Tag: لوڈشیدنگ

  • کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ، مشتعل افراد نے کے الیکٹرک کی ٹھیکیدار کمپنی کے سپروائزر کی ٹانگ توڑڈالی

    کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ، مشتعل افراد نے کے الیکٹرک کی ٹھیکیدار کمپنی کے سپروائزر کی ٹانگ توڑڈالی

    کراچی : کراچی میں لوڈشیدنگ کے عذاب کے ستائے شہریوں نے کے الیکٹرک کی ٹیم پر حملہ کرکے کے الیکٹرک کی ٹھیکیدار کمپنی کے سپروائزر کی ٹانگ توڑڈالی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کے اعلانیہ اور غیرعلانیہ لوڈ شیڈنگ نےعوام کا جینا دو بھر کردیا،لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے تک جا پہنچا۔

    کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن جام صابروروڈ پر لوڈشیدنگ کے عذاب کے ستائے شہریوں نے کے الیکٹرک کی ٹیم پر حملہ کردیا، مشتعل افراد نے بے ہیمانہ تشدد کرکے کے الیکٹرک کی ٹھیکیدار کمپنی کے سپروائزر کی ٹانگ توڑڈالی۔

    نجی ہسپتال میں زیرعلاج 32سالہ محمد اسد کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب وہ بلدیہ ٹاوٴن جام صابرو روڈ پر اپنی ٹیم کے ہمراہ عارضی طور پر صنعتی اور رہائشی علاقے کے لئے لوڈبیلنس کرنے کے لئے پہنچے تھے۔

    مشتعل افراد کے تشدد کے نتیجے میں محمد اسد کا بایاں پاؤں اور گھٹنا شدید زخمی ہوا تھا جس کا نجی ہسپتال میں کامیاب آپریشن کیا گیا۔

    محمداسد کو 22اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھنا تھا لیکن واقعے کے بعد شادی کی خوشیاں عارضی طور پر روٹھ گئیں۔


    مزید پڑھیں : کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ، دورانیہ16 گھنٹے تک پہنچ گیا


    محمداسدصحت یاب ہونے کے بعد اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے لیئے پرعزم ہے لیکن پرتشدد واقعات کی روک تھام کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر بجلی کے سنگین بحران پرجلد قابو پانے کی ضرورت ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے پانی کا بحران بھی پیدا ہوگیا ہے، شہرکے مختلف علاقوں میں بارہ بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے جبکہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی چار چار بار بجلی جارہی ہے۔

    دوسری جانب کے الیکٹرک ساری ذمہ داری سوئی گیس کمپنی پر ڈال کر بری الذمہ ہوگئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سکھر : بجلی کی بندش کے خلاف شہریوں کا انوکھا احتجاج

    سکھر : بجلی کی بندش کے خلاف شہریوں کا انوکھا احتجاج

    سکھر:سیپکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوںکے صبر کا پیمانہ لبریزہوگیا،بجلی کی بندش کے خلاف شہریوں نےٹرانسفارمر پر الٹا لٹک کر احتجاج کیا.

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر سکھر میں ٹیکسی اسٹینڈ کے رہائشوں نے بجلی کی بندش اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی.

    احتجاج کے دوران شہریوں نے ٹرانسفارمر پر الٹا لٹک کر انوکھا احتجاج کیا،انتظامیہ نے شہر سے 177ٹرانسفارمر اتار دیے ہیں، جس کی وجہ سے سارے شہر میں پانی کی فراہمی بند ہے،دوسری جانب شدید گرمی کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں.

    یاد رہے گذشتہ دنوں کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں لوڈشیدنگ کے خلاف احتجاج کیے گئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی عوام کی جانب سے حکومت سے بجلی اور پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیاگیا.

  • نادہندہ صوبے کو بجلی نہیں ملے گی، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے خبردارکیا ہے کہ جوصوبہ واجبات کی ادائیگی نہیں کرے گا اسے بجلی نہیں ملے گی۔ سندھ سب سے بڑا نادہندہ ہے۔

    بلوچستان پربھی بھاری بل واجب الادا ہوگیا۔ گرمی کی شدت کےساتھ ہی لوڈشیدنگ کاجن منہ کھول کرکھڑا ہوگیا۔ وفاقی حکومت نےصوبوں کوخبردارکردیا۔

    ادائیگی نہیں کی توبجلی  بھی نہیں ملے گی،  وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں کہا کہ بجلی کے سب سےزیادہ بقایات جات سندھ پرنکلتےہیں۔

    سندھ حکومت اورتقسیم کارادارے ساڑھےچھیاسٹھ ارب سےزیادہ کےنادہندہ ہیں۔ صوبائی حکومت نے 9 ارب روپے ادائیگی پر رضا مندی ظاہر کی ،لیکن ابھی تک پیسےنہیں دیے۔ بلوچستان کوسوارب روپےادا کرنا ہیں۔

    جوصوبہ ادائیگیاں نہیں کرے گا اسے بجلی بھی نہیں ملے گی قومی اسمبلی میں ترقیاتی فنڈزپربھی لے دے ہوتی رہی ۔۔۔ حکومتی اراکین کو پانچ کروڑاورہمیں دوکروڑکیوں مل رہےہیں ۔

    اپوزیشن ارکان بھڑک اٹھے۔ اپوزیشن لیڈرنےدہرےمعیار پرسخت نکتہ چینی کی انہوں نے الزام لگایا کہ خواتین ارکان کوترقیاتی فنڈزدیےہی نہیں جارہے،اپوزیشن نےاس معاملےپرواک آؤٹ کردیا۔