر منظرعام پر

    لندن : برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل کی منگنی کی تصاویرمنظرعام پر آگئیں، آئندہ سال 19 مئی کو یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق شاہی خاندان نے برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل کی منگنی کی تصاویر شائع کردیں۔

    برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل نے نیویارک کے مشہور فیشن فوٹوگرافر الیگزی لوبومرسکی سے اپنی منگنی کی تصویریں بنوائیں۔

    نیویارک کے مشہور فیشن فوٹوگرافرالیگزی لوبومرسکی لیڈی ڈیانا کی تصویروں کے لیے مشہور فوٹوگرافر ماریو ٹیسٹینو کے سابق اسسٹنٹ رہ چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 27 نومبر کو برطانوی شہزادے ہیری نے امریکی اداکارہ میگھن مارکل سے منگنی کی تھی۔


    لندن : شہزادہ ہیری کی امریکی اداکارہ میگھن مرکل سے منگنی


    شاہی خاندان کی جانب سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شہزادے ہیری اورمیگھن مرکل کی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں کی شادی دوہزاراٹھارہ کے موسم بہارمیں ہوگی۔

    یاد رہے کہ 2 دسمبر 2017 کو برطانوی شہزادے ہیری کی اپنی منگیترمیگھن مرکل کے ساتھ نوٹنگھم آمد پرعوام نے پرتپاک استقبال کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ملکی خوشحالی کےلیےکراچی کا امن ناگزیرہے‘ گورنرسندھ

    ملکی خوشحالی کےلیےکراچی کا امن ناگزیرہے‘ گورنرسندھ

    لندن : گورنرسندھ محمد زبیرنے کہا ہے کہ ملکی خوشحالی کے لیے کراچی کا امن ناگزیر ہے، رینجرز کےخصوصی اختیارات کے لیے پارلیمنٹ سے قانون پاس کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں گورنرسندھ محمد زبیر نے ہائی کمیشن استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امن کے لیے ایک سیاسی جماعت کوجبرسے روکنا پڑا کیونکہ اس کا سربراہ ملک ملک دشمن سرگرمیوں ملوث تھا۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کی سازش ناکام بنانے کا کریڈٹ بھی حکومت کو جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر کے خلا ف 2013 میں شروع ہونے آپریشن کے ثمرات مل رہے ہیں ، میرٹ پرکام کرتے ہوئے عوام کو امن اورسکون دیا۔

    گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ کراچی کا روشن مستقبل سی پیک سے جڑا ہوا ہے۔


    سال 2017 ، کراچی میں مختلف واقعات میں 429افراد کا قتل


    خیال رہے کہ کراچی جرائم کے انڈکس پر چھٹے نمبر سے بانوے نمبر پر توآ گیا لیکن یہ اس سال بھی ٹارگٹ کلنگ نہ رک سکی۔

    یاد رہے کہ سال 2017 میں 429 افراد کو مختلف واقعات میں قتل کیا گیا، جن میں 46 افراد کی ٹارگیٹ کلنگ بھی شامل ہے، جبکہ گزشتہ سال قتل ہونے والوں کی تعداد 504تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کافی کے شوقین افراد کیلئے ’سیلفیسینو‘ متعارف

    کافی کے شوقین افراد کیلئے ’سیلفیسینو‘ متعارف

    لندن : کافی دنیا میں سب سے زیادہ پیا جانے والا اور پسندیدہ مشروب ہے اور موسم سرما میں کافی کے استعمال میں غیر معمولی طور پر اضافہ ہوجاتا ہے لیکن اب موبائل کی سیلفی کو بھول جائیں اور سیلفیسینو انجوئے کریں یعنی سیلفی والی کافی پیئے۔

    تفصیلات کے مطابق سیلفی کا شوق دنیا بھر میں پھیل گیا ہے اور لوگ طرح طرح سے سیلفیاں تیار کررہے ہیں ، دنیا بھر میں سیلفی کا شوقین افراد کی وجہ سے سیلفیوں کے انداز بدل گئے ہیں، اب منفرد انداز میں کافی پئیں۔

    لندن میں ایک کیفے نے گاہکوں کو متوجہ کرنے کیلئے ایسی کافی متعارف کرادی، جس میں کیفے تھری ڈی پرنٹر کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو ان کی سیلفی والی منفرد کافی بنا کرپیش کرتا ہے۔

    گاہک اپنی مرضی کی کافی جن میں کیپی چینو، چاکلیٹ،موکا، لاتے،بلیک کافی اور کولڈ کافی وغیرہ شامل ہیں سے محظوظ ہو سکتا ہے۔

    صرف ساڑے سات ڈالر کے عوض کافی پر اپنی تصویر بنوائیں، کیفے کی انتظامیہ کی جانب سے پہلے موبائل فون سے گاہک کی سیلفی لی جاتی ہے پھرپرنٹر کے ذریعے اسے کپ میں منتقل کیا جاتا ہے۔

    کیفے انتطامیہ کا کہنا ہے کہ اچھی کافی توہر جگہ مل جاتی ہے لیکن اپنی تصویر والی کافی پینے کااپنا ہی مزہ ہے۔

    یہ کیفے سیلفیسینو فراہم کرنے کے لئے یورپ کا پہلا مقام بن گیا ہے، ہفتہ سے اب تک 400 سے زائد کافی کے کپ فروخت کئے جا چکے ہیں جبکہ اس سلسلے میں ہیش ٹیگ "سیلسیفینو” بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نا اہل وزیراعظم نوازشریف لاہورپہنچ گئے

    نا اہل وزیراعظم نوازشریف لاہورپہنچ گئے

    لاہور: نا اہل سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نوازشریف لندن سے لاہور پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نا اہل سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نوازشریف لندن سے پی آئی اے کی پرواز پی کے758 سے لاہور پہنچ گئے۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی لاہور پہنچیں ہیں۔

    خیال رہے کہ احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز کی سماعت کے سلسلے میں نا اہل وزیراعظم نوازشریف کو حاضری سے ایک ہفتے کے لیے اسثنیٰ دیا تھا جس کے بعد وہ لندن روانہ ہوگئے تھے۔


    عمران خان نااہلی کیس: نواز شریف نے ملک گیرتحریک چلانے کا اعلان کردیا


    یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق نااہل وزیر اعظم میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ کل کے فیصلے نے ہماری بات سچ ثابت کردی، فیصلے کے خلاف ملک میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے۔


    شریف خاندان کےخلاف نیب ریفرنسزکی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی


    ‌واضح رہے کہ 11 دسمبرکو احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن(ر) صفدرکوطلب کیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔