Tag: لنکا پریمیئر لیگ

  • ایل پی ایل : محمد حارث کے ناقابل یقین چھکے نے سب کو حیران کردیا

    ایل پی ایل : محمد حارث کے ناقابل یقین چھکے نے سب کو حیران کردیا

    کولمبو : سری لنکا کرکٹ کے زیر اہتمام لنکا پریمیئر لیگ 2024کے میچ میں محمد حارث نے ایک زبردست چھکا لگا کر دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

    لنکا پریمیئر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے۔

    لنکا پریمیئر لیگ کے کوالیفائر ٹو میچ میں دفاعی چیمپئن کینڈی فالکنز اور جافنا کنگز کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

    جافنا کنگز اور کینڈی فالکنز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں کینڈی فالکنز کے بلے باز محمد حارث نے ایک مشکل بال کو خوبصورت انداز میں کھیل کر داد وصول کی۔

    Mohammad Haris

    محمد حارث نے فاسٹ باؤلر اسیتھا فرنینڈو کی بال پر اپنے بلے کی بیک سائیڈ سے شاٹ لگائی جس کے بعد گیند چھ رنز کیلیے باؤنڈری پار کرگئی۔

    چھٹے اوور کی دوسری گیند پر محمد حارث نے ایک فل ٹاس گیند کو اسکوب شاٹ کھیلتے ہوئے اسے فلیٹ چھکے میں تبدیل کر دیا اور گیند کیپر کے سر کے اوپر سے ہوتی ہوئی چلی گئی۔

    اس خوبصورت شاٹ کو دیکھ کر باؤلر اور فیلڈرز بھی حیران رہ گئے اور حتیٰ کہ باؤلر کے چہرے پر بھی مسکراہٹ آگئی۔ مزید برآں، محمد حارث بھی اپنے شاٹ سے متاثر نظر آئے کیونکہ شاٹ کے بعد ان کے چہرے پر بھی مسکراہٹ آگئی۔

    Lanka Premier League

    ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے کہ بلے بازوں کو فاسٹ بالر کے خلاف ریورس اسکوپ سے باؤنڈری پار کرتے ہوئے دیکھا جائے، لیکن حارث اپنے بلے کے پچھلے حصے سے ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

    جافنا کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوسل مینڈس کی سنچری کی بدولت 187 رنز بنائے۔ جواب میں کینڈی فالکنز مقررہ 20اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنا سکی. محمد حارث نے 26رنز بنائے، جس میں ایک چوکا اور دو چھکے شامل تھے

    واضح رہے کہ ایونٹ کے کوالیفائر 2 اور فائنل سمیت تمام میچز کولمبو میں کھیلے جائیں گے، لیگ کا فائنل 21 جولائی کو آرپریماداسا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

  • اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے

    اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے صاحبزادے کرکٹر اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان نے لنکا پریمیئر لیگ کی این او سی کیلیے رجوع نہیں کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق اعظم خان 2 لیگ کی پالیسی کی وجہ سے صرف اہم لیگز کو ترجیح دے رہے ہیں اور اعظم خان کیربیئن پریمیئر لیگ اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے۔

    اعظم خان کو لنکا پریمیئر لیگ میں کینیڈی کی ٹیم نے پک کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق اعظم خان نے تاحال سی پی ایل کیلئے اپلائی نہیں کیا اور وہ 28 اگست سے شروع ہونے والی سی پی ایل کی این او سی کیلیے رواں ہفتے رجوع کریں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سابق قومی کرکٹر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ اعظم خان کے ساتھ بطور ڈائریکٹر کرکٹ ان کا تجربہ مایوس کن رہا ہے۔

    سابق ڈائریکٹر کرکٹ محمد حفیظ نے کہا کہ پوری ٹیم دو کلو میٹر کا فاصلہ دس منٹ میں طے کرے تو یہی کام کرنے کے لیے اعظم خان کو 20 منٹ درکار ہوں گے۔

    سمندری طوفان: بھارتی ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے دہلی روانہ ہوگی

    انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اعظم خان خود انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے سنجیدہ سوچ کا مظاہرہ نہیں کررہے۔

  • لنکا پریمیئر لیگ کا تاج کینڈی کی ٹیم کے سر سج گیا

    لنکا پریمیئر لیگ کا تاج کینڈی کی ٹیم کے سر سج گیا

    کولمبو: کینڈی کی ٹیم لنکا پریمیئر لیگ کی نئی چیمپئن بن گئی، فاتح ٹیم نے پہلی بار ایل پی ایل کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، فائنل میں دمبولا کو5 وکٹوں سے شکست ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق بی-لوو کینڈی کی ٹیم نے لنکا پریمیئر لیگ کا تاج اپنے سر پر سجا لیا، کینڈی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل میں دمبولا کو5 وکٹوں سے شکست دی، میچ کا فیصلہ ایک بال قبل ہوا۔

    کینڈی نے 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، فائنل میں محمد حارث نے 26 رنز کی اہم اننگز کھیلی، کوشل مینڈس نے 44 رنز کی قیمتی باری کھیلی جب کہ کپتان اینجلو میتھیوز 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دمبولا آرا نے پہلے کھیلتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز جوڑے، دھننجایا 40 رنز کے ساتھ نمایا رہے، چتورانگا ڈی سلوا نے 25 رنز دے کر 2 جب کہ محمد حسنین نے 38 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    محمد حارث نے ٹورنامنٹ میں کینڈی کی جانب سے 213 رنز اسکور کیے جب کہ فاسٹ بولر محمد حسنین نے لنکا پریمیئر لیگ کے 6 میچز میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔

  • ویڈیو: بابر اعظم نے مداحوں کے پھر سے دل جیت لیے

    ویڈیو: بابر اعظم نے مداحوں کے پھر سے دل جیت لیے

    پاکستان کے کپتان بابر اعظم اس وقت لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے جاری ایڈیشن میں کولمبو اسٹرائیکرز کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔

    بابر اعظم نے سری لنکا پریمیئر لیگ میں  گال ٹائٹنز کے خلاف پیر کو میچ میں 54 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی، انہوں نے 8 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 104 رنز بنائے۔

    تاہم اب سری لنکا سے ہی بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس نے انوں نے مداحوں کے پھر سے دل جیت لیے ہیں۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق میچ کے بعد بابر اعظم سے رپورٹرز بات کررہے تھے لیکن وہ وقت نماز کا تھا، بابر نے رپورٹرز کو کہا کہ جلدی کریں، نماز کا وقت جارہا ہے۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر  اعظم رپورٹرز سے کہتے ہیں کہ ’ جلدی کرلیں نماز کا وقت نکل رہا ہے‘، بابر اعظم کی اس ویڈیو کو شائقین کرکٹ کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

  • بابر اعظم کا لنکا پریمیئر لیگ میں کولمبو اسٹرائیکرز سے براہ راست معاہدہ

    بابر اعظم کا لنکا پریمیئر لیگ میں کولمبو اسٹرائیکرز سے براہ راست معاہدہ

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کی فرنچائز کولمبو اسٹرائیکرز  نے اس سال کے ٹورنامنٹ کے لیے براہ راست معاہدہ کیا ہے۔

    سری لنکن میڈیا کے مطابق 11 جون کو ہونے والی نیلامی سے قبل ہی بابر اعظم نے ایل پی ایل کنٹریکٹ پر دستخط کیے ہیں جس کے بعد وہ  براہ راست معاہدہ کرنے والے کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

    کپتان بابر اعظم کے ساتھ معاہدہ کولمبو اسٹرائیکرز نے کیا ہے، اس کے علاوہ متھیشا پاتھیرانا اور چمیکا کرونارتنے سے بھی کولمبو نے معاہدہ کیا ہے۔

    لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کا آئندہ چوتھا ایڈیشن 31 جولائی سے 22 اگست تک ہونے والا ہے۔

  • شعیب ملک نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

    شعیب ملک نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی 20 کرکٹ میں 12 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

    انہوں نے یہ اعزاز لنکا پریمیئر لیگ میں حاصل کیا ہے، شعیب ملک ایل پی ایل میں جافنا کنگز کی جانب سے کھیلتے ہوئے 24 گیندوں پر 35 رنز بنائے۔

    واضح رہے کہ 40 سالہ آل راؤنڈر مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں 485 میچز کھیل چکے ہیں۔سابق کپتان نے اپنے اعزاز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک اور دن ایک اور سنگ میل، الحمدللہ۔‘

    اس سے قبل ویسٹ انڈین جارح مزاج بیٹر کرس گیل ٹی 20 کرکٹ میں یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں، یونیورس باس نے 485 ٹی 20 میچز میں 12 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا۔

    یاد رہے کہ شعیب ملک نے 124 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں ملکی نمائندگی کی وہ 2009 کی ورلڈ کپ چیمپئن ٹیم کا حصہ تھے، شاہد آفریدی اور شعیب ملک نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    آل راؤنڈر نے 35 ٹیسٹ میچز اور 287 ون ڈے انٹرنیشنل بھی کھیل چکے ہیں۔

  • دھننجیا لکشن کی آل راؤنڈ پرفارمنس، گال گلیڈی ایٹر فائنل میں پہنچ گیا

    دھننجیا لکشن کی آل راؤنڈ پرفارمنس، گال گلیڈی ایٹر فائنل میں پہنچ گیا

    لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں گال گلیڈی ایٹرز نے سیمی فائنل جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی، یہ فتح گال نے دھننجیا لکشن کی شان دار کارکردگی کی بدولت حاصل کی۔

    ہمبنٹوٹا میں جاری لنکا پریمیئر لیگ کے سیمی فائنل میچ میں سری لنکا کے سابق انڈر نائنٹین اسٹار دھننجیا لکشن نے 23 گیندوں پر دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 31 رنز کی ناقابل شکست اور میچ جیتنے والی اننگ کھیلی۔

    دھننجیا کی بیٹنگ کی بدولت گال گلیڈی ایٹر نے حریف ٹیم کولمبو کنگز کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

    گال گلیڈی ایٹر نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے، کپتان راجا پکسا نے 33 رنز بنائے، قبل ازیں، کولمبو کنگز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز کا ہدف دیا، کولمبو کی جانب سے بیل ڈرومنڈ نے 70 رنز بنائے۔

    میچ وننگ کارکردگی پر دھننجیا لکشن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    واضح رہے کہ گال گلیڈی ایٹر نے لنکا پریمیئر لیگ 2020-21 میں اب تک صرف 3 میچز جیتے ہیں اور 6 میچز ہارے ہیں، اس کے باوجود قسمت نے گال کا ساتھ دیا اور یہ پہلی ٹیم ہے جو اب فائنل میں پہنچ چکی ہے۔