Tag: لندن

  • برطانوی پارلیمنٹ کے باہر فائرنگ: پولیس کی تفتیش جاری

    برطانوی پارلیمنٹ کے باہر فائرنگ: پولیس کی تفتیش جاری

    لندن: برطانوی دارالحکومت لندن میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گرد حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ برمنگھم میں پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    گذشتہ روز لندن میں برطانوی پارلیمنٹ ویسٹ منسٹر محل کے باہر فائرنگ کا واقعے کے بعد برطانوی پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

    حملے میں استعمال کی گئی کار برمنگھم سے کرائے پر لی گئی تھی جس کے بعد پولیس نے برمنگھم کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔

    مزید پڑھیں: برطانوی پارلیمنٹ کے باہر فائرنگ، حملہ آور کا چاقو سے حملہ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت عالمی رہنماؤں نے لندن میں دہشت گردی کی مذمت کی تھی۔ لندن حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پیرس کے ایفل ٹاور کی روشنیاں بھی بجھا دی گئی تھیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لندن میں پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب حملہ آور نے راہ گیروں کو گاڑی سے کچلا اور ایک پولیس افسر کو چاقو مار دیا تھا۔ حملے میں 5 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے تھے۔

    پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا تھا۔ برطانوی وزیر اعظم ٹریسا مے نے واقعہ کو آزادی، جمہوریت اور آزادی اظہار پر حملہ قرار دیا تھا۔

  • آئرن ایج کے دور کے قدیم ترین طلائی زیورات دریافت

    آئرن ایج کے دور کے قدیم ترین طلائی زیورات دریافت

    برطانیہ کے علاقے اسٹیفورڈ شائر سے عہد آہن یعنی آئرن ایج کے زمانے کے قدیم ترین طلائی زیورات دریافت کر لیے گئے۔

    یہ دریافت دو ماہرین آثار قدیمہ مارک ہیمبلٹن اور جو کانیا نے کی۔ گلے کے گلوبند اور ہاتھوں میں پہنے جانے والے کنگن نما ان زیورات کی عمر ممکنہ طور پر ڈھائی ہزار سال قدیم ہے۔

    gold-5

    gold-6

    عہد آہن کے نوادرات پر مشتمل برطانوی میوزیم کی نگران ڈاکٹر فیئرلی کے مطابق یہ زیورات 400 سے 250 سال قبل مسیح میں تیار کیے گئے۔ ان کے مطابق یہ آئرن ایج کے بالکل ابتدائی زمانے میں تیار کیے گئے سونے کے زیورات ہیں۔

    gold-3

    gold-4

    gold-7

    ماہرین کے مطابق یہ برطانیہ میں عہد آہن کی سب سے قدیم دریافت ہے۔ اس دریافت سے برطانیہ میں اس دور کی تاریخ و تمدن کو سمجھنے میں مزید مدد ملے گی۔

    فی الحال ان زیورات کی مزید جانچ پڑتال کی جارہی ہے اور بہت جلد اسے میوزیم میں عوام کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

  • روشنی بھرے نرگس کے پھولوں کی بہار

    روشنی بھرے نرگس کے پھولوں کی بہار

    لندن: برطانوی دارالحکومت لندن کا سینٹ پال کیتھڈرل مصنوعی نرگس کے پھولوں سے جگمگا اٹھا۔ مصنوعی پھولوں کا یہ باغ جان لیوا بیماریوں کا شکار افراد کی حالت زار سے آگاہی کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

    روشنیاں بکھیرنے والے نرگس کے یہ پھول برطانوی فنکار اینڈریو شوبن اور ان کے ساتھیوں نے ہاتھ سے تخلیق کیے ہیں اور مصنوعی پھولوں کے اندر ایل ای ڈی روشنیاں لگا کر انہیں روشن کیا گیا ہے۔

    روشنیوں کے باغ کے نام سے سجایا جانے والا یہ دلچسپ باغ فلاحی مقاصد کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

    london-6

    london-3

    یہی نہیں یہاں روشن کیے گئے ان 21 ہزار پھولوں کو برطانیہ میں کام کرتی ان نرسوں سے منسوب کیا گیا ہے جو خود راتوں کو جاگتی ہیں، مگر علالت کا شکار مریضوں اور ان کے خاندان کے لیے روشنی کی کرن ہیں۔

    london-5

    london-4

    باغ میں وہ خطوط بھی رکھے گئے ہیں جو مختلف مریضوں نے صحت یابی کے بعد اپنی نرسوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے لکھے۔

    london-2

    london-7

    باغ میں ہر خاص و عام کا داخلہ مفت ہے اور لوگ بے حد دلچسپی سے روشنیوں بھرے مصنوعی نرگس کے پھولوں کو دیکھنے کے لیے آرہے ہیں۔

  • لندن کے کلب میں زور دار دھماکہ، خوف و ہراس پھیل گیا

    لندن کے کلب میں زور دار دھماکہ، خوف و ہراس پھیل گیا

    لندن : مرکزی لندن کے علاقے میں زور دار دھماکہ ہوا ہے ، دھماکا آرچراسٹریٹ پرکلب میں ہوا، آخری اطلاعات تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹرل لندن میں برطانیہ کے قدیم ترین کلب میں دھماکہ ہوا ہے جس کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد علاقے مین خوف ہراس پھیل گیا، جس کے بعد کلب کی عمارت کوخالی کرالیا گیا، پولیس اور امدادی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور اطراف کی سڑکیں بند کروادیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکا گیس لیکج کےباعث ہوا ہے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کلب میں ہونے والا یہ دھماکہ کسی دہشت گردی کی واردات نہیں بلکہ یہ دھماکہ ممکنہ طور پر گیس کے اخراج یا بجلی کے نظام میں خرابی کے سبب ہوا ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

  • فلم لالا لینڈ کےمرکزی کرداروں کےطلائی مجسموں کی نمائش

    فلم لالا لینڈ کےمرکزی کرداروں کےطلائی مجسموں کی نمائش

    لندن : رومانوی میوزیکل فلم لالالینڈ میں مرکزی کردار نبھانےوالےفنکار ریان گوسلنگ اور ایمااسٹون کےسونے کےمجسموں کو نمائش کےلیے پیش کردیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق گولڈن گلوب ایوارڈزمیں تاریخ رقم کرنے اور آسکرایوارڈ میں چودہ نامزدگیوں کےساتھ سرفہرست رہنے والی میوزیکل رومانوی فلم لالا لینڈ میں اداکاری کےجوہر دکھاکر شائقین کا دل موہ لینے والے فنکار ریان گوسلنگ اور ایمااسٹون کےسونے کےمجسموں کو لندن کےمعروف سینما گھر اوڈین کی بالکونی پرنمائش کےلیےرکھ دیاگیا ہے۔

    post-1

    گوسلنگ اورایمااسٹون کےمجسموں کی قدامت 8.2فٹ اوران کا وزن پینتالیس کلو گرام ہے۔مجسموں کی خاص بات فلم لالالینڈ میں فلمایاگیا ڈانس کا پوز ہے۔

    سونے کی ان مجسموں کو دیکھنے کےلیےلندن میں دور دور سے لوگ آرہے ہیں اور سیلفیا ں بنارہے ہیں۔یہ مجسمے آسکر ایوارڈ کی تقریب شروع ہونے تک نصب رہیں گے۔

    post-2

    یاد رہےکہ رواں ماہ 13فروری کوبرطانوی اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس (بافٹا) ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں میوزیکل فلم لا لا لینڈ نے بہترین فلم کے ایوارڈ سمیت 5 ایوارڈز حاصل کیے تھے۔

    واضح رہےکہ رواں سال جنوری میں فلم ’لا لا لینڈ‘ نے گولڈن گلوب میں سات ایوارڈز جیت کر نئی تاریخ رقم کی تھی۔اس سے فلم’ون فلیو اوور دی ککوز نیسٹ‘ نے 1978 میں چھ ایوارڈز جیتے تھے۔

  • بافٹا ایوراڈز 2017: لالا لینڈ بہترین فلم قرار

    بافٹا ایوراڈز 2017: لالا لینڈ بہترین فلم قرار

    لندن: برطانوی اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس (بافٹا) ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب لندن میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں میوزیکل فلم لا لا لینڈ نے بہترین فلم کے ایوارڈ سمیت 5 ایوارڈز حاصل کرلیے۔

    میوزیکل فلم ’لالا لینڈ‘ سال کی بہترین فلم ثابت ہو رہی ہے اور اب تک یہ فلم تمام بڑے ایوارڈز جیت چکی ہے۔ برطانیہ کے شہر لندن میں سجنے والی 70ویں بافٹا ایوارڈز کی تقریب میں بھی فلم نے 5 ایوارڈز حاصل کیے۔

    bafta-1

    فلم کو 11 زمروں میں نامزد کیا گیا تاہم اس نے بہترین فلم، بہترین ہدایت کار، بہترین اداکارہ، بہترین سینماٹو گرافی، اور بہترین موسیقی کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

    bafta-2

    لالا لینڈ چند دن قبل ہی گولڈن گلوب ایوارڈز میں 7 زمروں میں ایوارڈز حاصل کر چکی ہے، جبکہ رواں سال اس فلم کو آسکر ایوارڈز کے لیے بھی 14 زمروں میں نامزد کیا گیا ہے۔

    ستاروں سے سجی تقریب کو اس وقت چار چاند لگ گئے جب برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مدلٹن جلوہ گر ہوئے۔

    kate-1

    تقریب میں شامل تمام شرکا نے شاہی جوڑے کا کھڑے ہو کر استقبال کیا۔

  • برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کا بل منظور

    برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کا بل منظور

    لندن : برطانوی دارالعوام نے یورپی یونین سے علیحدگی کا بل منظور کرلیا، بریگزٹ بل کی حمایت میں 494، مخالفت میں 122ووٹ پڑے، بریگزٹ بل منظوری کے لئےدارالامرا بھجوا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کےیورپی یونین سے نکلنےکی بنیاد ڈال دی گئی، برطانوی دارالعوام نے یورپی یونین سے علیحدگی کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

    برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق اراکین نے 122  کے مقابلے میں 494 ووٹوں سے بریگزٹ بل منظورکرلیا، بل پاس ہونے سے یورپی یونین سے علیحدگی کے مرحلے کی منظوری مل گئی، بل پاس ہونے سےبرطانیہ یورپی یونین سےعلیحدگی کے مذاکرات شروع کرسکے گا۔

    یاد رہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کا عمل شروع کرنے سے متعلق ایک قانونی بل پر برطانوی پارلیمان میں منگل کے روز سے بحث کا آغاز ہوا تھا۔ اس بل کے منظوری کے بعد حکومت کو یہ اجازت مل جائے گی کہ وہ باقاعدہ طور پر بریگزٹ عمل کا آغاز کر دے۔

    واضح رہے کہ برطانیہ نے 1973 میں یورپین اکنامک کمیونٹی میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم برطانیہ میں بعض حلقے مسلسل اس بات کی شکایات کرتے رہے ہیں کہ آزادانہ تجارت کے لیے قائم ہونے والی کمیونٹی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے رکن ممالک کی ملکی خودمختاری کو نقصان پہنچتا ہے۔

    بریگزٹ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی سے ابتداء میں مشکلات ضرور پیدا ہوں گی تاہم مستقبل میں اس کا فائدہ ہوگا۔

  • برطانوی بحری فوج میں ’خودکش بمبار‘ شامل کرنے کا اشتہار

    برطانوی بحری فوج میں ’خودکش بمبار‘ شامل کرنے کا اشتہار

    لندن: لندن کے طول و عرض میں عجیب و غریب اشتہاری پوسٹر نے شہریوں کو خوف اور اچھنبے میں مبتلا کردیا جس میں انہیں ’خود کش بمبار‘ بننے کی دعوت دی گئی ہے۔

    پوسٹر میں برطانیہ کی بحری فوج کا نشان ثبت ہے جبکہ اس میں فوج کے یونیفارم میں ملبوس 3 فوجیوں کو دکھایا گیا ہے۔ پوسٹر میں مزید معلومات کے لیے بحری فوج کی آفیشل ویب سائٹ بھی دی گئی ہے۔

    bomber-4

    یہ پوسٹر دراصل ایک برطانوی آرٹسٹ ڈیرن کلن نے شاہی (برطانوی) بحری فوج کی ہجو میں بنایا ہے۔ پوسٹر میں فوج میں شامل جوہری آبدوز کے عملے میں نوکری حاصل کرنے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ نوکری خودکش بمبار بننے کے مترادف ہے۔

    پوسٹر میں لکھا گیا ہے، ’ہماری جوہری آبدوزیں ایک خودکش مہم پر ہیں۔ ان آبدوزوں سے میزائل لانچ کرنے کا مطلب ہے یقینی موت۔ نہ صرف اس شخص کی جس نے میزائل لانچ کیا، بلکہ اس کے ساتھ ان لاکھوں معصوم لوگوں کی بھی جو اس میزائل کے نشانے پر ہوں گے‘۔

    اسے بنانے والے آرٹسٹ نے صرف ایک پوسٹر بنا کر اسے شہر میں لگایا، اور تھوڑی ہی دیر بعد شہریوں نے اس کی کئی کاپیاں بنا کر پورے لندن میں آویزاں کردیں۔

    bomber-3

    آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ جوہری بموں کا استعمال اپنے آپ کو قتل کیے بغیر ممکن نہیں۔ ’جس طرح دہشت گرد خود پر بم باندھ کر ہزاروں معصوم افراد کو مار دیتے ہیں، بالکل یہی کام ہم خود بھی کر رہے ہیں‘۔

    اس عجیب و غریب پوسٹر اور اس پر لکھے پیغام نے پہلے تو لندن کے شہریوں کو ہراساں کیا، اس کے بعد جب انہیں اس کے پس منظر کا علم ہوا تو انہوں نے خود بھی اس پیغام کی تشہیر شروع کردی۔

  • مُردوں کاجزیرہ اور اس کی حقیقت

    مُردوں کاجزیرہ اور اس کی حقیقت

    برطانیہ کےشمالی ساحل کینٹ پرواقع ’مُردوں کےجزیرے‘ کےحوالےسےحیرت انگیز معلومات منظرِعام پر آئیں ہیں جوآج سے پہلےشاید لوگوں کے علم میں نہ تھیں۔

    برطانیہ میں واقع ’مُردوں کےجزیرہ‘صدیوں سے پراسرار رہاہےاور اس سے متعلق کئی دہائیوں تک ڈراؤنی کہانیاں اورافواہیں گردش کرتی رہی ہیں۔

    1

    برطانوی دارالحکومت سے74کلومیٹرفاصلے پرواقع اس جزیرےپر200 سال قبل ان قیدیوں کولا کرتابوت میں دفنایاجاتاتھا‘جوکہ جان لیوا بیماریوں کا شکار ہوا کرتے تھے۔

    2

    کینٹ میں واقع اس جزیرے کے اطراف میں بڑھتی ہوئی سمندری سطح اور ساحلی کٹاؤ کی وجہ سے مُردوں کا یہ جزیرہ اوراس پرموجود ان لوگوں کی باقیات اور ان کی آخری آرام گاہ منظرِعام پرآئی ہیں۔

    3

    مُردوں کے جزیرے کے حوالے سے لوگوں میں مختلف افواہیں ہمیشہ گردش کرتی رہی ہیں جن میں سے بعض افواہوں کےمطابق اس جزیرے پرایک ایسی دیو ہیکل مخلوق آباد ہے جو کہ انسانوں کو پکڑ کران کا دماغ کھالیاکرتاتھااورپھران کے ڈھانچے کو پھینک دیتاتھا۔

    4

    دو سوسال سے زائد عرصے تک خوف کی علامت سمجھے جانے والا یہ جزیرہ برطانوی دارالحکومت لندن سے 74کلو میٹر کےفاصلے پرشیپی جزیرےکےسامنے واقع ہے۔

    5

    آثار قدیمہ کے ماہرڈاکٹر پال ولکنسن نے مُردوں کے جزیرے کے نام سے مشہور اس جگہ کا دورہ کیا اور اس بات کی تصدیق کی اس جزیرے سے جو باقیات اور ہڈیاں ملی ہیں وہ انسانوں کی ہی ہیںاور کسی حیوان یا دیو ہیکل کی موجودگی کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔

    6

  • برطانوی وزیراعظم نےحجاب پہننے کی حمایت کردی

    برطانوی وزیراعظم نےحجاب پہننے کی حمایت کردی

    لندن : برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے مسلم خواتین کے حجاب پہننے کی حمایت کردی، ان کا کہنا ہے کہ ہرعورت کو آزادی ہے کہ وہ اپنی مرضی سے حجاب پہننے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں یوم حجاب کی گونج میں وزیر اعظم تھریسا مے نے بھی مسلم خواتین کے حقوق کیلیے آوازاٹھادی۔


    Muslim women are free to wear hijab: Theresa May by arynews

    یوم حجاب کے موقع پر پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ تسمینہ شیخ نے برطانوی وزیراعظم سے خواتین کے حقوق سے متعلق سوال کیا، جس کے جواب میں برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے کہا کہ ہرعورت کو اس بات کا مکمل حق اور آزادی حاصل ہے کہ وہ اپنی مرضی سے جو چاہے پہنے۔

    مزید پڑھیں : لندن: مسلمان خاتون کا حجاب اتارنے اور سڑک پر گھسیٹنے کی کوشش

    اس سے قبل فرانس سمیت اکثر یورپی ملکوں میں خواتین کے حجاب پہننے پر پابندی لگائی جاچکی ہے۔

    مزید پڑھیں: امریکہ: مسلمان طالبہ پر تین افراد کا حملہ، حجاب اتارنے کی کوشش

    واضح رہے کہ سالانہ یوم حجاب منانے کا اقدام امریکی شہری ناظمہ خان نے اٹھایا تھا جس میں انہوں نے مسلم اورغیر مسلم خواتین کو ایک دن کیلیے حجاب پہننے کی دعوت دی تھی۔