اسٹار ٹریک فور کی مصنفہ لنڈسے اینڈرسن بیئر نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ فلم پر کام جاری ہے۔
بلاک بسٹر فلم سیریز کی آخری مووی ’اسٹار ٹریک بیونڈ‘ 2016 میں ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد سے شائقین کو اس سیریز کی نئی فلم کا شدت سے انتظار ہے۔ تاہم اس حوالے سے اب تک واضح خبریں سامنے نہیں آئی تھیں کہ فلم پر کام کا آغاز کب ہوگا۔
فلمی میگزین کولائیڈر سے گفتگو کرتے ہوئے ’پیٹ سیمیٹری: بلڈ لائنز‘ کی فلم ساز نے کہا کہ فلم بننے جارہی ہے تاہم یہ ابھی ٹریک پر ہے۔
لنڈسے اینڈرسن کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ مجھے یہ پروجیکٹ پسند ہے، مجھے اس فلم کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دینے پڑے، اور یہ میرے لیے ایک مشکل کام تھا۔ تاہم مجھے اس پروجیکٹ میں شامل ہر شخص پسند ہے۔
اس سال کے شروع میں، ہدایت کار میٹ شکمن نے بھی فلم کے حوالے سے امید افزا اپ ڈیٹ مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔
انھوں نے بھی یہی چیزیں میڈیا کو بتائی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں وہ جس چیز پر کام کر رہے ہیں وہ اسی کا ایک ورژن ہے جس کے لیے میں بھی اس فلم کے حوالے سے کام کرچکا ہوں۔
کچھ مہینوں قبل مارچ میں پائن نے اسکوائر میگزین کو بتایا تھا کہ میں اس حوالے سے کچھ نہیں جانتا۔ ‘اسٹار ٹریک’ میں، اداکار عموماً وہ آخری لوگ ہوتے ہیں جنھیں فلم کے حوالے سے معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ کاسٹیوم ڈیزائنرز نے اداکاروں سے پہلے اسکرپٹ پڑھے ہوتے ہیں۔