Tag: لندن

  • پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز بالاخر 3دن بعد لاہور پہنچ گئی

    پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز بالاخر 3دن بعد لاہور پہنچ گئی

    پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز بالاخر تین دن بعد لاہور پہنچ گئی، پرواز کی تاخیر سے کسی کا رشتہ ٹوٹ گیا تو کسی کا جنازہ چھوٹ گیا، باکمال لوگوں نے مسافروں کی چیخیں نکلوادیں۔

    لاجواب سروس کی دعویدار پی آئی اے نے مسافروں کو رُلا دیا، شادیوں کا بندھن جڑتے جڑتے رہ گیا، چہروں کی خوشیاں ماند پڑگئیں اور کوئی جاں بحق ہونے والے اپنوں کا آخری دیدار بھی نہ کرسکا۔

    لندن سے آنے والی پرواز پی کے 758 باون گھنٹے کی تاخیر کے بالاخر لاہور پہنچ گئی، لندن میں پی آئی اے کے طیارے کے کنٹرول پینل میں خرابی تین دن ٹھیک نہ ہوسکی، جس سے جہاز کے تین سو بیس مسافروں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

    مسافروں نے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے، پی آئی اے حکام کا موقف ہے کہ کرسمس کی چھٹیوں کے باعث تاخیر کا ملبہ قومی ائیرلائن پر پڑگیا۔

  • لندن:برطانیہ میں طوفانی ہوئیں اور سیلاب سے نظام زندگی مفلوج

    لندن:برطانیہ میں طوفانی ہوئیں اور سیلاب سے نظام زندگی مفلوج

    برطانیہ میں طوفانی ہوائیں اور سیلاب کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا دس ہزار سے افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

    برطانوی دارالحکومت لندن اور اس قریبی علاقوں میں رواں ہفتے شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں کے باعث پانچ افراد ہلاک ہوگئے، سیلاب سے ایک ہزار سے زائد گھر متاثر جبکہ تیرہ ہزار بجلی سے محروم ہیں۔

    یورپی ممالک میں ان دنوں کرسمس کی تعطیلات جاری ہیں، سخت سردی اور بارشوں کے باعث لاکھوں افراد کرسمس کا تہوار گھروں پر منانے پر مجبور تھے، حکام کیجانب سے چھیاسٹھ سیلابی وارننگ جاری کی گئیں، متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
       

  • لندن:پی آئی اے کی پرواز758فنی خرابی،24گھنٹے تاخیر کا شکار

    لندن:پی آئی اے کی پرواز758فنی خرابی،24گھنٹے تاخیر کا شکار

    لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز پی کے سات سو اٹھاون فنی خرابی کے باعث چوبس گھنٹے بعد بھی لاہور کیلئے روانہ نہ ہوسکی۔

    ذرائع کے مطابق کرسمس تعطیلات کے باعث پی آئی اے کے انجنئیرز غائب ہیں، جسکی وجہ سے پرواز میں موجود خرابی تاحال دور نہیں کی جاسکی، تاخیر سے تین سو زائد مسافر مشکلات کا شکار ہیں۔

    مسافروں کا کہنا ہے کہ انہیں دو مرتبہ جلد روانگی کی یقین دہانی کے باوجود تاحال اس پر عملدرآمد نہیں ہوسکا، سہولیات کی عدم فراہمی پر مسافروں نے شدید احتجاج بھی کیا۔

    پرواز لیٹ ہونے پر برطانوی سول ایوی ایشن نے پی آئی اے پر لاکھوں پاؤنڈز کا جرمانہ عائد کر دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ فلائٹ کی روانگی میں مزید ایک دن کی تاخیر ہوسکتی ہے۔

  • لندن میں پی آئی اے کا طیارہ خراب، سیکڑوں مسافر پھنس گئے

    لندن میں پی آئی اے کا طیارہ خراب، سیکڑوں مسافر پھنس گئے

    لندن میں کرسمس کی تعطیلات کے باعث پی آئی اے کی پرواز کی خرابی دو رنہ کی جاسکی، سیکڑوں مسافر ایئرپورٹ پر پھنس کر رہ گئے۔

    لندن میں ان دنوں کرسمس کی تعطیلات ہیں اور پورے ملک میں لوگ کرسمس منا رہے ہیں ،ا یسے میں لندن سے کراچی آنے والے پی آئی اے کے طیارہ میں خرابی پیدا ہو گئی تو کوئی ٹھیک کرنے والا نہ تھا، پی آئ اے کا لندن میں موجود عملہ خود طیارہ کو ٹھیک کرنے میں ناکام رہا۔

    جس کے باعث سیکڑوں مسافر ایر پورٹ پر پھنس کر رہ گئے، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انجینئرز کی کوشش ہے کہ طیارے کو لندن کے وقت کے مطابق شام چھ بجے تک روانہ کردیا جائے۔

  • لندن: اپولوتھیٹرکی عمارت کا ایک حصہ گرگیا،90سے زائد زخمی

    لندن: اپولوتھیٹرکی عمارت کا ایک حصہ گرگیا،90سے زائد زخمی

    لندن میں اپولوتھیٹر کی عمارت کا ایک حصہ دوران شو گرنے سے نوے سے زائد افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے گیارہ کی حالت تشویشناک ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے اپولو تھیٹر کی عمارت کا حصہ شو کے دوران گرنے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے، جب تھیٹر کی چھت گری تو اس وقت وہاں شو جاری تھا اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

    تھیٹر میں موجود لوگوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے پولیس کو اطلاع دی، پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرملبے تلے دبے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا، حادثے کے وقت تھیٹر میں تقریبا سات سو بیس افراد موجود تھے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق سرچ اور ریسکیو آپریشن مکمل کرکے تھیٹر کو سیل کردیا گیا ہے، لندن میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق حادثے میں نوے سے زائد افراد زخمی ہیں، جن میں سے گیارہ کی حالت تشویشناک ہے۔

    میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فائر بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کے اہلکار تھیٹر کی چھت کا معائنہ کر رہے ہیں اور ابھی تک چھت گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
        
       

  • لندن: کرسمس کے موقع پر چڑیا گھر میں جانوروں کی دعوت

    لندن: کرسمس کے موقع پر چڑیا گھر میں جانوروں کی دعوت


        لندن کے چڑیا گھر میں بولیویا کے سیاہ سر والے گلہری نما بندروں کی کرسمس ٹری سے تواضع کی گئی اس دوران بارہ سنگھا میڈیا کو پوز دیتے رہے۔

       جب چڑیا گھر میں گلہری بندروں کی خاطر تواضع کیلئے کرسمس ٹری لگائی گئی اور ان کی تواضع بھی کی جائے تو بھلا گلہری بندر کیوں نہ لطف اندوز ہونگے، یہ سیاحوں کیلئے ایسی دلچسپ تفریح ہے، جس میں سیاہ سر والے گلہری بندر درخت پر دھاوا بول کر چڑیا گھر میں جنگل کا منگل کر دیتے ہیں۔

    اسی کھیل کود کے درمیان کرسمس ٹری کو اپنے ارد گرد پاکر جہاں بندر اچھل کود میں مصروف تھے تو وہیں بندروں کی کوریج پر آنے والی میڈیا ٹیم کی موجودگی پرقطبی بارہ سنگھا بھی حیرت میں نظر آئے اور وقتا فوقتا کیمرے کے سامنے پوز دیتے رہے، ایک بارہ سنگھا تو کیمرے کو چارہ سمجھ بیٹھا اور اس پر ناک رکھ کر منہ مارتا رہا۔
        
         

  • لندن:مشہور زمانہ لُٹیرا رونی بگز 84سال کی عمر میں انتقال کرگئے

    لندن:مشہور زمانہ لُٹیرا رونی بگز 84سال کی عمر میں انتقال کرگئے

    دی گریٹ ٹرین رابری کا ہیرو رونی بگز چوراسی سال کی عمر میں شمالی لندن میں اپنے گھر میں انتقال کرگئے۔

    رونی بگز نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے آٹھ اگست انیس سو تریسٹھ کو ایک شاہی ٹرین سے دو اعشاریہ چھ ملین پاونڈز چرائے، جو آج تقریبا چالیس ملین پاونڈز کے مساوی ہے، یہ واردات گریٹ ٹرین کے نام سے مشہور ہوئی، جس پر دنیا بھر میں کئی مشہور فلمیں بھی بنیں۔

    رونی بگز کو اس واردات پرسزا ہوئی تاہم وہ آٹھ جون انیس سو پینسٹھ کو جیل سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا اور برازیل پہنچ گیا، جہاں وہ تیس برس رہے دو ہزار ایک میں واپس آکرخود کو پولیس کے حوالے کر دیا تاہم دو ہزار نو میں خرابی صحت کی وجہ سے رہا کر دیا گیا تھا۔