Tag: لندن

  • لندن : مقتول رکن پارلیمنٹ کے سوگ میں سرکاری عمارتوں پرپرچم سرنگوں

    لندن : مقتول رکن پارلیمنٹ کے سوگ میں سرکاری عمارتوں پرپرچم سرنگوں

    لندن : برطانیہ کی مقتول لیبرپارٹی کی رکن پارلیمنٹ جوکوکس کوخراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے،مقتول رکن پارلیمنٹ کے سوگ میں سرکاری عمارتوں پرپرچم سرنگوں رہا.

    تفصیلات کے مطابق مقتول لیبرپارٹی کی رکن پارلیمنٹ جوکوکس کوخراج عقیدت پیش کرنےبرطانیہ کے مختلف شہروں میں مقتول رکن پارلیمنٹ کی یاد میں مختلف مقامات پرپھول رکھنے کا سلسلہ جاری ہے.

    ENGLAND POST 1

    دعائیہ اجتماع میں کچھ دیرخاموشی اختیارکی گئی،برطانوی وزیراعظم سمیت عالمی رہنماؤں نے جوکاکس کے قتل پرافسوس کا اظہارکیا ہے.

    ENGLAND POST 2

    یاد رہے دو روز قبل لندن کے علاقے برسٹل میں فائرنگ سے برطانوی خاتون رکن پارلیمنٹ جوکوکس ہلاک ہوگئیں تھی.

    یارک شائر پولیس کے مطابق زخمی خاتون رکن پارلیمنٹ کوفوری اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی تھی،ملزم نے ان پر کئی فائر کیے تھےساتھ ہی چاقو سے بھی حملہ کیا تھا.

    ENGLAND POST 3

    پولیس کی جانب سے حملے کے الزام میں 52 سالہ شخص کو گرفتار کیاگیا،جسے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاگیا تھا.

    واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے خاتون رکن پارلیمنٹ جوکوکس کی ہلاکت پر انتہائی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں خاتون رکن پارلیمینٹ کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں.

    ENGLAND POST 4

  • امین الحق کے خلاف مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے، ندیم نصرت

    امین الحق کے خلاف مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے، ندیم نصرت

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینئر ندیم نصرت نے کہا ہے کہ امین الحق کے خلاف مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے، یہ بات انہوں نے لندن سے جاری ایک بیان میں کہی۔

    ندیم نصرت نے کہا کہ سوشل میڈیا پرچلنے والی جس وڈیو کو جواز بنا کر رینجرز کی جانب سے امین الحق پرمقدمہ قائم کیا گیا ہے اس سے امین الحق کا کوئی تعلق نہیں۔

    اپنے بیان میں ندیم نصرت کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم ایک ذمہ دارسیاسی جماعت ہے ، وہ اس طرح کے غیرذمہ دارانہ عمل پر یقین نہیں رکھتی۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اگر کسی کے غلط اقدام کو غلط کہتی ہے تو کھل کر کہتی ہے، اسے اس طرح کی ویڈیو اور نغمے بنانے کی ضرورت نہیں، ندیم نصرت نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والے کسی مواد کی بنیاد پر بغیرتحقیق کے رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق کے خلاف مقدمہ قائم کرنا مضحکہ خیز اوربدنیتی پر مبنی ہے۔

    ندیم نصرت کا کہنا ہے کہ امین الحق کے خلاف مقدمہ فوری طورپر واپس کرکے رہنماؤں کیخلاف جھوٹے مقدمات قائم کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

    مزید پڑھیں : کراچی:ایم کیوایم کے رہنما امین الحق کیخلاف مقدمہ درج

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ رینجرز 73ونگ کے ڈی ایس آر کی جانب سے عزیز آباد تھانے میں متحدہ قومی موومنٹ کے میڈیا کو آرڈی نیٹر امین الحق کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

    مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں ہیں۔

     

  • وزیر اعظم صحت یابی کی جانب گامزن، اہلیہ کے ہمراہ چہل قدمی کی

    وزیر اعظم صحت یابی کی جانب گامزن، اہلیہ کے ہمراہ چہل قدمی کی

    لندن : وزیر اعظم نواز شریف اوپن ہارٹ سرجری کے بعد تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔ آج انہوں نے لندن کے ہائیڈ پارک میں چہل قدمی بھی کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف جو ان دونوں لندن میں رہائش پذیر ہیں۔ کچھ روز پہلے وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔

    آپریشن کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کی صحت بہتر ہے اور وہ تیزی سے مکمل صحت یاب ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی اہلیہ کلثوم نواز کے ساتھ لندن کے ہائیڈ پارک میں چہل قدمی بھی کی۔

    nawaz-post

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بھی آج لندن میں وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات کی اوران کی خیریت دریافت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف ماہ رمضان کے دوسرے عشرے میں وطن واپس آجائیں گے۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف طبیعت کی ناسازی کے باعث اپنے طبی معائنے کے لیے کچھ روز قبل لندن روانہ ہوئے تھے جہاں طبی رپورٹ آنے کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں فوری طور پر اوپن ہارٹ سرجری کروانے کی ہدایت کی تھی۔

     

  • لندن : برطانوی ملکہ الزبتھ کی90ویں سالگرہ

    لندن : برطانوی ملکہ الزبتھ کی90ویں سالگرہ

    لندن : برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کی90ویں سالگرہ کی تقریبات،لندن میں دن کاآغازباسٹھ توپوں کی سلامی سےہوا.

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کی90ویں سالگرہ پرلندن میں دن کا آغاز باسٹھ توپوں کی سلامی سے ہوا،ملکہ سبزرنگ کا لباس ریب تن کیے بھکنگم پیلس کی بالکونی میں آئیں توبلیک ہاک ہیلی کاپٹروں نےسلامی دی.

    ملکہ الزبتھ کی90ویں سالگرہ پر ہوائی جہازوں نےلندن کی فضامیں قوس قزاح کےرنگ بکھیرے.

    ملکہ ایلزبتھ شاہی بگھی میں سوار ہوکر میدان میں آئیں تو بینڈباجوں سےآؤ بگھت کی گئی،شاہی دستےنےملکہ کوسلامی دی.

    برطانیہ کےوزیراعظم ڈیوڈکیمرون بھی عام لوگوں کی طرح اپنی ملکہ کو ہیپی برتھ ڈے کہنےآئے.

    دریائےٹیمز میں رنگ برنگی کشتیوں کی ریلی بھی نکلی جس نے ملکہ کی سالگرہ کو مزید یادگار بنادیا.

  • عوام روایتی سیاست اور قیادت سے تنگ آچکے، انیس ایڈووکیٹ

    عوام روایتی سیاست اور قیادت سے تنگ آچکے، انیس ایڈووکیٹ

    برمنگھم : پاک سرزمین کے رہنما انیس احمد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام روایتی سیاست، قیادتوں سے تنگ آچکے ہیں اور اب وہ ملک میں صیح معنوں میں تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے رہنماؤں نے برمنگھم برطانیہ میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے قیام کا مقصد ملک میں فرسودہ روایتی نظام سے ہٹ کرعوام کے حقوق کی آواز اٹھانا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کا نظریہ پاکستان، پاکستانیت اور وطن پرستی ہے، ہم لوگوں کے درمیان دشمنیاں ختم کرتے ہوئے ان کے دلوں کو جوڑنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کی ترقی اور عام آدمی کے حقوق کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک عام پاکستانی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کچھ نہیں کیا گیا، آج بھی عوام پینے کے صاف پانی، صفائی، سیوریج ، اسکول، اسپتال اور علاقائی ترقیاتی کاموں کی سہولتوں سے محروم ہیں، پاکستان میں ایسا نظام نافذ کردیا گیا ہے کہ عام آدمی بالکل بے اختیار ہوچکاہے۔

    انیس احمد ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ پاکس سرزمین ملک میں حقیقی جمہوریت کے لیے جدوجہد کرے گی اور ایک ایسا بااختیار نظام قائم کرے گی جہاں منتخب بلدیاتی نمائندے مکمل بااختیار ہوں اور اپنے علاقے کے عوام کے مسائل حل کرسکیں۔

    پاکس سرزمین پارٹی کے رہنماؤں نے خبردار کیا کہ ایک سیاسی جماعت اور اُس کے رہنماؤں کے ملک دشمن خفیہ ایجنسی سے روابط تشویش ناک ہیں اور ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔انہوں نے بیرونِ ملک تمام محب وطن پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ ملک دشمن ایجنٹوں کو مسترد کر کے وطن پرستوں کے ہاتھ مضبوط کریں اور ملکی استحکام میں ہمارا ساتھ دیں۔

  • وزیراعظم نوازشریف تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں، شہباز شریف

    وزیراعظم نوازشریف تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں، شہباز شریف

    لندن : وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں انہوں نے کوریڈور میں چہل قدمی بھی کی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم چند دنوں میں گھر واپس آجائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

    مسلم لیگ میڈیا سیل سے جاری اعلامئے کے مطابق شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی صحت یابی کے حوالے سے سرجنز مطمئن ہیں، اور میری بھی اب سے ملاقات ہوئی ہے،  وزیراعظم کو آئی سی یو سے کمرے میں شفٹ کر دیا گیا ہے ، امید ہے کہ وزیراعظم آئندہ چند روز میں ہسپتال سے گھرمنتقل ہو جائیں گے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ میں اور میرا خاندان کروڑوں پاکستانی عوام کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں کہ جنہو ں نے وزیراعظم نوازشریف کی صحت یابی کیلئے دعائیں کیں۔

    انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے بھی ان کی صحت یابی کیلئے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    علاوہ ازیں وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے وزیر اعظم کو آج ان کے کمرے میں شفٹ کردیا گیا ہے ۔ ماشاءاللہ وزیر اعظم تیزی سے روبصحت ہیں۔

     

  • لندن میں گوچی کے ملبوسات کی نمائش

    لندن میں گوچی کے ملبوسات کی نمائش

    لندن: عالمی شہرت یافتہ برانڈ گوچی کے ملبوسات کی لندن میں نمائش ہوئی۔ نمائش ’گوچی کروز 2017‘ میں دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔

    لندن کی معروف قدیمی عمارت ویسٹ منسٹر ایبے میں معروف برانڈ گوچی کے ملبوسات کی نمائش ہوئی۔

    g15

    g14

    g12

    g11

    نمائش میں گوچی کے 2017 کے لیے نئے ڈیزائن کے ملبوسات کو متعارف کروایا گیا۔

    g110

    g9

    g8

    بعض ملبوسات کے ساتھ اسکارف کا بھی استعمال کیا گیا۔

    g13

    g4

    شو میں اسکرٹس کے علاوہ جدید اسٹائل کے بیگز اور کوٹ بھی پیش کیے گئے۔

    g1

    g2

    g5

    g6

    فیشن شو میں نت نئے ملبوسات لوگوں کی آنکھوں کو خیرہ کرتے رہے اور ماڈلز منفرد انداز میں ریمپ پر جلوے بکھیرتی رہیں۔

  • لندن: ہالی ووڈ کی نئی جادوئی فلم ٹیل آف ٹیلز کا رنگا رنگ پریمئیر

    لندن: ہالی ووڈ کی نئی جادوئی فلم ٹیل آف ٹیلز کا رنگا رنگ پریمئیر

    لندن: معروف ادکارہ سلٰمی ہائیک کی نئی جادوئی فلم ”ٹیل آف ٹیلز” کا رنگا رنگ پریمئیر ہوا،فلمی ستاروں کی آمد نے تقریب کو چار چاند لگادیے.

    تفصیلات کے مطابق میٹیوگرون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”ٹیل آف ٹیلز” میں سولہویں صدی کی عکاسی کی گئی ہے،فلم کی کہانی تین سیگمنٹ پر مشتمل ہے.

    فلم ”ٹیل آف ٹیلز” کے پریمئیر کے موقع پر معروف اداکارہ سلمٰی ہائیک نے کہا کہ انہوں نے اپنے کردار میں حقیقت کا روپ بھرنے کی مکمل کوشش کی ہے.

    ہالی ووڈ فلم سترہ جون کو لندن اور آئرلینڈ کے سینماگھروں کی مداحوں کے لیے ریلیز کی جائے گی.

  • لندن میں اون کی بوری سر پر رکھ کر بھاگنے کی عالمی ریس

    لندن میں اون کی بوری سر پر رکھ کر بھاگنے کی عالمی ریس

    لندن: برطانیہ میں اون کی بوری سر پر رکھ کر بھاگنے کی عالمی ریس میں میزبان ملک کے ایتھلیٹ نے میدان مار لیا۔

    ٹیٹ بری شہر کی مرکزی شہراہ پر منعقد اس ریس میں دنیا بھر سے تیس اتھلیٹس نے حصہ لیا لیکن برطانوی رائل ائیر فورس کے پائلٹ ناتھن نے میدان مار لیا، ستائیس کلو وزنی اوون کا تھیلا اٹھائے ناتھن نے دو سو پچیس میٹر کا فاصلہ پچاس سیکنڈ میں طے کیا ۔

    DSCF9938.JPG.gallery

    ناتھن خواتین کیٹیگری میں پہلی مرتبہ ریس میں شریک ہونے والی لوسی کولنز نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ چار سیکنڈ میں طے کیا ۔ خواتین کے لیے اوون سے بھری بوری کا وزن کم کر کے گیارہ کلو کر دیا تھا۔

    DSCF9843.JPG.gallery

    لوسی کولنز ٹیٹ بری میں گزشتہ چالیس سال سے باقاعدہ گرمیوں کے آغاز پر یہ ریس منعقد کی جاتی ہے اور اب اسے روایتی فیسٹیول کا درجہ حاصل ہو گیا ہے ۔

  • وزیراعلیٰ شہباز شریف کی لندن سے 4 گھنٹے طویل ویڈیو کانفرنس

    وزیراعلیٰ شہباز شریف کی لندن سے 4 گھنٹے طویل ویڈیو کانفرنس

    لندن : وزیراعلیٰ شہباز شریف نے لندن سے4 گھنٹے طویل ویڈیو کانفرنس کے ذریعے آئندہ مالی سال کے بجٹ اور ترقیاتی پروگرام کے اہم خدو خال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

    وزیراعلٰی نے کہا ہے کہ تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں کیلئے پہلے سے زیادہ فنڈز مختص کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے لندن سے4 گھنٹے طویل ویڈیو کانفرنس کی ،جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے اہم خدو خال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ویڈیوکانفرنس کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی تیز رفتار ترقی اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے،گزشتہ برسوں کی طرح صوبے کے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کے فلاح عامہ کے پروگرام آئندہ بھی جاری رہیں گے ۔

    تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی کیلئے پہلے سے زیادہ فنڈز مختص کئے جائیں گے۔ آئندہ مالی سال کے دوران بھی عوام کی فلاح و بہبود پر اربوں روپے خرچ کئے جائیں گے۔ دیہی اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

    عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر قدم عوام کی خوشحالی اور صوبے کی ترقی کیلئے اٹھ رہا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کرکے بچائے جانے والے وسائل بھی فلاح عامہ کے منصوبوں پرصرف کیے جارہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام عوامی امنگوں اور عام آدمی کو اس کی دہلیز پر سہولتوں کی فراہمی کا عکاس ہونا چاہیئے اورآئندہ مالی برس ایسے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پرمکمل کیا جائے جن سے زیادہ سے زیادہ آبادی مستفید ہو۔

    انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جاری سکیموں کو ترجیحاً مکمل کیا جائے تاکہ انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی اور عام آدمی کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ توانائی کے منصوبوں کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے گااوران منصوبوں کی تکمیل سے 2018ء میں ملک سے اندھیرے چھٹ جائیں گے۔