Tag: لودھراں

  • سیلاب سے متاثرہ علاقے لودھراں میں بھی امداد سرگرمیوں کیلئے فوج طلب

    سیلاب سے متاثرہ علاقے لودھراں میں بھی امداد سرگرمیوں کیلئے فوج طلب

    لاہور( 28 اگست 2025): محکمہ داخلہ پنجاب نے لودھراں میں امداد سرگرمیوں کیلئے فوج طلب کر لی ہے، اس سے قبل لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال، اوکاڑہ، سرگودھا اور حافظ آباد میں فوج طلب کی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقے لودھراں میں امدادی سرگرمیوں اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے دستوں کو ضلعی انتظامیہ نے طلب کرلیا ہے، اس کے علاوہ حکومت پنجاب کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، سول ڈیفنس، ریسکیو، پولیس 24/7 زمہ داریاں ادا کر رہے ہیں، پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 9 ہزار سے زائد سول ڈیفنس رضا کار فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ سیلابی علاقوں میں سول ڈیفنس پنجاب کے ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں، سول ڈیفنس متاثرہ علاقوں سے عوام اور انکے مویشیوں کی محفوظ مقامات تک بحفاظت منتقلی میں پیش پیش ہے، مشکل کی اس گھڑی میں سول ڈیفنس پنجاب کے شہریوں کا دوست اور مددگار ہے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، شہری ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر پنجاب میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کو طلب کیا گیا تھا۔

    بھارت کی جانب سے دریائے راوی پر ڈیم کے تمام گیٹ کھولنے سے پاکستانی دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے، اس اقدام سے پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوئی، جس سے صوبائی حکومت کو سات اضلاع میں فوج کے یونٹ تعینات کیے گئے تھے۔

  • عوام ایکسپریس حادثہ کس کی وجہ سے ہوا؟ رپورٹ سامنے آ گئی

    عوام ایکسپریس حادثہ کس کی وجہ سے ہوا؟ رپورٹ سامنے آ گئی

    لاہور (17 اگست 2025): عوام ایکسپریس حادثے سے متعلق ابتدائی جوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس میں حادثے کے ذمہ دار کا بھی تعین کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوام ایکسپریس ٹرین کو لودھراں کے قریب حادثہ پیش آیا ہے، جس کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ ٹرین کے اوور شوٹ ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔

    ابتدائی رپورٹ کے مطابق عوام ایکسپریس حادثہ ٹرین ڈرائیور کی غلطی قرار دے دیا گیا ہے، ٹرین ڈرائیور وقت پر بریک نہ لگا سکا تھا، جس کی وجہ سے اتنا بڑا حادثہ پیش آیا، اس حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس ٹرین کے ساتھ لودھراں جنکشن کے قریب حادثہ پیش آیا تھا، مسافروں کے مطابق ریل لودھراں جنکشن کے مقام پر نہیں رکی اور آگے مال بردار گاڑی کے کھڑے انجن کے ساتھ ٹکرا گئی، جس کی وجہ سے ٹرین کی متعدد بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔

    لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کو حادثہ، ایک مسافر جاں بحق متعدد زخمی

    ریلوے حکام کے مطابق ڈاؤن ٹریک کو بحال کر دیا گیا ہے، 6 نمبر ٹریک پر کام جاری ہے، عوام ایکسپریس کے 250 مسافروں کو رحمان بابا ایکسریس سے کراچی روانہ کر دیا گیا ہے۔ وزیر ریلوے نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ 7 دنوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کو حادثہ، ایک مسافر جاں بحق متعدد زخمی

    لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کو حادثہ، ایک مسافر جاں بحق متعدد زخمی

    کراچی (17 اگست 2025) لاہور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس کو لودھراں کے قریب حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق موقع پر موجود مسافروں نے بتایا کہ تیز فتار مسافر ٹرین لودھراں جنکشن پر مال بردار گاڑی کے کھڑے انجن کے ساتھ ٹکرا گئی۔

    حادثے میں ٹرین کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد نیچے دبے ہوئے ہیں اور متعدد زخمی ہوگئے، جنہیں امدادی کارکنان نے اسپتال منتقل کیا۔

    بوگیوں کے نیچے دبے ہوئے ہیں مسافروں کو نکالنے کیلیے ہیوی مشینری منگوائی گئی ہے اس حوالے سے ہلاکتوں کا بھی قومی امکان ہے، طبی امداد کیلیے اسپتال لائے گئے زخمیوں میں اکثر کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے، ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

  • لودھراں: این اے 154 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج کی جائے گی

    لودھراں: این اے 154 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج کی جائے گی

    لودھراں : این اے 154 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج کی جائے گی ، امیدوارعبدالرحمان کانجو نے الیکشن کمیشن کودوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق لودھراں میں این اے 154 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج کی جائے گی، ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی11بجےاسپورٹس کمپلیکس میں کی جائے گی ، دوبارہ گنتی مکمل ہونےمیں ایک دو روز لگیں گے۔

    این اے154 سے امیدوارعبدالرحمان کانجو نے الیکشن کمیشن کودوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی ، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے گزشتہ روزاین اے154میں دوبارہ گنتی کاحکم دیا تھا۔

    یاد رہے 8 فروری کو این اے 154 سے پی ٹی آئی کےحمایت یافتہ آزادامیدوار رانا فراز کامیاب ہوئے تھے ، رانا فراز نون نے ایک لاکھ 34ہزار937 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ن لیگ کے عبدالرحمان کانجو ایک لاکھ 28 ہزار 438 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

    لودھراں این اے 154 سے آزادامیدوار رانافرازنون 6 ہزار 499 ووٹوں سے الیکشن جیت گئے تھے۔

    خیال رہے پاکستان کے سیاسی مستقبل کے بارے میں غیر یقینی صورتحال ہے کیونکہ 8 فروری کے عام انتخابات میں کسی بھی بڑی سیاسی جماعت پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن یا پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل نہیں کی۔

  • کرنٹ لگنے سے مردہ قرار دیا  گیا شخص دوبارہ زندہ ہوگیا

    کرنٹ لگنے سے مردہ قرار دیا گیا شخص دوبارہ زندہ ہوگیا

    لودھراں: مردہ قراردیے گئے شخص کو ریسکیواہلکار نے زندہ بچالیا، محمدشمشاد نے بتایا کہ کرنٹ لگنے سے بےہوش ہوا تو گھروالوں نے روایتی انداز میں مٹی میں دبادیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع لودھراں میں مردہ قراردیے گئے شخص کو ریسکیواہلکار نے سی پی آر کرکے زندہ بچالیا، زندہ بچ جانیوالےشخص نے ریسکیواہلکارکوپھول اور مٹھائی پیش کی۔

    محمدشمشاد نے بتایا کہ کرنٹ لگنے سے بےہوش ہوا تو گھروالوں نےروایتی انداز میں مٹی میں دبادیا، آدھےگھنٹےتک سانس بحال نہ ہواتوگھروالوں نےمردہ قرار دے دیا۔

    گذشتہ ماہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں نجی اسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے کی مبینہ لاپرواہی کا ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا ، ایک شخص ڈلیوری کیس کے لیے اپنی بیوی کو نجی اسپتال لایا تھا، جس کے بعد اسپتال عملے نے نومولود کو مردہ قرار دیا جبکہ دوسرے اسپتال لے کرگئے تو انہوں نے بتایا تھا بچہ زندہ ہے۔

    متاثرہ والدین نے بتایا تھا کہ بچہ 2گھنٹے تک زندہ رہا لیکن عملے کی لاپرواہی سے فوت ہوگیا تھا۔

  • لاہور میں چار سال کا بچہ اغوا، لودھراں میں لڑکی کی اغوا کی کوشش ناکام

    لاہور میں چار سال کا بچہ اغوا، لودھراں میں لڑکی کی اغوا کی کوشش ناکام

    لاہور/ لودھراں: لاہور کے علاقے تھانہ غازی آباد کی حدود میں 4 سال کے عمیر عامر کو اغوا کر لیا گیا، اغوا کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی اے آر وائی نیوز کو موصول ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے تھانہ غازی آباد میں چار سال کے ایک بچے کو اغوا کر لیا گیا، واردات کی فوٹیج میں 2 ملزمان نظر آ رہے ہیں جو بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر سوار ہیں۔

    فوٹیج کے مطابق ایک ملزم نے سفید شرٹ پہنی ہے، اس نے گھر کے باہر سے بچے کو موٹر سائیکل پر بٹھایا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں اغوا کاروں کی شکلیں واضح دیکھی جا سکتی ہیں۔

    غازی آباد پولیس نے اغوا کا مقدمہ بچے کے والد عامر لطیف کی مدعیت میں درج کر لیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  راولپنڈی: کم سن بچیوں کے اغوا، زیادتی، قتل میں ملوث ملزم گرفتار

    دوسری طرف پنجاب کے ضلع لودھراں میں 4 ماہ پہلے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بھائیوں نے اغوا میں ناکامی پر اپنی بہن پر فائرنگ کی جس سے بہن اور ایک قریبی رشتہ دار زخمی ہو گئے۔

    پولیس نے 3 بھائیوں سمیت 7 افراد کے خلاف ماڈل تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ لڑکی کے شوہر غلام مصطفیٰ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    یاد رہے گزشتہ ماہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں کم سن بچیوں کے اغوا، زیادتی اور قتل میں ملوث 55 سالہ ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں 22 بچیوں سے زیادتی کا اعتراف کیا۔

  • کہروڑپکا: بجلی کی تار گرنے سے 4 افراد جاں بحق

    کہروڑپکا: بجلی کی تار گرنے سے 4 افراد جاں بحق

    لودھراں: کہروڑ پکا میں بجلی کی ہائی ٹینشن تار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لودھراں کی تحصیل کہروڑ پکا کے علاقے حاصل والا کے رہائشی بیوی اور بچوں کے ہمراہ کھیتوں پر کام کے لیے جا رہے تھے کہ بجلی کی ہائی ٹینشن تار ٹوٹ کر بیل گاڑی پر گرگئی۔

    افسوس ناک حادثے میں غلام یاسین اس کی بیوی صغراں بی بی، بیٹی اور بیٹا جان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق چاروں افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب بجلی کی مرمت کے لیے متعلقہ حکام بھی پہنچ گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو میں بجلی کی تار گرنے کے باعث گنے کی فصل میں آگ لگ گئی تھی جس سے 2 نوجوان جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ 16 ستمبر 2018 کو کراچی کے علاقے قائد آباد میں بجلی کی زمین پر پڑے تار کو چھونے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔

  • جہانگیر ترین کا  لودھراں کی ذہین بچی کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان

    جہانگیر ترین کا لودھراں کی ذہین بچی کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان

    لودھراں : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن لینے والی غریب بچی کے تمام تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے تعلیم دوستی کا ثبوت دے دیتے ہوئے غریب بچی کے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کا اعلان کرنے کے احسن اقدام اٹھایا ہے۔

    جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ اقراء کی حوصلہ افزائی کےلیے تعلیمی اخراجات اٹھانے کی ذمہ داری لیتا ہوں، اقراء اور اس کے خاندان سے ہر ممکن تعاون کروں گا۔

    سینئر رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مشکل گھریلو حالات کے باوجود اقراء نے ہمت نہیں ہاری، اقراء نے پانچویں جماعت کے امتحان میں ضلع میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ذہین طالبہ اقراء ن ے امتحانات میں 500 میں سے 486 نمبر حاصل کیے تھے۔

    مزید پڑھیں : صرف ایک شخص ہے جسے لیڈر مانتا ، وہ عمران خان ہیں ، جہانگیر ترین

    یاد رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا جہانگیر ترین کا معترف ہوں، البتہ حکومتی اجلاس میں ان کی شرکت سے چیف جسٹس کے فیصلےکی تضحیک ہوتی ہے، اپوزیشن کوبولنےکا موقع ملتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نااہل نوازشریف کے لئے علیحدہ اور جہانگیرترین کے لئے علیحدہ قانون نہیں ہوسکتا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پپغام میں کہا صرف ایک شخص ہے جسے لیڈر مانتا اور اس کے سامنے جوابدہ ہوں، وہ لیڈرعمران خان ہیں، ہراتارچڑھاؤ میں ان کے ساتھ رہا اوراپنی آخری سانس تک رہوں گا، دوسرےاپنی عجیب وجوہات کی وجہ سے کیا کہتے ہیں مجھے فرق نہیں پڑتا۔

  • لودھراں میں اس سال ایک لاکھ درخت لگاؤں گا‘ جہانگیرترین

    لودھراں میں اس سال ایک لاکھ درخت لگاؤں گا‘ جہانگیرترین

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے بیرون ملک علاج پرعدالت فیصلہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ بلاول اورنواز شریف ملاقات کوئی سیاسی گٹھ جوڑ نہیں۔

    جہانگیرترین نے کہا کہ پاکستان میں علاج کی بہترین سہولتیں ہیں، نوازشریف کو پاکستان میں علاج کرا لینا چاہیے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ڈاکٹرجو کہیں گے حکومت پورا کرے گی، نوازشریف کے بیرون ملک علاج پرعدالت فیصلہ کرے گی، حکومت اس میں فریق نہیں بنے گی۔

    جہانگیرترین نے کہا کہ ہم سب عمران خان کے وژن کے مطابق یہاں موجود ہیں، ایک بلین ٹری ہم نے کامیابی سے خیبرپختونخوا میں لگائے۔

    انہوں نے کہا کہ درخت کاٹے گئے لیکن کسی نے اس پرتوجہ نہیں دی، شہرمیں صرف کنکریٹ کے جنگل نہیں ہونے چاہئیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ رواں سال لودھراں میں ایک لاکھ درخت لگاؤں گا۔

    وزیر اعظم عمران خان کا نواز شریف کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیرِاعظم عمران خان نے نواز شریف کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا، وزیرِ اعظم نے وزیرِاعلیٰ پنجاب کو سابق وزیراعظم کے لیے طبی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

  • پشاور سے کراچی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آگ لگ گئی

    پشاور سے کراچی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آگ لگ گئی

    لودھراں: پشاور سے کراچی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آگ لگ گئی، تیزگام کو پنجاب کے شہر لودھراں میں روک کر ریسکیو آپریشن کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا کے شہر پشاور سے کراچی آنے والی تیز گام ایکسپریس میں آتش زدگی کے باعث ریل گاڑی لودھراں میں روک لی گئی۔

    ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ تیز گام ایکسپریس میں آگ کوچ نمبر 20 میں لگی، آگ لگنے پر تیز گام ایکسپریس کو بستی دوران والا پھاٹک کے قریب روک لیا گیا۔

    تیز گام ایکسپریس ٹرین میں وی آئی پی سیلون مکمل طور پر جل گیا، یہ وی آئی پی سیلون کراچی سے ڈی ایس (ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ) ریلوے کو لینے کے لیے لگایا گیا تھا۔

    ریسکیو ذرایع نے بتایا کہ آتش زدگی کے بعد وی آئی پی سیلون تیز گام ایکسپریس سے الگ کر دیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  شیخ رشید وزیر اعظم کا خصوصی پیغام لے کر کل ایران روانہ ہوں گے

    خیال رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید کل تین روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے، اور ایرانی صدر حسن روحانی کو وزیرِ اعظم عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے۔

    شیخ رشید قازوین تا رشت ریلوے روٹ کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے، ایرانی حکومت نے وزیر ر یلوے کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔