Tag: لوئس ہملٹن

  • فارمولا ون: برطانیہ کے لوئس ہملٹن نے بیلجئیم گراں پری جیت لی

    فارمولا ون: برطانیہ کے لوئس ہملٹن نے بیلجئیم گراں پری جیت لی

    بیلجئیم: فارمولا ون ورلڈ چیمپئن برطانیہ کے لوئس ہملٹن نے بیلجئیم گراں پری جیت لی۔

    برطانیہ کے لوئس ہملٹن نے ریس کا آغاز پول پوزیشن سےکیا اور تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی۔ برطانوی ڈرائیور نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ تئیس منٹ اور چالیس سیکنڈز میں طے کیا۔

     اس جیت کے بعد ہملٹن کو چیمپئن شپ ٹیبل پر واضح برتری حاصل ہوگئی ہے، ہملٹن کی رواں سیزن میں یہ چھٹی اور کیرئیر کی انتالیسویں کامیابی ہے۔ جنرل ساؤنڈ جرمنی کی نیکو روزبرگ اعشاریہ دو سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔

  • شنگھائی،ورلڈ چیمپیئن لوئس ہملٹن نے چائینز گراں پری جیت لی

    شنگھائی،ورلڈ چیمپیئن لوئس ہملٹن نے چائینز گراں پری جیت لی

    شنگھائی: فارمولا ون ورلڈ چیمپیئن لوئس ہملٹن نے چائینز گراں پری ریس جیت لی۔

    شنگھائی انٹرنیشنل سرکٹ میں ورلڈ چیمپیئن لوئس ہملٹن نے تیز رفتار ڈرائینگ سے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ چائینز گراں پری میں لوئس ہملٹن اور جرمن ڈرائیو نیکو برگ نے خوب گاڑیاں دوڑائیں۔

     ہملٹن نے صفر اعشاریہ صفرچار دو کے معمولی فرق سے مسلسل تیسری مرتبہ پول پوزیشن حاصل کی، عالمی چیمپیئن نے ایک منٹ پینتیس اعشاریہ سات آٹھ دو میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

    لوئس ہملٹن کے ٹیم میٹ نیکو روس برگ ایک منٹ پینتیس اعشاریہ آتھ چار دو سکیند کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔

  • لوئس ہملٹن نے دوسری بار فارمولا ون چیمپئین شپ جیت لی

    لوئس ہملٹن نے دوسری بار فارمولا ون چیمپئین شپ جیت لی

    ابوظہبی : برطانیہ کے لوئس ہملٹن نے ابوظہبی میں کامیابی حاصل کرکے دوسری مرتبہ فارمولا ون چیمپئین شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔یاس مرینا سرکٹ پر لوئس ہملٹن اور جرمنی کے روزبرگ کے درمیان ٹائٹل کے لئے مقابلہ تھا۔

    نکو روز برگ نے ریس کا آغاز پول پوزیشن سے کیا لیکن گاڑی میں فنی خرابی کے باعث وہ اختتام جیت پر نہ کرسکے۔ لوئس ہملٹن نے ابتدا سے ہی برتری کو قائم رکھا اور تمام حریفوں کو پیھچے چھوڑتے ہوئے سیزن کی آخری ریس اپنے نام کرلی۔

    برطانوی ڈرائیور نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ انتالیس منٹ صفر دو سیکنڈز میں طے کیا۔ ہملٹن نے دوہزار آٹھ کے بعد فارمولا ون سرکٹ پر اپنی دھاک بٹھادی۔ برازیل کے فلپی ماسا دوسرے نمبر پر رہے۔

    چیمپئین شپ ٹیبل پر لوئس ہملٹن کا تین سو چوراسی پوائنٹس کے ساتھ پہلا اور نیکو روزبرگ کا نمبر دوسرا رہا۔

  • برطانیہ کے لوئس ہملٹن نے سنگاپورگراں پری جیت لی

    برطانیہ کے لوئس ہملٹن نے سنگاپورگراں پری جیت لی

    سنگاپور: برطانیہ کے ڈرائیور لوئس ہملٹن نے فارمولا ون سرکٹ پر ہونے والی سنگاپور گراں پری جیت لی۔ سنگاپور سرکٹ میں کامیابی کے بعد برطانیہ کے لوئس ہملٹن نے ڈرائیورز چیمپئین شپ ٹیبل پر ٹاپ پر رہنے والے مرسڈیز کے نیکو روزبرگ کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

    ہملٹن نے ریس کا آغاز پول پوزیشن سے کیا اور عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریس اپنے نام کرلی۔ برطانوی ڈرائیور نے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے چار منٹ اعشاریہ سات سیکنڈز میں طے کیا۔

    جرمنی کے سباستین ویٹل دوسرے اور ڈینیل ریکارڈو تیسرے نمبر پر رہے۔تکنیکی خرابی کے سبب نیکو روزبرگ ریس سے باہر ہوگئے۔ اس کامیابی کی بدولت لوئس ہملٹن چیمپئین شپ ٹیبل پر دو سو اکتالیس پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر پہنچ گئے ہیں۔ جرمنی کے نیکو روزبرگ دو سو اڑتیس پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

  • اٹالین فارمولا ون: برطانیہ کے لوئس ہملٹن نے ریس جیت لی

    اٹالین فارمولا ون: برطانیہ کے لوئس ہملٹن نے ریس جیت لی

    اٹلی :سابق ورلڈ چیمپئین برطانیہ کے لوئس ہملٹن نے اٹلی میں ہونے والی فارمولا ون ریس جیت لی۔ مونزا سرکٹ پر ہونے والی ریس تریپن لیپس پر مشتمل تھی۔ برطانیہ کے لوئس ہملٹن ریس کا آغاز سست انداز سے کرنے کے باوجود پوڈیم پر پہلے نمبر پر رہے۔

    ہملٹن نے ریس کا آغاز پول پوزیشن سے کیا اور مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ انیس منٹ اور دس سیکنڈز میں طے کرلیا۔ جرمنی کے نکو روزبرگ دوسرے اور برازیل کے فلپی ماسا تیسرے نمبر پر رہے۔

    اٹالین فارمولا ون ریس میں کامیابی کے بعد لوئس ہملٹن اور چیمپئین شپ لیڈر کے درمیان صرف بائیس پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے۔ مرسڈیز کے جرمن ڈرائیور نکو روزبرگ دو سو اڑتیس پوائنٹس کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں۔ سیزن کی آئندہ ریس سنگاپور میں ہوگی۔

  • ہنگرین گراں پری:برطانیہ کے لوئس ہملٹن تیز ترین ڈرائیور قرار

    ہنگرین گراں پری:برطانیہ کے لوئس ہملٹن تیز ترین ڈرائیور قرار

    ہنگرین گراں پری کے پریکٹس سیشن میں برطانیہ کے لوئس ہملٹن تیز ترین ڈرائیور رہے۔ بداپیسٹ سرکٹ پر ریس کے پریکس سیشن میں برطانیہ کے لوئس ہملٹن بازی لے گئے۔۔

    برطانوی ڈرائیور ایک منٹ چوبیس اعشاریہ چار آٹھ دو سیکنڈزکے ساتھ فاتح رہے۔ جرمنی کے نیکو روزبرگ دوسرے اور سباستین ویٹل تیسرے نمبر پر رہے۔ برطانوی ڈرائیور ہنگرین سرکٹ پر گزشتہ سات سیزن میں چار ریس اپنے نام کرچکے ہیں۔

    ڈرائیورز چیمپئین شپ ٹیبل پر نیکو روز برگ ایک سو نوے پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ لوئس ہملٹن ایک سوچھیہتر پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔