Tag: لنکا ٹی 10 لیگ

  • بھارتی فرنچائز کا مالک لنکا ٹی 10 لیگ میں‌ میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار

    بھارتی فرنچائز کا مالک لنکا ٹی 10 لیگ میں‌ میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار

    لنکا ٹی 10 لیگ کی فرنچائز کے بھارتی مالک پریم ٹھاکر کو میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

    کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی اسپورٹس پولیس نے میچ فکسنگ کے الزامات کے بعد لنکا ٹی 10 لیگ میں فرنچائز کے مالک بھارتی شہری پریم ٹھاکر کو گرفتار کیا ہے۔

    پریم ٹھاکر کو جمعرات کو کینڈی کے پالے کیلے اسٹیڈیم کے وسطی ضلع میں کھیلی جارہی لنکا ٹی 10 لیگ میں میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق لنکا ٹی 10 سپر لیگ میں ’گال مارولز‘ ٹیم کے مالک کو گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں آج کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    لنکا ٹی 10 لیگ گال مارولز ٹورنامنٹ کی چھ ٹیموں میں سے ایک ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پریم ٹھاکر کی گرفتاری ویسٹ انڈیز کے ایک غیرملکی کھلاڑی کی شکایت کے بعد عمل میں آئی ہے جس نے میچ فکس کرنے کی ان کی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔

    حکام اب اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں جس سے افتتاحی لنکا ٹی 10 ٹورنامنٹ کی سالمیت کے بارے میں خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

  • شائقین کرکٹ اسی سال لنکا ٹی 10 لیگ سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے

    شائقین کرکٹ اسی سال لنکا ٹی 10 لیگ سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے

    لنکا ٹی 10 لیگ اسی سال شائقین کا لہو گرمانے کے لیے آرہی ہے، بین الاقوامی اسٹار کرکٹرز بھی لیگ میں جلوے بکھیرتے نظر آئیں گے۔

    سری لنکا کے سالانہ کرکٹ کیلنڈر میں تازہ ترین اضافہ ہونے جارہا ہے، لنکا ٹی 10 لیگ کا افتتاحی ایڈیشن 12 دسمبر سے 22 دسمبر 2024 تک منعقد ہوگا۔ ٹورنامنٹ کو ابتدائی طور پر جون 2023 میں منعقد ہونا تھا تاہم مصروفیت کی بنا پر ایس ایل سی نے اسے دسمبر کے مہینے میں منتقل کر دیا ہے۔

    اس لیگ میں میں سری لنکا کے سرفہرست بین الاقوامی ستاروں کے ساتھ کچھ انٹرنیشنل اسٹار پلیئز بھی شامل ہوں گے۔

    ایکشن سے بھرپور ان میچز کے ذریعے سری لنکا کے نوجوان ٹیلنٹ کو انٹرنیشنل پلیئرز کے ساتھ کھیلنے اور گھلنے ملنے کا مواقع بھی میسر آئے گا۔

    سری لنکا کرکٹ کے صدر شمی سلوا نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ ٹورنامنٹ کامیاب ثابت ہو گا، اس سے سری لنکا کرکٹ کو کھیل میں بدلتے ہوئے رجحانات کے ساتھ اپنی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

    لنکا ٹی 10 کے بارے میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نہایت پرامید ہیں کہ یہ ایونٹ نہ صرف کرکٹ کے شائقین کو مسحور کرے گا، بلکہ یہ ٹورنامنٹ وسیع پیمانے پر مقبولیت بھی حاصل کرے گا۔

    ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں شامل ہوں گی جو علاقائی کرکٹ کے مراکز کا احاطہ کرتی نظر آئیں گی، ہر ٹیم کا اسکواڈ چھ غیرملکی کھلاڑیوں کے ساتھ 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔