Tag: لوڈشیڈنگ

  • سردی کی شدت میں اضافہ، لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو

    سردی کی شدت میں اضافہ، لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو

    ملک میں سردی کی شدت میں اضافہ کے باوجود لوڈشیڈنگ پر قابو نہیں پایا جاسکا، ملک میں بجلی کا شارٹ فال دو ہزار میگا واٹ ہوگیا ہے۔

    سردی کی شدت میں اضافہ کے بعد بھی ملک میں لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو ہے، شہری علاقوں میں دس گھنٹے اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ سولہ گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے۔ 

    این ٹی ڈی سی کے مطابق بجلی کی پیدوار نو ہزار دوسو میگاواٹ اور طلب گیارہ ہزار دوسو میگاواٹ ہے، جس میں ایک ہزار تین سو نوے میگاواٹ بجلی ہائیڈل پیداوار سے، دوہزار دو سو ستر تھرمل پاور کے ذریعے جبکہ آئی پی پیز سے پانچ ہزار پانچ سو چالیس میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

    ادھر بلوچستان میں نصیرآباد کے قریب دو سو بیس کے وی کے بجلی ٹاورز کی تباہی کے بعد صوبے بھرمیں بجلی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے، دہشتگردوں نے ٹاور کو دو روز قبل دھماکا خیز مواد لگا کر اڑا دیا تھا۔

     

  • سردی میں اضافہ:سوئی گیس کے پریشر میں کمی،عوام کو مشکلات

    سردی میں اضافہ:سوئی گیس کے پریشر میں کمی،عوام کو مشکلات

    شدید سردی میں مختلف شہروں میں گیس کےکم پریشراورلوڈشیڈنگ سےگھریوصارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ایک جانب تو ملک میں شدیدسردی کی لہرجاری ہے تو دوسری جانب ٹھنڈ کی شدت میں اضافے کے بعد مختلف شہروں میں گیس نایاب ہو کر رہ گئی۔

    کہیں گیس پریشر میں کمی کہیں گھنٹوں کی بندش نے شہریوں کاجینامحال کردیا۔ فیصل آباد ، ساہیوال سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ پندرہ گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے، گھروں میں گیس نہ آنے کےباعث شہری باہر ہوٹلوں سے مہنگا کھانا لینے پر مجبور ہیں۔

    کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی شہروں میں بھی صورتحال مختلف نہیں جہاں خون جما دینے والی سردی میں گیس پریشر میں کمی نے شہریوں کو دہری اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔حکومتی یقین دہانیوں کے باوجود گیس فراہمی کی صورتحال میں بہتری نہیں آسکی ۔

    شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے سے نجات دلائی جائے تاکہ شدید سرد موسم میں ان کی پریشانیوں میں کمی آسکے۔

     

  • سرگودہا : گیس کی عدم فراہمی کیخلاف شہریوں کی احتجاجی ریلی

    سرگودہا : گیس کی عدم فراہمی کیخلاف شہریوں کی احتجاجی ریلی

    سرگودہا:گیس کی عدم فراہمی کیخلاف شہریوں کی احتجاجی ریلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کی احتجاجی ریلی ،حکومت کے خلاف نعرے بازی ,سرگودہااور گردونواح میں گیس کی طویل اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی جبکہ گیس پریشرکم آنے کی وجہ سے بھی عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔

    فیکٹری ایریاکے مکینوں نے گیس کی ناجائز بندش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ریلی نکالی ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرزاورپلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پر نعرے درج تھے ۔

    ریلی فیکٹری ایریاسے شروع ہوکرپریس کلب پر اختتام پذیرہوئی اس موقع پرمظاہرین نے مطالبہ کیاکہ گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری طورپر بند کیا جائے اورگیس پریشرکا مسئلہ بھی جلدازجلد حل کیاجائے