Tag: لندن

  • پاناما لیکس : برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون پارلیمنٹ میں پیش ہوگئے

    پاناما لیکس : برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون پارلیمنٹ میں پیش ہوگئے

    لندن : پاناما لیکس پر جواب دینے کے لئے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون برٹش پارلیمنٹ میں پیش ہوگئے۔ ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی خلاف قانون اقدام نہیں کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما پیپرزمعاملے میں والدکانام آنے کے بعد برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کےنظام کی خامیاں دورکرنے کیلئے قانون میں پچیس نئی تبدیلیاں لا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نئے نظام میں آف شورکمپنیوں میں برطانوی باشندوں کی ملکیت واضح ہوگی، انہوں نے کہا کہ والد سے متعلق کرپشن الزامات افسوسناک ہیں۔

    ڈیوڈ کیمرون نے اپنے گزشتہ چھ سال کے ٹیکس ریٹرن کا ریکارڈ بھی شائع کر دیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ 2010 سے آف شور کمپنیوں میں میرے کوئی شیئرز نہیں ہیں،ٹیکس ریکارڈ جاری کرنا ضروری تھا۔

    پاناما اسکینڈل کے باعث اپوزیشن لیبرپارٹی نے وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

     

     

  • مسلمان ہونے کا جرم، کرکٹرمعین علی سے برمنگھم ائیرپورٹ پر ناروا سلوک

    مسلمان ہونے کا جرم، کرکٹرمعین علی سے برمنگھم ائیرپورٹ پر ناروا سلوک

    لندن : انگلینڈ کےمسلمان کرکٹر معین علی کو برمنگھم ائیرپورٹ پرروک لیاگیا۔ معین علی کا کہنا ہے کہ جب انگلش ٹیم کی وردی پہن کرگھومتاہو اس وقت کوئی نہیں روکتا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلمانوں پر تعصب اور تنگ نظری کا الزام لگانے والے برطانیہ کا چہرہ بری طرح بے نقاب ہوگیا،.

    برمنگھم ائیرپورٹ پرانگلینڈ کےمسلمان آل راؤنڈر کرکٹر معین علی کےساتھ نارواسلوک کیاگیا۔ معین علی کو پوچھ گچھ کیلئے ائیرپورٹ پرچالیس منٹ تک روک کےرکھا گیا۔ اور ان کی جامہ تلاشی بھی لی گئی.

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمعین علی کا کہنا ہے کہ جب بھی انگلینڈ ٹیم کے یونی فارم میں سفرکرتاہوں تو اس وقت کوئی نہیں روکتا لیکن جب اکیلا کہیں سفرکرتاہوں توایسا برتاؤ کیاجاتاہے۔

    معین علی نے کہا کہ ائیرپورٹ پرگزارا وقت بہت مشکل تھا۔ واضح رہے کہ معین علی انگلیڈ کی طرف سے تینوں طرز کی کرکٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں اورانگلینڈ کی موجودہ کرکٹ میں انھیں عادل راشد کے بعد سب سے بہتر اسپنر تصورکیا جاتا ہے۔

     


    England cricketer Moeen Ali stopped at… by arynews

  • لندن : مظاہرین کا ڈیوڈ کیمرون سے استعفے کا مطالبہ

    لندن : مظاہرین کا ڈیوڈ کیمرون سے استعفے کا مطالبہ

    لندن : پاناما لیکس کے بعد اس کے آفٹر شاک کا سلسلہ جاری ہے، دنیا بھر میں پاناما پیپرز آنے کے بعد سے ہلچل برقرارہے، پاناما لیکس میں برطانوی وزیراعظم کی جانب سے آف شور کمپنی کے ذریعے مالی فوائد حاصل کرنے کے معاملے پر اپوزیشن نے ڈیوڈ کیمرون سے استعفے کا مطالبہ کردیا ۔

    برطانوی وزیراعظم کے گھر ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر ہزاروں افراد جمع ہوگئے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ پاناما لیکس میں ان کے والد کا نام آنے کے بعد وزیراعظم استعفی دے کر گھر چلے جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں کیونکہ انہوں نے آف شور کمپنی کا معاملہ کئی برسوں تک چھپائے رکھا۔

    لندن میں ڈیوڈ کیمرون کے سرکاری گھرکے سامنے مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی۔

    احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں دھکم پیل بھی ہوئی ایک شخص چلتی گاڑی پر چڑھ گیا، مظاہرین نے سڑک پر ڈیوڈ کیمرون سےاستعفےکےمطالبےکا نعرہ درج کیا۔

    یاد رہے کہ برطانوی وزیراعظم کے والد کانام بھی پانامہ لیکس میں آیاہے۔ ڈیوڈ کیمرون نے اپنے والد کی آف شور کمپنیوں میں تیس ہزار پاﺅنڈ سے زائد کی سرمایہ کاری کااعتراف کیا ہے۔

     

    Anti-Cameron rally in London by arynews

  • برطانوی وزیراعظم کاآف شورکمپنیزمیں شیئرز کا اعتراف

    برطانوی وزیراعظم کاآف شورکمپنیزمیں شیئرز کا اعتراف

    لندن: برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے آف شورکمپنیزمیں شیئرز کا اعتراف کرلیا ہے۔

    برطانوی اخبارکے مطابق پاناما پیپرز کے انکشافات کے پانچ روز بعد برطانوی وزیراعظم نے بالاکر شیئرز کا اعتراف کر ہی لیا،ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ ان کے والدکی آف شورکمپنیزمیں شیئرز تھے۔

    برطانوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ آف شور کمپنیز میں ان کے تیس ہزار پاؤنڈز کے شیئرز تھے اور ڈیوڈکیمرون نےوزیراعظم بننے سے پہلے ان شیئرز کو فروخت کردیاتھا۔

  • دبئی میں موجودگی کی خبریں بے بنیاد ہیں، بابرغوری

    دبئی میں موجودگی کی خبریں بے بنیاد ہیں، بابرغوری

    لندن : ایم کیوایم کے رہنما بابرغوری نے کہا ہے کہ ان کی دبئی میں موجودگی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، وہ لندن سیکریٹریٹ میں تنظیمی کاموں میں مصروف ہیں۔

    انہوں کہا کہ پاکستان میرا ملک ہے میں ضرور واپس آؤں گا۔ یہ بات انہوں نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    بابر غوری کا کہنا تھا کہ ان افواہوں کی پیچھے کون لوگ ہیں یہ سمجھ نہیں آرہا ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم نواز شریف اور چیف جسٹس آف پاکستان افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف ایکشن لیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روزبعض میڈیا چینلز پرمتحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بابرغوری کی دبئی میں گرفتاری کی خبریں سامنے آرہی تھیں، جس کے جواب میں  ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بابر غوری کے بارے میں میڈ یا پر آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ،بابر غور ی لندن میں ہی ہیں اور انہیں کسی نے گرفتار نہیں کیا ۔

     

  • دشمن کےناپاک ارادوں کوشکست دیں گے،وزیر اعظم نواز شریف

    دشمن کےناپاک ارادوں کوشکست دیں گے،وزیر اعظم نواز شریف

    راولپنڈی: آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعظم نوازشریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف وزیر داخلہ چوہدری نثار اور قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کے شرکاء کو پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے والی ایجنسیوں اور ان کے سہولت کاروں بارے آگاہ کیا گیا اور دہشتگردوں کے نیٹ ورکس اور ان کے روابط پر بھی بریفنگ دی گئی۔

    اس موقع پر وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا تھا ملکی سلامتی کے لئے پاک فوج اور انٹیلی جنس ایجنیسوں کا کردار قابل تعریف ہے۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا دہشت گردوں کو باہر سے فنڈنگ اور اندر سے مدد مل رہی ہے،آپریشن ضرب عضب کے ٹھوس اثرات اور پائیدار امن کے لئے ملک بھر میں کاروائیاں جاری رکھنا ہوں گی۔

  • مستحکم افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے، نواز شریف

    مستحکم افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے، نواز شریف

    لندن : وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ تحقیقات کے بعد پٹھان کوٹ حملےکے حقائق سامنےلائیں گے، پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں افغان حکومت نہیں بلکہ وہاں پر رہنے والے دہشت گرد ملوث ہیں۔ ایک مستحکم افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے۔

    یہ بات انہوں سویٹزر لینڈ سے واپسی کے بعد لندن میں اپنی رہائش گاہ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، نواز شریف نے صحافیوں سے گفتگو میں افغانستان سےدہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کردیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سرحد پارسےحملوں کاتدارک ہوناچاہیئے۔ ایک سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ چارسدہ حملے کے بعد پاکستان کی طرف سے بھارت پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا ۔دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے۔

    پٹھان کوٹ کے معاملے پر ہمیں بھارت کی طرف سے کچھ شواہد ملے جن پر تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم پٹھان کوٹ کا دورہ کرے گی۔ تحقیقات مکمل ہونے پر جو بھی حقائق ہونگے انہیں عوام کے سامنے لایا جائے گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں امن اور استحکام کے بہت بڑے حامی ہیں۔ افغانستان میں امن کا راستہ صرف بات چیت ہے۔ ایک مستحکم افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے۔

    سعودیہ ایران کشیدگی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ سعودی عرب اور ایران میں معاملہ ختم ہو۔ہم نے اپنی خواہش پر ثالثی کا کردار ادا کیا۔

  • مسلم خواتین انگریزی سیکھیں ورنہ انہیں ملک بدرکر دیا جائیگا، ڈیوڈ کیمرون

    مسلم خواتین انگریزی سیکھیں ورنہ انہیں ملک بدرکر دیا جائیگا، ڈیوڈ کیمرون

    لندن : برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نےتارکین وطن کیلئے انگلش سیکھنا لازمی قرار دے دیا۔ برطانیہ میں تارکین وطن کو انگلش کا ٹیسٹ دو سال میں پاس کرنا ہوگا۔ ایسا نہ ہوا تو ان پر برطانیہ کے دروازے بند ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش زبان کے حوالے سے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے نرالی منطق اپنا تے ہوئے کہا ہے کہ دقیانوسی خیالات کی وجہ سے شدت پسندی پیدا ہورہی ہےجس میں انگلش سیکھنے سے کمی آئے گی۔

    برطانیہ میں رہنا ہے تو انگلش سیکھنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم خواتین مختلف کمیونیٹوں کے درمیان امتیازی رویوں کو کم کریں.

    مسلمان خواتین کو انگریزی سکھانے کیلئے خصوصی مہم شروع کی گئی ہے اور انگریزی بہتر نہ کرنے کی صورت میں خواتین کو ملک سے نکال دیا جائے گا۔

    برطانوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ تقریباًبائیس فیصد مسلمان خواتین ایسی ہیں جو بہت کم انگریزی زبان جانتی ہیں یا بالکل نہیں جانتیں۔

    برطانوی حکومت نے معاشرے سے الگ افراد کو برطانوی معاشرے میں ضم کرنے کیلئے انگریزی سیکھانے کا اہتمام کیا ہے جس کے لئے بیس کروڑ پاونڈ مختص کئےگئے ہیں۔

  • ڈاکٹرعمران فاروق شہید کے قتل سے کوئی تعلق نہیں، محمد انور

    ڈاکٹرعمران فاروق شہید کے قتل سے کوئی تعلق نہیں، محمد انور

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما محمدانورنے واضح اوردوٹوک الفاظ میں کہاہے کہ ان کایا قائد تحریک یا ایم کیوایم کے کسی بھی ذمہ دار یاکارکن کا ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرعمران فاروق شہید کے قتل سے کوئی تعلق نہیں۔

    محمدانورنے کہا کہ ڈاکٹرعمران فاروق شہید کے قتل کے الزام میں پاکستان میں گرفتارافراد کے حوالے سے میڈیاپرجو مبینہ اعترافی بیان سامنے آیاہے اس میں انہیں ملوث کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

    محمد انورنے کہا کہ میں اپنے اوپرلگائے گئے الزام کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔ ڈاکٹر عمران فاروق شہید کے قتل میں ایم کیوایم کوملوث کرنے کی کوشش ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کاتسلسل ہے۔

  • لندن: مشتبہ پیکٹ کی اطلاع، گیٹ وک ایئرپورٹ خالی کرالیاگیا

    لندن: مشتبہ پیکٹ کی اطلاع، گیٹ وک ایئرپورٹ خالی کرالیاگیا

    لندن:برطانیہ کے گیٹ وک ایئرپورٹ کو مشتبہ پیکٹ کی اطلاع پرخالی کرالیاگیاہے۔

    فرانس میں خوفناک دہشت گردحملوں کے بعد برطانیہ میں بھی سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے,برطانیہ کے دوسرے مصروف ترین ایئرپورٹ ہے اور لندن کے تقریبا 30 میل جنوب میں واقع ہے۔

    مصروف ترین ایئرپورٹ گیٹ وک کے شمالی ٹرمینل سے ایک مشتبہ پیکٹ ملاہے جس کے بعد ایئرپورٹ کوخالی کرالیا گیاہے۔

    بعد ازاں برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنی حکومت کے ہنگامی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔