سلمان خان اور ان کی گرل فرینڈ لولیا کی نئی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جن کی بنیاد پر بھارتی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ یہ دونوں رومانیہ میں شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔
سلمان خان اور لولیا کچھ عرصہ سے ساتھ ہیں اور دونوں کی شادی کی افواہیں بھی کافی عرصہ سے گردش کر رہی ہیں۔ اس سے قبل بھی دعویٰ کیا جا چکا ہے کہ سلمان لولیا سے چھپ کے منگنی کرچکے ہیں۔
سلمان خان ان دنوں اپنی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی شوٹنگ کے لیے لداخ میں ہیں جہاں انہوں نے بدھوں کے روحانی پیشوا دلائی لامہ سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں لولیا بھی ان کے ساتھ موجود ہیں اور بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ لولیا کا انداز بالکل سلمان خان کی بیوی جیسا ہے۔
سلمان خان اپنی شادی کی خبروں کے حوالے سے کہہ چکے ہیں کہ وہ جب بھی شادی کریں گے خود اس کا اعلان کریں گے۔ ’میں ان اداکاروں میں سے نہیں جو چھپ کر شادی کرتے ہیں اور بتاتے نہیں، کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ ان کی شادی سے ان کے مداحوں کی تعداد کم ہوجائے گی‘۔
اس سے قبل بھی سلمان خان کے خاندان کے ساتھ لولیا کی کئی تصاویر منظر عام پر آچکی ہیں جن میں وہ خان فیملی کے ساتھ نہایت خوش نظر آرہی ہیں۔
تاہم اب انتطار اس بات کا ہے کہ سلمان خان ان افواہوں کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کرتے ہیں یا ہر بار کی طرح اس بار بھی تردید کرتے ہیں۔