Tag: لوٹنے

  • سعودی عرب میں مصنوعی سیاروں کی مدد سے بینک لوٹنے والے ملزمان گرفتار

    سعودی عرب میں مصنوعی سیاروں کی مدد سے بینک لوٹنے والے ملزمان گرفتار

    ریاض : سعودی عرب کی خفیہ اداروں نے سیاروں کی مدد سے ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے آٹھ لاکھ پچاس ہزار ریال برآمد کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے بتایا کہ جدید تکنیکی وسائل خصوصاً مصنوعی سیاروں کی مدد سے پتہ چلا ہے کہ ملزمان تربیت یافتہ تھے اور انہوں نے واردات کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی تھی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزمان نے واردات سے قبل 3 مرتبہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا تھا وہ واردات کے لئے راستوں کا انتخاب اور تقسیم کار کر چکے تھے۔

    پبلک پراسیکیوشن نے بتایا کہ بینک لوٹنے والوں میں سے ایک جائے وقوعہ پر صفائی کارکن کے بھیس میں موجود تھا اس کے پاس پستول تھا۔

    کمپنی کے ایک اہلکار نے بینک کے سرمایہ کی منتقلی سے متعلق تمام معلومات فراہم کر رکھی تھیں۔ کس وقت گاڑی سامان لیکر نکلے گی، کتنی رقم ہوگی اور کہاں کہاں سے گزرے گی۔

    جیسے ہی متعلقہ اہلکاروں نے اے ٹی ایم میں رقم رکھنا شروع کی جائے وقوعہ پر صفائی کارکن کے بھیس میں موجود حملہ آور نے پستول نکال کر ہوائی فائر کیا اور اہلکاروں کو ڈرا دھمکا کر رقم کا بیگ چھین لیا۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسی دوران ملزم کا دوسرا ساتھی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جائے وقوعہ پر پہنچا اور ملزمان موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے اور آگے چل کر دونوں ایک نجی کار میں سوار ہو گئے جو پہلے ہی سے ان کے انتظار میں کھڑی ہوئی تھی۔

    پبلک پراسیکیورٹر نے بتایا کہ ایک ملزم پڑوسی ملک فرار ہوگیا تھا جسے سیکیورٹی اداروں نے ماہرانہ صلاحتیوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرفتار کرلیاگیا، واردات میں شامل تینوں ملزمان گرفتار ہیں اور تفتیش مکمل کر لی گئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ملزمان قبضے سے آٹھ لاکھ پچاس ہزار ریال برآمد کر لئے گئے۔

  • داعش میں شمولیت اختیار کرنے والی برطانوی لڑکی ، گھر لوٹنے کی خواہش مند

    داعش میں شمولیت اختیار کرنے والی برطانوی لڑکی ، گھر لوٹنے کی خواہش مند

    لندن/دمشق : داعش میں شمولیت اختیار کرنے والی برطانوی دوشیزہ نے کہا ہے کہ ’مجھے اپنے کیے پر کوئی افسوس نہیں لیکن میں برطانیہ واپس جانا چاہتی ہوں‘۔

    تفصیلات کے مطابق شام و عراق میں دہشتگردانہ کارروائیاں کرنے والی تنظیم داعش میں 2015 کے دوران یورپی یونین سے تعلق والی ہزاروں خواتین داعشی دہشت گرودں سے شادی کےلیے شام گئی تھیں اور اب آہستہ آہستہ کرکے وہ واپس اپنے ممالک جانا چاہتے ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تین سال قبل میں اپنے والدین نے جھوٹ بول کر کہ دو دوستوں کے ہمراہ ترکی کے سیاحتی سفر پر جارہی ہوں اور جہاں وہ بغیر بتائے شام روانہ ہوگئی تھی۔

    برطانوی خاتون نے بتایا کہ میں فروری 2015 اپنی دو سہلیوں 15 سالہ امیرہ عباسی، اور 16 سالہ خدیجہ سلطانہ کے ہمراہ گھر والوں سے جھوٹ کہہ کر لندن کے گیٹ وک ایئرپورٹ سے ترکی کے دارالحکومت استنبول پہنچی تھی جہاں سے وہ تینوں سہلیاں داعش میں شمولیت کے لیے شام چلی گئی تھیں۔

    شمیمہ بیگم، امیرہ عباسی، خدیجہ سلطانہ

    شمیمہ بیگم نے بتایا کہ شامہ شہر رقہ پہنچنے کے بعد ہم تینوں کو ایک گھر میں رکھا گیا جہاں شادی کےلیے آنے والے لڑکیوں کو ٹہرایا گیا تھا۔

    مذکورہ لڑکی کا کہنا تھا کہ ’میں درخواست کی میں 20 سے 25 سالہ انگریزی بولنے والے جوان سے شادی کرنا چاہتی ہوں، جس کے دس دن بعد میری شادی 27 سالہ ڈچ شہری سے کردی گئی جس نے کچھ وقت پہلے ہی اسلام قبول کیا تھا‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر کے ہمراہ دو ہفتے قبل ہی داعش کے زیر قبضہ آخری علاقے کو چھوڑ کر شمالی شام کے پناہ گزین کیمپ میں منتقل ہوئی ہے جہاں مزید 39 ہزار افراد موجود ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے 19 سالہ شمیمہ بیگم کا کہنا تھا کہ میں نے کوڑے میں سربریدہ لاشوں کے سر پڑے ہوئے دیکھے لیکن وہ مجھے بے سکون یا خوفزدہ نہیں کرسکے۔

    پناہ گزین کیمپ میں مقیم دہشت گرد خاتون نے صحافی کو تبایا کہ وہ حاملہ ہے اور اپنی اولاد کی خاطر واپس اپنے گھر برطانیہ جانا چاہتی ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ لڑکی کے دو بچے اور تھے جو اب اس دنیا میں نہیں رہے اور میرے ساتھ شام آنے والی ایک لڑکی بمباری میں ہلاک ہوچکی ہے جبکہ دوسری کا کچھ پتہ نہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خدیجہ سلطانہ کے اہل خانہ کے وکیل کا خیال ہے کہ 2016 میں خدیجہ روسی جنگی طیاروں کی بمباری میں ہلاک ہوک ہوچکی ہے۔