Tag: لندن

  • لندن میں سیکڑوں افراد نسل پرستی کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے، سیکورٹی ہائی الرٹ

    لندن میں سیکڑوں افراد نسل پرستی کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے، سیکورٹی ہائی الرٹ

    لندن: مشرقی لندن کے علاقے والتھم اسٹومیں نسل پرستی کیخلاف ریلی نکالی گئی، ریلی 2 گھنٹے مسلسل جاری رہی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نفرت انگیزی کیخلاف جمع ہونے والے افراد رفیوجی ویلکم کے نعرے لگاتے رہے۔

    رپورٹس کے مطابق امن وامان کی صورت حال کے سبب تمام دکانیں بندکردی گئیں تھیں، علاقے میں امن قائم رکھنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

    اس کے علاوہ مانچسٹر میں بھی سیکڑوں افراد کی جانب سے نسل پرستی کے خلاف احتجا کیا گیا، سیکڑوں افراد حالیہ پرتشدد مظاہروں اور فسادات کیخلاف سڑکوں پرنکل آئے۔

    مظاہرین نے نسل پرستوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہروں میں ہر رنگ و نسل کے افراد شریک ہوئے۔

    اس سے قبل قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ ٹی وی نے کہا کہ دائیں بازو کے شدت پسندوں کا برطانیہ میں نسلی فسادات کا منصوبہ ہے۔

    اس حوالے سے مواصلات کی نگرانی کرنے والے اداروں نے برطانوی حکومت کو خبردار کر دیا ہے۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق دائیں بازو کے شدت پسند برطانیہ میں 30 مقامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں، تارکین وطن اور پناہ گزینوں کی مدد کرنے والے وکلا کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

    الجزیرہ ٹی وی کے مطابق دائیں بازو کے شدت پسند امیگریشن مراکز پر بھی حملے کر سکتے ہیں۔

    اب تک برطانیہ میں پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث گرفتار افراد کی تعداد 400 ہو گئی ہے۔ برطانوی حکومت نے ہنگامہ آرائی اور فسادات میں ملوث افراد سے نمٹنے کے لیے جیلوں میں 500 سے زائد نئے سیلز کی اضافی گنجائش بنانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے۔

    امریکا کے صدارتی الیکشن، سروے میں حیران کُن انکشاف

    برطانوی اخبار کے مطابق ڈاؤننگ اسٹریٹ نے اس بات پر بہت زور دیا ہے کہ تشدد میں ملوث کسی بھی شخص کو جیلوں میں بند کرنے کے لیے وہاں جگہ دستیاب ہونی چاہیے، جب کہ وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے واضح طور پر کہا ہے کہ جن افراد کو چارج کر لیا گیا ہے ان کو ریمانڈ پر رکھا جائے گا۔

  • لندن میں ہنگامہ آرائی عروج پر، ڈاؤئنگ اسٹریٹ گیٹ اور چرچل کے مجسمے پر کریکر سے حملے

    لندن میں ہنگامہ آرائی عروج پر، ڈاؤئنگ اسٹریٹ گیٹ اور چرچل کے مجسمے پر کریکر سے حملے

    لندن: ساؤتھ پورٹ میں ہونے والے چاقو کے بڑے حملے کے خلاف احتجاج بدھ کی شام برطانیہ کے دیگر علاقوں میں بھی پھیل گیا ہے۔

    برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن سمیت برطانیہ کے کئی شہروں میں ہنگامہ آرائی عروج پر ہے، لندن میں ڈاؤئنگ اسٹریٹ گیٹ اور سر ونسٹن چرچل کے مجسمے پر کریکر سے حملے کیے گئے۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ لندن میں بھی دائیں بازو کے حامیوں کی ہنگامہ آرائی جاری ہے، مظاہرین نے ڈاؤئنگ اسٹریٹ کے گیٹ پر کریکر پھینکے، مشتعل مظاہرین نے سر ونسٹن چرچل کے مجسمے پر بھی کریکر حملہ کیا۔

    ہنگامہ آرائی پر پولیس نے 12 مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے، اور پولیس نے علاقے میں ساڑھے 8 بجے سے اجتماع پر پابندی نافذ کر دی ہے۔

    واضح رہے کہ پیر کے روز مرسی سائیڈ قصبے میں ’ٹیلر سوئفٹ تھیمڈ‘ ڈانس کلاس میں 3 نوجوان لڑکیوں کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا تھا، اس حملے میں 8 افراد نشانہ بنے تھے، جس کے بعد شام 7 بجے لندن کے وسط میں ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر سینکڑوں افراد ریلی کے لیے جمع ہوئے۔

    ساؤتھ پوسٹ میں احتجاج کے آغاز کے بعد احتجاجی مظاہرے برطانیہ بھر میں پھیل گئے ہیں، جس میں پولیس کے ساتھ پر تشدد جھڑپیں ہو رہی ہیں، انتہائی دائیں بازو کے مظاہرین نے ساؤتھ پوسٹ میں ایک مسجد کے قریب بھی توڑ پھوڑ کی۔

  • لندن : تین خواتین کے قتل میں ملوث ملزم ڈرامائی انداز میں گرفتار

    لندن : تین خواتین کے قتل میں ملوث ملزم ڈرامائی انداز میں گرفتار

    لندن : برطانوی پولیس نے گزشتہ روز تیر کمان سے حملہ کرکے بی بی سی کے ریڈیو کمنٹیٹر کی اہلیہ اور ان کی دو بیٹیوں کو قتل کرنے میں مبینہ ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق این فیلڈ سے تعلق رکھنے والے ایک 26 سالہ شخص کو گزشتہ شام قتل کے تین الزامات کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے خواتین کے تہرے قتل میں ملوث مشتبہ ملزم کائل کلفورڈ کو زخمی حالت میں بدھ کو سرچ آپریشن کے دوران اسپتال سے گرفتار کیا۔

    BBC commentator

    تہرے قتل کی تفتیش کرنے والے بیڈ فورڈ شائر، کیمبرج شائر اور ہرٹ فورڈ شائر میجر کرائم یونٹ کے جاسوس سپرنٹنڈنٹ روب ہال کا کہنا ہے کہ تفتیش تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور اس کے نتیجے میں ہم نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے، ملزم کائل کلفورڈ سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔”

    رپورٹ کے مطابق قتل کی واردات لندن سے باہر ایک قصبے میں ہوئی، پولیس نے بتایا کہ لندن سے 20 میل شمال مغرب میں واقع بی بی سی کے کمنٹیٹر بوشے کے گھر میں 25، 28 اور 61 سال کی عمر کی تین خواتین کو شدید زخمی حالت میں پایا جو کچھ دیر بعد موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

  • ویڈیو: برطانوی فوجی گھوڑے بھاگنے کے بعد سڑک پر خون میں لت پت دوڑتے پائے گئے

    ویڈیو: برطانوی فوجی گھوڑے بھاگنے کے بعد سڑک پر خون میں لت پت دوڑتے پائے گئے

    لندن: برطانوی فوجی گھوڑے پریکٹس سیشن سے اچانک بھاگ کھڑے ہوئے، بعد ازاں انھیں سڑک پر خون میں لت پت دوڑتے دیکھا گیا۔

    برطانوی میڈیا رپورٹس اور سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر کے مطابق وسطی لندن میں پیر کو بغیر سوار ملٹری کے گھوڑے سڑکوں پر بھاگ نکلے، معلوم ہوا کہ گھوڑے معمول کے پریکٹس سیشن کے دوران فرار ہوئے تھے۔

    گھوڑوں کے فوجی مشقوں کے دوران اچانک 6 گھوڑوں میں سے 3 بدک کر بے قابو ہوئے اور دوڑ پڑے، سڑک پر ایک ٹیکسی کی ڈیش کیم فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایک فوجی گھوڑا کار کے بونٹ سے ٹکرایا، ایک گھوڑا ڈبل ڈیکر بس سے بھی ٹکرایا جس سے بس کی وَنڈ اسکرین ٹوٹی، ایک گھوڑے کو خون میں لت پت دوڑتے دیکھا گیا، برطانوی میڈیا کے مطابق ایک گھوڑا معمولی زخمی ہوا ہے۔

    وزارت دفاع کے مطابق فرار ہونے والے گھوڑوں کو جلد پکڑا گیا اور ہائید پارک بیرک میں پہنچایا گیا، تین ماہ میں معمول کی فوجی پریکٹس کے دوران رونما ہونے والا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

    گھوڑوں کا تعلق گھریلو کیولری ماونٹڈ رجمنٹ سے تھا، آرمی اور میٹروپولیٹن پولیس نے مل کر گھوڑوں کو پکڑا، سڑک پر کئی شہری گھوڑوں کی زد میں آ کر زخمی بھی ہوئے۔


  • لندن کے اسپتال سائبر حملوں کی زد میں، آپریشنز منسوخ

    لندن کے اسپتال سائبر حملوں کی زد میں، آپریشنز منسوخ

    لندن کے متعدد اسپتال سائبر حملوں کی زد میں آگئے، جس کے باعث متعدد آپریشنز منسوخ کردیے گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائبر حملوں کی زد میں آنے والے لندن کے اسپتالوں کی ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں بھیجا جارہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سائبر حملے سے متاثرہ اسپتالوں میں مریضوں کو دی جانے والی سروسز متاثر ہوئی ہیں، متعلقہ اسپتالوں میں خصوصاً خون کی منتقلی اور ٹیسٹ کے نتائج کا نظام متاثر ہوا ہے۔

    میڈیا رپورٹ میں ہیلتھ سروس جرنل کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سائبر حملہ کرنے والوں کا مقصد رقم حاصل کرنا ہے۔

    اس سے قبل بھارتی ہیکرز کی جانب سے قطر کے سرکاری پورٹل پر سائبر حملے کئے گئے تھے۔

    بھارتی ہیکرز مختلف ملکوں پر جاسوسی اور دہشت گردی کی مد میں سائبر حملوں میں ملوث ہیں، جس پر عالمی سطح پر بھارتی ہیکرز اکاؤنٹس پر پابندی لگانے کا مطالبہ سامنے آ رہا ہے۔

    بھارت سائبر حملوں سے دوسرے ملکوں کی حساس معلومات کو اپنے مذموم ارادوں کے لیے استعمال کرتا ہے، بھارتی ہیکرز نے کینیڈا اور فلسطین کے اکاؤنٹس پر بھی سائبر حملے کیے۔

    سائبر کرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی کا قیام

    اکتوبر 2023 کو بھارت کے بحریہ کے سابق افسران کو قطر میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت دی گئی تھی، جس کے بعد قطر پر سائبر حملے تیز کر دیے گئے۔

  • خاتون کو دیوہیکل پالتو کتوں نے حملہ کرکے ہلاک کردیا

    خاتون کو دیوہیکل پالتو کتوں نے حملہ کرکے ہلاک کردیا

    پچاس سالہ خاتون کو اس کے دیوہیکل پالتو کتوں نے حملہ کرکے ہلاک کردیا، اہلکاروں نے بڑی مشکل سے دونوں کتوں کو قابو کیا۔

    لندن کی رہائشی 50 سالہ خاتون اپنے دو دیو ہیکل پالتو کتوں کے حملے میں ہلاک ہو گئی، اطلاع ملنے پر فوری طور پر پیرامیڈیکس خاتون کے گھر پہنچے اور اسے طبی امداد دینے کی کوشش کی مگر وہ سہ پہر کو جائے وقوع پر ہی موت کی آغوش میں چلی گئی۔

    اطلاعات کے مطابق مسلح افسران نے دونوں کتوں کو ایک کمرے میں قید کرنے کے بعد بڑی مشکل سے قابو کی۔

    بی بی سی نے بتایا کہ برطانیہ میں نئے قوانین کے تحت لائسنس یافتہ ’ایکس ایل بُلی کتوں‘ کی جانب سے یہ پہلا مہلک حملہ ہے۔ حملے کے بعد رہائشی گلی میں خاتون کے گھر کے باہر نیلے رنگ کا فرانزک ٹینٹ بھی لگایا گیا تھا۔

    مقامی میڈیا نے بتایا کہ ایک عورت پر کتے کے حملے کی اطلاع پر پولیس دوپہر 1.12 بجے کے قریب کارن وال کلوز کے علاقے میں پہنچی۔ خاتون کا علاج کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اسے جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔

    دیوہیکل کتے پولیس افسران کی آمد سے قبل گھر کے ایک کمرے میں موجود تھے اور اس دوران وہ گھر سے باہر نہیں نکلے تھے۔

    جائے وقوعہ پر موجود ایک عینی شاہد نے بی بی سی کو بتایا کہ میں سڑک کے کنارے کھڑا تھا اور ایک پیرامیڈیک کو سی پی آر کا انتظام کرتے دیکھ رہا تھا اس بدنصیب عورت کا یوں مرنا حیران کن ہے۔

    اسی علاقے سے تعلق رکھنے والی ڈاگ ٹرینر مائیکلا اسکاٹ نے بتایا کہ جو لوگ اس نسل کے کتوں سے ناواقف ہیں انھیں اس طرح کے خوفناک واقعات پیش آ سکتے ہیں۔ یہ واقعی اس شخص، پڑوسیوں اور مقامی کمیونٹی کے لیے افسوسناک ہے۔

  • لندن: جنونی شخص کے تلوار سے حملے میں بچہ ہلاک

    لندن: جنونی شخص کے تلوار سے حملے میں بچہ ہلاک

    لندن کے مشرقی علاقے میں تلوار بردار شخص نے حملہ کرتے ہوئے 13 سالہ بچے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    مشرقی لندن میں جنونی شخص نے تلوار سے لوگوں پر حملہ کردیا، 36 سالہ شخص کے حملے میں 13 سالہ بچہ ہلاک ہوگای جبکہ تلوار کے حملے میں 2 پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تلوار سے لوگوں پر حملہ آور ہونے والے 36 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تلوار بردار شخص نے پہلے کار سوار پھر راہ گیروں پر حملہ کیا۔

    پولیس کے مطابق، واقعے کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو فوٹیج اور تصاویر میں ایک شخص کو گھروں کے قریب سڑکوں پر دیکھا جا سکتا ہے۔

    لندن ریلوے اسٹیشن کے باہر جنونی شخص کا تلوار سے حملہ، متعدد زخمی

    مذکورہ شخص کے ہاتھوں میں درمیانے سائز کی تلوار نظر آرہی ہے ہے۔ میٹرو پولیٹن پولیس کو آج صبح 7 بجے سے کچھ دیر پہلے اس واقعے کی اطلاع دی گئی تھی۔

  • لندن میں لاکھوں شہری فلسطین کی آزادی کیلئے سڑکوں پر نکل آئے

    لندن میں لاکھوں شہری فلسطین کی آزادی کیلئے سڑکوں پر نکل آئے

    لندن میں لاکھوں برطانوی شہریوں نے فلسطین کی آزادی کیلئے مارچ کیا، پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سے مارچ کا آغاز ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی عوام نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سے فلسطین کی آزادی کے لیے مارچ کا آغاز کیا۔ لندن کی سڑکیں ’’فری فری فلسطین‘‘ اور ’’اسٹاپ کلنگ ان غزہ ‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھیں۔

    عوام نے برطانوی پارلیمنٹ کے باہر اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ مارچ برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ سے ہوتا ہوا ہائیڈ پارک تک پہنچا۔

    شرکا نے فلسطین کے پرچم اپنے ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھے جبکہ برطانوی عوام نے اسرائیل مخالف بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمن نے فلسطینیوں کے حق میں کیے جانے والے احتجاج اور مظاہروں کو نفرت مارچ کا نام دیا تھا۔

    پچھلے سال ہونے والے مظاہرے میں بھی ہزاروں افراد کے احتجاج کے بعد 9 افراد کو پولیس نے گرفتار بھی کیا تھا جن میں سے پانچ پر نفرت انگیز نعرے لگانے اور پولیس پر حملے کے الزامات لگائے گئے۔

    ہوم سیکرٹری کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے والوں کا مقصد اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے۔

    وزیر اعظم رشی سونک کی زیر صدارت ایک ہنگامی میٹنگ کے بعد سویلا بریورمین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ’’میرے ذہن میں ان مارچوں کو بیان کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے، یہ نفرت انگیز مارچ ہیں۔‘‘

  • برطانوی فوجی افسران کا  پاکستان آرمی کو شاندار خراجِ تحسین پیش

    برطانوی فوجی افسران کا پاکستان آرمی کو شاندار خراجِ تحسین پیش

    لندن: معروف و نمایاں برطانوی فوجی افسران نے پاکستان آرمی کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستانی فوج کو دنیا کی بہترین نظم و ضبط کی حامل فوج قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کمانڈاینڈ اسٹاف کالج پاکستان سے فارغ التحصیل برطانوی افسران کی لندن میں غیرمعمولی تقریب ہوئی۔

    آرمی اور نیوی کلب لندن میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران معروف و نمایاں برطانوی فوجی افسران نے پاکستان کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔

    برطانوی افسران نے پاکستانیوں کی مہمان نوازی کو بے مثال قرار دیا اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور استعداد کو سراہتے ہوئے اسے دنیا کی بہترین نظم و ضبط کی حامل فوج قرار دیا۔

    کوئٹہ ایسوسی ایشن کے 50 سینئر برطانوی فوجی جوان جنہوں نے گزشتہ 50 سالوں میں پاکستان آرمی کے ایلیٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں تعلیم حاصل کی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

    کوئٹہ ایسوسی ایشن کے سینئر برطانوی فوجی جوانوں نے لندن کے آرمی اینڈ نیوی کلب میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر برطانیہ کے آرمی چیف جنرل پیٹرک سینڈرز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس تقریب کا انعقاد برطانوی افسران کے کوئٹہ میں قیام کے لازوال نقوش کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا تھا۔

    تجربہ کار برطانوی افسران نے کوئٹہ میں پاک فوج کے عظیم ادارے کو زبردست خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کیا۔

    تقریب میں متعدد قابل ذکر برطانوی افسران نے شرکت کی، جن میں لیفٹیننٹ جنرل سر الیسٹار ارون، لیفٹیننٹ جنرل انتھونی پالمر، بریگیڈیئر نک تھامسن، بریگیڈیئر ٹونی بیری اور میجر جنرل کیماس شامل تھے۔

    تقریب کا انعقاد پاکستان ہائی کمیشن لندن میں آرمی اور ایئر ایڈوائزر نے کیا، اجتماع میں کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔

    اس موقع پر مہمان خصوصی اور دیگر معززین کو ہائی کمشنر پاکستان اور ان کی شریک حیات کی طرف سے تحائف پیش کیے گئے۔

    پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے، برطانوی آرمی چیف نے کہا کہ”پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کا کوئی موازنہ نہیں “۔

    جنرل پیٹرک سینڈرز نے اپنے دور میں ڈیفنس ایسوسی ایشن اور دفاعی تعاون کے مختلف پہلوؤں میں پاکستان کو برطانوی فوج کی اولین ترجیح قرار دیا اور گزشتہ برسوں کے دوران پاکستان میں اپنے دوروں کو بڑے شوق سے یاد کیا۔

    جنرل پیٹرک سینڈرز نے مشرق اور مغرب کے عین وسط میں واقع ایک انتہائی اہم ملک کے طور پر پاکستان کی اہمیت پر طویل گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی اور برطانوی فوجیوں کے درمیان افزودہ ایسوسی ایشن اور ٹیپسٹری کا حوالہ دیا اور دفاعی صنعت میں تعاون کے امکانات پر بھی بات کی۔

    جنرل پیٹرک سینڈرز نے پاکستان آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت کی تعریف کی اور ان کے ساتھ اپنے ذاتی تعلق اور وابستگی کو بھی بیان کیا ساتھ ہی پاکستان کے دفاعی ونگز اور برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے دیرینہ تعلقات کو ایک اور سطح پر لے جانے کے لیے ملٹری ڈپلومیسی کی پرجوش کوششوں کو بھی سراہا۔

    جنرل پیٹرک سینڈرز نے دفاع اور قومی تعمیر میں پاکستانی فوج کے کردار کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "پاکستان کی فوج جنگی صلاحتوں میں ماہر ہے اور ملک کے دفاع کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ شراکت دار ممالک کو اہم مدد فراہم کرنے کی وجہ سے بھی جانی جاتی ہے۔”

    جنرل پیٹرک سینڈرز نے پاکستانی مسلح افواج کے افسران کی ایمانداری اور دیانتداری کو بھی تسلیم کیا اور پاکستانی قوم کی بے مثال سخاوت کو بھی یاد کیا۔

  • لندن میں  پاکستانی بزنس مین کا  قتل  ،  ملزم گرفتار

    لندن میں پاکستانی بزنس مین کا قتل ، ملزم گرفتار

    لندن : پاکستانی بزنس مین خالد محمود کو لندن میں قتل کردیا گیا، پولیس نے قتل میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی بزنس مین خالد محمود کو لندن میں قتل کردیاگیا، پولیس نے بتایا کہ خالدمحمودکی لاش9 جنوری کی رات اسٹریٹفورڈ کی پارکنگ میں گاڑی سے ملی۔

    میٹ پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کرنےکےشبہ میں ایک شخص کوگرفتارکرلیا، ملزم کو ہیمپشائر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

    مقتول خالد محمودکاتعلق سرگودھا سے تھا اور اس کا موبائل کاکاروبارتھا، چیف سپرنٹنڈنٹ سائمن کرک نے کہا کہ کاروباری سینٹرمیں قتل پرشہریوں کےتحفظات سے آگاہ ہیں، عوام سےقتل کی تفتیش میں تعاون کی اپیل ہے۔

    لندن میں برٹش پاکستانی بزنس مین خالد محمود کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم گوگیسکو کو آج بارکنگ سائیڈ مجسٹریٹس کے سامنے پیش کیا گیا۔

    لندن میں برٹش پاکستانی بزنس مین خالد محمود کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔