Tag: لندن

  • لندن کے میئر مسلمانوں پرمجوزہ پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، ڈونلڈٹرمپ

    لندن کے میئر مسلمانوں پرمجوزہ پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، ڈونلڈٹرمپ

    نیویارک: ری پبلکن امیدوار ڈونلڈٹرمپ نے لندن کے میئرکو پابندی سے مستثنیٰ قرار دے دیا، امریکی صدارتی امیدوار نے صدارتی مہم میں بارہا یہ بیان دیا تھا کہ مسلمانوں کی امریکہ داخلے پر پابندی ہوگی.

    تفصیلات کےمطابق ڈونلڈٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ اگروہ صدر منتخب ہوتے ہیں تو مسلمانوں کی امریکہ داخلے پر پابندی ہوگی، میڈیا کی جانب سے جب ان سے مسلمانوں کے بیان کے حوالے سے جب پوچھا گیا کہ لندن کے میئر پر پابندی عائد ہوگی، تو انہوں نے کہا کہ ہمیشہ گنجائش کی جگہ ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ لندن کے میئر پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔

    انہوں نے نیویارک ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صادق خان کے لندن میئر منتخب ہونے پر میں خوش ہوں، انہوں نے کہا کہ اگر وہ اچھا کام کرے تو بہت اچھی بات ہے.

    ڈونلڈٹرمپ نے مسلمانوں کے خلاف پابندی کی تجویز پیرس حملوں اور کیلیفونیا حملوں کے بعد دی تھی، اس بیان کے بعد ٹرمپ کوانسانی حقوق کی تنظیموں، ڈیموکریٹک پارٹی اور سیاسی حریفوں کی جانب سے تنقید کا سامنا تھا انہوں نے ٹرمپ کی پالیسی کو امریکی اقدار کے خلاف قرار دیا تھا۔

    لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے صادق خان نے قدامت پسندوں کو لندن کے انتخابات میں بڑے مارجن سے شکست دیکر برطانیہ کی سیاسی تاریخ بدل کر رکھ دی۔

    صادق خان کا کہنا تھا کہ قدامت پسندوں نے خوف اور لسانیت کی سیاست فروغ دی،لندن کے لوگوں نے خوف پر امید اور اتحاد کو ترجیح دی۔

    ٹائمز میگزین سے انٹرویو میں صادق خان کا کہنا تھا کہ میں امریکہ جانا چاہتاہوں تاکہ میں جاکر نیویارک اور شکاگو کے میئرز کے اقدامات دیکھ سکوں، اگر ٹرمپ نومبر 8 کا الیکشن جیت جاتے ہیں توان کو جنوری سے پہلے امریکہ کادورہ کرناہوگا.

    اگر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر بنتے ہیں تو میں شاید اپنے  مذہب اورعقیدے کی وجہ سے جانے سے روک دیا جاؤں۔ اس صورتحال میں، میں نیویارک اورکیلیفونیا کے میئرز سے خیالات کا تبادلہ نہیں کرسکوں گا.

  • سابق صدر پرویز مشرف لندن پہنچ گئے

    سابق صدر پرویز مشرف لندن پہنچ گئے

    لندن: سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف علاج کی غرض سے لندن پہنچ گئے۔

    پرویز مشرف کے لندن پہنچنے پر ائیرپورٹ پر پارٹی رہنماوں نے شاندار استقبال کیا، ڈاکٹر امجد کے مطابق پرویزمشرف لندن میں ریڑھ کی ہڈی کامعائنہ کرائیں گے۔

    سابق صدر کو ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف پاکستان میں ہوئی تھی جس کے علاج کے باعث ای سی ایل سے نام نکلنے کے بعد وہ کچھ عرصہ دبئی میں رہے۔

    واضح رہے کہ حکومت نے سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو علاج کے باعث بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی تھی۔

    سپریم کورٹ نے پرویزمشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے معاملے پراپنی پوزیشن کلئیرکرتے ہوئے وفاق کی اپیل خارج کردی تھی جس پر وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ حکومت کسی مخمصے کاشکار نہیں،سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مشرف کو ملک سے باہر جانےکی باضابطہ اجازت دے دی گئی۔

  • لندن : صادق خان لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے پُرعزم

    لندن : صادق خان لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے پُرعزم

    لندن: نومنتخب میئر صادق خان کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے بھرپور محنت کریں گے.

    لندن کے میئر منتخب ہونے کے بعد فاتحانہ تقریر میں انہوں نے انتخابات میں ووٹرز اور اپنے حامیوں کاشکریہ ادا کیا.

    صادق خان نے لندن کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے شہر پر فخر ہے، لندن دنیامیں سب سے بڑا شہر ہے، نو منتخب مئیر نے کہا کہ میں دل کی گہرائیوں سے سے شکریہ ادا کرتا ہوں آپ لوگوں کے بھروسے کا جو آپ سب نے مجھ پر کیا ہے.

    Sadiq-2

    پاکستانی نژاد مئیر صادق خان کا کہنا تھا کہ لندن کےشہریوں کووہ مواقع دینا چاہتاہوں جو اس شہرنے انہیں اوران کے خاندان کودیے.

    لیبر پارٹی کے امیدوار نے منفی انتخابی مہم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ برطانیہ کے دارلحکومت نے ڈویژن کی بجائے اتحاد اور خوف کے بجائے امید کا انتخاب کیا.

    Sadiq-3

    صادق خان کا کہنا تھا کہ خوف ہمیں محفوظ نہیں کمزور بنادیتا ہے اور خوف کی سیاست کو ہمارے شہر نے خوش آمدید نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ وہ لندن کے لوگوں کو سستی ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھر پورمحنت کریں گے.

    پاکستانی بس ڈرائیور کا بیٹا صاد ق خان لندن کاپہلامسلمان میئر منتخب ہوگیا۔پاکستانی نژادصادق خان نےدس لاکھ سےزائدووٹ حاصل کیے،اور سیاسی حریف زیک گولڈ اسمتھ کو انتخابات میں شکست دی .

    Sadiq-1

  • ٹرمپ کی مسلمان مخالف پالیسی پر معافی نہیں مانگے گیں، کیمرون

    ٹرمپ کی مسلمان مخالف پالیسی پر معافی نہیں مانگے گیں، کیمرون

    لندن : برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمڑون کا کہنا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلمان مخالف پالیسی پر دیئے گئے بیان پر معافئ نہیں مانگے گیں جس میں انہوں نے ٹرمپ کی جانب سے تجویز کردہ پالیسی کو احمقانہ کہا تھا.

    تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دسمبر میں بیان دیا گیا تھا کہ اگروہ امریکہ کے صدد نامزد ہوتے ہیں تو وہ مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کریں گے، اس پر برطانوی وزیراعظم کی جانب سے تبصرہ کیا گیا تھا.

    برطانوی وزیراعظم سے جب سوال کیا گیا کہ وہ ٹرمپ کے حوالےسے دیئےگئےاپنے بیان پر معافی مانگیں گے،انہوں نے کہا کہ میں اپنے بیان کو تبدیل نہیں کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بیان دیا تھا وہ غلط تھا اور وہ اپنے بیان پر قائم ہیں.

    ڈیوڈکیمرون نے تاہم ڈونلڈ ٹمپ کواس ہفتے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار نامزد ہونے اور اپنی پارٹی کے دو سیاسی حریفوں کو صدراتی ڈور سے باہر کرنے پر خراج عقیدت پیش کی ہے.

    انہوں نے کہا کہ امریکی معاشرے میں امیدوار ایک طویل مرحلے سے گزرنے کے بعد منتخب ہوتا ہے اور جو امیدوار انتخابات میں اپنی پارٹی کی قیادت کرے وہ ہمارے لئے احترام کا مستحق ہے.

  • لندن: میئر کے انتخاب کے لیے پولنگ آج، پاکستانی نژاد صادق خان مضبوط امیدوار

    لندن: میئر کے انتخاب کے لیے پولنگ آج، پاکستانی نژاد صادق خان مضبوط امیدوار

    لندن: برطانوی دارالحکومت لندن کے میئر کے لیے آج انتخاب ہورہا ہے۔ پاکستانی نژاد صادق خان اور زیک گولڈ اسمتھ کے درمیان کڑے مقابلے کی توقع ہے۔ ان انتخابات میں پاکستانی کمیونٹی میں خاصا جوش و خروش نظر آرہا ہے۔

    لندن میں میئر کے انتخاب کے لیے فیصلہ کی گھڑی قریب آگئی۔ انتخابات میں ہزاروں ووٹرز اپنے پسندیدہ امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالیں گے۔ لندن کا میئر بننے کے لیے جن 2 امیدواروں کے درمیان کڑے مقابلے کی توقع ہے۔ وہ اپوزیشن لیبر پارٹی کے پاکستانی نژاد امیدوار صادق خان اور کنزرویٹو پارٹی کے زیک گولڈ اسمتھ ہیں۔

    پیدائشی طور پر لندن میں مقیم صادق خان کے پاس وکالت کی ڈگری ہے۔ وہ رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیر ٹرانسپورٹ ہیں۔ صادق خان کے والد بس ڈرائیور تھے اور والدہ کپڑے سیا کرتی تھیں۔

    زیک گولڈ اسمتھ کا تعلق متمول گولڈ اسمتھ گھرانے سے ہے۔ زیک گولڈ اسمتھ کو لندن کے موجودہ میئر بورس جانسن اور وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی حمایت حاصل ہے۔ زیک گولڈ اسمتھ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی ہیں۔

    صادق خان لندن کے میئر کا انتخاب جیت کر تاریخ رقم کرسکیں گے یا نہیں، یہ نتائج سامنے آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔

  • سرکاری ملازمین کو ضمیرفروشوں کی پارٹی میں شمولیت کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے، ندیم نصرت

    سرکاری ملازمین کو ضمیرفروشوں کی پارٹی میں شمولیت کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے، ندیم نصرت

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے ضمیرفروشوں کی پارٹی جوائن کرنے کیلئے سرکاری ملازمین کودی جانے والی دھمکیوں اوران پر دباوٴ کے ہتھکنڈوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ بعض طاقتور عناصر کی جانب سے اہم اداروں کے سرکاری ملازمین کو دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ وہ ضمیرفروشوں کی پارٹی کوجوائن کرلیں، اس مقصد کیلئے سرکاری اداروں کو سرکاری افسران اور ملازمین کی فہرست فراہم کرکے ان کی تنخواہیں روک لی گئی ہیں اور دباوٴ ڈالاجارہا ہے کہ اگر وہ ضمیرفروشوں کی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں گے تو ان کی تنخواہیں جاری کردی جائیں گی۔

    انہوں نے کہاکہ حق پرست عوام پر مصنوعی قیادت مسلط کرنے کیلئے سرکاری ملازمین کو دھمکیاں دینے کے ساتھ ساتھ ایک جانب سرکاری ملازمین کو گرفتارکرکے ان کی گرفتاری کی خبریں جاری کی جارہی ہیں اوردوسری جانب ان پر دباوٴ ڈال کرضمیرفروشوں کی پارٹی میں شامل کرایاجارہا ہے جو اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ غیرقانونی چھاپوں اورگرفتاریوں کا مقصد کراچی میں امن وامان کا قیام نہیں بلکہ جبروتشدد کے ہتھکنڈے استعمال کرکے ضمیرفروش عناصر کو سیاسی حیثیت دلانا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

    ندیم نصرت نے کہاکہ گزشتہ دنوں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی ٹاوٴن کے دو عہدیداروں کی گرفتاری کیلئے ان کے گھروں پر غیرقانونی چھاپے مارکرانکے بھائیوں کو گرفتارکرلیا ۔گرفتارشدگان کے اہل خانہ کو پیغام دیا گیا کہ اگرایم کیوایم کے مذکورہ ذمہ داران نے ضمیرفروشوں کی پارٹی میں شمولیت اختیارنہ کی تو پھر وہ زندگی بھر اپنے بھائیوں کی شکل دیکھنے کو ترس جائیں گے جس کی وجہ سے انہیں مجبوراً ضمیرفروش عناصر کی پارٹی میں شمولیت اختیارکرنی پڑی ۔

    ندیم نصرت نے کہاکہ ایک طرف دھونس ، دھمکیوں اوردباوٴ ڈال کر سرکاری ملازمین کو ضمیرفروشوں کی جماعت میں شمولیت اختیارکرنے پر مجبورکیاجارہا ہے جبکہ دوسری طرف شہرکے بلڈرز کو دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ ضمیرفروشوں کو فنڈز دیئے جائیں اور ان کے ساتھ بھرپورمالی تعاون کریں ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیوایم ایک جمہوری جماعت ہے جسے عوام کی بھرپورحمایت حاصل ہے۔

    سندھ کے شہری علاقے بالخصوص کراچی کے عوام ہرانتخابات میں ووٹ دیکر ایم کیوایم کو اپنی نمائندگی کا حق دیتے چلے آرہے ہیں اور ایم کیوایم جیسی عوامی جماعت کو ریاستی ہتھکنڈوں سے ختم نہیں کیاجاسکتا۔

    اس قسم کے ہتھکنڈوں سے حق پرست عوام کے دلوں سے ایم کیوایم کی محبت ختم نہیں کی جاسکتی اور نہ ہی ایم کیوایم کوختم کیاجاسکتا ہے ۔

    ندیم نصرت نے ارباب اختیار اور اقتدار سے مطالبہ کیاکہ ضمیرفروشوں کی جماعت میں شمولیت کیلئے سرکاری ملازمین اور ایم کیوایم کے ذمہ داران کو دی جانے والی دھمکیوں کا فوری نوٹس لیاجائے اور اس عمل میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

     

  • کراچی آپریشن غیرسیاسی ہے، چوہدری نثار

    کراچی آپریشن غیرسیاسی ہے، چوہدری نثار

    لندن :وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ نائن الیون کے حملوں کے بعد پاکستان آرمی نے جلد بازی میں کاروائی کی۔

    تفصیلات کے مطابق چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن غیرسیاسی ہے، تاہم، سیاسی جماعتوں کے ساتھ منسلک جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کی آپریشن کے دوران گرفتاریاں کی گئیں.

    منگل کے روز وزیرداخلہ چوہدری نثارنے اپنے ہم منصب برطانوی ہوم سیکرٹری تھریسا مے سے ملاقات کی اور دو طرفہ معاملات اور پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات پر بات چیت کی۔

    وزیرداخلہ نے اپنی ہم منصب سے ملاقات میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کی طرف سے متحدہ قومی موومنٹ کو مبینہ طور پر مالی امداد پربھی تبادلہ خیال کیا.

    سٹریٹیجک سٹڈیز کے بین الاقوامی ادارے کو خطاب کرتے ہوئے، چوہدری نثار نے کہا کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن غیر سیاسی ہے. تاہم، سیاسی جماعتوں کے ساتھ منسلک جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کی آپریشن کے دوران گرفتاریاں کی گئیں.

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بہت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، دہشت گردوں کو پاکستان پرمسلط کیا گیا اور پورے ملک کو بے بس چھوڑ دیا .

    انہوں نے کہا کہ ایک فوجی آمر، جو اَن کا ذاتی دوست ہوا کرتا تھا، صرف واشنگٹن سے ایک فون آنے پر اس نے ملک کا مستقبل داوَ پر لگا دیا تھا، جس کا انکشاف ان کی یاداشتوں میں کیا گیا تھا.

    اس ملک کی یکجہتی اور سلامتی پر ایک بہت بڑا بوجھ رکھ دیا گیا . انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں 9/11 حملوں کے بعد جلد بازی میں کام کیا، جبکہ 9/11 ہائی جیکروں میں سے کسی کا بھی پاکسان میں براہ راست کوئی رابطہ نہیں تھا.

    وزیرداخلہ نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ پاکستان کو روزانہ کی بنیاد پر دہشت گرد حملوں کا سامنا تھا، لیکن اس مشکل وقت سےاب تک ایک طویل سفر طے کیا ہے، انہوں نے کہا کہ افغانستان پر حملےسے پاکستان پربھی اثر پڑے گا اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ رہنا چاہئے.

  • وزیراعظم لندن میں طبی معائنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    وزیراعظم لندن میں طبی معائنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    اسلام آباد: وزیراعظم لندن میں چیک اپ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر نے ان کو ریسیو کیا ۔

    وزیر اعظم لندن سے سات گھنٹے چالیس منٹ کا سفر طے کر کے واپس وطن پہنچ گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترے تو وزیر خزانہ اسحاق ڈار طارق فاطمی اور دیگر استقبال کیلیے کھڑے تھے سب سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا وزیر اعظم لندن میں چیک اپ کیلیے موجود تھے ۔

    ڈاکٹرز نے طبعیت کی بہتری کے بعد سفر کی اجازت اور فالواپ کیلئے تین مہینےبعد کی تاریخ بھی دے دی ، واپسی سے پہلے وزیراعظم نےامید ظاہرکی پاناما تحقیقات پر کمیشن بن جائے گا وزیراعظم کی وطن واپسی نے تمام افواہوں کا گلا گھونٹ دیا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کی لندن روانگی کے بعد وزیرداخلہ نے بریفنگ میں بتایاکہ وزیر اعظم کا دل کچھ ٹھیک نہیں، وزیراعظم چیک اپ کیلئے نہیں علاج کیلئے گئے ہیں۔

  • اپنے چیک اپ کیلئے لندن آیا ہوں،پانامہ لیکس کیلئے نہیں، نوازشریف

    اپنے چیک اپ کیلئے لندن آیا ہوں،پانامہ لیکس کیلئے نہیں، نوازشریف

    لندن : وزیراعظم میا ں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ میں پانامہ لیکس کے معاملات ٹھیک کرنے کے لئے لندن آیا ہوں، اگر ایسا ہوتا تومیں پانامہ جاتا، میں اپنے چیک اپ کیلئے لندن آیا ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا مجھ پرکیاالزامات ہیں، پاناما لیکس کے حوالے سے میں نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔ ہم نے ایسا کوئی کام نہیں کیا جو قانون کے خلاف ہو ،ہم پوری محنت اور دیانت داری کے ساتھ قوم کی خدمت کر رہے ہیں ،اور پاکستان میں ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرنا چاہتے ہیں۔

    پی ٹی آئی کے چئرمین عمران خان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایک صاحب ہروقت موقع کی تلاش میں رہتے ہیں، حکومت تیزی سے ملکی ترقی کے لیے اپنا کام کر رہی ہے لیکن وہ ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ،شاید انہیں ملک کی ترقی عزیز نہیں ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری سے آج تعلق کی یادنہیں آرہی ،نہ ہی ایسی مجبوری ہے کہ ان سے تعلق کی ضرورت پڑے لیکن وہ آصف علی زرداری صاحب سے اچھا تعلق رکھنا چاہتے ہیں، ان سے پرانا تعلق ہے۔ پیپلز پارٹی کے دور میں ایک دن بھی حکومت گرانے کی کوشش نہیں کی۔ کیو نکہ پاکستان ان حرکتوں کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لئے ہم سب کو مل کر چلنا ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رائے ونڈ دھرنے میں شامل نہ ہونے کے فیصلے کی قدر کرتے ہیں۔ پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔ اگر وہ موقع کی تلاش میں ہیں تو انہیں ایسا کوئی موقع نہیں ملے گا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان میچور سیاست کرنے والوں کو بھی جلدی سمجھ آ جائے گی۔ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے بھارتی ایجنٹ پکڑا گیا ہے، یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیئے۔ ایک دوسرے کے ملک میں مداخلت کا معاملہ ختم ہونا چاہئیے ۔پاکستان اور بھارت کو اپنے معاملات آگے بڑھانے چاہئیں۔ وزیراعظم کی تبدیلی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔

     

     

    PM Sharif warns against taking undue advantage… by arynews

  • نوازشریف کی لندن روانگی پاناما لیکس کا معاملہ ہے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    نوازشریف کی لندن روانگی پاناما لیکس کا معاملہ ہے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    لندن : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا ہے کہ شریف خاندان تیس سال سے کرپشن ، ٹیکس چوری اور کالے دھن سے بیرون ملک آف شور کمپنیاں بنا رہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے وڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی لندن روانگی پانامالیکس کا معاملہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف لندن سے تمام سوالات کے دستاویزی ثبوت لیکرآئیں گے۔ اوربتائیں گے کہ کتنے کتنے ملین ڈالر کس مہربان نے کس طرح دیئے،چندروز میں وزراء کے پاس نئے دلائل اوراعداد وشمارآجائیں گے۔

    طاہر القادری نے کہا کہ جو لوگ جائز کاروبار سے پیسہ بناتے ہیں انہیں آف شور کمپنیاں بنانے کی کیا ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہائیڈپارک لندن میں نوازشریف کی جائیداد منظرعام پرآگئی۔

    ہائیڈ پارک کی جائیداد کے لئے ساڑھے بیالیس ملین پاؤنڈ ادائیگی کی گئی،نیوزی لینڈ کی سرکاری اسٹیل مل کاپچاس فیصد حصہ ان کا تھا، یہ بات نیوزی لینڈ کے وزیراعظم نے انیس سوچورانوےمیں بتائی تھی۔