Tag: لندن

  • عمران خان نااہلی کیس: نواز شریف نے ملک گیرتحریک چلانے کا اعلان کردیا

    عمران خان نااہلی کیس: نواز شریف نے ملک گیرتحریک چلانے کا اعلان کردیا

    لندن : سابق نااہل وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کل کے فیصلے نے ہماری بات سچ ثابت کردی، فیصلے کے خلاف ملک میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے، آف شور کمپنی والے کو چھوڑ دیا گیا، یہ کہاں کاانصاف ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں اپنی رہائش گاہ سے وطن واپسی کے لئے ائیر پورٹ روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اپنی گفتگو میں نوازشریف نے ایک بار پھر عدلیہ پر شدید تنقید کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کل کے فیصلے نے ہماری بات سچ ثابت کردی، میری خیالی تنخواہ کو اثاثہ مان لیا گیا، عمران خان کی ایسی ویڈیوز موجود ہیں جس میں انہوں نے خود آف شوزکمپنی کا اعتراف کیا۔

    عمران خان نے پٹیشن دی اور گھر بیٹھ گئے، ہمارے معاملے میں بینچ وکیل بن گیا تھا، اب یہ سودا نہیں بکے گا، آف شور کمپنی تسلیم کرنے والے کو چھوڑ دیا جاتا ہے، وزیر اعظم کو اقامے پر نکال دیا جاتا ہے، یہ کہاں کا انصاف ہے؟

    انہوں نے کہا کہ میں نے کہا بھی تھا کہ عمران،جہانگیر کے خلاف مقدمے میں مجھے نااہل کردیا جائے گا، پورا بینچ عمران خان کی صفائی دے رہا ہے، بینچ نے عمران خان کی طرف سے میرے خلاف مقدمہ لڑا.

    ان کیلئے انصاف کے تقاضے اور ہمارے لیے اور ہیں، عمران خان کی کمپنی اثاثہ نہیں تھی اور میری تنخواہ اثاثہ تھی، جو نظریہ ضرورت شروع ہوا اس کا انجام آنے والا ہے، اب انصاف کے دو ترازو نہیں چلیں گے۔

    نااہل سابق وزیراعظم نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ کل کا فیصلہ اپنے منہ سے خود بول رہا ہے، مجھے کہا جا رہا ہے کہ تنخواہ نہیں لی، اس فیصلے کے خلاف ملک میں بھرپور تحریک چلائیں گے، جو قیمت ادا کرنی ہوگی ادا کروں گا، اب یہ سلسلہ مزید آگےبڑھنے نہیں دوں گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • برطانیہ میں ہزاروں افراد کا پانی بند

    برطانیہ میں ہزاروں افراد کا پانی بند

    لندن: برطانیہ کے ایک قصبے ٹوئسبری میں پانی کی مرکزی پائپ لائن پھٹنے کے باعث ہزاروں گھروں کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پھٹنے والی مرکزی پائپ لائن کی مرمت جاری ہے تاہم ورکرز کا کہنا ہے کہ یہ ایک مشکل کام ہے۔

    قصبے کے رہائشیوں کو پانی کی عارضی فراہم کے لیے تیسرا پوائنٹ نصب کردیا گیا ہے جہاں سے لوگ بوتلوں میں بھرا ہوا پانی اٹھا کر لے جاسکتے ہیں۔

    قصبے کی واٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ پائپ لائن جمعے کی صبح پھٹی تھی۔ فی الحال کچھ کہا نہیں جاسکتا کہ یہ کب تک درست ہوسکے گی۔

    پائپ کی مرمت کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ پائپ پھٹنے سے مذکورہ مقام پر کئی انچ تک پانی کھڑا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے مرمت کے کام میں شدید مشکل پیش آرہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نااہل وزیراعظم نوازشریف کل لاہورپہنچیں گے

    نااہل وزیراعظم نوازشریف کل لاہورپہنچیں گے

    لاہور: نا اہل سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نوازشریف کل لندن سے وطن واپس پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نا اہل سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نوازشریف کل لندن سےلاہور پہنچیں گے۔

    نوازشریف کے ساتھ ان کی صاحبزادی مریم نواز اور نواسی ماہ نورصفدربھی آئیں گی۔

    اے آروائی نیوز نے نوازشریف کی ٹکٹ کی کاپی حاصل کرلی، نوازشریف پی آئی اے کی پرواز پی کے758 سے صبح 8 بجے لاہورپہنچیں گے۔

    خیال رہے کہ احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز کی سماعت کے سلسلے میں نا اہل وزیراعظم نوازشریف کو حاضری سے ایک ہفتے کے لیے اسثنیٰ دیا تھا جس کے بعد وہ لندن روانہ ہوگئے تھے۔


    شریف خاندان کےخلاف نیب ریفرنسزکی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی


    یاد رہے کہ 11 دسمبرکو احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن(ر) صفدرکوطلب کرلیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لندن میں دنیا کا مہنگا ترین سفارت خانہ

    لندن میں دنیا کا مہنگا ترین سفارت خانہ

    لندن: برطانیہ میں دنیا کا مہنگا ترین، پرتعیش  سفارت خانہ تیار کر لیا گیا ، جس کا افتتاح صدر ٹرمپ فروری میں کریں گے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا نے برطانیہ میں دنیا کا مہنگا ترین مہنگا ترین،   پرتعیش اور  جدید خصوصیات کا حامل سفارت خانہ بنا ڈالا ، جس پر ایک ارب ڈالر لاگت آئی اور مکمل ہونے میں 4 سال کا عرصہ لگا۔

    یہ سفارت خانہ لندن کے علاقے ’نائن المز‘ میں تعمیر کیا گیا ہے، دریائے ٹیمز کے کنارے واقع 12منزلہ عمارت کی بناوٹ میں جدید تقاضوں کو ذہن میں رکھا گیا ہے ۔

     

     

    عمارت کو ماحول دوست بنانے کے لیے اس کی ہر منزل کو درختوں سے سجایا گیا ہے، جس کا مقصد ایک خوشگوار  ماحول پیدا کرنا ہے۔

     

    حفاظتی اقدامات کے پیش نظر عمارت کے بیریئرز کے ڈیزائن میں قدرتی رکاوٹوں مثلا ٹیرسڈ باغات، گلیوں اور دیگر جدید اسالیب کا استعمال کیا گیا ہے۔

    امریکہ کے نئے سفارتخانے میں ویزا اور دیگر امور کے لیے روزانہ1ہزار افراد کی آمد متوقع ہے جبکہ اس عمارت میں8 سو افراد کام کریں گے

    امریکی صدرٹرمپ فروری میں دورہ برطانیہ میں نئے سفارت خانے کا افتتاح کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لندن، پڑوسی بچوں کا شور شرابہ، خاتون عدالت پہنچ گئیں

    لندن، پڑوسی بچوں کا شور شرابہ، خاتون عدالت پہنچ گئیں

    لندن : ہمسائیوں کے بچوں کے شور شرابے سے پریشان برطانوی خاتون نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے فلیٹ خالی کرانے کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق مغربی لندن کے علاقے کینسنگٹن کی 38 سالہ رہائشی خاتون سرویناز فولادی کینسگٹن نے اپنی درخواست میں مقامی عدالت کو بتایا کہ مجھے صبح نو بجے چاک و چوبند اور بیدار رہنے کے لیے چاکلیٹ کھانی پڑتی ہے کیوں کہ ہمسائے کے بچے رات بھر دھما چوکڑی مچائے رکھتے ہیں جس سے میں پوری نیند نہیں لے پاتی۔

    انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ مجھے اس اذیت کا سامنا گزشتہ سات سال ہے اور اب یہ ناقابل برداشت حد تک بڑھ چکا ہے کیوں پانچویں منزل کے رہائشی الکریمی خاندان کے بچے چھت پر کودتے رہتے ہیں جس سے بہت شور برپا ہوتا ہے۔

    فولادی کا کہنا تھا کہ بچے گھر کو کھیل کا میدان تصور کرتے ہیں اور جس طرح میدان میں اچھل کود کی جاتی ہے اسی طرح تمام رات غل غپاڑہ کرتے رہتے ہیں جس کےباعث میں سو نہیں پاتی ہوں۔

     

    تاہم جواباً الکریمی خاندان کا اپنے وکلاء کے ذریعے عدالت میں کہنا تھا کہ فولادی حساس خاتون ہیں جو اپنی والدہ کے ہمراہ تنہا فلیٹ میں قیام پذیر ہیں شاید اسی لیے انہیں معمول کے شور شرابے کی عادت نہیں اور وہ اسے غیر معمولی سمجھ رہی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مس فولادی معمولی آوازوں کو ریکارڈ کر کے جان بوجھ کر دیگر ہمساؤں کو عدالت کھینچتی ہیں جب کہ بچوں کا شور شرابہ معمولی نوعیت کا ہوتا ہے اور شاید زیادہ آوزایں آنے کا سبب حال ہی میں کی گئی فلیٹ کی تزئین و آرائش ہو جس میں معیار کا خیال نہیں رکھا گیا ہو۔

    درخواست گزار سرویناز فولادی نے بتایا کہ میں 12 سال کی تھی جب ایران سے لندن آئیں اور آج میں 38 سال کی ہوں اور ایک بہترین کیریر رکھتی ہوں اس لیے یہ ممکن نہیں کہ میں معمولی چیز کو بڑھا چڑھا کر پیش کروں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم  ترکی کے بعد لندن پہنچ گئے، نوازشریف سے ملاقات کریں گے

    وزیراعظم ترکی کے بعد لندن پہنچ گئے، نوازشریف سے ملاقات کریں گے

    لندن : وزیراعظم شاہدخاقان عباسی دورہ ترکی کےبعد لندن پہنچ گئے، جہاں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم خصوصی طیارے کے ذریعےلندن کےلوٹن ایئرپورٹ پرپہنچے، وزیراعظم لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لندن میں شوکت عزیز کے گھر گئے اور بیٹے کے انتقال پر تعزیت کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ شہباز شریف اور وزیرخارجہ خواجہ آصف بھی وزیراعظم کےہمراہ تھے۔


    مزید پڑھیں : آزاد فلسطینی ریاست کے لیے مسلم ممالک کو جدوجہد کرنا ہوگی، شاہد خاقان


    گذشتہ روز او آئی سی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ القدس شریف سے متعلق آج غیر معمولی وقت ہے، امریکا کا یروشلم کو اسرائیلی دارالخلافہ تسلیم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    وزیر اعظم پاکستان نے ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا تھا کہ امریکادوریاستی حل کادوبارہ اعادہ کرے۔

    شاہد خاقان عباسی نے حکومت اور فلسطینی عوام کے ساتھ غیر مشروط حمایت کا اعلان بھی کیا۔

    واضح رہے کہ ٹرمپ نے 6 دسمبر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے یروشیلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارت خانے کو منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دھرنوں سے گھبرانے والے نہیں، یہ بھی سیاست کا حصہ ہیں ‘خواجہ آصف

    دھرنوں سے گھبرانے والے نہیں، یہ بھی سیاست کا حصہ ہیں ‘خواجہ آصف

    لندن: وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت اوراسمبلیاں مدت پوری کریں گی، دھرنوں سے گھبرانے والے نہیں، یہ بھی سیاست کا حصہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کے حالات بہتر ہیں جبکہ حکومت اپنے ایجنڈے کا زیادہ تر حصہ پورا کرچکی ہے۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے غیر مستحکم ہونے کے تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حالات بہترہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا الائنس بنانا اور مخالفت کرنا ان کا حق ہے، ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ ملک میں 80 کی دہائی میں افغان جنگ کی وجہ سے مذہبی شدت پسندی بڑھی، پاک فوج کی قربانیوں کی وجہ سے ملک میں امن قائم ہوا۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ ثالثی کا کردار ادا کرنا کوئی تشویش کی بات نہیں ہے، مذہبی انتہاپسندی کواعتدال پسندی میں تبدیل کریں گے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ لندن میں آفیشل میٹنگ کے لیے جہاں سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپیکرقومی اسمبلی نے اپنے بیان میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ اسمبلی مدت پوری نہ کرسکے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نیب ٹیم شریف خاندان کیخلاف مزیدثبوت اکھٹے کرنے کیلئے لندن پہنچ گئی

    نیب ٹیم شریف خاندان کیخلاف مزیدثبوت اکھٹے کرنے کیلئے لندن پہنچ گئی

    اسلام آباد : شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کے معاملہ پر نیب لاہور کی دو رکنی ٹیم لندن پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کا معاملہ نیب لاہور کی دو رکنی ٹیم لندن پہنچ گئی، تحقیقاتی ٹیم ایک ہفتہ لندن میں قیام کرے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم کی جانب سے کرپشن ریفرنسز سے متعلق مزیدثبوت جمع کیے جائیں گے، نیب افسر لندن فلیٹس اور فلیگ شپ کمپنیز کے حوالے سے دستاویزات تلاش کریں گے۔

    جس کے بعد نئے ثبوت ثبوتوں کی بنیاد پر احتساب عدالت میں ضمنی ریفرنس بھی دائر کیا جا سکتا ہے۔

    نیب کی ٹیم شریف فیملی کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کیلئے لندن میں گورنمنٹ اور پرائیویٹ اداروں کے علاوہ مختلف افراد سے ملاقات کرے گی۔

    اس سے قبل نیب کی ٹیم نے دبئی، سعودی عرب اور لندن سے شریف خاندان کے خلاف مزید تصدیق شدہ دستاویزات حاصل کرلیں جن میں یو اے ای حکومت نے گلف اسٹیل فروخت کرنے کے دعویٰ کو جھوٹا قرار دیا تھا۔


    مزید پڑھیں : نیب کو شریف خاندان کے غیر قانونی اثاثوں کی تصدیق شدہ دستاویزات حاصل


    یاد رہے کہ احتساب عدالت شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز میں سابق وزیراعظم کے بیٹوں حسن اورحسین نواز کو اشتہاری قرار دے چکی ہے اور ناقابل ضمانت وارنٹ جاتی کئے ہوئے ہیں ۔

    خیال رہے پاناما کیس میں نیب کو بھیجے گئے ریفرنسسز کی سماعت جاری ہے جہاں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر پیش ہو چکے ہیں جب کہ حسین و حسن نواز تاحال لندن میں مقیم ہیں۔

    یاد رہے کہ 19 اکتوبر کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر فرد جرم عائد کی تھی جبکہ اسی روز عزیزیہ اسٹیل ریفرنس میں بھی نواز شریف پر فرد جرم عائد کردی گئی تھی۔

    بعد ازاں عدالت کا وقت ختم ہونے کے باعث اس سے اگلے روز 20 اکتوبر کو  فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بھی نامزد ملزم نواز شریف پر فرد جرم عائد کردی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ کہ لندن فلیٹس سے متعلق ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ان کے دونوں بیٹے حسن اور حسین نواز، مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کوملزم نامزد کیا گیا دیگر دو ریفرنسز العزیزیہ اسٹیل ملزجدہ اور آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز میں نوازشریف سمیت ان کے دونوں صاحبزادوں کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نیب ریفرنسز انتقام ہیں، ایسے احتساب کونہیں مانتا، نوازشریف

    نیب ریفرنسز انتقام ہیں، ایسے احتساب کونہیں مانتا، نوازشریف

    لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 2013 سے ہم نے دھرنے ہی دیکھے ہیں ایک اور دھرنا صحیح لیکن ہم ملک میں تعمیر اور ترقی کے سفر پر توجہ مرکوز رکھیں گے, اب سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد دیگر کمیشن کی رپورٹس بھی جاری کرنے کا حکم دیا جائے.

    وہ لندن آمد پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا، سڑکوں کا جال بچھایا، اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی بہتر بنائی، کراچی کی رونقیں بحال کیں، بلوچستان میں رٹ بحال کی اور ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا شاید انہی کامیابیوں کی وجہ سے مجھے نااہل قرار دے دیا گیا.

    انہوں نے کہا کہ صرف منتخب وزیراعظم کا گلا دبوچ لیا جاتا ہے کسی اور کا گلا بھی پکڑو، جب دل چاہتا ہے منتخب وزیراعظم کو جیل میں ڈال دیتے ہیں تو کبھی ملک بدرکردیتے ہیں آخر یہ کیا طریقہ ہے؟ میں ایسے احتساب کو نہیں مانتا.

    سپریم کورٹ سے نااہل قرار دیئے گئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ 70 سال سے پاکستان میں کیا مذاق ہو رہا ہے؟ ججز کے فیصلے سے پاکستان میں عدم استحکام پیدا ہو گیا ہے تاہم قوم تک سب باتیں پہنچ رہی ہیں اور قوم سارے معاملات دیکھ رہی ہے.

    نوازشریف نے کہا کہ افسوس ہے بہت محنت کر کے ملک کے معاملات ٹھیک کئے تھے اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا تھا لیکن اب پھر سے دہشت گردی سر اٹھانا شروع ہوگئی ہے، دہشت گردی کے خاتمے کا یہ صلہ ملا کہ مجھے نا اہل کردیا گیا اور میرےبچوں پربھی مقدمات بنا دیے گئے.

    انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں منتخب وزیراعظم کے ساتھ ناروا سلوک ہو رہا ہے کہ ہر کوئی آ کر وزیراعظم کو زیر کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، حب الوطنی کا تقاضہ ہے کہ آئین اور قانون پر کوئی سمجھوتہ نہ کروں اس لیے ملک میں ہرچیز کھل کرسامنے آنے کا وقت آرہا ہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ کے احترام پرسمجھوتا نہیں کروں گا کیا عدالتیں اس لئے بنائی جاتی ہیں کہ ڈکٹیٹرز کو ہار پہنائیں اور ہر مارشل لا کو قانونی قرار دیا جائے جب کہ ایسا کوئی قانون موجود ہی نہیں ہے لیکن نظریہ ضرورت ایجاد کرلیا گیا ہے.

    نواز شریف نے کہا کہ کسی کو پاکستان کو جہنم بنانے کی اجازت نہیں دیں گے جس کے لیے میں اپنا کردار ادا کروں گا اور قربانی بھی دیتے ہوئے کروڑوں عوام کےساتھ مل کرپاکستان کو دلدل سے باہرنکالوں گا، اگر مجھ سے نہیں بنتی تو کسی دوسرے سے بھی کیوں نہیں بنتی ہیں؟

  • نااہل وزیراعظم نوازشریف لندن روانہ

    نااہل وزیراعظم نوازشریف لندن روانہ

    لاہور: نا اہل وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نا اہل سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف مریم نواز کے ہمراہ براستہ دوحہ لندن روانہ ہوگئے۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف لندن میں5 روز قیام کریں گے جہاں وہ لندن میں زیرعلاج اہلیہ کلثوم نواز کی تیماداری کریں گے۔ نوازشریف کے ہمراہ مریم نواز اور ان کی بیٹی بھی روانہ ہوگئیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ایک ہفتے کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی تھی۔

    عدالت نے مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست میں ردوبدل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کا استثنیٰ 15 دسمبر تک برقرار رکھا تھا۔


    حا لات جوبھی ہوں مقابلہ کروں گا‘ نوازشریف


    یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پنجاب ہاؤس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نااہل وزیراعظم نوازشریف نے کہا تھا کہ حالات جو بھی ہوں مقابلہ کروں گا ملک چھوڑ کرجانے والا نہیں ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔