Tag: لندن

  • برطانیہ کودہشتگردی کےخطرےکا سامناہے،ایلکس ینگر

    برطانیہ کودہشتگردی کےخطرےکا سامناہے،ایلکس ینگر

    لندن : برطانیہ کے حساس ادارے ایم آئی 6 کے نئے سربراہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کودہشت گردی کےشدید خطرات کاسامناہےجواس سے پہلے کبھی نہیں تھا۔

    تفصیلات کےمطابق برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے سربراہ نے خبردارکیاہے کہ برطانیہ کو جس سطح کے دہشت گردی کے خطرے کا اس وقت سامناہے ایسا اس سے پہلے کبھی نہیں تھا۔

    ایم آئی 6 کے سربراہ ایلکس ینگر کا کہنا تھا کہ برطانوی انٹیلی جنس اور سکیورٹی اداروں نے جون 2013 سے دہشت گردی کے 12 منصوبوں کا ناکام بنایا ہے۔

    ایلکس ینگرکامزید کہناتھاکہ برطانیہ کوانتہاپسندوں سےجمہوریت الٹنےاور سائبرحملوں جیسے خطرات کا بھی سامنا ہے۔

    برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایم آئی 6 کے ہیڈکوارٹرز میں ایم آئی 6 کے سربراہ کا کہناتھاکہ دولت داعش نے شام کی صورت حال کو خطے میں اپنا مضبوط گڑھ بنانے کے لیے استعمال کیا ہوا ہے اور مغرب کے خلاف جنگ چھیڑی ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ ایلکس ینگر کا کہنا تھا کہ داعش کے پاس انتہائی منظم انداز میں حملے کرنے کا نظام تھا جس کے ذریعے وہ برطانیہ اور اس کے اتحادیوں پرشام کو چھوڑے بغیر ہی حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

  • ایڈز کا علاج قابل رسائی لیکن مریضوں میں خطرناک اضافہ

    ایڈز کا علاج قابل رسائی لیکن مریضوں میں خطرناک اضافہ

    لندن: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ رواں برس ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد افراد کو ایڈز کے علاج کی سہولیات میسر ہوئیں۔ یہ تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ اور رواں برس مزید 12 لاکھ افراد ایڈز کے علاج سے مستفید ہوسکے۔

    اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ایڈز یو این ایڈز کا کہنا ہے کہ سنہ 1981 سے اس مرض کے سامنے آنے کے بعد اب تک اس مرض سے 8 کروڑ کے لگ بھگ افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 3 کروڑ سے زائد اس مرض کے باعث موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ایڈز کی جانچ کے لیے آلہ تیار

    یو این ایڈز کے مطابق اس موذی مرض کے علاج کی سہولیات میسر ہونے کے بعد سنہ 2005 سے اب تک اس مرض سے ہونے والی اموات کی شرح میں 45 فیصد کمی آچکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سنہ 2005 میں 20 لاکھ افراد ایچ آئی وی ایڈز کے باعث موت کا شکار ہوئے جبکہ سنہ 2015 تک یہ شرح گھٹ کر 11 لاکھ ہوگئی۔

    اقوام متحدہ نے تسلیم کیا کہ ان اعداد و شمار میں کمی ایک خوش آئند قدم ہے لیکن اس ضمن میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ایڈز کا شکار افراد میں وقت کے ساتھ ساتھ دوسری بیماریوں بشمول ٹی بی اور ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہونے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔ ان کے مطابق اس مرض کے پھیلاؤ میں پہلے سے کہیں زیادہ اضافہ ہوگیا ہے جس پر قابو پانا ازحد ضروری ہے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان میں ایڈز کے مریضوں میں تشویشناک اضافہ

    ماہرین نے بتایا کہ سنہ 2015 میں 5 کروڑ سے زائد افراد میں اس مرض کی تشخیص کی گئی تھی جو اب تک کی بلند ترین شرح ہے۔

    واضح رہے کہ ایک تحقیق کے مطابق ایچ آئی وی کا شکار ہونے کے چند دن بعد 85 فیصد افراد کو انفیکشن کی علامات ظاہر ہوتی ہیں جن کا بروقت علاج مرض کو جان لیوا ہونے سے بچا سکتا ہے۔

  • قطری شہزادے نے نواز شریف کاکیرئیر ختم کر دیا،شیخ رشید

    قطری شہزادے نے نواز شریف کاکیرئیر ختم کر دیا،شیخ رشید

    لندن : شیخ رشید احمد کا کہناہےکہ قطری شہزادے نے نواز شریف کاکیرئیر ختم کر دیا۔انہوں نے کہا کہ طاہر القادری اور عمران خان جب ضرورت پڑی تو پھر ایک ہوں گے۔

    تفصیلات کےمطابق لندن میں پریس کانفرنس کےدوران شیخ رشید احمد کاکہنا تھا کہ پاناما لیکس میں نوازشریف اور ان کا خاندان ملوث ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہناتھاکہ پوری قوم پاناما لیکس کیس کا فیصلہ چاہتی ہے،سپریم کورٹ سےجو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ خوشی ہےکہ آرمی چیف اپنی مدت پوری کر کے واپس جا رہے ہیں،وہ زبردست جرنیل ہیں، پاکستان کے اداروں کو کسی کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے14 قتل نوازشریف کےگلےکاپھندا بنیں گےطاہر القادری اور پی ٹی آئی جب ضرورت پڑی تو پھر ایک ہونگے۔

    مزید پڑھیں:عمران خان لندن سے لاہور واپس پہنچ گئے

    واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہترین دور گزارا ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔

  • عمران خان لندن سے لاہور واپس پہنچ گئے

    عمران خان لندن سے لاہور واپس پہنچ گئے

    لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان برطانیہ کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

    تفصیلات کےمطابق عمران خان قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن سے آج صبح لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچے۔

    عمران خان دوست کی بہن کی شادی میں شرکت کےلیے جمعے کو برطانیہ گئے تھے،چیئرمین تحریک انصاف وطن واپسی کے بعد ایئرپورٹ پرمیڈیا سے بات چیت کیے بغیر گھر روانہ ہوگئے۔

    اس سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سپریم کورٹ سے انصاف کی امیدرکھتےہیں۔

    دھرنا دینے کےسوال پر پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ سارا مسئلہ تو تلاشی دینے کا تھا، تلاشی تو لی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہترین دور گزارا ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔

  • لندن کے کاروباری مرکز گارڈن سینٹرمیں آتشزدگی

    لندن کے کاروباری مرکز گارڈن سینٹرمیں آتشزدگی

    لندن : برطانیہ کے دارالحکومت ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب کاروباری مرکز گارڈن سینٹرمیں آگ لگ گئی،آگ بجھانے کےلیے فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں اور 100فائر فائٹر کوششیں کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب موجود کاروباری مرکز گارڈن سینٹرمیں لگنے والی آگ اتنی شدید ہے کہ اس کی وجہ سے اٹھنے والے دھوئیں کے بادل کئی میل دور سے نظر آرہے ہیں۔

    لندن کے کاروباری مرکز میں آگ لگنے کے باعث ہولووے لین دو نوں اطراف سے بند کرکے آگ بجھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں جس میں 100فائر فائٹرز اور فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں شامل ہیں۔

    لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم آگ بجھنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا جائےگا۔

    مزید پڑھیں:لندن ایئرپورٹ پرکیمیائی کارروائی کاخدشہ

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ برطانیہ کے شہر لندن میں لندن سٹی ایئرپورٹ پر ایک مشتبہ کیمائی واقعے کے باعث26 افراد متاثرہوئےتھےاور3گھنٹے کے آپریشن کے بعد ہوائی اڈے کو بحال کردیا گیا۔

  • آٹھ سالہ کی ننھی حافظہ اور استانی

    آٹھ سالہ کی ننھی حافظہ اور استانی

    لندن: برطانیہ میں مقیم مسلم گھرانے سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ ننھی ماریہ اسلم نے حفظِ قرآن مکمل کر کے لوگوں کو قرآن مجید آن لائن تعلیم دینی  شروع کردی ہے، سوشل میڈیا پر انہیں نوے ہزار سے زیادہ افراد نے فالو کیا ہوا ہے۔

    برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں مقیم آٹھ سالہ ننھی ماریہ نے قرآن مجید حفظ کر کے اسے دہرایا اور اب اُس نے لوگوں کو  تجوید کے ساتھ باقاعدہ تعلیم دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

    ننھی ماریہ نے اپنی والدہ کی مدد سے قرآن مجید کا حفظ مکمل کیا اور اب وہ استانی کے درجے تک پہنچ گئی ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ننھی استانی کو نوے ہزار سے زیادہ لوگ فالو کررہے ہیں۔

    خطاطی کا شوق رکھنے والی ماریہ پیغمبرِ اسلام ﷺ سے شروع ہونے والی خفظِ قرآن کی طویل راویت کا حصہ بننے کے بعد اسکول سے جدید تعلیم حاصل کررہی ہیں تاہم اسکول سے واپس آنے کے بعد وہ اپنی والدہ کے ہمراہ لوگوں کو آن لائن قرآن کی تعلیم دیتی ہیں۔

    ماریہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ ’’ہم نے اپنی بیٹی کے ساتھ زبردستی نہیں کی تاہم جو کچھ بھی کیا وہ ماریہ کی بہتری کے لیے کیا، انہوں نے مثال دیتے ہوئے سمجھایا کہ جمناسٹک سیکھنے والے افراد کو بھی اُن کے والدین بچپن سے ہی متعلقہ کام سے جوڑ دیتے ہیں‘‘۔

  • میچ فکسڈ ہوچکا، حکمرانوں‌ کو جلد کلین چٹ مل جائے گی، قادری

    میچ فکسڈ ہوچکا، حکمرانوں‌ کو جلد کلین چٹ مل جائے گی، قادری

    لندن : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا بدلہ قصاص سے کم کسی صورت قبول نہیں کریں گے، فریقین میں میچ فکسڈ ہوچکا ہے، پاناما لیکس کا جنازہ نکلے گا۔ کرپٹ حکمرانوں کو کلین چٹ دے دی جائے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، علامہ طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا بدلہ قصاص سے کم کسی صورت قبول نہیں کریں گے،نیوز لیک کمیشن کا سربراہ سلطنت شریفیہ کا ملازم ہے، پاناما لیکس کو ہمیشہ کے لیے دفن کرنے پر اتفاق ہوچکا ہے اور نیوز لیکس میں انصاف کی کوئی توقع نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس میگا کرپشن کیس ہے جس میں اگر حکمران بچ گئے تو پاکستانی عوام کی بدقسمتی ہوگی۔

    اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے خصوصی گفتگو میں طاہرالقادری نے کہا کہ کرپٹ حکمران ڈرائی کلین ہوں گے، نیوز لیک کمیشن کے سربراہ شریف فیملی کی ذاتی تنخواہ پرہیں تو کیا انصاف کی توقع کی جائے؟ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان آرمی کو بھی پنجاب پولیس بنانا چاہتے ہیں اور ملکی سالمیت کے ساتھ مذاق کررہے ہیں۔

  • ایما واٹسن کی مطالعے کی ترغیب

    ایما واٹسن کی مطالعے کی ترغیب

    مشہور فلم سیریز ہیری پوٹر میں ہرمائنی کے کردار سے شہرت پانے والی ہالی ووڈ اداکارہ ایما واٹسن آج کل ایک منفرد مہم پر ہیں۔ انہوں نے لوگوں کو مطالعہ کی ترغیب دینے کے لیے لندن کے ٹیوب اسٹیشن کے مختلف مقامات پر کتابیں چھپا دیں تاکہ لوگ انہیں ڈھونڈ کر پڑھیں۔

    کتاب ’چھپانے‘ کی یہ انوکھی ترکیب مشہور گیم ’پوکیمون گو‘ کے بعد سامنے آئی جس میں کھیل کھیلنے والوں کو مختلف مقامات پر پوکیمون نامی کارٹون کریکٹر کو ڈھونڈنا ہوتا ہے۔

    اس کھیل کی طرز پر برسلز میں ایک اسکول پرنسپل نے کتاب کی تلاش پر مشتمل ایک کھیل کا آغاز کیا جس میں وہ کسی مقام پر کوئی کتاب چھپا دیتے اور اس کے بعد اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اشارتاً بتاتے کہ وہ کتاب کہاں ہوسکتی ہے۔

    کتاب ڈھونڈنے والے کو اسے پڑھنے کے بعد کہیں اور چھپانا پڑتا ہے جس کے بعد مزید کئی افراد اس کی تلاش میں نکل کھڑے ہوتے ہیں۔

    کچھ اسی کسی قسم کی مہم پر آج کل ایما واٹسن بھی ہیں اور اس کا آغاز انہوں نے لندن کے ٹیوب اسٹیشن سے کیا جہاں مختلف مقامات پر انہوں نے کئی کتابیں رکھیں۔

    @booksontheunderground @oursharedshelf #Mom&Me&Mom

    A video posted by Emma Watson (@emmawatson) on

    رکھی جانے والی کتابیں مشہور امریکی شاعرہ مایا اینجلو کی کتاب ’مام اینڈ می اینڈ مام‘ کے نسخے ہیں جو تقریباً 100 کی تعداد میں کئی جگہوں پر چھوڑے گئے ہیں۔

    @oursharedshelf’s Nov & Dec book is #Mom&Me&Mom by Maya Angelou

    A photo posted by Emma Watson (@emmawatson) on

    ایما واٹسن نے کتاب کے ساتھ ایک نوٹ بھی رکھا جس میں انہوں نے بتایا کہ یہ کتاب بہت محبت اور توجہ کے ساتھ رکھی گئی ہے۔

    emma-2

    ایما واٹسن رواں سال کے آغاز میں ایک آن لائن ’فیمنسٹ بک کلب‘ بھی قائم کرچکی ہیں۔ وہ اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر بھی ہیں اور دنیا بھر میں خواتین کی خود مختاری کے لیے ’ہی فار شی‘ نامی مہم چلا رہی ہیں۔

    اس مہم کے تحت خواتین کی خود مختاری اور ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے مردوں کو اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا جارہا ہے۔

    ایما واٹسن نے اپنے قائم کردہ بک کلب میں بھی ایسی ہی کتابیں رکھی ہیں جو صنفی برابری کے حوالے سے شعور دیتی ہیں۔ ان کی کتاب تلاش کرنے کی مہم بھی اسی بک کلب کا حصہ ہے۔

  • قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں،آصف علی زرداری

    قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں،آصف علی زرداری

    لندن: پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی۔سابق صدر آصف زرداری نےسیکیورٹی لیکس کے ذمے داروں کےخلاف کارروائی کامطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق لندن میں رحمان ملک نے آصف زرداری سے ملاقات کی جس میں سیکورٹی لیکس کے معاملے کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

    رحمان ملک نے ملاقات میں موجود صورتحال پر سابق صدر آصف علی زرداری کو بریفنگ دی۔دونوں رہنماؤں نے بگڑتے حالات پر تشویش کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر ہونے والے حملے اور کراچی میں فائرنگ کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

    اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی،انہوں نے پورے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیازکارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔

    مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کا وزیر داخلہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں اعتزاز احسن، خورشید شاہ، فرحت اللہ بابر، شیری رحمن، خورشید شاہ، قمر زماں کائرہ اور دیگر نے بلاول بھٹو کے زیر صدارت اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتےہوئےوزیر داخلہ چوہدری نثار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیاتھا۔

  • طاہر القادری نےسی ای سی کا اجلاس طلب کر لیا

    طاہر القادری نےسی ای سی کا اجلاس طلب کر لیا

    لندن : علامہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کرنے کے حوالے سے مشاورت کے لیے کل بلائے گئے سی ای سی کے اجلاس میں اہم فیصلے کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق علامہ طاہر القادری ہیتھرو ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے فون کر کے دھرنے میں شرکت کی دعوت دی تھی جسے ابتدائی طور پر قبول کر لیا ہے اور کل سینٹرل ایگزیکیوٹیوکمیٹی کے اجلاس میں مزید مشاورت کی جائے گی۔

    یہ پڑھیے : طاہرالقادری نے اسلام آباد دھرنے میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

    صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا ہم پاکستان عوامی تحریک ناک ڈاؤن کے حق میں ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں سربراہ پاکستان عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے گلے شکوے دور ہو گئے ہیں،ایک عظیم مقصد کے حصول کئے لیے چھوٹی چھوٹی باتوں کو نظر انداز کرنا پڑتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں : پارلیمنٹ حملہ کیس:عمران خان اورطاہرالقادری کےوارنٹ گرفتاری برقرار

    پی ٹی وی حملہ کیس میں طاہر القادری کو طلب کیے جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کسی غیر قانونی عمل میں شامل نہیں ہیں،سازشی عناصر نے جرائم پیشہ افراد کو ہماری جماعت سے منسوب ٹی شرٹ پہنا کر پی ٹی وی پر حملہ کرایا۔

    طاہر القادری کا مزید کہنا تھا کی قانون پسند شہری ہی نہیں میں قانون کا طالب علم بھی ہوں اور معززعدالت کا احترام کرتے ہوئے ہم اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کا سامنا کریں گے۔