Tag: لوٹ کر فرار

  • کراچی میں ڈاکو دکاندار سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

    کراچی میں ڈاکو دکاندار سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

    کراچی میں بے لگام ڈاکو  دکاندار سے رات گئے 15 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ناگن چورنگی صدیق اکبر مسجد کے قریب شہری سے پندرہ لاکھ روپے چھین لئے گئے، ڈاکو جاتے جاتے شہری کو مزاحمت پر ٹانگ پر گولی بھی مار گئے۔

    پولیس کے مطابق واردات ایک موٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان نے کی، شہری کمیونیکیشن کی دکان کا مالک ہے وہ رات دکان بند کر کے واپس گھر لوٹ رہا تھا۔

    دوسری جانب راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 12 موٹر سائیکلوں، طلائی زیورات، موبائل فونز، نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے، ڈاکوؤں نے 11 افراد سے جھپٹا مار کر ان کے موبائل چھین لئے گئے۔

    اس کے علاوہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بھی 17 وارداتوں میں شہری 2 گاڑیوں 7 موٹر سائیکلوں، موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے، تھانہ ترنول اور کھنہ کے علاقوں سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لئے گئے۔

  • کراچی : نوسرباز دلہن نے ایک اور گھر کا صفایا کردیا، لاکھوں کی نقدی و زیورات لوٹ کر فرار

    کراچی : نوسرباز دلہن نے ایک اور گھر کا صفایا کردیا، لاکھوں کی نقدی و زیورات لوٹ کر فرار

    کراچی : نئی نویلی دلہن نے ایک اور گھر میں جھاڑو پھیر دی, گلستان جوہر کا رہائشی کاروباری شخص کامران خوبصورت چہرے کے پیچھے سب کچھ لٹا بیٹھا۔

    تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر میں خوبصورت دلہن پورے گھر کا صفایا کرگئی، مدعی کامران کے مطابق اس کی اہلیہ سمیعہ نے پہلے کامران کا سامنے کا دانت توڑا، ملزمہ12 لاکھ روپے کیش اور سونے کے کئی زیورات لے کر فرار ہوگئی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق سمیعہ اپنے جعلی خاندان کے ذریعے اپنا شکار ڈھونڈتی ہے اور پھر سازش کے تحت شادی کرتی ہے، ملزمہ سمیعہ پہلے بھی کورنگی کے ایک رہائشی کو اپنا نشانہ بنا چکی ہے۔

    سابقہ شوہر اسے ڈھونڈتے ہوئے جعلی سالوں تک پہنچا تو انہوں نے سابقہ شوہر کی نہ صرف پٹائی کی بلکہ ویڈیو بھی بنا کر اس کے بھائیوں کو بھجوادی۔

    پولیس کے مطابق شادی سے قبل ظاہر کیے جانے والے خاندان کا کوئی بھی فرد اب ان پتوں پر موجود نہیں جن کا بتایا گیا تھا جبکہ شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شادی کے نام پر لڑکوں کو لوٹنے والی نوسرباز لڑکی کو سرگودھا پولیس نے گرفتار کیا تھا، ثنا نامی خاتون نے پانچ ماہ میں سات شادیاں کر کے گھروں کا صفایا کیا اور قیمتی سامان لے کر فرار ہوئی۔

    سرگودھا کے علاقے جوہر کالونی کی رہائشی 18سالہ ثنا نے5 ماہ میں7 شادیاں کیں اور اپنے شوہروں کو بے وقوف بنایا اور گروہ کے ساتھ مل کر گھروں کا صفایا کیا۔

    پولیس نے نوسرباز دلہن کے ہاتھوں لٹنے والے دو شہریوں کی درخواست پر کارروائی کی اور لڑکی کو گرفتار کیا، تفتیش کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ لڑکی نے جعلی شادی کی کارروائیوں کے لیے ایک گروہ بنا رکھا تھا۔