Tag: لوئر کرم

  • لوئر کرم میں گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ  کا واقعہ ، وزیراعلیٰ  کے نے رپورٹ طلب کر لی

    لوئر کرم میں گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کا واقعہ ، وزیراعلیٰ کے نے رپورٹ طلب کر لی

    پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے لوئر کرم کے علاقے بگن میں گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے لوئر کرم کے علاقے بگن میں گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی

    وزیراعلیٰ نے ڈی سی کرم اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرم امن معاہدے کے بعد اس طرح کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور امن کیلئے حکومتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی مذموم لیکن ناکام کوشش ہے۔

    علی امین کا کہنا تھا کہ فائرنگ میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، واقعہ ان عناصر کی کارستانی ہے جو کرم میں امن کی بحالی نہیں چاہتے۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت امن کی بحالی اور عوام کو درپیش مشکلات حل کرنے کیلئے پُرعزم ہے، فریقین کے درمیان معاہدہ ثبوت ہے کرم کے لوگ علاقے میں امن چاہتے لیکن کچھ شرپسند عناصر کرم میں امن نہیں چاہتے، ان کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

    مزید پڑھیں : لوئر کرم : ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ، ڈپٹی کمشنرجاوید اللہ محسود زخمی

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ حکومت اور علاقے کے لوگ ملکر ایسے عناصرکی مذموم کوششیں ناکام بنائیں گے، ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں حکومت اور انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں تاہم واقعے سے حکومت اور علاقہ عمائدین کی امن بحال کرنے کی کوششیں متاثر نہیں ہوں گی۔

    یاد رہے لوئرکرم کےعلاقے بگن میں ضلع انتظامیہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی سی جاوید اللہ محسود سمیت چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں ایک پولیس اور دو ایف سی اہلکار شامل ہیں، اسپتال حکام نے بتایا تھا کہ ڈی سی جاویداللہ محسود کو کندھے اور پاؤں پر زخم آئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

  • لوئر کرم   : ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ،  ڈپٹی کمشنرجاوید اللہ محسود زخمی

    لوئر کرم : ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ، ڈپٹی کمشنرجاوید اللہ محسود زخمی

    لوئر کرم : بگن میں ضلع انتظامیہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی سی جاویداللہ محسود زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لوئرکرم کے علاقے بگن میں ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر شرپسندوں نے فائرنگ کردی ، فائرنگ سے ڈپٹی کمشنرجاوید اللہ محسود زخمی ہوگئے۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود تحصیل لوئر علیزئی اسپتال منتقل کردیا ہے تاہم فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ فریقین نے نہیں کی نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی، تاہم ملزمان کی تلاش جاری ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کرم کی حالات خطرے سے باہر ہے، جاوید محسود بگن جا رہے تھے، ڈپٹی کمشنر کرم پر فائرنگ انتہائی افسوسناک ہے۔

    چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ امن و امان خراب کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور صوبائی حکومت کی طرف سے قافلہ کچھ دیر میں روانہ ہوجائےگا۔

    وزیراعلیٰ نے بھی گن کے علاقے میں ڈپٹی کمشنر کرم پر شرپسندوں کی فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کرم کو 3 گولیاں لگیں تاہم حالت خطرے سے باہر ہے۔

    مشیراطلاعات بیرسٹرسیف، کمشنر کوہاٹ اور ڈی آئی جی موقع پر موجود ہے ، مشیراطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے بتایا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر قافلے کو فی الحال روکا ہے، ڈپٹی کمشنرکرم کو علیزئی اسپتال منتقل کیا گیا ، انھیں ڈی سی کوہیلی کاپٹر سے پشاور منتقل کرنے کیلئے بندوبست کیا جارہا ہے۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے زخمی ڈپٹی کمشنرکرم جاویداللہ محسود کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

    محسن نقوی نے کہا کہ سرکاری گاڑیوں پرفائرنگ کاواقعہ امن معاہدہ سبوتاژکرنےکی سازش ہے، شرپسندعناصرنےفائرنگ کرکے امن معاہدے کونقصان پہنچانےکی گھناؤنی حرکت کی، عاگوہوں اللہ تعالٰی زخمی ڈپٹی کمشنرکرم کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

    گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے بھی کرم میں گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں ڈپٹی کمشنر کا زخمی ہونا انتظامیہ کی نااہلی ہے، امدادی قافلے پر فائرنگ صوبائی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جاوید محسود کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔

  • لوئر کرم میں حالات کشیدہ، متعدد دیہات اور بگن بازار نذرآتش

    لوئر کرم میں حالات کشیدہ، متعدد دیہات اور بگن بازار نذرآتش

    کرم : لوئرکرم میں مسلح افراد نے متعدد دیہات اور بگن بازار کو نذر آتش کردیا جبکہ نادرا آفس اور پیٹرول پمپ کو آگ لگا کر توڑ پھوڑ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کرم میں حالات کشیدہ ہے ، لوئر کرم میں گزشتہ رات مسلح افراد نے متعدد دیہات اور بگن بازار کو نذر آتش کردیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ تحصیل ٹل میں خواتین اور بچوں نے نقل مکانی کی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے پندرہ سو سے زائد افراد کیلئے سرکاری عمارتوں میں کمرے خالی کیے گئے۔

    بالش خیل، سنگینہ اور خار کلے میں حالات کشیدہ ہے ، جہاں نادرا آفس اور پیٹرول پمپ کو آگ لگا کر توڑ پھوڑ کی گئی۔

    دوسری جانب امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے وزیراعلیٰ کی ہدایت پروفد کرم روانہ ہوگیا، وفد میں وزیرقانون،چیف سیکرٹری کے پی، کمشنر کوہاٹ،،ڈی آئی جی کوہاٹ سمیت دیگراعلیٰ افسران شامل ہیں۔

    وفد امن و امان کی بحالی کیلئے جرگے کو دوبارہ فعال کرے گا، جس کے بعد وفد وزیراعلٰی کے پی علی امین گنڈاپور کو رپورٹ پیش کرے گی۔

    خیال رہے لوئر کرم میں پارا چنار جانیوالی مسافر گاڑیوں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی تھی، فائرنگ سے چھے خواتین سمیت45 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، گاڑیوں کاایک قافلہ پشاور سےکرم اوردوسراکرم سے پشاور جارہا تھا۔

  • لوئر کرم میں مسافر بسوں پر فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 45  ہوگئی

    لوئر کرم میں مسافر بسوں پر فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 45 ہوگئی

    کرم : لوئر کرم میں مسافر بسوں پر فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 45 تک جا پہنچی جبکہ 37 زخمی مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لوئرکرم میں مسافر بسوں پر فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 45 ہوگئی جبکہ دہشت گرد حملے میں زخمی 37 زخمی مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

    دہشت گردوں کے حملے میں مارے گئے تمام جاں بحق افراد پارا چنار پہنچا دیئے گئے ہیں ، جان بحق افراد کی اجتماعی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

    جنازے کے بعد جان بحق افراد کی اپنے اپنے علاقوں میں تدفین ہوگی، پارا چنار میں طوری قبیلے نے جاں بحق افراد کے غم میں 3 روزہ سوگ اور طوری قبیلے نے دھرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

    مزید پڑھیں : کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 6 خواتین سمیت 38 افراد جاں بحق

    گذشتہ روز لوئر کرم میں پارا چنار جانیوالی مسافر گاڑیوں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی تھی، فائرنگ سے چھے خواتین سمیت اڑتیس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، گاڑیوں کاایک قافلہ پشاور سےکرم اوردوسراکرم سے پشاور جارہاتھا۔

    صدرآصف زرداری نے کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیکورٹی اداروں کو ہدایت کی کہ شہریوں پرحملےکےذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔