Tag: لندن

  • ڈیوس کپ ٹینس:راجر فیڈرر صحت یاب ہوکر ایونٹ میں شامل

    ڈیوس کپ ٹینس:راجر فیڈرر صحت یاب ہوکر ایونٹ میں شامل

    لندن : فرانس اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان ڈیوس کپ ٹینس فائنلز کا آج سے آغاز ہورہا ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر انجری سے نجات حاصل کرنے کے بعد ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    فرانس اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ایونٹ کا ابتدائی میچ اسٹینلاس واورینا اور جوولفریڈ سونگا کے درمیان کھیلاجائے گا۔

    انجری کے باعث اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز سے دستبردار ہونے والے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر فٹ ہوگئے ہیں۔ وہ دوسرے سنگلز معرے میں گیل مونفلس کا سامنا کریں گے۔

    انجری سے نجات حاصل کرنے کے بعد سوئس کھلاڑی نے بھرپور نیٹ پریکٹس کی۔ وہ سوئٹزرلینڈ کو پہلی مرتبہ ٹیم ایونٹ میں ڈیوس کپ کا ٹائٹل جتوانے کے لئے پرعزم ہیں۔

    فیڈرر کا کہنا ہے کہ ڈیوس کپ سے قبل فٹ ہونا خوش آئند ہے۔ واورینکا اور ان کے درمیان کوئی اختلافات نہیں۔۔ ان کی ٹیم کی تمام تر توجہ ڈیوس کپ جیتنے پر مرکوز ہے۔

  • فیسوں میں اضافے کے خلاف برطانیہ میں طالبعلموں کا مظاہرہ

    فیسوں میں اضافے کے خلاف برطانیہ میں طالبعلموں کا مظاہرہ

    لندن: برطانوی یونیورسٹیوں میں ٹیوشن فیس میں اضافے کے خلاف ہزاروں طالب علموں نے لندن کی سڑکوں پرمظاہرہ کیا ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق احتجاج کرنے والے طالب علموں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اوروہ حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ فیسوں میں اضافے، تعلیمی وظیفوں میں کمی کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

    اس موقع پرطالبعلموں اورپولیس میں جھڑپیں بھی ہوئیں ہے اور پولیس نے گیارہ طلبا کوگرفتارکرلیا ہے۔ برطانوی یونیورسٹیوں میں ٹیوشن فیس نو ہزارپاؤنڈ کردی گئی ہے۔

  • پاکستان پہنچ رہا ہوں، ہمت ہےتوگرفتارکرلو،طاہرالقادری

    پاکستان پہنچ رہا ہوں، ہمت ہےتوگرفتارکرلو،طاہرالقادری

    لندن: پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹرطاہرالقادری نے حکومت کو چیلنج دیا ہے کہ وہ بیس نومبر کو پاکستان پہنچیں گے  اور حکومت میں ہمت ہے تو انہیں گرفتار کرلیں۔

    لندن میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ماڈل ٹاؤن سانحےمیں ملوث پولیس افسران کو سازش کے تحت ملک سے باہر تعینات کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف گواہ نہ بن سکیں۔

    عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر میں نام ہونے پر وزیراعلی کو استعفی دینا چاہیئے تاہم کئی ماہ گزر جانے کے بعد بھی وہ مستعفی نہیں ہو ئے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اس واقعے میں ملوث قاتلوں کو سزا دلوانے کی درخواست بھی کردی ہے۔

  • عمران خان سےاختلافات نہیں،منزل ایک ہے، طاہرالقادری

    عمران خان سےاختلافات نہیں،منزل ایک ہے، طاہرالقادری

    لندن: علامہ طاہرالقادری نے پی ٹی آئی سے اختلافات کی خبروں کی تردید کردی کہتے ہیں ہماری منزل اورمقصد ایک ہے۔

    میڈیا سے گفتگو میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ عمران خان سےاختلاف کی خبروں کی مذمت کرتاہوں،تحریک انصاف سےکوئی اختلاف نہیں منزل ایک ہے،خطاب میں عمران خان سےالگ ہونےکانہیں کہاتھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نااُمید نہیں ہوئے ہیں، ہم نے اس ظالمانہ نظام کے خاتمے کے لئے طریقے کار کو تبدیل کیا ہے ۔ہم اس کرپٹ سسٹم کےخلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    طاہرالقادری نے اپنی تقریر کبھی عمران خان سے راستے جدا کرنے کا نہیں کہا جس کسی صحافی نے یہ رپوٹ دی ہے انہوں نے میرے بیان کو توڑ موڑ کے پیش کیا ہے۔

  • پاکستان آنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی،طاہرالقادری

    پاکستان آنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی،طاہرالقادری

    لندن :ڈاکٹر طاہرالقادری کہتےہیں پارلیمنٹ اورسرکاری ٹی وی پرحملےکاالزام جھوٹاہے،ہماری طرف سےکسی نےپارلیمنٹ پرحملہ نہیں کیا۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کیلئےبنائی گئی جعلی جےآئی ٹی کاحصہ نہیں بنیں گے۔

    پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹرطاہرالقاری نےکینیڈاسےبرطانیہ پہنچنےپر میڈیاسےبات کرتےہوئےکہاکہ ہم نے پی ٹی وی کا دروازہ تک نہیں دیکھا۔

    پارلیمنٹ اورسرکاری ٹی وی پرحملےکاالزام جھوٹا ہے۔ڈاکٹرطاہرالقادری کاکہناتھا کہ ڈیل کی باتیں کرنےوالوں کو ہوش سےکام لیناچاہئے۔

    اشتہاری قراردینا،وارنٹ جاری ہوناڈیل کی بات کرنےوالوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ڈاکٹرطاہرالقادری نےکہاکہ جعلی جےآئی ٹی کاحصہ نہیں بنیں گے۔

    جےآئی ٹی پنجاب حکومت اورپولیس کی بنائی ہوئی ہے۔ہمیں جے آئی ٹی خیبرپختونخوا سےچاہئے۔عوامی تحریک کے سربراہ نے مزید کہا کہ مصروفیات ہیں سو باربیرون ملک جاؤں گا،کسی کوکیوں تکلیف ہے۔ مجھے پاکستان آنے سے کوئی بھی طاقت نہیں روک سکتی۔

  • نوواک جوکووچ نے ورلڈ ٹور فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ تیسری بارجیت لیا

    نوواک جوکووچ نے ورلڈ ٹور فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ تیسری بارجیت لیا

    لندن: عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے مسلسل تیسرے سال ورلڈ ٹور فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    لندن کے او ٹو ارینا میں حتمی معرکہ سربیا کے نوواک جوکووچ اور ریکارڈ گرینڈ سلم ونر سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کے درمیان کھیلا جانا تھا۔

    سوئس کھلاڑی کمر کی انجری کے باعث فائنل سے دستبردار ہوگئے اور جوکووچ کو فاتح قرار دے دیا گیا۔ جوکووچ ایوان لینڈل کے بعد مسلسل تین ورلڈ ٹور فائنلز اپنے نام کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

    سرب کھلاڑی نے سال کا اختتام بھی عالمی نمبر ایک کی پوزیشن پر کیا۔ فیڈرر کا کہنا ہے کہ فائنل نہ کھیلنے کا انہیں ہمیشہ افسوس رہے گا۔

    شائقین کو محظوظ کرنے کے لئے جوکووچ اور اینڈی مرے کے درمیان نمائشی میچ بھی کرایا گیا جس کے بعد لیجنڈ کھلاڑیوں درمیان ڈبلز میچ سے شائقین خوب محظوظ ہوئے۔

  • لندن میں پیلز پارٹی کا اجلاس، اہم فیصلے متوقع

    لندن میں پیلز پارٹی کا اجلاس، اہم فیصلے متوقع

    لندن: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری آج لندن میں پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقات کررہے ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے لندن میں ہونے والے اجلاس میں ملک میں درپیش سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور ساتھ میں تھرپارکرکی صورتحال بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

    قحط زدہ علاقوں میں معاملات کو بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پرکام کے احکامات جاری کئے جائیں گے، اجلاس کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری پریس کانفرنس بھی کریں گے ۔

  • الطاف حسین کی حسن نثار سے ٹیلیفونک گفتگو

    الطاف حسین کی حسن نثار سے ٹیلیفونک گفتگو

    کراچی: ایم کیوایم الطاف حسین کا کہنا ہےمظلوموں کیلئےوزیراعظم اوروزیراعلیٰ کےپاس کیاکچھ بھی نہیں ہے۔

    متحدہ کے قائد الطاف حسین نے سینئرتجزیہ کار حسن نثار سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچ عوام کے لئے ہمیشہ آواز اٹھاتے رہے گے،ان کا کہنا تھا کہ بلوچ قوم کی محرومی اور مظالم کا احساس ہے، الطاف حسین نے کہا کہ بلوچستان میں غریب پنجابیوں کوقتل کرناسراسرظلم ہے قتل پر پنجاب کے کسی رہنما یا کسی بھی جماعت نے آواز نہیں اٹھائی، الطاف حسین کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے حقوق کی جدوجہد کرنے والوں کو پنجابی محنت کشوں کے بارے میں اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

  • راجر فیڈرر اور نواک یوکووچ آج فائنل میں مدمقابل

    راجر فیڈرر اور نواک یوکووچ آج فائنل میں مدمقابل

    لندن: اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں آج راجر فیڈرر کا ٹکراؤ عالمی نمبر ایک نواک یوکووچ سے ہوگا۔

    لندن میں کھیلے جارہے اے ٹی پی ورلڈ ٹور ماسٹرز کے فائنل کیلئے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے جگہ بنائی ہے اور اب فیڈرر کا ٹکراؤ عالمی نمبر ایک سربیائی ٹینس اسٹار نواک یوکووچ سے ہوگا۔

    سیمی فائنل راؤنڈ میں فیڈرر کا مقابلہ ہم وطن حریف اسٹینسلاس واورنکا سے ہوا۔ پہلا سیٹ واورنکا نے چھ چار سے جیتا لیکن فیڈرر نے دوسرا سیٹ سات پانچ سے جیت کر مقابلہ برابر کردیا۔ تیسرے اور آخری سیٹ میں مقابلہ کانٹے کا رہا اور ٹائی بریکر پوائنٹس پر فیڈرر کامیاب رہ کر فائنل میں پہنچ گئے۔

  • نوجوانوں کواسمبلیوں میں بھیج کرانقلاب برپاکردیا، الطا ف حسین

    نوجوانوں کواسمبلیوں میں بھیج کرانقلاب برپاکردیا، الطا ف حسین

    کراچی: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے ممبرشپ فارم بھرکرایم کیوایم میں شامل ہونے والوں کوخوش آمدید کہاہے۔

    رابطہ کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے الطا ف حسین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حقیقی تبدیلی کیلئے زیادہ سے زیادہ تعدادمیں ایم کیوایم میں شامل ہوں،ان کاکہناتھا ایم کیوایم نےمتوسط طبقے کے نوجوانوں کواسمبلیوں میں بھیج کر ملک کی سیاسی تاریخ میں انقلاب برپاکیا۔ایم کیوایم متوسط طبقے کواس کاجائزمقام دلانے کیلئے پرامن انقلاب کی جدوجہدکررہی ہے ۔

    الطاف حسین نے بھرپوراندازمیں ممبرسازی مہم شروع کرنے پر کراچی سمیت سندھ ،پنجاب ،بلوچستان ،خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اورآزادکشمیر کے عہدیداران کوزبردست خراج تحسین پیش کیا