Tag: لندن

  • آرمی چیف سانحہ بلدیہ کی شفاف تحقیقات کرائیں، الطاف حسین کی اپیل

    آرمی چیف سانحہ بلدیہ کی شفاف تحقیقات کرائیں، الطاف حسین کی اپیل

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے آرمی چیف سے پرزوراپیل کی ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کی ایماندارانہ تحقیقات کرائی جائے ۔

     الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے پرزور اپیل کی کہ آپ آرمی کے تین ایسے اشخاص جن کے کردار و گفتار وعمل پر آرمی کے ایک ایک فرد کو اعتبار ہو ۔

    انہوں نے کہا کہ ایسے افراد پر مبنی ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیکر 11، ستمبر2012ء کو علی انٹرپرائز نامی فیکٹری میں لگنے والی آگ کی اصل تحقیقات کرائیں اور تحقیقات کرنے والے لمحہ بہ لمحہ ہونے والی تفتیش کے عمل سے آپ کو بھی آگاہ رکھیں۔

     الطاف حسین نے کہاکہ ڈھائی سو سے زائد معصوم انسانوں کو جلاکر خاکستر کرنے کے عمل میں جوجو سفاک درندے ملوث پائے جائیں ان عناصر کو نشان عبرت بنانے کیلئے فیکٹری کے سامنے اسپیشل چوک بناکر وہاں لٹکایا جائے اور کئی دن تک ان کی لاشیں وہاں لٹکا کر رکھی جائیں تاکہ نشان عبرت کا منظردیکھنے والی ہرآنکھ عبرت حاصل کرے اور کوئی بھی اس قسم کے گھناوٴنے اقدام کا تصور بھی نہ کرسکے ۔

  • فیشن کے جلوے لندن فیشن ویک میں عیاں ہوگئے

    فیشن کے جلوے لندن فیشن ویک میں عیاں ہوگئے

    لندن : فیشن کے جلوے لندن فیشن ویک میں عیاں ہوگئے، جہاں ماڈلز نے دلچسپ او رنگا رنگ فیشن ایبل ملبوسات زیب تن کر کے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

    اسٹائل ، فیشن ،ادائیں اور جدید اسٹائلش پہناوے،یہ سب رونقیں سجی ہیں لندن فیشن ویک کے ریمپ پر۔ لال ، پیلے ،کالے اور سفید لمبے گائونز پر دلچسپ سینڈلز کے امتزاج کو فیشن کی دنیا میں اپنا نام بنانے والے فیشن کے دلدادہ طالب علم لے کے آئے۔

    صر ف اتنا ہی نہیں ملبوسات کو نیا رخ دینےکے لئے مختلف اسٹائلز بھی متعارف کروائے گئے ہیں ۔طالب علموں کا کہنا ہے کہ لندن فیشن ویک میں ان کے تخلیق کردہ ملبوسات سے بنی سنوری ماڈلز کو کیٹ واک کرتا دیکھنا، ایک خواب تھا جو سچ ہوگیا اور ان کے فن وہنر کو پہچان مل گئی۔

  • بافتا ایوارڈز کا میلہ فلم ’’بوائے ہُڈ ‘‘نے جیت لیا

    بافتا ایوارڈز کا میلہ فلم ’’بوائے ہُڈ ‘‘نے جیت لیا

    لندن : بافتا ایوارڈز کے میلا لندن میں سجا ، میلے میں ہالی وڈ ستاروں کی چمک نے چار چاند لگا دئیے،ہالی وڈ فلم ’’بوائے ہُڈ ‘‘نے میلہ لوٹ لیا۔

    لندن میں سجے برٹش اکیڈمی ایوارڈ ز آف فلم اینڈ ٹیلیویژن کے میلے میں ستاروں کا جھرمٹ امڈ آیا، ایوارڈ  تقریب میں ہالی وڈ کے نامور اداکاروں نے شرکت کی، اس موقع پر خواتین اداکاروں نے دیدہ زیب ملبوسات سے سماں رنگین کردیا۔

    ایوارڈ کا میلہ نوجوان لڑکے کے گرد گھومتی فلم بوائے ہڈ کے نام رہا، جس نے سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کئے۔

    بہترین اداکار کا ایوارڈ ایڈ ریڈ مین نے حاصل کیا جبکہ اسٹل الائس میں عمدہ کارکردگی پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جولیان مور کے حصے میں آیا۔

    بہترین انیمیٹڈ فلم کا ایوارڈ دی لیگو لے اڑی جبکہ بہترین میوزک فلم دی گرینڈ بڈاپسٹ ہوٹل قرار پائی۔

  • ایم کیوایم کا سانحہ بلدیہ رپورٹ پرعدالت جانےکا اعلان

    ایم کیوایم کا سانحہ بلدیہ رپورٹ پرعدالت جانےکا اعلان

    کراچی: ایم کیوایم نےسانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جےآئی ٹی رپورٹ کےخلاف عدالت جانےکااعلان کردیا، رابطہ کمیٹی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایم کیوایم کےخلاف ریاستی آپریشن کی تیاری کی جارہی ہے۔

    ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیوایم رہنما خالد مقبول صدیقی کہنا تھا کہ ایم کیوایم کیخلاف شب خون مارنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

    اس موقع پر حیدرعباس رضوی نے کہا کہ ایک بار پھر ایم کیو ایم کیخلاف سازشیں شروع کر دیں گئیں ، سترہ برس سے ایم کیوایم کیخلاف میڈیاٹرائل جاری ہے،انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ایم کیو ایم کیخلاف کئی جے آئی ٹی رپورٹس بنائی گئیں، جناح پور کی سازش کا الزام ایم کیو ایم پر لگا مگر کئی سال گزرنے کے بعد بھی یہ الزام ثابت نہیں کیا جا سکا مگر اس بنیاد پر ہمارے ہزاروں کارکن شہید ہوئے اور ہمیں ملک دشمن قرار دیدیا گیا۔

    انہوں نے کہاکہ ماضی میں کسی چوردروازے سے رعایت حاصل نہیں کی عدالتوں میں مقدمات کاسامناکیا اوربری ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ آئینی اورقانونی ماہرین صورتحال کودیکھ رہے ہیں ہوسکتاہے ہم خود عدالت سے رجوع کریں۔

    حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پر میجر کلیم کیس کا جھوٹا الزام لگایا گیا جب کہ حکیم سعید قتل کیس میں عدالتوں میں جو کچھ ہوا وہ بھی سب جانتے ہیں، آج ہمارے خلاف بیانات طالبان سے تعلق والی جماعت اسلامی بیانات دے رہی ہے جس سے تعلق رکھنے والے وحید برادران ڈرون حملے میں مارے گئے جب کہ القاعدہ کا اہم ترین دہشت گرد خالد شیخ محمد جماعت اسلامی راولپنڈی کی نائب ناظمہ کے گھر سے ملا۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور شیریں مزاری کے بیانات پر بھی حیرانی ہوئی حالانکہ ان کے بیانات رکارڈ پر ہیں اور اسلام آباد دھرنے میں جو کچھ ہوتا رہا اس پر بھی بات کی جاسکتی ہے تاہم ہمارے قانونی اور آئینی ماہرین تمام صورتحال کاباریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ ہم خود معاملے پر عدالت سے رجوع کریں۔

    ایم کیوایم رہنما فاروق ستار نے کہا سیاسی مخالفین ایم کیوایم کودبانے کیلئے بے بنیاد جی آئی ٹی پیش کررہے ہیں، سنی سنائی بات کو جے آئی ٹی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا جس کی قانون میں کوئی حیثیت نہیں۔

     رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم اس بے بنیاد اور من گھڑت رپورٹ کو عدالت میں چیلنج کریگی۔

  • سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقات غیرملکی ٹیم سے کرائی جائے،الطاف حسین

    سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقات غیرملکی ٹیم سے کرائی جائے،الطاف حسین

    لندن : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ غیرملکی ٹیمیں بلوا کر سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقات کرالی جائیں، جےآئی ٹی کی ایسی رپورٹس بنتی رہیں توملک دولخت ہوجائےگا۔

    حیدرآباد میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر جشن کے شرکاء سے خطاب میں ایم کیو ایم کے قائد نے شہریوں کو مبارکباد پیش کی۔

    الطاف حسین نے سانحہ بلدیہ ٹاون میں ایم کیو ایم کے ملوث ہونے سے متعلق رپورٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ الطاف حسین نے سانحہ بلدیہ کی تحقیقات غیرملکی ٹیم سے کرانے کا مطالبہ کیا ۔

    ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ کسی کے انفرادی فعل کو پارٹی سے منسوب کرنا غیراخلاقی ہے۔

  • چارسدہ میں اسکول وین پر فائرنگ قابل مذمت ہے،الطاف حسین

    چارسدہ میں اسکول وین پر فائرنگ قابل مذمت ہے،الطاف حسین

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے چارسدہ میں اسکول وین پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ چارسدہ میں اسکول وین پر فائرنگ کے واقعے نے ثابت کردیا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ہی وجہ ہے کہ گزشتہ روز بھی دہشت گرد پشاور میں ایک اسکول کے باہر بم پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔صوبائی حکومت ذمہ داران کو جلد از جلد گرفتار کرے۔

    انہوں نے اسکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور زخمی بچوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

  • مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہوناچاہیے، الطاف حسین

    مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہوناچاہیے، الطاف حسین

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل ہوناچاہیے۔

    یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حق خودارادیت کاحصول کشمیری عوام کابنیادی حق ہے انہیں ان کا حق ملناچاہیے۔

    اس حق کے حصول کیلئے مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بڑے پیمانے پر جانی قربانیاں دی ہیں اورآج تک دے رہے ہیں۔

    انہوں نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ حق خود ارادیت کیلئے مقبوضہ کشمیرکے عوام کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی ۔

  • لندن: ہالی ووڈ فلم سیلما کا رنگارنگ پریمیئر

    لندن: ہالی ووڈ فلم سیلما کا رنگارنگ پریمیئر

    لندن : امریکی رہنماء مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی زندگی پر بننے والی ہالی ووڈ فلم سیلما کا رنگارنگ پریمیئر لندن میں سجا۔

    نسل پرستی کیخلاف جدوجہد کرنے والے مارٹن لوتھرکنگ جونیئر کے گرد گھومتی ہے، ہالی ووڈ کی نئی فلم سیلما کے پریمیئر میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کرکے چار چاند لگا دئیے۔

    لندن میں ہونے والے پریمیئر کے موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ اداکروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب نظر آئی۔

    فلم کی کہانی فلم انیس سو ساٹھ میں انسانی حقوق اور نسل پرستی کیخلاف اٹھنے والی تحریک پر بنائی گئی ہے، فلم میں مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے کردار کو بھی خاص اہمیت دی گئی ہے۔

    فلم سیلما امریکا بھر کے سنیما میں دھوم مچانے کے بعد برطانیہ میں  فروری میں تہلکا مچائی گی۔

  • داعش کے نصف سے زائد اہم رہنماء ہلاک کردیئے، امریکا

    داعش کے نصف سے زائد اہم رہنماء ہلاک کردیئے، امریکا

    واشنگٹن :امریکا کے وزیرِ خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اتحادی افواج کی کارروائی میں شدت پسند تنظیم داعش کے نصف سے زائد اہم رہنماء ہلاک ہو چکے ہیں۔

    برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں داعش کے خلاف مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس میں امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکہ کی قیادت میں اتحادی افواج کے فضائی حملوں کے نتیجے میں داعش کا زور ٹوٹ رہا ہے، داعش کے ہزاروں جنگجووں کو مار بھگایا گیا ہے اور اس کے پچاس فیصد رہنماء مارے گئے ہیں۔

    امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ حالیہ ماہ میں ہم نے عراق اور شام میں ان کی پیش قدمی کو روکا ہے۔

    اجلاس میں شریک عراق کے وزیرِاعظم حیدر العبادی نے خبردار کیا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ان کے ملک کی شدت پسندی کے خلاف لڑنے کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔

    برطانوی وزیر خارجہ نے بتایا کہ تمام اتحادی ممالک داعش کو شکست دینے کے لیے پر عزم ہیں۔

    کانفرنس میں آسٹریلیا، بحرین، بیلجیئم، کینیڈا، ڈنمارک، مصر، فرانس، جرمنی، اٹلی، ، اردن، کویت، نیدرلینڈز، ناروے، قطر، سعودی عرب، اسپین، ترکی اور متحدہ عرب امارات نے بھی شرکت کی۔

  • ملک بچانے کیلئے جماعت اسلامی پر پابندی لگائی جائے، الطاف حسین

    ملک بچانے کیلئے جماعت اسلامی پر پابندی لگائی جائے، الطاف حسین

    کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے ملک بچانے کیلئے جماعت اسلامی پر پابندی لگائی جائے۔

    متحدہ قومی مومنٹ کے قائدالطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ماہ پشاورکے آرمی پبلک اسکول میں ہونے والا اندوہناک سانحہ بھی قوم کو متحد نہ کرسکا ۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے انڈیا کے دورے میں اربوں روپے کی امداد دی لیکن پاکستان کو صرف 25کروڑ ڈالردیے جو دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کے نقصانات کے سامنے اونٹ کے منہ میں زیرہ دینے کے مترادف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت مستقل با رڈرز کی خلاف ورزی کرکے پاکستان کی سرحدوں کے اندر گولہ باری کر رہاہے ، لوگ شہید ہورہے ہیں لیکن اس پر امریکی وزیر خارجہ نے مذمت کا اظہار تک نہیں کیا۔

     الطاف حسین کا کہنا تھا طالبان اور داعش کے لوگ جماعت اسلامی کے رہنماوں کے گھروں سے گرفتار ہو رہے ہیں، ملک بچانے کیلئے جماعت اسلامی پر پابندی لگائی جائے۔