Tag: لندن
-
لندن 2013 میں 1کروڑ 60لاکھ سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہا
لندن نے سیاحت میں پیرس اور نیو یارک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے سب سے بڑے سیاحتی شہر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
گذشتہ سال لندن نے ایک کروڑ سولہ لاکھ سیاحوں کی میزبانی کرکے یہ اعزاز حاصل کیا، حکومت کیجانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال جولائی سے ستمبرکے درمیان لندن آنے والے سیاحوں کی تعداد دو ہزار بارہ کے مقابلے میں بیس فیصد زیادہ رہی۔
یاد رہے کہ دو ہزار بارہ میں لندن نے اولمپکس مقابلوں کی میزبانی بھی انہی دنوں کی تھی، لندن کے ڈپٹی میئر میلتھاؤزکا کا کہنا تھا کہ دنیا میں لندن واحد ایسا شہر ہے، جس میں اولمپکس کے بعد سیاحوں کی تعداد میں ضافہ ہوا ہے اور انہیں اس پر فخر ہے۔
-
لندن:ہالی وڈ کی فلم دی وولف آف وال اسٹریٹ کا شاندار پریمیئر
لندن میں ہالی وڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار لینارڈو ڈی کیپریو کی فلم دی وولف آف وال اسٹریٹ کا شاندار پریمیئر ہوا، جس میں اپنے پسندیدہ اداکاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
فلم کو ہالی وڈ کے اعلی فلمساز مارٹن اسکورسز نے بنایا ہے، فلم کا مرکزی موضوع انیس سو نوے کی دہائی میں ہونے والی اصل اور بڑا سیکورٹیز ایکس چینج میں ہونے والی بد عنوانیوں سے پردہ اٹھایا۔
اس فلم میں ڈی کیپریو کا کردار لانگ آئی لینڈ کے جارڈن بلفورٹ کے ایک اسٹاک بروکر کا ہے، جس کو سیکورٹیز فراڈ اسکینڈل میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر بیس ماہ قید کی سزا کاٹنی پڑتی ہے۔
فلم کی دیگر کاسٹ میں جوہنا ہل، جین ڈو جارڈن اور واب رینر شامل ہیں، حقیقی کہانی پر مبی فلم برطانیہ میں سترہ جنوری کو ریلیز کی جائیگی۔
-
لندن:نورفوک میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،4امریکی فوجی ہلاک
لندن کے نواحی علاقے نورفوک میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں چار امریکی ہلاک ہوگئے۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی فضائیہ کا ہاک ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھا کہ فنی خرابی کےباعث گرکر تباہ ہوگیا، امریکی فضائیہ نے ہیلی کاپٹر گرنے اور اہلکاروں کے مارنے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔
قانون نافذ کرنیوالے اداروں نےجائے حادثہ کو گھیرے میں لیکر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔
-
لندن :فیشن شو میں مردانہ کلیکشن پیش
لندن میں ہونے والے فیشن شو میں مردانہ کلیکشن پیش کیا گیا، فیشن شو میں نت نئے منفرد انداز دیکھنے کو ملے۔
فیشن کی دنیا میں مرد حضرات بھی کود پڑے ہیں، لندن کی سخت سردی میں بارش کے باوجود نوجوانوں کی بڑی تعداد فیشن شو دیکھنے پہنچی، تین دن تک جاری رہنے والے فیشن ویک میں اول جلول فیشن بھی دیکھنے کو ملا۔
کلر فل پرنٹس پر دلچسپ ڈیزائننگ نے نوجوانوں کو متوجہ کیا تو کہیں ہلکے رنگوں پر منفرد انداز نے داد پائی، فیشن شو میں بارشوں کے موسم اور سردی سے نمٹنے کے لئے بھی خوبصورت ملبوسات دکھائے گئے۔
لندن میں فیشن ویک کے اختتام پر ڈریکولا بھی ریپم پر آئے، ماڈلز کے انوکھے انداز بھی سب کو بھائے۔
-
قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے758 تین روز کے بعد لندن سے لاہور پہنچ گئی
قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے سیون فائیو ایٹ تین روز کی اذیت ناک تاخیر کے ساتھ لندن سے لاہور پہنچ گئی، صبرآزما سفر کے اختتام پرمسافروں نے شدیدناراضی کااظہار کیا۔
شادیاں رک گئیں، خوشیوں کے رنگ پھیکے پڑگئے، لوگ پیاروں کے جنازے میں شرکت سے محروم رہے، باکمال سروس کا دعوی کرنے والی پی آئی اے نے مسافروں کورُلا دیا۔
قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے سیون فائیو ایٹ کے تین سوبیس مسافروں کا تکلیف دہ سفر بالآخر تمام ہوا اور وہ تین دن کی تاخیر سے لندن سے لاہور پہچننے میں کامیاب ہوگئے۔
پی آئی اے کے جہاز کے کنٹرول پینل خراب ہونے کی قیمت مسافروں کو تین دن تک ذہنی اذیت کی شکل میں اٹھانا پڑی، مسافروں کے احتجاج کا پی آئی اے نے کوئی خاص نوٹس لیا نہ ہی سہولتیں فراہم کیں۔
مسافروں کا کہنا تھا پی آئی اے سے سفر نے شادی بیاہ کی تقریبات کو بھی خطرے میں ڈال دیا، پی آئی اے کی نااہلی سے پریشان مسافروں کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کوسروس بہتر بنانے پر توجہ دینا چاہئیے۔