Tag: لودھراں الیکشن

  • وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی نواز شریف سےملاقات

    وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی نواز شریف سےملاقات

    لاہور: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف کو لودھراں الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جاتی امراء میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں سینیٹ الیکشن اورپارٹی امور سمیت سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پرسابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ عوام نے ہمارا موقف سنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لودھراں کے عوام کا شکریہ ادا کرنے جا رہا ہوں۔

    دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو لودھراں الیکشن میں کامیابی پرمباکباد دی۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ توانائی سمیت دیگرمنصوبے تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔


    نوازشریف آج لودھراں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے


    واضح رہے کہ نا اہل وزیراعظم میاں نوازشریف ضمنی الیکشن میں کامیابی پرعوام کا شکریہ ادا کرنے کے لیے آج لودھراں جائیں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اللہ نےعزت بخشی اورمیں اللہ کےفیصلےکےآگےسرجھکاتا ہوں‘ نواز شریف

    اللہ نےعزت بخشی اورمیں اللہ کےفیصلےکےآگےسرجھکاتا ہوں‘ نواز شریف

    لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف کا کہنا ہے کہ مجھے صرف اس لیے نا اہل قرار دیا گیا کہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔

    تفصیلات کے مطابق نا اہل سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نےعزت بخشی اورمیں اللہ تعالیٰ کے فیصلے کے آگے سرجھکاتا ہوں۔

    مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ پیغام عوام کے دلوں تک پہنچ گیا اور لوگ جواب دے رہے ہیں۔

    نوازشریف نے کہا کہ مجھے صرف اس لیے نا اہل قرار دیا گیا کہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی، اب قوم فیصلہ سنارہی ہے، لودھراں کا الیکشن قوم کا فیصلہ ہے۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ لودھراں کے الیکشن کے بارے میں کون سوچ سکتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں بیٹھے منصفین کوسوچنا چاہیے کہ اللہ کوجواب دہ ہونا ہے، جوانصاف کی کرسی پر بیٹھا ہے سب سے زیادہ ان کی جواب طلبی ہوگی۔


    نوازشریف لودھراں جا کرعوام کی محبت کا شکریہ ادا کریں گے‘ مریم نواز


    یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب ہاؤس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں جس طرح لودھراں کی عوام نے بے پناہ محبت کا اظہار کیا ہے کہ وہ خود وہاں جا کرعوام کا شکریہ ادا کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔