Tag: لوٹے

  • پنجاب اسمبلی میں اجلاس کے دن لوٹے اندر کیسے گئے؟

    پنجاب اسمبلی میں اجلاس کے دن لوٹے اندر کیسے گئے؟

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں اجلاس کے دن لوٹے اندر کیسے گئے؟ اے آر وائی نیوز نے لوٹے اندر لے جانے کی ویڈیوحاصل کر لی۔

    پنجاب اسمبلی کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوٹے تحریک انصاف کی خواتین رکن اسمبلی لے کر گئیں، اور اسمبلی کے عملے میں سے کسی نے لوٹے اندر لے جانے سے انھیں نہیں روکا۔

    واضح رہے کہ ہفتے کے روز جب وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے والا تھا، حکومتی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کا گھیراؤ کر کے انھیں تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور ان پر لوٹے دے مارے۔

    حکومتی ارکان کا ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر حملہ ، لوٹے دے مارے

    پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی ہوتی رہی، منحرف اراکین کی اسمبلی آمد پر حکومتی ارکان نے لوٹے لوٹے کے نعرے لگائے، اور جب ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری اجلاس کا آغاز کرنے ایوان میں داخل ہوئے تو حکومتی ارکان نے ان کی جانب لوٹے اچھال دیے۔

    پی ٹی آئی کی خواتین اراکین میں سے کسی نے اسپیکر کی ڈائس پر بھی لوٹا رکھ دیا تھا۔

  • نوازشریف خود لوٹے ہیں، لیگی ایم پی اے

    نوازشریف خود لوٹے ہیں، لیگی ایم پی اے

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا کا کہنا ہے کہ نوازشریف خود لوٹے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں ن لیگ کےناراض رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی اجازت کے بغیر وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی۔

    نشاط ڈاہا نے کہا کہ اپنےعلاقےمیں ترقیاتی کاموں کے لیے عثمان بزدار سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات معمول کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پارٹی سے نکالنے کی کسی میں جرات نہیں ہے، حمزہ شہباز کو چیلنج کرتا ہوں مجھے پارٹی سے نکال کر دکھائیں۔

    لیگی ایم پی اے کا کہنا تھا کہ نوازشریف خود لوٹے ہیں، ن لیگ خود لوٹے بنائے تو ٹھیک ہے کوئی اور بنائے تو غلط ہے۔ شریف برادران سے متعلق نشاط ڈاہا کا کہنا تھا کہ شریف برادران کا لندن میں قیام غلط ہے، پاکستان آنا چاہیے، میرا خیال ہے نوازشریف اور شہبازشریف سیر کرنے باہر گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں یہاں اکیلا چھوڑ کر خود دونوں بھائی باہر سیر کرنے چلےگئے، کیا پارٹی کے دیگر لوگ مرگئے ہیں کہ عطاتارڑ کو ہم پر مسلط کر دیا۔ مریم نواز سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ کیسی لیڈر ہیں،ہم سے کبھی ملاقات نہیں کی۔