Tag: لوٹا

  • بشار الاسد کے محل سے شامی عوام نے کیا کیا لوٹا؟ ویڈیوز دیکھیں

    بشار الاسد کے محل سے شامی عوام نے کیا کیا لوٹا؟ ویڈیوز دیکھیں

    شام میں بشار الاسد کے اقتدار کا سورج غروب ہونے کے بعد شامی عوام نے جشن منایا ساتھ ہی صدارتی محل پر دھاوا بول کر قیمتی اشیا بھی لوٹ لیں۔

    شام میں بشار الاسد کے 24 سالہ اقتدار کے خاتمے اور حریف فورسز کی جانب سے دمشق کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں عوام سڑکوں پر نکل آئی۔

    لوگوں نے جشن منانے کے بعد بشار الاسد کے اقتدار میں ہونے والی زیادتیوں کا غصہ توڑ پھوڑ اور صدارتی محل میں لوٹ مار کر کے نکالا۔

    دمشق اور حلب میں مشتعل عوام نے بشار الاسد کے والد حافظ الاسد کے مجسمے گرا دیے اور فوج کے چھوڑے ہوئے ٹینکوں پر چڑھ گئے۔

    شامی عوام جھنڈے کے ساتھ فوجی ٹینکوں پر کھڑے ہوکر تصاویر بناتے رہے۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد صدارتی محل میں داخل ہو گئی۔

    اس موقع پر عوام نے وہاں سیلفییز اور ویڈیوز بھی بنائیں جب کہ کئی لوگ وہاں قیمتی اشیا جن میں ملبوسات، فرنیچر، ہینڈ بیگز، فانوس ودیگر سامان لوٹ کر لے جاتے دکھائی دیے۔

    عوام کے ساتھ باغی فورس بھی محل میں داخل ہوگئی اور رپورٹ کے مطابق باغیوں نے عمارت میں توڑ پھوڑ کی اور اسد خاندان کی تصویروں کو بھی نقصان پہنچایا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل جب شامی باغی فوج نے نے دمشق پر قبضہ کیا تب بشار الاسد شہر چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے اور کوئی بھی نہیں جانتا تھا کہ وہ کہاں گئے۔ بعد ازاں روسی میڈیا کی جانب سے اطلاع سامنے آئی ہے اسد اور ان کا خاندان ماسکو میں موجود ہے، جہاں روس نے سیاسی پناہ فراہم کی ہے۔

    دوسری جانب گزشتہ روز بشار الاسد کے اقتدار کا سورج غروب ہوتے اور مفرور ہوتے ہی مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ عوام نے صدارتی محل پر دھاوا بول دیا۔

    مظاہرین نے ایران کے سفارتخانے پر بھی حملہ کرکے غصہ نکالا اور توڑ پھوڑ کی، تاہم ایران کا سفارتی عملہ پہلے ہی لبنان جا چکا تھا۔

     شام

  • صفائی والے نے کروڑوں روپے مالیت کا سونا لوٹا کرمثال قائم کردی

    صفائی والے نے کروڑوں روپے مالیت کا سونا لوٹا کرمثال قائم کردی

    ابوظبی : اماراتی ریاست دبئی غیر ملکی صفائی والے نے دیانت داری اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے مالک کو اس کا گمشدہ15 کلو سونا واپس کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں صفائی کا کام کرنے غیر ملکی شخص نے پارکنگ ایریا سے برآمد ہونےو الا کروڑوں روپے مالیت کا سو نا مالک کو لوٹا کر ایمانداری کی بہترین مثال قائم کی ہے۔

    ایشیائی ملک سے تعلق رکھنے والے طاہر علی مقبول کو دبئی کے علاقے ال شبکا پارکنگ میں صفائی کا کام کررہا تھا کہ اسے ایک کونے میں کالے رنگ کا بیگ پڑا ہوا ملا، طاہر نے بیگ کھولا تو اس کے اندر 70 لاکھ درہم مالیت کی 15 کلو وزنی سونے کی اینٹیں موجود تھیں۔

    طاہر علی متضاد کیفیت کا شکار ہوئے بغیر فوری طور پرروڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے دفتر گیا سونے سے بھرا بیگ حکام کے حوالے کیا، حکام نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی(آر ٹی اے) سے رابطہ کیا اور کچھ گھنٹوں بعد ہی سونا اس کے اصل مالک تک پہنچادی۔

    طاہر علی نے بتایا کہ سونا دیکھ کر مالک کی آنکھوں میں خوشی سے آنسو آگئے اور اس نے کہا کہ میں تمہارا شکریہ کیسے ادا کروں؟ مجھے یقین نہیں تھا کہ مجھے سونا واپس مل جائے گی۔

    طاہر علی مقبول اپنے اہل خانہ کی کفالت کے لیے دبئی کی سڑکوں پر سخت محنت کرتے ہیں۔

    جدوجہد کی ان برسوں میں انہوں نے متعدد نشیب و فراز دیکھے، صعوبتیں اٹھائیں لیکن انہوں نے اپنی دیانت داری کے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔