Tag: لندن

  • لندن : متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ایئر لائن ایک بار پھر دنیا کی بہترین فضائی کمپنی قرار

    لندن : متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ایئر لائن ایک بار پھر دنیا کی بہترین فضائی کمپنی قرار

    لندن : متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ایئرلائن کو ایک بار پھر دنیا کی سب سے بہترین فضائی کمپنی قرار دیا گیا،آخری بار یہ اعزاز فضائی کمپنیکو 2013 میں ملا تھا.

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ایئرلائن کو یہ اعزاز کنزیومر ایوی ایشن ویب سائٹ اسکائی ٹریکس نے دیا ہے،یہ گزشتہ پندرہ برسوں میں چوتھی بار ہے کہ ایمریٹس ایئر لائن کو دنیا کی نمبرون فضائی کمپنی قرار دیا گیا ہے جبکہ آخری بار اسے یہ اعزاز 2013 میں ملا تھا.

    دنیا کی سو بہترین فضائی کمپنیوں میں پاکستان کی کوئی بھی سرکاری یا غیرسرکاری ایئرلائن شامل نہیں،جبکہ انڈیا کی ایک کمپنی انڈیگو،سری لنکن ائیرلائنز یہاں تک کہ ایتھوپین ایئرلائنز بھی اس فہرست کا حصہ ہے.

    متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ایئرلائن دنیا کی سب سے بڑی فضائی کمپنی ہے جس کے بیڑے میں ڈھائی سو طیارے شامل ہیں.

    اس ویب سائٹ نے جنوبی کوریا کی آسیانہ ایئرلائنز کو دنیا کی سب سے بہترین اکنامی کلاس،جبکہ ترکش ایئرلائنز کو یورپ کی سب سے بہترین فضائی کمپنی اور سب سے سستی اور بہترین کمپنی کا اعزاز ملائیشیاکی ایئر ایشیاءکو دیا.

    یاد رہےکہ گزشتہ برس سرفہرست رہنے والی قطر ایئرویز اس بار دوسرے نمبر پر موجود ہے.

  • لاہور: ڈاکٹرطاہرالقادری نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے

    لاہور: ڈاکٹرطاہرالقادری نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نجی دورے پر غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے زریعے برآستہ دوحہ لندن روانہ ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان عوامی تحریک کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نجی دورے کے دوران گلاسگو میں تحریک منہاج القرآن کی دو کانفرنسز میں خطاب کریں گے.

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ طاہرالقادری اکتیس جولائی کو اپوزیشن قیادت کے ہونے والے قومی مشاورتی اجلاس میں بھی شرکت اور خطاب کریں گے،اس لیے جلد وطن واپس لوٹ آئیں گے،ڈاکٹر طاہر القادری کے بیٹے حسن نواز بھی ان کے ہمراہ لندن روانہ ہوئے.

    یاد رہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری ایک ماہ قبل پاکستان آئے تھے،ڈاکٹر طاہرالقادری ماڈل ٹاون کے شہدا کی دوسری برسی کے موقع پر مال روڈ پر احتجاجی دھرنے میں خطاب اور شہر اعتکاف میں شرکت کرنے کے لیے پندرہ جون کو پہنچے تھے.

  • پاکستان اورانگلینڈ آج لارڈزمیں مدمقابل، سب کی نظریں محمد عامرپر

    پاکستان اورانگلینڈ آج لارڈزمیں مدمقابل، سب کی نظریں محمد عامرپر

    لندن : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لندن کے لارڈزکرکٹ گراؤنڈ پر آج سے پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہو رہا ہے۔ محمد عامر کی واپسی پر سب کی توجہ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں چھ سال بعد ایک بار پھر لارڈز کے تاریخی میدان میں مد مقابل ہونگی۔ دونوں ٹیموں میں چار میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا۔

    ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ میں نمبر تین پاکستان کا نمبر چار انگلینڈ سے کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے اور سب کی نظریں ٹیسٹ کرکٹ میں واپس آنے والے محمد عامر کی دھواں دھار بولنگ پر ہوں گی۔

    اس ٹیسٹ کو محمد عامر یادگار بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ وہ کرکٹ میں اپنا ادھورا سفر لارڈز سے ہی شروع کرینگے۔ اسی گراؤنڈ پر تیزی سے اوپر جانیوالے باؤلر محمد عامر پراسپاٹ فکسنگ کے الزام میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔

    پاکستان کے کپتان مصباح الحق کو امید ہے کہ محمد عامر مرد میداں بن سکتا ہے، انگلش ٹیم کو نہ صرف محمد عامر کا خوف ہے بلکہ اپنے اہم بولر ان فٹ جمی اینڈرسن کے نہ ہونے کا بھی دباؤ ہے۔

    انگلش کپتان ایلیسٹر کک نے کہا ہے کہ محمد عامر کی باتیں بہت ہو گئیں اب کرکٹ پر توجہ مرکوز ہے، لارڈز کے میدان میں ٹاس اہم ہو تا ہے۔ دیکھا یہ گیا ہے کہ زیادہ تر جیت اسی ٹیم کی ہوتی ہے جو ٹاس جیت کر درست فیصلہ کرے۔

    ریکارڈ پر نظر ڈالیں تو ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف پلڑا بھاری ہے لیکن پاکستان انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز چار صفر یا تین صفر سے جیت کر آسٹریلیا سے پہلی پوزیشن چھین سکتا ہے۔

    شاہینوں کے پاس دنیا کی بہترین ٹیسٹ ٹیم بننے کا سنہری موقع ہے۔ ٹیسٹ سیریز تین ایک یا دو ایک سے جیتنے کی صورت میں پاکستان بھارت کو پیچھے چھوڑ دوسری پوزیشن پر قبضہ کرلے گا۔

    انگلینڈ کسی بھی مارجن سے سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا تو پاکستان ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلاجائے گا۔اورانگلینڈ تیسرے نمبر پر آجائے گا۔

    مجموعی طور پر ستتر میچز میں سے اکیس انگلینڈ کے نام رہے تو اٹھارہ میں پاکستان فاتح رہا۔ اڑتیس میچز ڈرا ہوئے۔ پاکستان کوانگلینڈ کیخلاف آخری ناکامی دوہزاردس کے لارڈز ٹیسٹ میں ہوئی تھی۔ جس کےبعد یو اےای میں کھیلے گئے چھ میں پانچ میچز پاکستان نے جیتے تھے۔

     

  • وزیراعظم کی وطن واپسی کیلئےخصوصی بوئنگ طیارہ آج رات روانہ ہوگا

    وزیراعظم کی وطن واپسی کیلئےخصوصی بوئنگ طیارہ آج رات روانہ ہوگا

    کراچی: وزیر اعظم کی لندن سے واپسی کے لیے سواری تیار ہوگئی، پی آئی اے کا بوئنگ ٹرپل سیون وزیر اعظم کو لندن لینے جائے گا۔

    وزیراعظم کولندن سے وطن واپس لانے لانے کے لئے پی آئی اے کا بوئنگ طیارہ سجناشروع ہوگیا، بوئنگ ٹرپل سیون خالی ہی لندن اڑان بھرے گا پاکستان انٹر نیشنل ائیرلائنزکےانجینئرزکودو بوئنگ طیاروں کو وی آئی پی بنانے کی ہدایت مل گئی۔انتظامیہ کوکھانا بھی وی آئی پی بنانےکے انتظامات کرنےکی ہدایت آئی ہے۔

    گزشتہ رات وزیر اعظم کی شاہی سواری کو تیار کرنے کیلئے قومی ایئرلائن کے عملے کی دوڑیں لگی رہیں، پی آئی اے کے بوئنگ ٹرپل سیون کی تمام سیٹیں نکال کر رات بھر جراثیم کش اسپرے کا عمل جاری رہا، جبکہ طیارے میں 24 وی آئی پی سیٹیں لگادیں گئیں۔

    وزیراعظم کی وطن واپسی کیلئے قومی ایئرلائن کے دو طیاروں کا انتخاب کیا گیا ہے ایک بوئنگ طیارے اسٹینڈ بائی پر رہے گا جبکہ دوسرا خصوصی طیارہ کراچی سے آج رات برطانیہ کے اسٹینسٹڈ ایئرپورٹ روانہ ہوگا، جس کے باعث پی آئی اے فیول کی مد میں لاکھوں ڈالر کے اخراجات برداشت کرے گا۔

    قومی ایئرلائن کے دو بوئنگ طیاروں کے ریزرو کرنے کی وجہ سے نیویارک ، ٹورنٹو ، پیرس جانے والی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوگا،جس کے باعث امریکہ کینیڈا اور پیرس کے مسافروں کی تقریبا 24 گھنٹے بعد واپسی ہوگی۔ ،

    ذرائع کا کہنا ہے وزیر اعظم اپنی شاہی سواری میں نو جولائی کواہلخانہ کے ہمراہ لندن کے وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے لاہور کے لیے روانہ ہونگے۔

    وزیر اعظم کی شاہی سواری کو تیار کرنے کے لئے قومی ایئرلائن کو کروڑوں ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا تاہم پی آئی اے پہلے ہی بڑے خسارے سے دوچار ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف بائیس مئی کو علاج کے لیے لندن گئےتھے جہاں ہارلے اسٹریٹ اسپتال میں 31 مئی کوان کے دل کی سرجری ہوئی۔

  • دمام میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کی جائے، لارڈ نذیرکا سعودی سفیر کو خط

    دمام میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کی جائے، لارڈ نذیرکا سعودی سفیر کو خط

    لندن : برطانوی پارلیمنٹ کے رکن لارڈ نذیر نے سعودی عرب کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دمام میں پھنسے ہوئے 500 پاکستانیوں کا اقامہ فوری جاری کیا جائے تاکہ ان کے مسائل حل ہوسکیں۔

    تفصیلات کے مطابق لارڈ نذیر نے دمام میں پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے برطانیہ میں تعینات سعودی عرب کے سفیر پرنس محمد بن نواف السعود کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اقامہ نہ ملنے کے سبب دمام میں پانچ سو سے زائد پاکستانی کیمپوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

    LordNazirletter

    ان میں سے کئی پاکستانی سعودی عرب میں نوکری کے حصول کیلئے اپنے تمام اثاثے بیچ چکے ہیں۔ پاکستان میں موجود ان افراد کے خاندان شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیسے نہ ہونے کے سبب وہ فاقے کررہے ہیں اور انہیں علاج معالجے کی بھی کوئی سہولت میسر نہیں ہے، گزشتہ چھ ماہ سے ان کی کمپنی تنخواہ بھی جاری نہیں کررہی۔

    پاکستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ان میں سے چار پاکستانی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: دمام: اقامہ نہ لگنے پر 500 پاکستانی پھنس گئے، دفتر خارجہ خاموش

    خط میں لارڈ نذیر نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ پاکستانیوں کی مدد کرتے ہوئے فوری طور پر انہیں اقامہ جاری کیا جائے اور ان کے سفر میں حائل رکاوٹیں دور کرتے ہوئے سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔

     

  • ڈاکٹرز سے اجازت ملتے ہی آپ کے درمیان ہوں گا، نوازشریف

    ڈاکٹرز سے اجازت ملتے ہی آپ کے درمیان ہوں گا، نوازشریف

    لندن: وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی طرف سےحتمی اجازت ملتے ہی میں انشاء اللہ بہت جلد آپ کے درمیان موجود ہوں گا ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے کارکنان کے نام اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ’’میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ آپ لوگ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرنے کے لئے میری وطن واپسی کے موقع پرایک بڑے استقبالیہ پرگرام کی تیاریاں کررہے ہیں؟‘‘۔

    وزیر اعظم نے مزید کہا ہے کہ ’’آپ میرے استقبال کیلئے کوئی خصوصی اہتمام نہ کریں، بس میری صحت کے لئے دعا کریں تاکہ میں جلد صحت یاب ہو کر اپنے ملک واپس آکر ملک و قوم کی خدمت کرسکوں‘‘۔

    میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ ’’میرے آپریشن کے وقت بھی پوری قوم نے محبت اور خلوص کے ساتھ دعائیں کیں جو میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے، انہی دعاؤں کی قبولیت اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میرے حساس آپریشن کا مرحلہ بخیرو خوبی مکمل ہوا اوراب میں تندرست ہورہا ہوں۔

    سربراہ مسلم لیگ ن نے کہا کہ کارکنوں کی محبت میرے لیے بہت بڑا اثاثہ ہے، اسی سے مجھے وطن عزیز کی خدمت کا عزم اور توانائی حاصل ہوتی ہے۔

    واضح رہے گزشتہ ماہ نوازشریف کو ان کی خراب رپورٹس آنے کے بعد معالجین کی جانب سے اوپن ہارٹ سرجری کا مشورہ دیا گیا تھا، جس کے بعد شریف برادران کے اہل خانہ نے لندن نے نجی اسپتال میں ان کی اوپن ہارٹ سرجری کروائی تھی، اسپتال سے چھٹی ہونے کے بعد میاں محمد نوازشریف لندن میں اپنے صاحبزادے کی رہائش گاہ پرمقیم ہیں۔

    گزشتہ دنوں میڈیا پر وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی مارکیٹ میں خریداری کرتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، جس میں وہ کافی صحت مند نظر آرہے تھے۔

     

  • برطانیہ سے 20 فیصد کاروبار بیرون ملک منتقل ہونے کا امکان

    برطانیہ سے 20 فیصد کاروبار بیرون ملک منتقل ہونے کا امکان

    لندن : برطانوی عوام کی ریفرنڈم میں یورپی یونین چھوڑنے کے حق میں فیصلے کے بعد مختلف کمپنیوں نے اپنا کاروبار بیرون ملک منتقل کرنے پر غور شروع کردیا.

    تفصیلات کے مطابق بزنس لابی گروپ دی انسٹیٹیوٹ آف ڈائریکٹرز کے سروے کے مطابق بیس فیصد بزنس لیڈرز اپنا کاروبار برطانیہ سے باہر لے جانے پر غور کر رہے ہیں.

    ریفرنڈم نتائج کے باعث ہر چار میں سے ایک فرم بھرتیاں بند کرنے پرسوچ بچار کر رہی ہے،دوتہائی یا 64 فیصد نے ریفرنڈم کے نتائج کو کاروبار کے لیے منفی اور تیئس فیصد نے مثبت قرار دیا جبکہ نوفیصد نے کہاکہ اس سے کاروبار پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

    گروپ کے ڈائریکٹر جنرل سائمن واکر کا کہنا ہےکہ ریفرنڈم نتیجے کے بعد کاروبار اس سے مطابقت پیدا کر کے کامیابی حاصل کرنے کی پلاننگ میں مصروف ہوں گے.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کچھ چھپا نہیں سکتے، ہمارے کئی ممبرز پریشان ہیں اور اکثریت ریفرنڈم کے نتیجے کو اپنے کاروبار کےلیے خراب سمجھتی ہے اور اسی وجہ سے سرمایہ کاری و بھرتیاں روکنے یا کم کرنے پر غور کر رہی ہے.

  • برطانوی عوام کا یورپی یونین سے علیحدگی کا فیصلہ

    برطانوی عوام کا یورپی یونین سے علیحدگی کا فیصلہ

    لندن : برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے یا نکل جانے کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کے نتائج کے مطابق برطانیہ کی عوام نے یورپی یونین سے نکل جانے کے حق میں 52 فیصد ووٹ دیا جبکہ یورپی یونین میں رہنے کے حق میں 48 فیصد نے ووٹ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق شمال مشرقی انگلینڈ، ویلز اور مڈلینڈز میں زیادہ تر ووٹروں نے یورپی یونین سے الگ ہونے کے حق میں ووٹ دیا ہے جبکہ لندن، اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے زیادہ تر ووٹروں نے یورپی یونین کے ساتھ رہنے کے حق میں ووٹ دیا.

    referendum-1

    برطانوی عوام کے فیصلے سے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت سو ڈالر اضافے سے 1360 ڈالر فی اونس تک جاپہنچی،جبکہ بین الاقومی مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے اور وہ 31 سال کی کم ترین سطح پر آگیا.

    برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے یا نہ رہنے کے حوالے سے پولنگ گذشتہ روز 23 جون کو مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک ہوئی،ریفرنڈم میں تقریباً 4 کروڑ 64 لاکھ سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا.

    referendum-2

    یو کے آئی پی کے رہنما نائجل برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے لیے گذشتہ 20 سالوں سے مہم چلا رہے تھے.

    یاد رہے کہ برطانیہ نے 1973 میں یورپین اکنامک کمیونٹی میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم برطانیہ میں بعض حلقے مسلسل اس بات کی شکایات کرتے رہے ہیں کہ آزادانہ تجارت کے لیے قائم ہونے والی کمیونٹی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے رکن ممالک کی ملکی خودمختاری کو نقصان پہنچتا ہے.

    واضح رہے کہ بریگزٹ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی سے ابتداء میں مشکلات ضرور پیدا ہوں گی تاہم مستقبل میں اس کا فائدہ ہوگا.

  • لندن: نواز شریف سے پرویز رشید اور طارق فاطمی کی ملاقات، ٹی او آرز پر بات چیت

    لندن: نواز شریف سے پرویز رشید اور طارق فاطمی کی ملاقات، ٹی او آرز پر بات چیت

    لندن : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے پرویز رشید اور طارق فاطمی نے ملاقات کی، طور خم سرحد ایشو سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید ، معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی اور نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد نے بھی ملاقات کی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    اس موقع پر وزیر اعظم نے طارق فاطمی سے طورخم بارڈر پر ہونے والی کشیدگی کے حوالے سے بریفنگ لی جبکہ پرویز رشید نے پاناما لیکس کے ٹی او آرز کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم موجودہ صورتحال کے تناظر میں پرویز رشید کو اہم ہدایات جاری کریں گے جس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات صبح وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم کے لیے بہتر ہے اپوزیشن کے ٹی او آرز تسلیم کرلیں، خورشید شاہ

    یاد رہے دو روز قبل سابق افغان صدر حامد کرزئی نے میاں محمد نوازشریف سے لندن میں ملاقات کر کے اُن کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔

    پڑھیں : پاکستان اورافغانستان نے طورخم سرحد پرجنگ بندی کا اعلان کردیا

    واضح رہے میاں محمد نوازشریف اپنی اوپن ہارٹ سرجری کے بعد تیزی سے روبصحت ہیں اور اب وہ لندن میں بیٹھ کر حکومتی امور سرانجام دینے لگے ہیں، وزیراعظم اپنے معالجین کے مشورے کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کریں گے۔

  • دھرنے اور اشتعال انگیز تقریروں سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، پرویز رشید

    دھرنے اور اشتعال انگیز تقریروں سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، پرویز رشید

    لندن : وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کا کہنا ہے کہ دھرنے اور اشتعال انگیز تقاریر سے جمہوریت کو کو ئی خطرہ نہیں ہے.

    تفصیلات کے مطابق لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں پرویزرشیدکا کہنا تھا کہ پاکستان کا سیاسی نظام پہلے سے زیادہ مظبوط ہے،وزارت خارجہ قومی مفادات کے تحفظ کےلیے پورا کردار ادا کررہی ہے.

    وفاقی وزیر پرویزرشید کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف ٹی او آرز پر اس لیے اتفاق نہیں کررہی کیونکہ سب سے زیا دہ آف شور کمپنیاں پاکستان تحریک انصاف والوں کی ہیں ،اگر تحقیقات ہوئیں تو عمران خان بھی لپیٹ میں آئیں گے.

    انہوں نے کہا دھرنوں اور اشتعال انگیز تقریروں سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے.

    یاد رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے بلاوے پرگذشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید،معاون خصوصی طارق فاطمی اور فواد حسن فواد پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 سے لندن روانہ ہوئےتھے.

    تینوں رہنما اسلام آباد سے لندن کےلیے روانہ ہوئے جہاں وہ وزیراعظم نوازشریف سے ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے،خیال رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے وزرا اور قریبی رفقا کو لندن میں طلب کیا تھا.