اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 154 لودھراں ضمنی انتخاب کےغیرحتمی نتائج کا مجموعی گوشوارہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 154 ضمنی انتخاب کےغیرحتمی نتائج کا مجموعی گوشوارہ جاری کردیا جس کےمطابق ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ 52 اعشاریہ 10 فیصد رہا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے اقبال شاہ ایک لاکھ 13ہزار 827 ووٹ لے کر پہلے نمبرپر جبکہ پی ٹی آئی کے علی ترین 87 ہزار571 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں آزاد امیدوار ملک اظہرنے 11ہزار 494 ووٹ حاصل کیے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے 3ہزار 762 ووٹ حاصل کیے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق حلقے میں 2لاکھ 21 ہزار سے زائد لوگوں نے ووٹ کاسٹ کیے جبکہ ضمنی الیکشن میں 3ہزار 305 ووٹ مسترد ہوئے۔
خیال رہے کہ جہانگیرترین کی نا اہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست 154 لودھراں میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں شیر نے بَلے کو پچھاڑ دیا جبکہ تیر فضا میں اُڑان بھرنے سے پہلے ہی زمین بوس ہوگیا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں
اسلام آباد : سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا کہنا ہے کہ آئین توڑنے والوں اورججوں کوگرفتارکرنے والوں پرہاتھ کیوں نہیں پڑتا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے کہا کہ احتساب کے نام پرانتقام کا جواب لودھراں کے عوام نے دے دیا۔
نوازشریف نے کہا کہ ضمنی ریفرنس کب تک آتے رہیں گے، ہم کب تک عدالتوں میں پیش ہوتے رہیں گے۔
مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ موجودہ ریفرنس میں جان ہوتی تو ضمنی ریفرنس کی ضرورت ہوتی؟۔ جھوٹے کیسز کا جواب دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا مقدمہ عوام لڑ رہی ہے، ووٹ کا تقدس بحال ہورہا ہے ، لودھراں میں عملی نمونہ دیکھا گیا ہے۔
نوازشریف نے کہا کہ احتساب کے نام پر ہم سے انتقام لیا جا رہا ہے، ڈرنے والا نہیں ہوں الزامات کا بھرپور سامنا کروں گا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ آئین توڑنے والوں اورججوں کوگرفتارکرنے والوں پرہاتھ کیوں نہیں پڑتا، آئین توڑنےوالوں کو پکڑنے سے ان کے پر جلتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں نوازشریف کو کسی نہ کسی طرح سزا ہوجائے۔
نوازشریف نے کہا کہ اللہ کے فضل سے ملک کو درست سمت میں لے کر جائیں گے، ہم نے ملک سے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ اللہ کےفضل سے2018 کے انتخابات کاچاند لودھراں سے نکل آیا ہے۔
اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے مظاہروں نے ترقی کےعمل کو متاثرکیا لیکن این اے 154 میں کامیابی سے ثابت ہوگیا کہ عوام ترقی کا تسلسل چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان 2013 میں مختلف مسائل کا شکارتھا، حکومت سنبھالی توپاکستان میں توانائی کی صورت حال خراب تھی۔
احسن اقبال نے کہا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے صنعتیں تباہ ہو رہی تھیں، عوام کو18 سے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان کے گراؤنڈزآباد ہو رہے ہیں، پاکستان میں پھٹیچرنہیں اچھی ٹیمیں آرہی ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ لودھراں میں این اے154 کا انتخاب بہت اہم تھا، کامیابی ثبوت ہےعوام ترقی کا تسلسل چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ این اے 154 کے ضمنی انتخاب کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے تحت مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پیراقبال شاہ نے ایک لاکھ 13ہزار 827 ووٹ لے کر میدان مار لیا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین 87 ہزار571 ووٹ ہی لے سکے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں
لودھراں : حلقہ این اے 154 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کا کہنا ہے کہ عوام نےماضی میں الیکشن میں کامیابی دی آج بھی دینگے، 40ہزارکاجرمانہ صدقہسمجھ کردے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کی جانب سے جرمانہ عائد کرنے پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہفتےمیں 3دن لودھراں میں گزارتااورعوام کےمسائل سنتاہوں، 40ہزارکاجرمانہ صدقہ سمجھ کردےدیں گے۔
علی ترین کا کہنا تھا کہ عوام نے ماضی میں الیکشن میں کامیابی دی آج بھی دینگے، مسلم لیگ ن کےامیدوارکوتوکوئی جانتاتک نہیں، لوکل باڈی میٹنگ میں میرا انتخاب کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی امیدوار نے کہا کہ پارٹی کی میٹنگ میں مجھے ٹکٹ دینے کا فیصلہ ہوا تھا اورکسی نے اس فیصلے پراعتراض نہیں کیاتھا، میرا پارٹی میں کبھی کوئی عہدہ نہیں تھا، دیگرجماعتوں کی بھی دوسری نسل سیاست میں موجود ہے۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 میں پولنگ کا عمل جاری ہے, ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے علی خان ترین اور مسلم لیگ ن کے پیر سید اقبال شاہ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، ضمنی انتخاب میں 4 لاکھ 31 ہزار ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن کے لیے 338 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 6 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار پر 40 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا تھا۔
امیدوار نے انتخابی مہم کے لیے پارلیمنٹرینز کو بلاکر ضابطہ اخلاف کی خلاف ورزی کی، علی ترین پر الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کے نتیجے کے بعد نشت این اے 154 خالی ہوئی تھی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔
لودھراں: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے بچوں کی بیرون ملک 16 کمپنیاں ہیں، حالاں کہ وہ محنت سےایک لاکھ بھی نہیں کما سکتے.
تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے لودھراں میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کومافیا کا گاڈ فادر کہا ہے، مافیا پیسہ بنانے کے لیے لوگوں کوخریدتا ہے اداروں کوتباہ کرتا ہے. ہم پر بھی پریشر ڈالنے، بلیک میل کرنے کے لئےکیسز کیے گئے.
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ شریف برادران اکیلے نہیں وزرا کوساتھ ملا کرچوری کرتے ہیں، سعدرفیق نے اربوں کی چوری کی، خواجہ آصف بیرون ملک سے تنخواہ لے رہے ہیں، ملتان میٹرو میں اربوں کی چوری کا شہبازشریف سےجواب مانگا گیا.
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نیب کو جواب نہیں دے رہی، نیب نوازشریف کےبیٹوں کو بلاتا ہے، تو وہ کہتے ہیں کہ ہم پاکستان کےشہری نہیں.
عمران خان نے کہا کہ جہانگیرترین کونااہل کیاگیا،ہم نےعدالت کافیصلہ مان لیا، جہانگیرترین نے کرپشن، منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری نہیں کی، عدالت کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، ڈھائی کروڑبیلٹ غائب تھےلیکن ہم نےفیصلہ قبول کیا. نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز نیب میں جا کر کہتے ہیں، ہمارے سوالوں کا جواب نہیں دیا جارہا. میر شکیل نے نواز شریف سے پیسے لے کر میری کردار کشی کی.
عمران خان کہا کہنا تھا کہ عابد باکسرشہبازشریف کے کہنے پرلوگوں کوقتل کرتا تھا، شہبازشریف کےدور میں پولیس نے870 قتل کیے. قصورمیں پولیس نے137قتل کیے، ماڈل ٹاؤن میں پولیس نےدن دیہاڑے14لوگوں کوقتل کیا، شہباز شریف وہ فرعون ہے جس کا وقت قریب آگیا. ماورائےعدالت قتل پرکمیشن بنایا جائے.
عمران خان نے کہا کہ قوم خوش ہے کہ نوازشریف کو نکالا، ثابت کروں گا کہ قوم سپریم کورٹ،نیب، انصاف کے ساتھ ہے، شہبازشریف خادم اعلیٰ نہیں قاتل اعلیٰ ہے، چیف جسٹس صاحب، عابد باکسر آرہا ہے اس کی جان بچائی جائے.
ان کا کہنا تھا کہ کے پی پولیس آج مثالی بن چکی ہے، پرویزخٹک کے پی کے پولیس کو کسی کوقتل کرنے کا نہیں کہہ سکتے، اسما کےقتل کےملزم کوخون کے ایک قطرے کے ذریعے پکڑا.
ان کا کہنا تھا کہ دبئی میں 7 ہزارپاکستانیوں کے پاس ایک ہزارارب کی پراپرٹی ہے، وہ پیسہ جوملکی پیداواربڑھانے پر خرچ ہونا چاہیے، وہ یہ یہاں سےباہرلے گئے. ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس مافیا کامقابلہ کرنا ہے،قوم میں شعورآگیا ہے.
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کے لودھراں جلسے میں خطاب کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے جلسے سے خطاب نہ کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا، ریٹرننگ افسر کی جانب سے عمران خان اور علی ترین کو نوٹس جاری کیا گیا۔ البتہ پی ٹی آئی چیئرمین اور جہانگیر ترین نے تنبیہ کے باوجود تقریریں کیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔
اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 154 کے ضمنی انتخابات کےلیےعلی ترین سمیت دیگرامیدواروں کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفیسر نے لودھراں کے ضمنی انتخاب کے لیے علی ترین سمیت 14 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
شفیق آرائیں، ساجد انعام، نفیس احمد اور مرزاعلی بیگ کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جاچکے ہیں۔
ریٹرننگ آفیسرکا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار عمیربلوچ کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے 3 جنوری جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے علی ترین کو 4 جنوری کوطلب کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 5 جنوری تک کی جائے گی اور 9 جنوری تک کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جہانگیرترین کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پران کے صاحبزادے علی ترین کو ٹکٹ دیا گیا تھا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔
لاہور: لودھراں میں اسکول کے بچوں سے بھرے دو چنگ چی رکشا اور ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی، چھ بچوں کی تدفین کردی گئی، پولیس نے ٹرین ڈرائیور اور پھاٹک کے ذمہ دار ملازم کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق لودھراں میں انتظامی غفلت اور رکشا ڈرائیور کی عجلت نے علم کے 7 متوالوں اور دو افراد کو ابدی نیند سلا دیا، لودھراں تھانہ سٹی کی حدود میں بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ پر اسکول کے بچوں سے بھرے 2 چنگ چی رکشا کو ہزارہ ایکسپریس نے روند ڈالا۔
ذرائع کے مطابق ٹرین کی آمد پر لوکل اور کمپیوٹرائزڈ پھاٹک بند نہ ہو سکے اور دھند کے باعث رکشا ڈرائیوروں کو بھی ٹرین کی آمد کا احساس کا نہ ہوا۔
پولیس کے مطابق رکشا پٹریوں میں پھنس گیا تھا، واقعے کے بعد ٹرین کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو سمہ سٹہ اسٹیشن پر حراست میں لے لیا گیا۔
حادثے میں دوسرے رکشا ڈرائیور سمیت 10 افراد زخمی بھی ہوئے، اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
بعد ازاں ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو پہلے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کیا اور بعد ازاں شدید زخمیوں کو وکٹوریا ہسپتال بہاولپور منتقل کردیا گیا۔
ہمیں کچھ نہیں چاہیے صرف ہمارے بچے لادو،مائیں پھوٹ پھوٹ کر روتی رہیں
حادثے کے بعد مائیں پھوٹ پھوٹ کر روتی رہیں، حواس کھو بیٹھیں (دیکھیں ویڈیو) اور اپنے بچوں کی واپسی کا مطالبہ کرتی رہیں، ایک ماں نے کہا مجھے کچھ نہیں چاہیے مجھے صرف میرا بچہ واپس لادو، ایک ماں نے کہا کہ انڈر پاس کیوں تعمیر نہیں ہوا؟ کسی ماں نے کہا پھاٹک کیوں کھلا ہوا تھا اور کسی ماں نے حکومت انڈر پاس تعمیر نہ ہونے پر مورد الزام ٹھہرایا۔
ماؤں کے بلک بلک کر رونے کا منظر دیکھ کر وہاں موجود افراد کے بھی آنسو نکل آئے، ورثا نے کہا کہ حکومتی شخصیت آنے تک جنازے نہیں اٹھائیں گے۔
وزیراعظم نے 14 برس قبل جلسہ عام کرکے ترقیاتی کام اور انڈر پاس کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا۔
پاکستانی تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کا لودھران کو ڈھائی ارب روپے کا پیکیج دینے کا اعلان کہاں گیا؟والدین پوچھتے ہیں کہ لودھراں ترقیاتی پیکیج کہاں ہے۔
ایک شہری نے کہا کہ اگریہ فلائی اوور یا انڈر پاس بنا ہوا ہوتا تو یہ حادثہ نہ ہوتا، اس کا مطلب یہ ہے کہ ہماری حکومت ہی ہمارے بچوں کی قاتل ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے کی انوکھی منطق
دوسری جانب وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لودھراں ٹرین حادثے پر نئی منطق پیش کردی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین یا امریکا نہیں، ہم اپنے وسائل کے مطابق کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک رکشا ٹرین کی زد میں آیا اور دوسرا چلتی ٹرین سے ٹکرایا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق سگنل اپ اور گیٹ کھلا تھا، ٹرین کونہیں گزرنا چاہیئے تھا، پھاٹک کھلا تھا، ٹرین ڈرئیور نے ہارن نہیں بجایا۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ 160 کلو میٹر کی رفتار سے ٹرین چلانی ہے تو لیول کراسنگ ختم کرنا ہوں گے۔
اٹک میں بھی پھاٹک کھلے ہونے پر حادثہ، ٹرک ٹرین کی زد میں آگیا
دریں اثنا جھنگ پھاٹک پر ایک گاڑی ٹرین کی زد میں آگئی جس کے باعث 3 افراد زخمی ہوگئی۔
نمائندہ اٹک محمد صدیق کے مطابق پنڈی سے ملتان جانے والی ایکسپریس جھنگ کے قریب ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کے ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بہاولپور: لودھراں کے علاقے کہروڑ پکہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لودھراں کے علاقے کہروڑ پکہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہارگیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا جسےاسپتال منتقل کر دیاگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتاہے۔پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول کے اہل خانہ اور فائرنگ میں زخمی ہونےوالے شخص کے بیانات ریکارڈ کیے جارہےہیں تاکہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جاسکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں چارسدہ روڈ پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کےنتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔
لودھراں: صوبہ پنجاب کے شہر لودھراں میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر طالب علم جاں بحق اور ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق لودھراں کے تھانہ دھنوٹ کی حدود میں اسکول جاتے ہوئے پانچویں جماعت کےطالب علم خضر کو تیز رفتار ٹرالی نے کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک طالب زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیاگیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور حادثے کے فوراََبعد ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔پولیس نے ملزم گرفتاری کےلیے ٹیمیں روانہ کردی ہیں۔
یاد رہےکہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب کےعلاقےرحیم یارخان میں سہجہ کے قریب دو مسافر بسیں آپس میں ٹکراگئی تھیں جس کے نتیجے میں29افراد جاں بحق اور72 زخمی ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف نےحادثے پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے زخمیوں کوبہترین طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
لودھراں :صوبہ پنجاب کے شہر لودھراں کے قریب خانیوال روڈ پرمسافر بس الٹنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب کےشہرلودھراں میں خانیوال روڈ پر تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے دو افران جان کی بازی ہارگئے جاں بحق ہونے والوں میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے۔
تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے حادثےمیں بارہ سے زائد مسافر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس لودھراں سے لاہور آرہی تھی کہ راستے میں افسوس ناک حادثہ پیش آیا جس میں بس ڈائیور سمیت 2افراد جان کی بازی ہار گئے۔
یاد رہےکہ تین روز قبل صوبہ پنجاب کے شہررحیم یارخان کی تحصیل خان پور میں کوٹلہ پٹھان کےقریب کاردرخت سےٹکرائی،جس کے نتیجے میں 3افرادجاں بحق اور 2زخمی ہوگئے تھے۔
واضح رہےکہ اس سے قبل صوبہ پنجاب میں چونیاں کے علاقے الہٰ آباد میں موٹرسائیکل سوار اپنی بیٹیوں کو اسکول چھوڑنے جارہاتھا کہ تیزرفتارویگن نے موٹرسائیکل کو ٹکردے ماری جس کے نتیجے میں 2 بہنیں جاں بحق ہوگئی تھیں۔