Tag: لندن

  • نا اہل وزیراعظم نوازشریف لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے

    نا اہل وزیراعظم نوازشریف لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے

    ریاض : نا اہل سابق وزیراعظم نوازشریف لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے جہاں وہ دو روز قیام کے بعد پاکستان آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سربراہ اور نااہل وزیراعظم نوازشریف لندن سے دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں وہ جدہ میں مقیم اپنی والدہ سے ملاقات کرنے کے علاوہ ان کے ساتھ عمرہ ادا کرنے کے لیے مکہ مکرمہ جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے دو روزہ سعودی عرب کے دورے کے دوران ان کی اعلیٰ سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

    خیال رہے کہ نا اہل وزیراعظم کے شیڈول میں گزشتہ روز یہ تبدیلی کی گئی، اس سے قبل نوازشریف کا 24 اکتوبر کو پاکستان واپس پہنچنا طے تھا۔


    پاکستان میں انصاف نہیں بلکہ انصاف کا خون ہو رہا ہے، نواز شریف


    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے سوال کیا تھا کہ کیا احتساب اس طرح ہوتا ہے؟ کیا آپ لوگوں کو احتساب ہوتا نظر آتا ہے ؟ یہ انصاف کا خون ہورہا ہے اور حقائق کو پیروں تلے روندا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے رواں ماہ 5 اکتوبر کو لندن روانہ ہوئے تھے، ان کی ٹکٹ پرواپسی کی تاریخ چارجنوری دو ہزاراٹھارہ لکھی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ختم نبوتﷺ کا معاملہ آئین کا حصہ بن کرہمیشہ کیلئے طے ہوگیا، نوازشریف

    ختم نبوتﷺ کا معاملہ آئین کا حصہ بن کرہمیشہ کیلئے طے ہوگیا، نوازشریف

    لندن : سابق نااہل وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ختم نبوتﷺ کا معاملہ ہمارےآئین کا اٹوٹ حصہ بن کر اب ہمیشہ کے لیے طے ہوچکا ہے، ملک میں اقلیتوں کو جان و مال سمیت بنیادی حقوق کا مکمل تحفظ حاصل ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، نواز شریف نے کہا کہ ختم نبوتﷺ پر مکمل اورغیر متزلزل ایمان جزو اسلام ہے۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تمام حقوق آئین واسلامی تعلیمات کےمطابق حاصل ہیں، اس معاملے پرمنفی اظہارخیال ن لیگ نظریے اور اس کی پالیسی سےتعلق نہیں رکھتا، ہم نے مذہب اور عقیدے کی تفریق کے بغیر اقلیتوں کے حقوق کو یقینی بنایا، مذہبی اور سماجی آزادی سے انحراف کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کےعوام نے مجھےتین بار ملک کا وزیراعظم منتخب کیا، تینوں بار زبان اور رنگ ونسل کی تفریق کے بغیرعوام کی خدمت کی، مسلم لیگ ن کو بانی پاکستان کی جماعت ہونے کا اعزازحاصل ہے۔


    مزید پڑھیں: نواز شریف کی پارٹی صدارت اور الیکشن ایکٹ کے خلاف عبوری حکم نامہ جاری


    بابائے قوم نے پاکستان کے تمام طبقوں کو مذہبی و سماجی آزادی کی ضمانت دی تھی ،مذہبی اور سماجی آزادی کو یقینی بنانا اب ایک آئینی تقاضہ ہے۔

  • ہم وطن جارہے ہیں،عدالتوں میں پیش ہوں گے‘ مریم نواز

    ہم وطن جارہے ہیں،عدالتوں میں پیش ہوں گے‘ مریم نواز

    لندن : سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکا کہنا ہے کہ آئین اورقانون کے احترام میں وطن واپس جارہے ہیں،عدالتوں میں پیش ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پاکستان روانگی سے قبل لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا جانتی ہے ہمارےساتھ جوہورہا ہے وہ احتساب نہیں انتقام ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ سیاست آج بھی نوازشریف کے گرد گھوم رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب دامن صاف ہوتا ہے تو کہیں بھی جانے سے نہیں گھبراتے،عدالت میں پیش ہوں گے اور نظام عدل کو آزمائیں گے۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی نے کہا کہ حسن اور حسین نواز واپسی سے متعلق اپنا فیصلہ خود بتائیں گے۔

    خیال رہے کہ مریم نواز آج اپنے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ہمراہ لندن سے وطن واپس پہنچیں گی۔

    یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 9 اکتوبر کو سابق وزیراعظم نوازشریف، حسن، حسین نواز، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو طلب کررکھا ہے۔


    احتساب عدالت میں نوازشریف کے بچوں کےناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری


    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 2 اکتوبر کو سابق وزیراعظم نوازشریف پر نیب کے تین ریفرنسز میں فرد جرم کا معاملہ موخر کرتے ہوئے حسن ، حسین ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پٹیشن پاناما کی، فیصلہ اقاما پر، مریم نوازکےٹوئٹ میں عدالت پرطنز

    پٹیشن پاناما کی، فیصلہ اقاما پر، مریم نوازکےٹوئٹ میں عدالت پرطنز

    لندن : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اعلیٰ عدلیہ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو نکالنےکیلئے پٹیشن پاناماکی، فیصلہ اقاما پر، انہوں نے کہا کہ آج ثابت ہوگیا کہ نوازشریف کے پیچھے پوری پارٹی متحد ہوکر کھڑی ہے۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ پیغام میں کہی،تفصیلات کے مطابق مریم نواز جو آج کل ٹوئٹر کے محاذ پر کافی سرگرم دکھائی دیتی ہیں۔

    انہوں نے سپریم کورٹ پر کھل کر طنز کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کے موقع پر اعلی عدلیہ کے ججز اور اکرم شیخ کے درمیان ہونے والی گفتگو کے اسکرین شاٹس لگائے ہیں۔

    جس میں لکھا ہے کہ ’’جس تناظرمیں بات ہوئی اسی تناظرمیں پڑھیں،چیف جسٹس‘‘ جس کے جواب مریم نواز نے لکھا کہ ’’جی! جیسے پاناما کے تناظر میں اقاما پر نااہلی،‘‘

    ایک اور ٹوئٹ میں دکھایا گیا کہ ’’جوآپ کہہ رہے ہیں وہ آپ کی پٹیشن میں نہیں،چیف جسٹس کےریمارکس‘‘ جس پر انہوں نے لکھا کہ ’’لیکن نوازشریف کو نکالنے کیلئےپٹیشن پاناما کی، فیصلہ اقاما پر‘‘ کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر 6 اعشاریہ 5 فیصد رقم کی ٹریل ثابت نہ ہونا کوئی جرم نہیں تو نوازشریف کے ظاہر کردہ اثاثوں میں دس ہزار درہم کا اوسط کیوں نہیں نکالا گیا؟

    مریم نواز نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں نواز شریف کو مسلم لیگ کا بلامقابلہ صدر منتخب کرنے کے حوالے سے کہا کہ آج ثابت ہوگیا کہ نوازشریف کے پیچھے پارٹی متحد ہوکر کھڑی ہے۔

    نوازشریف کے پارٹی صدر بننے سے خوف میں مبتلا لوگوں کو تکلیف ہے، یہ تکلیف ان لوگوں کو ہے جن کا نون لیگ سےدور کا بھی تعلق نہیں ہے، نوازشریف کے مخالف ان کے چاہنے والوں کے آگے بےبس ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ کتنے بے بس ہیں کہ وہ نواز شریف کیخلاف کتنے ہی منصوبے بنا لیں مگر کامیاب نہیں ہوتے جبکہ وہ پاکستانی سیاست پر مسلسل راج کررہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو نکالنے کیلئےجمہوری آئین کو آمرکا آئین بنادیا گیا، ڈکٹیٹر کی بنائی ہوئی ایک شق ختم کرنے پرشور مچایا جارہا ہے۔

    دخل اندازی کرنیوالے پہلے اپنے پارٹی معاملات پرتوجہ دیں اور اپنی جماعت کو عوامی جماعت بنا کر دکھائیں۔

  • پانچواں ون ڈے: انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو9 وکٹوں سےشکست دے دی

    پانچواں ون ڈے: انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو9 وکٹوں سےشکست دے دی

    لندن : انگلینڈ نے ویسٹ انڈیزکو پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کرسیریز 0-4 سے اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نےپانچویں اور سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دیا جو انگلینڈ نے 38 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    انگلینڈ نے ہدف کے تعاقب میں اوپنر جیسن روئے اور جونی بیرسٹو نے 156 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا لیکن بد قسمتی سے وہ اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 96 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

    جونی بیرسٹو اور جو روٹ نے کامیابی سے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے38 اوورز میں جیت حاصل کی، جونی بیرسٹو نے 141 رنز بنائے جبکہ جوروٹ نے 46 رنزبنا ناقابل شکست رہے۔

    اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل نے 40 کائل ہوپ 33، شائے ہوپ 72 ، مارلن سیموئلز 32، سنیل امبرس 38 جبکہ جیسن محمد نے 25 رنز بنائے۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ کی جانب سےپلنکٹ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جیک بال، عادل رشید، اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ٹیکسی ڈرائیور کا جمائما کو ہراساں کرنے کا اعتراف

    ٹیکسی ڈرائیور کا جمائما کو ہراساں کرنے کا اعتراف

    لندن : پاکستانی نژاد برطانوی ٹیکسی ڈارئیور نے جمائما کو ایک ہزار سے زائد فون کالز اور میسجز کرکے ہراساں کرنے کا اعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق عدالت نے برطانوی ٹیکسی ڈارئیور 27 سالہ محمد حسن پر جمائما کو ایک سال تک فون کالز اور میسجز کرکے ہراساں کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی۔

    عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران محمد حسن نے جمائما کو ہراساں کرنے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ انہیں جمائما کا نمبر اس وقت ملا جب انہوں نے ہالو سروس کے ذریعے ملزم کی ٹیکسی بک کروائی۔

    پراسیکیوٹر رخسانہ علی نے عدالت کو بتایا کہ ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے ایک سال کے دوران جمائما کو 1182 فون کالز اور203 میسجز اور اس کے علاوہ واٹس ایپ پر بھی بے شمار پیغامات بھیجے گئے۔

    انہوں نے عدالت میں بتایا کہ ٹیکسی ڈارئیور محمد حسن نے 18 مختلف موبائل فونز سے جمائما کو کالز اور میسجز بھیجے۔

    واضح رہے کہ ٹیکسی ڈائیور محمد حسن پرجج مارٹن ایڈمنڈ کیوسی اس مقدمے میں سز26 اکتوبر کو سنائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لاہورسے لندن روانہ

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لاہورسے لندن روانہ

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف لاہور سے لندن روانہ ہوگئے جہاں وہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 کے ذریعے لندن روانہ ہوگئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے ہمراہ مصطفیٰ رمدے ، سلمان شہباز اور ان کے بچے بھی ہیں۔

    شہباز شریف سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں ملاقات کریں گےجس میں وہ چوہدری نثارعلی خان کا اہم پیغام بھی نوازشریف تک پہنچائیں گے۔


    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیویارک سے لندن پہنچ گئے


    وزیر خارجہ خواجہ آصف ، مریم نواز اور حسن،حسین نواز بھی اس ملاقات کا حصہ ہوں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں نیب کی کارروائی،آرٹیکل 62 اور63 پر بات چیت بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگی۔

    خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف یکم اکتوبر کو لندن سے وطن واپس پہنچیں گے۔


    ماڈل ٹاؤن رپورٹ پبلک نہ کرنے پرتوہین عدالت درخواست دائر


    دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن جوڈیشل رپورٹ عام نہ کرنے پروزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکریٹری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔

    درخواست میں پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ رپورٹ عام نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچے تھے، شہبازشریف کلثوم نواز کی عیادت کے لیےگزشتہ ماہ لندن گئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیویارک سے لندن پہنچ گئے

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیویارک سے لندن پہنچ گئے

    لندن : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیویار سے لندن پہنچ گئے جہاں وہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد لندن پہنچ گئے جہاں وہ نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی زیر صدرات مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف آج مسلم لیگ ن کے اجلاس میں شرکت کے لیے لندن روانہ ہوں گے جبکہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق، وزیرخارجہ خواجہ آصف، مریم نواز پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔


    بھارت نےمحدود جنگ کی پالیسی نہ بدلی تومنہ توڑ جواب ملےگا‘ وزیراعظم


    خیال رے کہ گزشتہ روزوزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بھارت نے ایل او سی کو پارکرنے کی کوشش کی یا پاکستان کے خلاف محدود جنگ کی پالیسی پرعمل درآمد کیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔


    لندن: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور نواز شریف کی ملاقات


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے برطانوی دارالحکومت لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔


    سازشیں ہوتی رہتی ہیں قوموں کو متحد ہو کران کا سامنا کرنا چاہیے، وزیراعظم شاہد خاقان


    واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سازشیں ہوتی رہتی ہیں ان سے گھبرایا نہیں جاتا بلکہ ان شازشوں کا مقابلہ کیا جاتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بیگم کلثوم اسپتال سے فارغ، ہمیں دعاؤں کی ضرورت ہے، نوازشریف

    بیگم کلثوم اسپتال سے فارغ، ہمیں دعاؤں کی ضرورت ہے، نوازشریف

    لندن: نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، نوازشریف اور ان کے بچے کلثوم نواز کو لیکرگھر روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گلے کے کینسر کے عارضے میں مبتلا نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو ان کی تیسری بار سرجری کرنے کے بعد ہارلی اسٹریٹ کلینک سے فارغ کردیا گیا، وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ اسپتال سے رہائش گاہ کی جانب روانہ ہوگئیں۔

    اس موقع پر میڈیا سے بہت مختصر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہمیں دعاؤں کی ضرورت ہے، لندن سے ملنے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی تیسری سرجری بھی کامیاب رہی ہے جس بعد انہیں گھر منتقل کیا جارہا ہے۔

    کلثوم نواز کے صاحبزادے حسین نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی والدہ کی مزید رپورٹس آنا باقی ہیں ، قوم سے دعاﺅں کی درخواست ہے۔


    مزید پڑھیں: کلثوم نواز کی تیسری سرجری ہارلی اسٹریٹ کلینک میں جاری


    واضح رہے کہ گلے کے کینسر میں مبتلا بیگم کلثوم نواز لندن میں زیر علاج ہیں، کینسر کی تشخیص کے بعد بیگم کلثوم نواز کے دو آپریشن ہوچکے ہیں، جس میں حلق اور سینے کا آپریشن کیا گیا تھا، بعد ازاں ماہر معالجین کی ٹیم نے ایک اور آپریشن کا فیصلہ کیا تھا۔


    مزید پڑھیں: این اے 120، کلثوم نواز کی جیت، یاسمین راشد کو شکست


    چند روز قبل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کامیاب قرار پائیں، انہوں نے 61745 ووٹ حاصل کیے تھے۔

  • نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس کل لندن میں طلب کرلیا

    نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس کل لندن میں طلب کرلیا

    لندن : نواز شریف نے کل لندن میں اہم اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور دیگر شریک ہوں گے،انتخابی اصلاحات اور پارٹی صدارت پر مشاورت کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر نااہل سابق وزیراعظم نواز شریف نے کل بروز ہفتہ لندن میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم اور وفاقی وزراء سمیت مریم نواز اور شہبازشریف بھی شریک ہوں گے، لندن میں ہونے والے ن لیگی اجلاس میں آئین کے آرٹیکل63،62پر مشاورت کی جائے گی۔


    مزید پڑھیں: نواز شریف کی دوبارہ پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار، بل منظور


    اس موقع پر نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئیں گے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں ان ہاؤس تبدیلی اور این اے120کے ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد کی صورتحال پر بھی غورکیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ انتخابی اصلاحات بل اور پارٹی صدارت پر بھی مشاورت کی جائیگی۔